Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی میرپور میں وزیراعظم آزاد کشمیرسے ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے زلزلے سے جانی ومالی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے، پنجاب حکومت مشکل وقت میں آپ کےساتھ ہے، زلزلہ زدگان کی مدد میرا فرض بھی ہےاورذمہ داری بھی، زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہم ہر وقت حاضرہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ زلزلہ کے فوری بعد پنجاب سے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی تھیں، سردار عثمان بزدار قبل ازیں جہلم گئے اور وہاں بلائے گئے اجلاس میں تمام تفصیلات حاصل کیں، اس موقع پر انہوں نے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایات جاری کیں اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے کہا گیا،

  • سنگاپور کمپنی پاکستانی کمپنیوں میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

    سنگاپور کمپنی پاکستانی کمپنیوں میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

    بروز منگل ایک بیان میں کہا گیا کہ سنگاپور میں معروف سیریز "اے اینڈ بی وینچر کیپیٹل فرم” پٹامر کیپٹل آئندہ چند سالوں میں کم از کم 10 ملین ڈالر پاکستانی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔

    بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر معیشتوں کے اثرات اور کاروباری منظرنامے کو بڑھانے کے لئے پرعزم ، متاثرہ سرمایہ کار اور ماحولیاتی نظام کی ترقی کرنے والی ایک اہم تنظیم "پٹامر کیپٹل” اور سی ای ڈی وینچرس نے شراکت کے معاہدے پر دستخط کرکے ہاتھ ملایا ہے۔

    پٹامر اس وقت متعدد فنڈز میں سے جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیاء میں ابتدائی مرحلے کی کمپنیوں کے پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

  • وزیر اعظم پاکستان عمران خان  پھر بازی لے گئے ، جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان پھر بازی لے گئے ، جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان پھر بازی لے گئے ، جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں

    باغی ٹی وی رپورٹ :وزیر اعظم پاکستان عمران خان پھر بازی لے گئے ، جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے..وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے گوگل پر سرچ کیے جانے والے سربراہان مملکت میں پیش پیش ہیں، ٹرمپ کے بعد دوسرے نبر آگئے.
    مودی پانچوین نمبر پر ہے، عمران کی شہرت سے تو دنیا پہلے ہی واقف ہے ، اور ان کی سحر خیز شخصیت ہر جگہ خود کو منوا لیتی ہے.اب اس موقع پر بھی یہ سلسلہ برقرار ہے ، اب گوگل سرچ انجن بھی اس بات کا معترف ہےکہ دنیا میں شہرت اور معروفیت کے وجہ سے عمران خان خود سے بڑے بڑے ممالک کے حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں گوگل پر سرچ کیے جانے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے حکمرانوں میں ٹاپ ٹو ہیں

  • شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے امن اورعوام کے چہرے پر رونق ہے، میاں اسلم اقبال

    شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے امن اورعوام کے چہرے پر رونق ہے، میاں اسلم اقبال

    صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فوج نے بارڈر پر تن تنہا شجاعت کا لوہا منوایا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہداکی قربانیوں کی وجہ سےامن اورعوام کےچہرےپررونق ہے، زندہ قومیں اپنےشہداکوکبھی نہیں بھولتیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملک کو مستحکم بنیادیں دینا چاہتی ہے اسی لیے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر کرپشن کے خاتمے اور لانگ ٹرم پالیسیز متعارف کرائی جا رہی ہیں،

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بعض عناصر اپنے مخصوص سیاسی مقاصد کے لیے منفی پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادواراقتدار میں ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا،

  • روبوٹ ورزش بھی کرنے لگے، کیا یہ سب کو ایسے تباہ کردیں گے؟

    روبوٹ ورزش بھی کرنے لگے، کیا یہ سب کو ایسے تباہ کردیں گے؟

    بوسٹن ڈائنامکس ہیومنائڈ روبوٹ اٹلس نے ایک جمناسٹکس ڈسپلے لگانے کے لئے اپنے اندرونی سائمون بائلس کو تبدیل کیا ہے جس میں مشین کی غیر معمولی روانی کو دکھایا گیا ہے۔

    اس کے ڈویلپرز کے ذریعہ پوسٹ کردہ ایک نئی کلپ میں روبوٹ کو فرش کے معمول کے مطابق چلتا ہوا دکھایا گیا ہے ، جس میں ایک ہینڈ اسٹینڈ ، کچھ متاثر کن رول ، اور ایک 360 ڈگری درمیانی ہوا موڑ شامل ہے۔


    ٹیم نے لکھا ہے کہ روبوٹ تحریکوں کو چلانے کے لئے اپنے تمام ‘جسمانی’ کو استعمال کرتا ہے اور اس عمل کو "ہموار بنانے” کے لئے نئی تکنیکیں استعمال کی گئیں۔

    انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "سب سے پہلے ، ایک اصلاحی الگورتھم ہر تدبیر کی اعلی سطح کی وضاحت کو متحرک طور پر ممکنہ حوالہ تحرک میں بدل دیتا ہے۔” "پھر اٹلس ماڈل پیش گوئی کرنے والے کنٹرولر کا استعمال کرتے ہوئے محرکات کا سراغ لگاتا ہے جو آسانی سے ایک پینتریبازی سے اگلے مرحلے تک مل جاتا ہے۔”

    یوٹیوب کے ناظرین میکانیکل جمناسٹ کی عدم استحکام اور لچکداریت سے گھبرانے اور متاثر ہونے کے برابر حصے تھے۔ ایک شخص نے فوٹیج دیکھنے کے بعد لکھا ، "تو وہ صرف ہمیں تباہ نہیں کرسکیں گے ، لیکن اب وہ یہ کرتے ہوئے بھی حیرت زدہ ہوں گے۔”

    "کسی کام سے گھر چلتے ہوئے اور 6 فٹ 150 کلو وزنی روبوٹ کو کچھ دیر پہلے بیٹھے ہوئے اور اپنے وجود کو ختم کرنے کے نیچے گرتے ہوئے دیکھیں” کا تصور کریں۔

    کچھ لوگ ایسی فرتیلی ، طاقتور مشین کے ممکنہ استعمال کے معاملے میں پہلے سے ہی باکس کے باہر سوچ رہے ہیں۔ ایک شخص نے غلط استعمال کرتے ہوئے کہا ، "یہ ایریا 51 چھاپے میں کارآمد ثابت ہوتا۔” "اب بہت دیر ہو چکی ہے۔”

  • کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کا اسٹاف بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہے، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے، سری لنکن ٹیم نے آج بدھ کی دوپہر نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنا تھی لیکن بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھی پریکٹس سیشن نہیں کر سکی ہے،

    کل جمعرات کو بھی دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن ہوگا جس کے بعد جمعہ کو کراچی میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا،

  • اینٹی کرپشن سرگودہا نے 51 لاکھ 22ہزار 3سو 62 روپے ریکور کر کے خزانے میں جمع کرا دیے

    اینٹی کرپشن سرگودہا نے 51 لاکھ 22ہزار 3سو 62 روپے ریکور کر کے خزانے میں جمع کرا دیے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں میونسپل کارپوریشن کے نادہندوں کے خلاف کاروائیاں کی ہوئیں ہیں احسان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نادہندوں سے 8لاکھ53ہزار7سو83روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے اور محمد خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے فاطمہ جناح پر واقع سرکاری دوکانات کے نادہندوں سے8لاکھ9ہزار6سو23روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔ اسی طرح اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری واجبات کے نادہندوں کیخلاف تحصیل سطح پر بھی اپنی کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں جس میں تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا نے میونسپل کارپوریشن بھیرہ کے نادہندوں سے 15لاکھ84ہزار4سو30روپے ریکور کیے اور میونسپل کارپوریشن کوٹمومن کے نادہندوں سے 8لاکھ57ہزار5سو روپے بھی ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروادئیے۔
    محکمہ اینٹی کرپشن ضلع خوشاب میں بھی سرگرم عمل ہے اور میونسپل کارپویشن خوشاب کے نادہندوں سے عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خوشاب کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن خوشاب نے نادہندوں سے10لاکھ 17ہزار26روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے

  • بھارت، خاتون سے اجتماعی زیادتی

    بھارت، خاتون سے اجتماعی زیادتی

    بھارتی ریاست اتر پردیش کی یوگی حکومت امن و امان کے حوالے سے ناکام ہو رہی ہے۔ ریاست میں جرائم کی سطح آسمان کو چھو رہی ہے۔ اترپردیش میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی خبریں آ رہی ہیں لیکن یوگی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

    بھارت، طالبہ سے چلتی گاڑ ی میں ہوئی زیادتی

    اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے رام پور ضلع میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی اور اس کا ویڈیو بنا کر وائرل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ میں ہی ایک خبر کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقہ میں دو پولیس اہلکار کرغزستان سے آنے والی خاتون کے ساتھ پانچ ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔
    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
    یاد رہے کہ بھارت میںہجومی تشدد کے نام پر روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔

  • سعودی شاہی خاندان کو صدمہ

    سعودی شاہی خاندان کو صدمہ

    سعودی شاہی خاندان کو صدمہ، شہزادی چل بسی
    بدھ کوشاہی عدالت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ، سعودی عرب کی ایک شہزادی انتقال کر گئے ہیں۔

    سرکاری طور پر شہزادی شروق بنت بندر بن فہد بن سعد بن عبد الرحمن آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ نماز جنازہ ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔

  • بھارتی ریاست اترپردیش میں خواتین کی حالت زار، کانگریس نے بڑا بیان دے دیا

    بھارتی ریاست اترپردیش میں خواتین کی حالت زار، کانگریس نے بڑا بیان دے دیا

    کانگریس نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی خواتین کی حالت زار کو لے کر یوگی حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

    کانگریس نے ٹوئٹ کیا ہے جس کے مطابق اجے سنگھ بشٹ حکومت اتر پردیش کی بہن بیٹیوں پر قہر بن کر ٹوٹ رہی ہے۔ ہر روز ریاست کے کسی نہ کسی حصے سے خاتون پر مظالم کی دل دہلا دینے والی خبریں آتی ہیں۔ لیکن، اجے بشٹ حکومت گونگی اور بہری بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔“

    واضح رہے کہ اجے سنگھ بشٹ یوگی آدتیہ ناتھ کا اصل نام ہے۔

    یاد رہے کہ ایک طرف تو مودی حکومت بھارت میں سب اچھا کی رٹ لگا رہی ہے۔ لیکن دوسری جانب صرف ہجومی تشدد کو لے کر ہی بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ بھارت میں جی ڈی پی کی شرح بھی پچھلے پانچ سال کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔