Baaghi TV

Author: +9251

  • وفاقی حکومت نے اب تک 90 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کیے

    وفاقی حکومت نے اب تک 90 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کیے

    وفاقی وزارت پلاننگ و ترقیاتی اصلاحات کی جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے اب تک کل 90 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کیے ، ترقیاتی پروگرام 2019-20 کے تحت موجودہ حکومت نے 19.9 ارب روپے وفاقی وزارتوں کو جاری کیے ، جبکہ 23.6 ارب کارپوریشنز اور 7.7 ارب سپیشل ایریاز کیلئے فنڈ جاری کیے ،
    26.78 ارب روپے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے جاری کیے گئے ، جبکہ 12 ارب روپے خیبرپختونحوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کیلئے محتص کیے گئے،
    اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 4.6 ارب اور اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 4.3 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے

  • پاکستان اور سری لنکا دو گہرے دوست ، کرکٹ ٹیموں میں بھی وہی محبت، خوش آمدید کہتے ہیں ، احسان مانی کی سیریز لوگو کی تقریب میں‌گفتگو

    پاکستان اور سری لنکا دو گہرے دوست ، کرکٹ ٹیموں میں بھی وہی محبت، خوش آمدید کہتے ہیں ، احسان مانی کی سیریز لوگو کی تقریب میں‌گفتگو

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلئے لوگوز کی تقریب رونمائی ميں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ حملہ کے باوجود دس سال بعد سری لنکن ٹیم پاکستان آرہی ہے، پاکستان اور بھارت کے مابين کرکٹ سیریز کا فیصلہ بھارتی بورڈ نے کرنا ہے قذافی سٹیڈیم میں پاک سری لنکا سیریز کیلئے لوگوز کی تقریب رونمائی ہوئي جس ميں چئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت اسپانسرز اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
    باغی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ پی سی بی اور سری لنکن بورڈ کے گہرے تعلقات ہیں، سری لنکن ٹیم کو ٹیسٹ کیپ دلوانے میں پاکستان کا کردار اہم تھا انہوں نے مہمان ٹیم کی پاکستان آمد کو ملکی کرکٹ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار ديا ہے ۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں پی ایس ایل کا کا بہت بڑا کردار ہے ۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل فور میں 35 غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموارہوئي ان کا کہنا تھا کہ پیسے دے کر کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے کا فیصلہ شارٹ ٹرم تھا۔ بھارت کے ساتھ سیریز کے حوالے سے احسان مانی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ نیوٹرل مقام پرسیریز کے حوالے سے انڈین بورڈ سے کوئی اشارہ نہیں ملا اس حوالے سے بھارتی بورڈ سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ،بھارت پاکستان کے ساتھ آئی سي سی اور اے سی سی ایونٹس میں کھیلتی ہے اس ليے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ بھارتی بورڈ نے کرنا ہے

  • خوفناک زلزلہ: احمد بن قاسم نے کشمیریوں کی بے بسی بتادی

    خوفناک زلزلہ: احمد بن قاسم نے کشمیریوں کی بے بسی بتادی

    چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے کہا ہے کہ کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیریوں کو یہ بھی نہیں پتا کہ کشمیر میں خوفناک زلزلہ آنے کے بعد ان کے خاندان والے کیسے ہیں، کیونکہ وہاں ابھی بھی موبائل فون سروس معطل ہے.

    تفصیلات کے مطابق احمد بن قاسم نے خوفناک زلزلہ آنے کے بعد کشمیریوں کی بے بسی کو بتادیا. انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ "ہر وہ کشمیری جو کشمیر سے باہر رہ رہا ہے، اس خوفناک زلزلے کے بعد بے بس ہے کیونکہ جب وہ گھر خیر خیریت پوچھنے کیلئے فون کرتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر میں تو ابھی بھی فون سروس معطل ہے” انہوں نے اللہ پاک سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ پاک ہماری مدد فرمائیں”.

    https://twitter.com/Abq____/status/1176468220443811844

    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا جس نے 19 لوگوں کی جان لے لی اور 100 سے زائد افراد زخمی ہیں.

  • وزیر اعلی کی ہدایت پرزلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امدادی ٹیم میر پور روانہ

    وزیر اعلی کی ہدایت پرزلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امدادی ٹیم میر پور روانہ

    لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرزلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امدادی ٹیمیں میر پور روانہ کر دی گئیں -گجرات، گوجرانوالہ، جہلم اور راولپنڈی کے اضلاع سے 7 ایمبولینس، 6 ریسکیو گاڑیاں اور 90 ریسکیورزلزلہ زدہ علاقے میں جا کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے-

    زلزلہ زدگان کیلئے خوراک بھی میر پور کے لئے روانہ کر دی گئی ہے -وزیر اعلی کی ہدایت پر 3500 فوڈ ہیمپرز، زلزلہ زدگان کیلئے بھیجے جا رہے ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے پنجاب حکومت ممکنہ وسائل فراہم کرے گی –

    یاد رہے کہ آج آزاد کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں شدید زلزلے کے نتیجے میں خاتون سمیت 19 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔

  • عثمان بزدار کی نگر ی میں  ، غریب کا بچہ علاج کی سہولیات نہ ملنے پر خطرناک بیماری میں مبتلا ، والدین پر مصائب اور مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ پڑے

    عثمان بزدار کی نگر ی میں ، غریب کا بچہ علاج کی سہولیات نہ ملنے پر خطرناک بیماری میں مبتلا ، والدین پر مصائب اور مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ پڑے

    قصور : کنگن پور کے نواحی گاؤں موکل کا رہائشی آٹھ سالہ بچہ عرفان صادق حادثے کے بعد خطرناک بیماری کا شکار ہوگیا ، بچہ بھی سخت تکلیف میں مبتلا اور بے بس والدین پر بھی مصائب اور مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ، ہسپتالوں کے چکر لگا لگاکر تھک جانے کے بعد اور جیب میں اپنے لخت جگر کے علاج کے پیسے نہ ہونے پر واپس گھر لے ائے

    موکل گاوں سے ذرائع کے مطابق ایک مزدور ،غریب اور لاچار شخص محمد صادق رحمانی جس کا بیٹا راستے سے میں چلتے ہوئے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل لگنے پر شدید زخمی ہوگیا تھا ، اس حادثے میں محمد صادق رحمانی کے بیٹے محمد عرفان کی پیشاب والی نالی پر سخت چوٹ آئی ،

    https://youtu.be/cgoZCc4bdT0

    ذرائع کےمطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر محلے داروں اور گاوں والے اس بچے کو لیکر ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو ڈاکٹر نے بچے کو لاہور کسی بڑے ہسپتال میں فی الفور لے جانے کا مشورہ دیا ، اطلاعات کے مطابق محمد صادق اس دن سے اپنے بچے کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے لے جاتے رہے ، جتنا اہل گاوں تعاون کرتے رہے علاج کرواتے رہے لیکن کب تک یہ سلسلہ چلتا ،

    اطلاعات کے مطابق محمد صادق رحمانی اپنے بیٹے کو لاہور کے ہسپتالوں میں چکر لگوا کے بالآخر اپنے گھر واپس جا پہنچا کیوں کہ اس کے پاس بیتے کے علاج معالجے کے پیسےنہیں تھے ، یہ مقامی حضرات سے معلوم ہوا ہےکہ بچے کی حالت اس وقت بہت خراب ہے اور اس کی پیشاب والی نالی بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے، بچے کو پیشاب کے لیے پلاسٹک بیگ لگا ہوا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مزدور باپ صادق نے جمع پونجی خرچ کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں سے علاج نہ ہونے پر مایوس ہو کر خود سوزی کی بھی کوشش کی.جس پر گاؤں والوں نے باپ کو بچاتے ہوئے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچے کا علاج کروایا جائے. تاکہ یہ بچہ بہتر زندگی بسر کر سکے.

  • ڈینگی کو لاہور کے 78 لاکھ گھروں میں تلاش کیا ، مگر ظالم پھر بھی قابو نہ آیا ، میاں اسلم اقبال

    ڈینگی کو لاہور کے 78 لاکھ گھروں میں تلاش کیا ، مگر ظالم پھر بھی قابو نہ آیا ، میاں اسلم اقبال

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈینگی کے خلاف حکومت کی کوششوں سے متعلق بڑی تفصیل سے آگاہ کیا ، صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے 78 لاکھ گھروں کو چیک کیا گیا

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف کی گئی کوششوں سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں40 ہزار سے زائد جگہوں پر لاروے کی نشاہدھی کی گی ، صوبائی وزیر نے کہا کہ 667 بیڈ ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص کر دئیے گے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 2019 سے اب تک 81 کیسز لاہور میں ہوے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق اب تک 19ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے ، 62 مریفں گھروں کو جا چکے ہیں ، صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ہم ڈینگی پر قابو نہیں پا سکتے ، انہون نے مزیدکہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے فری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ،

    صوبائی وزیر نے کہا کہ جہاں پر ضروری ہے ان علاقوں سپرے بھی کیے جارہے ہیں ،ڈینگی لاہور میں کنٹرول ہے ، ڈینگی سے لاہور میں کوئی جان بحق نہیں ہوا ، اس موقع پر بات کرتےہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ زلزلے کے حوالے وزیر اعلی پنجاب پی ڈی ایم کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ نقصانات کا تخمینہ بھی لگاکر صیح صورت حال سے آگاہ کرے

  • ڈیرہ شہر میں تالہ توڑ چوروں کا گروہ سرگرم،

    ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) ڈیرہ شہر میں تالہ توڑ چوروں کا گروہ سرگرم، علی الصبح کالج چوک پر کار سوار چور تین دوکانوں کے تالے توڑ کر دوکان میں موجود لاکھوں کا کیش لے اڑے، مزاحمت پر گارڈ پر تشدد ،بیکری کی دکان میں بند کر دیا ،سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر میں تالہ توڑ چوروں کا گروہ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگیا ہے نامعلوم چوروں نے علی الصبح تین دکانوں جس میں بیک اینڈ ایٹ بیکرز سمیت وزیر آٹوز اور شیروانی ایلومینیم گلاس سنٹر کے تالے توڑے کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا بیکری کے چوکیدار حفیظ کی مزاحمت پر چوروں نے اس پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے چوکیدار حفیظ کو بیکری کی دوکان میں بند کر کے چلے گئے پولیس تھانہ سول لائن نے جائے وارداتوں پر پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

  • فیصل آباد میں 150 ایکٹر پر عالمی معیار کا "فرنیچر سٹی” بنایا جائے گا

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)فرنیچر کی برآمدات میں اضافے اور اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 150 ایکڑ پر عالمی معیار کا "فرنیچر سٹی” بنایا جائے گا۔یہ بات فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہی ہے۔ وہ فیڈمک کے لاہورکیمپ آفس میں فرنیچر کے برآمدکنندگان کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کی معاونت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے لیے پلانٹ اور مشینری کی ملک میں درآمد پر ایک بار تمام کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسوں سے چھوٹ دی جائے گی۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فیڈمک فرنیچر انڈسٹری کے لیے انتہائی جدید "سنٹر فار ایکسیلنس” بنائے گی جہاں لکڑی کے کاریگروں اور طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منفرد تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ فرنیچر مصنوعات کی تیاری میں بین الاقوامی معیار پر عمل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ فرنیچر سازوں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے وفاقی اور صوبائی محکموں کے ساتھ معاملات کے حل میں معاونت کے علاوہ انہیں ایک بھرپور کاروباری ڈھانچہ بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ اس اہم منصوبے کو سرخ فیتے کی نذر ہونے سے بچایا جائے سکے ۔انواں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے آغاز سے فیڈمک کو سرمایہ کاروں کے لیے بھی سہولتی مرکز بنایا جائے گا اورانہیں ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ محکموں کو دو ٹوک انداز میں ہدایت کی ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، اس کے نتیجے میں حکومت نے لیبر، انوائرمنٹ اور دوسرے قوانین پر عملدرآمد اور مقامی و صوبائی ٹیکسوں کی وصولی کے لیے اتھارٹی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے محکمے بشمول یوٹیلٹی کمپنیز، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اپنی سرگرمیوں کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں اپنے نمائندے تعینات کریں گے۔

  • زلزلے کیوں آتے ہیں : علی چاند

    زلزلے کیوں آتے ہیں : علی چاند

    قشر الارض سے تواناٸی کے اچانک اخراج کی وجہ سے زلزلہ پیدا ہوتا ہے ۔ تواناٸی کے اس اخراج کی وجہ سے قشر الارض کی ساختمانی تختیوں میں حرکت پذیری پیدا ہوتی ہے ۔ دوران حرکت یہ تختیاں آپس میں ٹکراتی ہیں جس کی وجہ سے زمین کے اوپر جھٹکے محسوس ہوتے ہیں جسے زلزلہ کہتے ہیں ۔ زلزلے کی جس پیمانے پر پیماٸش کی جاتی ہے اسے ریکٹر سکیل کہتے ہیں ۔جب زمين کی پليٹیں جو تہ در تہ مٹی، پتھر اور چٹانوں پر مشتمل ہوتی ہے کسی ارضياتی دباؤ کا شکار ہوکر ٹوٹتی يا اپنی جگہ چھوڑتی ہے تو سطح زمين پر زلزلے کی لہريں پيدا ہوتی ہيں۔ يہ لہريں دائروں کی صورت ميں ہر سمت پھيل جاتی ہيں۔ یہ لہرے نظر تو نہیں آتیں لیکن اب کی وجہ سے زمین کے اوپر ہر چیز حرکت کرنے لگتی ہے ۔

    یہ ایک حقیقت ہے کہ انسانی تاریخ میں جتنی تباہی زلزوں کی وجہ سے آٸی ہے اور کسی قدرتی آفت سے نہیں آٸی ۔ زلزلوں کی وجہ سے بہت سی اقوام صفحہ ہستی سے ہمیشہ کے لیے مٹ گٸیں ۔ زلزلے کے اثرات سیلاب ، وباٸی بیماریوں ، طوفان اور جنگوں سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں ۔ صدیوں سے لوگوں کی زلزلے کے بارے میں مختلف راٸے رہی ہیں ۔ عیساٸی پادری کہتے تھے کہ یہ خدا کے گناہ گار بندوں کے لیے اللہ کی طرف سے سزا ہے ۔ قدیم جاپانی لوگوں کا نظریہ تھا کہ زمین کو ایک بہت بڑی چھپکلی نے اپنے اوپر اٹھایا ہوا ہے جب چھپکلی حرکت کرتی ہے تو زلزلے آتے ہیں ۔ ساٸبیریا کے قدیم باشندوں کا نظریہ تھا کہ زمین کو ایک برفانی کتے نے اپنے اوپر اٹھا رکھا ہے کتا جب اپنے جسم کو برف جھاڑنے کے لیے جھٹکتا ہے تو پھر زلزلے آتے ہیں ۔ قدیم امریکیوں کا کہنا تھا کہ زمین کو ایک کچھوے نے اٹھا رکھا ہے ۔ کچھوا جب حرکت کرتا ہے تو زمین حرکت کرتی ہے جسے زلزلہ کہتے ہیں ۔ ہندوٶں کے عقیدے کے مطابق زمین کو ایک گاٸے نے اپنے ایک سینگ پر اٹھا رکھا ہے جب وہ گاٸے زمین کو ایک سینگ سے دوسرے سینگ پر رکھتی ہے تو زلزے آتے ہیں ۔ قدیم یونانی فلاسفر کے مطابق زمین کے نیچے مردے آپس میں لڑتے ہیں تو تب زلزلے آتے ہیں ۔ افلاطون کے مطابق زمین کے اندر تند و تیز گرم ہواٸیں زلزلوں کا سبب بنتی ہیں

    اب ہم اسلامی نظرے سے اس بات کا جاٸزہ لیتے ہیں کہ زلزلے کیوں آتے ہیں ۔ قرآن پاک میں حضرت شعیب علیہ السلام کو زلزلے سے تباہ کرنے کی وجہ یہ بیان کی گٸی ہے کہ وہ قوم ناپ تول میں کمی کرتی تھی ؟ اسی طرح قارون کو اس کے خزانوں سمیت زمین میں دفن کرنے کی وجہ اس کی ناشکری بیان کیا گیا ہے ۔ احادیث کی روشنی میں زلزلے آنے کی چند وجوہات درج ذیل ہیں

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    ”جب مال غنیمت کو دولت، امانت کو مال غنیمت اور زکاۃ کو تاوان سمجھا جائے، دین کی تعلیم کسی دوسرے مقصد سے حاصل کی جائے، آدمی اپنی بیوی کی فرمانبرداری کرے، اور اپنی ماں کی نافرمانی کرے، اپنے دوست کو قریب کرے اور اپنے باپ کو دور کرے گا، مساجد میں آوازیں بلند ہونے لگیں، فاسق و فاجر آدمی قبیلہ کا سردار بن جائے، گھٹیا اور رذیل آدمی قوم کا لیڈر بن جائے گا، شر کے خوف سے آدمی کی عزت کی جائے گی، گانے والی عورتیں اور باجے عام ہو جائیں، شراب پی جائے اور اس امت کے آخر میں آنے والے اپنے سے پہلے والوں پر لعنت بھیجیں گے تو اس وقت تم سرخ آندھی، زلزلہ، زمین دھنسنے، صورت تبدیل ہونے، پتھر برسنے اور مسلسل ظاہر ہونے والی علامتوں کا انتظار کرو، جو اس پرانی لڑی کی طرح مسلسل نازل ہوں گی جس کا دھاگہ ٹوٹ گیا ہو“۔
    ترمذی : کتاب الفتن

    ایک اور حدیث میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنھما فرماتی ہیں : جب شادی شدہ عورتیں بہک جائیں ، جب لوگ زنا کو حلال سمجھنے لگیں ، شراب پیے اور گانوں کی محفلیں سجنے لگیں تو اللہ تعالیٰ کو آسمان میں غیرت آتی ہے وہ زمین کو حکم دیتا ہے زمین میں زلزلے آنے لگتے ہیں ۔”

    ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ ” جب لوگ پانچ قسم کی برائیاں کرنے لگتے ہیں تو ان کو پانچ طرح کے مصائب میں مبتلا کیاجاتاہے ۔ جب سود عام ہوگا تو زلزلے اور زمین میں دھنسنا عام ہوجائے گا ۔ جب اہل اقتدار ظلم کرنے لگیں گے تو بارشیں بند ہوجائیں گی ، جب زنا عام ہوجائے گا تو لوگ جلدی مریں گے ۔ جب لوگ زکوٰۃ دینے سے رک جائیں تو مویشی مرنے لگیں گے اور جب غیر مسلموں کے حقوق کی حفاظت نہ ہوگی تو وہ مسلمانوں پر غالب آجائیں گے ۔”

    ‏حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں مدینہ منورہ میں زلزلہ آیا۔آپ نے زمین پر اپنا درّہ مار کر فرمایا۔۔
    اقدی الم اعدل علیک قلتقرت من وقتھا “اے زمین ساکن ہو جا کیا میں نے تجھ پر انصاف نہی کیا”،زلزلہ فورا ختم ہو گیا اور زمین ٹھر گئ۔۔
    (ازالتہ الخلفا جلد دوئم صفحہ ۱۷۲))

    اس سب سے یہ ثابت ہوا کہ ہمیں اپنے نامہ اعمال کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ جہاں کشمیری بہنوں کی عزت لٹ رہی ہو۔اور قوم خاموش کھڑی ہو ۔ جہاں ناپ تول۔میں کمی عروج پر ہو ، قوم کو لوٹ کر کھاجانے والے حکمران ہوں اور صلاح الدین جیسے زہنی معذور پولیس تشدد سے شہید ہوجاتے ہوں ۔ جہاں رشوت خوری کا بازار گرم ہو ۔ شراب ، جوٸے اور بے حیاٸی کے کاروبار کرنے والے قوم پر مسلط ہوں ، جہاں ایمان والے دہشت گرد ٹھہراٸے جاٸیں اور ملک کے غدار با حفاظت ملک سے باہر بجھوادیے جاٸیں ، جہاں کتے تو عیش میں ہوں لیکن کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے پر عوام جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جہاں ایک روٹی چوری کرنے والے کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاٸے اور بڑے بڑے چوروں کو لیڈر سمجھ کر ان پر جانیں قربان کی جاٸیں ، جہاں بے حیاٸی پھیلانے والوں کو سزا کی بجاٸے ایوارڈ دٸیے جاٸیں ، جہاں مسجدوں کے سپیکر تو بند کروا دٸیے جاٸیں لیکن شراب کے کاروبار کو تحفظ دیا جارہا ہو ، جہاں غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستا ہو اور حکمران کہیں کہ لاکوں کی تنخواہ میں بھی گزارا نہیں ہوتا وہاں زلزے نہیں آٸیں گے تو اور کیا ہوگا ؟

    اللہ پاک مجھے ، آپ کو ، ہمارے حکمرانوں کو عقل سلیم عطا فرماٸے ۔ توبہ کرنے کی توفیق دے اور ہمیں ہمارے اعمال درست کرنے کی توفیق عطا فرماٸے ۔ آمین