Baaghi TV

Author: +9251

  • انڈونیشیا پاکستان کو دو ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ تک رسائی دے گا

    انڈونیشیا پاکستان کو دو ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ تک رسائی دے گا

    پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایون سودھائی امری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی تعلقات کو نئی بلندیاں پر لے جا رہے ہیں ، انڈونیشیا پاکستانی پرادکٹس کو آسیان ممالک کی دو ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ تک رسائی دے گا ،
    انڈونیشین سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اجلاس سے خطاب کرت ہوئے کہا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی حجم 3.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ، اور مستقبل قریب کو اس حجم کو مزید بڑھایا جائے گا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشین تجارت میں راولپندی چیمبر آف کامرس انتہائی اہم کرادر ادا کر رہا ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کے انڈونیشین سفارت خانہ 2020 میں انڈونیشیا میں ہونے والی راول ایکسپو کیلئے پاکستانی تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا ،

  • امریکہ کے مفاد کو نقصان نہیں پہنچنے دوں گا، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب

    امریکہ کے مفاد کو نقصان نہیں پہنچنے دوں گا، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2001 میں چین کو عالمی تجارتی تنظیم میں شامل کیا گیا ، کئی دہائیوں سے بعض ملکوں نے تجارت کا استحصال کر رکھا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دوسری بڑی معیشت کو بعض ملکوں کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عالمی تجارتی تنظیم میں یکسرتبدیلی کی ضرورت ہے، چندممالک عشروں سےبین الاقوامی تجارتی قوانین کا استحصال کررہے ہیں، ہم اپنی فوج کی ازسرنو تعمیر کررہے ہیں، جن ملکوں کوجمہوریت چاہیے انہیں اپنی خود مختاری کا دفاع کرنا ہوگا، چین کے مستقبل کا انحصار ہانگ کانگ معاملے سے نمٹنےکے طریقے پر ہے، امید ہے امریکا کو بعض معاملات میں طاقت استعمال نہیں کرنی پڑے گی، سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کی ہیں، چین کے مستقبل کا انحصار ہانگ کانگ معاملے سے نمٹےکے طریقے پر ہے،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر 500ارب ڈالر کا تجارتی ٹیرف کررکھا ہے، میں امریکا کے مفاد کو نقصان نہیں پہنچنے دوں گا، دنیا کا مستقبل ایسے لوگ ہیں جو اپنی قوموں بلکہ اپنے پڑوسیوں کا بھی احترام کریں، میں امریکا کے مفاد کو نقصان نہیں پہنچنے دوں گا، چین پر 500ارب ڈالر کا تجارتی ٹیرف کررکھا ہے، چین کے مستقبل کا انحصار ہانگ کانگ معاملے سے نمٹےکے طریقے پر ہے،

  • خبردار : چین بھی پابندی لگانے جارہا ہے ، کس پر خبر نے تہلکہ مچا دیا

    خبردار : چین بھی پابندی لگانے جارہا ہے ، کس پر خبر نے تہلکہ مچا دیا

    بیجنگ :ٹیکنالوجی کے اس دورمیں جہاں بہت سی ایجادات نے انسانوں کےلیے بہت سے فائدے پیدا کردیئے ہیں وہاں بہت سی ایجادات نے تباہی برپا کردی ہے، ایسے ہی ایک ای سگریٹ ہے جس نے اپنے آغاز سے ہی تباہی مچانا شروع کردی ہے، یہی وجہ ہے کہ چین بھی جلد ای سگریٹ پر پابندی لگانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا، یہ پابندی اکتوبر میں متوقع ہے

    ای سگریٹ اور ویپنگ بیماری کے تعلق کے تناظر میں امریکا میں تحقیق بھی جاری ہے اور اس کی وجہ چھ ہلاکتیں خیال کی گئی ہیں۔ خیال رہے بھارت نے حال ہی میں ای سگریٹ کو ممنوع قرار دے دیا ہے، چین اور بھارت دنیا میں تمباکو کی سب سے بڑی منڈیاں ہیں، ای سیگریٹ بنانے والی کئی کمپنیوں نے چین میں ایک بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے

  • قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں اسد قیصر کی زبردست تقریر، بھارت کو آئینہ دکھا دیا

    قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں اسد قیصر کی زبردست تقریر، بھارت کو آئینہ دکھا دیا

    قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں اسد قیصر نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نے انسانیت کو شرمندہ کیا، اسپیکر اسد قیصرکی تقریر کے دوران بھارتی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کی طرف سے شور شرابا کیا گیا تاہم اسد قیصر نے کشمیری عوام کا مقدمہ کانفرنس کے شرکا کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا، اسد قیصرشور شرابے کو خاطر میں لائے بغیر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہے،

    واضح رہے کہ چوتھی یورو ایشین کانفرنس قازقستان میں جاری ہے اور 84 ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں،

  • نائیجیریا:نامعلوم افراد نے بس سے 14 افراد اغوا کر لیے

    نائیجیریا:نامعلوم افراد نے بس سے 14 افراد اغوا کر لیے

    نائیجیریا کے صوبہ اوسون میں نامعلوم افراد نے 14 افراد کو اغوا کرلیا۔

    نائیجیریا، چار شہری قتل، 21اغوا

    مقامی محکمہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ اوتان ایمیسی روڈ پر پیش آیا جہاں نا معلوم افراد نے ایک مسافر بس 14 مسافر اغوا کرلیے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہے۔

    یاد رہے کہ نائیجیریا میںشہریوں کے اغوا کی وارداتیں عام ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں انتہا پسند تنظیم بوکو حرام نے چار شہریوں کو قتل اور 21 دیگر کو اغوا کر لیا۔ نانزئی کے ایک گاوں میں بوکو حرام کے انتہاپسندوں نے حملہ کرکے گھروں میں آگ لگادی اور خوردنی اشیا بھی لوٹ کر لے گئے۔

  • زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا فضائی جائزہ مکمل، پاک فوج میرپور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی

    زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا فضائی جائزہ مکمل، پاک فوج میرپور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی

    میرپور ، جری کس اور جاتلاں کے علاقوں میں فضائی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کےدستے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، پاک فوج کے دستے میرپور، جاتلاں اور جری کس پہنچے ہیں، قبل ازیں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو متاثرہ علاقوں‌ میں فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی تھی،

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری طور پر میرپور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں فوج کے جوانوں، میڈیکل ٹیموں کو حادثے کی جگہوں پر روانہ کیا گیا جبکہ فضائی مدد کی بھی ہدایت جاری کی گئی،

  • غلام نبی آزاد نے بھارتی حکومت کے کشمیر متعلق بیانیہ کی قلعی کھول دی

    غلام نبی آزاد نے بھارتی حکومت کے کشمیر متعلق بیانیہ کی قلعی کھول دی

    بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے بعد بھارتی حکومت کے کشمیر کے متعلق بیانیہ کی قلعی کھول دی ہے اور کہا ہے کہ ریاست کشمیر میں آزادی اظہار رائے کا کوئی تصور نہیں ہے ۔ کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں۔

    جہاز میں کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا،راہول اور غلام نبی آزاد کی دہلی میں گفتگو

    مقبوضہ کشمیر سے چار روزہ دورے کے بعد جموں میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے غلام نبی آزادنے کشمیر کے حالات کو خراب بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بیشتر مقامات پر جانے کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔ کشمیر میں اظہار رائے کی کوئی آزادی نہیں ہے۔

    آزاد نے مزید کہا کہ میں نے چار دن کشمیر میں قیام کیا، دو دن جموں میں رکنا ہے۔مجھے جو کچھ کہنا ہے دہلی میں ہی کہوں گا۔
    واضح رہے کہ غلام نبی آزاد کو سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر کے کچھ حصوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

    دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے بی جے پی کے سوا تمام بھارت نواز سیاسی رہنماﺅں کو نظر بند رکھا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند ہیں۔ انہیں اپنے ہی گھر میں بند رکھا گیا ہے۔

  • میرپور زلزلہ، زخمیوں کےعلاج معالجہ کیلئے میڈیکل ٹیموں کی اشد ضرورت ہے، مشتاق منہاس

    میرپور زلزلہ، زخمیوں کےعلاج معالجہ کیلئے میڈیکل ٹیموں کی اشد ضرورت ہے، مشتاق منہاس

    وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ اپرجہلم نہرمیں شگاف پڑنےسے متعددعلاقوں کےڈوبنے کا خدشہ ہے،

    ملک بھر میں‌ زلزلہ، میرپور میں 19 افراد جاں بحق، 300 زخمی، کئی عمارتوں‌ کو نقصان، امدادی کاروائیاں‌ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو شگاف بھرنے کے لیے مشینری بھیجنے کی اپیل کی ہے، زخمیوں کےعلاج معالجےکے لیے میڈیکل ٹیموں کی بھی اشد ضرورت ہے ، زخمیوں کوسپتال منتقل کیا گیا ہے، ایمرجنسی سیل بھی بنادیاگیا ہے ،

    واضح‌ رہے کہ میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 19 ہو گئی ہے 300 زخمی ہیں جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے، میرپورکےعلاقےجاتلہ میں زلزلےکی شدت سےسڑکوں پردراڑیں پڑگئیں، میرپور میں زلزلہ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں سپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آزادکشمیر کے شہرمیرپورمیں زلزلے سے 300 افراد زخمی ہوئے،برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اور‌خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.

  • سری لنکا کی ٹیم ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کےآفیشلز نے بھرپور استقبال کیا

    سری لنکا کی ٹیم ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کےآفیشلز نے بھرپور استقبال کیا

    کراچی : پاکستان سے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کی ٹیم لہیرو تھری مانے کی قیادت میں کولمبو سے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سری لنکا کی ٹیم کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد لاہور میں تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم کی آمد کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور شاہراہ فیصل پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔سری لنکن ٹیم نے بھی پاکستان پہنچ کر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ پاکستان آکر بڑے خوش ہوئے ہیں‌

    مہمان ٹیم کی آمد پر خصوصی کھانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستانی کھانوں کے ساتھ سری لنکن اور چائینز کھانے پیش کیےجارہےہیں، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنیئر رہنما اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آئے ہوئے سنیئر ممبران کھانے کے ساتھ ساتھ مشاورت میں بھی مصروف ہیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 29 ستمبر کو دوسرا اور دو اکتوبر کو تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔اس کے بعد لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 5، 7 اور 9اکتوبر کو تین ٹی20 میچوں کی میزبانی کرے گا اور 10اکتوبر کو سری لنکن ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی۔