Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور :اولمپئین شہناز شیخ پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے ترجمان مقرر کردیئے گئے

    لاہور :اولمپئین شہناز شیخ پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے ترجمان مقرر کردیئے گئے

    لاہور : صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے سابق اولمپئین شہناز شہخ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ترجمان تعینات کردیا شہناز شیخ 1969 سے 1978 تک پاکستان کے لئے ہاکی کھیلے اور پاکستان ہاکي ٹيم کے ہيڈ کوچ بھي رہے۔

    شہنازشیخ کا شمار پاکستان ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے بریگیڈئیر خالد سجادکھوکھر صدر پي ايچ ايف کا کہنا ہے کہ شہناز شیخ کی پی ایچ ایف میں آمد ہاکی کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگی۔

  • پشاور میٹرو میگا اسکینڈل ہے، تیس ارب کا منصوبہ ایک سو تیس ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، احسن اقبال

    پشاور میٹرو میگا اسکینڈل ہے، تیس ارب کا منصوبہ ایک سو تیس ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ایتھانول کرپشن کا سو موٹو نوٹس لیں، غریبوں سے ادویات،اسپتالوں سے مفت علاج کی سہولتیں چھین لی گئیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق احسن اقبال نے مریم اورنگزیب اورشائستہ پرویز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جی آئی ڈی سی کی مد میں 300 ارب روپےنوازنے کی کوشش کی گئی، میٹروکے کرائے بڑھا دیے گئے اورحکومت کہتی ہے وسائل نہیں، چیئرمین نیب سے استدعا ہے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں اس کا نوٹس لیں، معاملےکی بے لاگ تحقیقات کرکے تعین کیا جائے کس کے کہنے پرمراعات دی گئیں، پشاور میٹرو بس سب سے بڑا کرپشن کا میگا اسکینڈل ہے، تیس ارب کا منصوبہ ایک سو تیس ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، ہنستا بستا پاکستان دیا تھا جس کا انہوں نے بیڑا غرق کردیا، زلزلے سے ہونے والے نقصانات پراظہارافسوس کرتے ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں،

    احسن اقبال نے کہاکہ شیخ رشید شہباز شریف اورنواز شریف کی فکرکی بجائے اپنی ریلوے کو سنبھالیں، دھرنے سے متعلق 30 ستمبر کو سی ای سی میں سب طے کر کے بتائیں گے، وقت آئے گا لوگ نواز شریف کے لیے گھروں سے نکلیں گے،

  • اولمپئین شہناز شیخ کو تر جمان پی ایچ ایف مقرر کر دیا گیا

    اولمپئین شہناز شیخ کو تر جمان پی ایچ ایف مقرر کر دیا گیا

    صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے سابق اولمپئین شہناز شہخ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ترجمان تعینات کردیا شہناز شیخ 1969 سے 1978 تک پاکستان کے لئے ہاکی کھیلے اور پاکستان ہاکي ٹيم کے ہيڈ کوچ بھي رہے۔
    شہنازشیخ کا شمار پاکستان ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے بریگیڈئیر خالد سجادکھوکھر صدر پي ايچ ايف کا کہنا ہے کہ شہناز شیخ کی پی ایچ ایف میں آمد ہاکی کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگی۔

  • وہاڑی : متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 15 کی کال پر پولیس تھانہ ساہوکا کا بروقت ایکشن چند گھنٹوں کے اندر 2 خطرناک ڈکیت گرفتار مال مسروقہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساہوکا کو رات گئے اطلاع ملی کہ ساہوکا کے علاقہ جنگلات سے 2نامعلوم اشخاص نے موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کی واردات کی ہے.

    اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ایس ڈی پی او بوریوالا آصف رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او ساہوکا اعجاز خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جو نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچے اورجدید سائنسی تفتیشی ٹیکنیکس استعمال کرتے ہوئے ڈکیٹ شہزاد اور بلال کے قریب پہنچ گئے جہاں سے ان کو کارڈن کر کے چند گھنٹے میں ہی گرفتار کر لیا گیا

    جبکہ ان کے قبضہ سے چھینی ہوئی 2 موٹر سائیکل, نقدی اور ایک عدد موبائل برآمد کر کے 100فیصد ریکوری یقینی بنائی گئی. ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں.

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نےبروقت کاروائی پر تھانہ ساہوکا کی ٹیم کو شاباش دی اورکہا عوام کو جان و مال سے محروم کرنے والے سفاک ڈاکو کسی معافی کے لائق نہیں جنہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی.

  • بورے والا : مبینہ غفلت نے ایک اور جان لے لی

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی علاقہ اڈا ڈلن بنگلہ میں واپڈا کی غفلت سے ایک اور گھر اجڑ گیا
    تفصیلات کے مطابق بورے والا میں معشوق علی عرف منشی چھت پہ جھولتی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو گیا
    بورے والا : واپڈا کی غفلت ،لاپرواہی سے شہر بھر میں متعدد ہلاکتیں ہونا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔شہری

  • ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ کشمیر کی آواز بنے، صدر کشمیر یوتھ الائنس

    ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ کشمیر کی آواز بنے، صدر کشمیر یوتھ الائنس

    اسلام آباد :مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے،50دن سے کشمیری عوام جبر، ظلم اور بربریت کا سامنا جس دیدہ دلیری سے کررہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے، حریت قیادت کو جیلوں میں ڈال کر بھی جذبے ٹھنڈے نہ کیے جاسکے، ان خیالات کا اظہار مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما اور کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کیا، انہوں نے کہا کہ دنیا خاموش تماشائی بن کر 50دنوں سے کشمیر کو دیکھ رہی ہے، بھارت ایک قدم بھی پیچھے جانے کو تیار نہیں، پاکستان اور بھارت اس صورتحال میں جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، جنگ ہوئی تو پورا خطہ متاثر ہوگا، انہوں نے بتایا کہ50روز سے سری نگر میں میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، میری خالہ سیدہ آسیہ اندرابی تہاڑ جیل میں ہیں، پہلے ان کا کوئی پیغام موصول ہوجاتا تھا،مگر اب ہم ایک خبر کو بھی ترس رہے ہیں، پاکستان اور کشمیر کی یوتھ تنظیمات پر مشتمل الائنس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کشمیر یوتھ الائنس عالمی سطح پر بھارتی جبر و بربریت کو بے نقاب کرنے کیلئے اقدامات کرنے جارہی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کی سچی کہانیاں ایک لڑی میں عوام کے سامنے لائیں گے جو عالمی اخبارات میں بکھری پڑی ہیں، وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کو اپنے دوٹوک موقف سے واشگاف انداز میں آگاہ کیا جائے اور بات خطاب سے آگے نکل کر عملی اقدامات کی ہو، خدشہ ہے کہ ہم عالمی ضمیر جھنجھوڑتے جھنجھوڑتے نجانے کتنی قربانیں مزید دے ڈالیں گے، کرفیو کے سیاہ بادل ٹوٹتے ہی مقبوضہ وادی خون آلود ہوجائے گی، انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اگر مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند 70سال بعد بھی خاموش نہیں ہوئے تو آپ کو بھی50دنوں میں خاموش نہیں ہونا چاہیے، پاکستان پر فرض ہے کہ وہ کشمیر کی آواز بنے۔

  • تلہ گنگ میں چارسالہ بچہ بور میں گر کر جانبحق

    تلہ گنگ میں چارسالہ بچہ بور میں گر کر جانبحق

    تلہ گنگ میں 4سالہ بچہ 8انچ چوڑے بور میں گر کر جانبحق: ریسکیو
    4سالہ بچہ ٹیوشن جا رہا تھا کہ زیر تعمیر گھر کے بور میں گر گیا بور 8 انچ چوڑا اور 220 فٹ گہرا تھا، ریسکیو آپریشن کمانڈر بلال قاسم نے بتایا کہ قاسم عباس ولد غلام جعفر نامی 4 سالہ بچہ بور میں بیگ سمیت گرا جو 12 فٹ گہرائی میں جا کر رک گیا، ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو اسٹیشن چکوال سے روانہ ہوئیں اہل علاقہ اور ریسکیو 1122 ٹیم نے مل کر بچے کو 4 گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد نکالا، بچے کا سانس اور دل کی دھڑکن نہیں چل رہے تھے CPR کرتے ہوئے سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی ۔
    رپورٹ عمران رسول تلہ گنگ

  • سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے خلاف فیصلہ ، اپوزیشن کی جان میں جان آگئی ، سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دیا ، جانیئے اس خبر میں

    سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے خلاف فیصلہ ، اپوزیشن کی جان میں جان آگئی ، سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دیا ، جانیئے اس خبر میں

    لندن: پاکستان نہیں بلکہ برطانیہ کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کے پارلیمنٹ معطل کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی اقدام قرار دے دیا سپریم کورٹ کے گیارہ ججوں پر مشتمل بینچ نے وزیراعظم بورس جانسن کے پارلیمنٹ معلطی یا اجلاس ملتوی کرنے کے عمل کو مشترکہ فیصلے میں باطل اور غیر قانونی قرار دیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش سپریم کورٹ کی صدر لیڈی ہیل نے ریمارکس دیے کہ ’’وزیراعظم کے اقدامات جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی تھے، لہذا ایسے عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی‘‘۔

    یاد رہےکہ بورس جانسن نے رواں ماہ کے اوائل میں پارلیمان کو پانچ ہفتوں کے لیے معطل اور کسی بھی قسم کا اجلاس طلب نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سپریم کورٹ کے بینچ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ ’’وزیراعظم کا منتخب اراکین پارلیمان کو بریگزیٹ سے قبل کام سے روکنا بالکل غلط تھا‘‘۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’عدالتی فیصلے سے شدید اختلاف کرتا ہوں مگر اس کا احترام کریں گے‘‘۔ بورس نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’’ہم فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا‘‘۔

  • ریسکیو آپریشن کے بعد زلزلہ متاثرین کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا، این ڈی ایم اے

    ریسکیو آپریشن کے بعد زلزلہ متاثرین کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا، این ڈی ایم اے

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پہلے ایک سے دو دن تک ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر رہے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پورے علاقے کا جائزہ لے کر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکتا ہے، تقریباً 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، ٹینٹ،کمبل اور دیگر سامان متاثرہ علاقوں کو بھیج رہے ہیں، پاکستان کےتمام ادارے بشمول این ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں پہنچناشروع ہوچکےہیں،

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہاکہ زلزلے سے 10 اموات کی تصدیق کر رہا ہوں، ریسکیوآپریشن کے بعد متاثرین کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ منگلاڈیم سے50 ہزارکیوسک کم پانی چھوڑاجارہاہے، منگلا ڈیم کاآپریشن کچھ دیرکیلئےروکاگیاہے، منگلاڈیم کی ٹربائنزبندکردی گئی ہیں، بارشوں کی پیش نظرٹینٹ،کمبل دیگراشیاء آج رات متاثرہ علاقوں میں پہنچ جائینگی، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پہلے ایک سے دو دن تک ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر رہے گا،

  • میرپور زلزلہ، منگلا ڈیم کا معائنہ جاری، نیشنل گرڈ کو 700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی، واپڈا ترجمان

    میرپور زلزلہ، منگلا ڈیم کا معائنہ جاری، نیشنل گرڈ کو 700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی، واپڈا ترجمان

    منگلا پاور ہاؤس سے نیشنل گرڈ کو 700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ تمام بجلی تقسیم کارکمپنیاں ضرورت کیمطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں، واپڈا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈیم اور بجلی گھر زلزے میں محفوظ رہے ہیں تاہم واپڈا کی ٹیم ڈیم کی ٹیسٹنگ کررہی ہے،
    میرپور اور جہلم کے قریب زلزلے کے بعد منگلا ڈیم کا معائنہ جاری ہے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ڈیم چیکنگ کیلیے ڈرلنگ بھی کی جاتی ہے، یہ ٹیسٹنگ کتنی تفصیلی ہوگی اس کا فیصلہ ٹیکنیکل ٹیم کرے گی،

    منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.9 ملین ایکڑ فٹ ہے، میرپور کے علاقے میں پاکستان کا دوسرا بڑا منگلا ڈیم ہے، زلزلے سے منگلا ڈیم کے قریب سڑک پر دراڑ پڑگئی ہے جس کے باعث پانی کے رساؤ کا خطرہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، منگلا ڈیم بند ہونے سے 900 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی جس سے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تاہم اب بتایا گیا ہے کہ منگلا پاور ہاؤس سے نیشنل گرڈ کو 700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے،

    واضح رہے کہ میرپور آزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے 300 زخمی ہیں جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے،