Baaghi TV

Author: +9251

  • قومی کرکٹ ٹیم  کے 12 کھلاڑی پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے میچ کھیلیں گے

    قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑی پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے میچ کھیلیں گے

    قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی

    ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں،کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے،

  • ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ملک میں کتنی ہو گئی؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

    ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ملک میں کتنی ہو گئی؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہےجو اپنی نا اہلی، جھوٹ، مجرمانہ بے حسی کا خود چرچا کر رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ افسران کومعطل کرکےنااہل حکمران مجرمانہ غفلت،نالائقی پرپردہ نہیں ڈال سکتے، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء، مشیراسپتالوں میں دفاتر کھولیں، پورےملک میں ایمرجنسی نافذکی جائے،ڈینگی کےٹیسٹ،دوائی کومفت کیاجائے، ڈینگی ہیلپ لائن جوشہبازشریف بناگئےتھےاُس کو24گھنٹوں کیلئےکھولاجائے، سرکاری خرچ پرپریس کانفرنسوں،سوشل میڈیا،بیانات سےڈینگی کاخاتمہ نہیں ہوگا،

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنیا کو پتہ ہےکہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 10ہزار ہو چکی ہے، حکومت کواب اطلاع ہوئی، شکرہے کہ آج اعدادو شمار تو تسلیم کئےورنہ نالائق حکومت مسلسل انکار کر رہی تھی،

  • اب ہماری طرف سے عمران خان کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمن

    اب ہماری طرف سے عمران خان کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمن

    سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی تاریخ کاابھی تعین نہیں کیاگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک اب مزید فراڈ حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہرشعبہ ہائےزندگی سےوابستہ افرادآج پریشانی میں مبتلاہیں، اب ہماری طرف سےعمران خان کوکوئی این آراو نہیں ملےگا، تمام اپوزیشن میرے ساتھ ہوں گی، جےیوآئی اکیلےہی ملین مارچ کرنےکی طاقت رکھتی ہے،

    واضح‌ رہے کہ آج مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف سے ملاقات بھی طے ہے، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہےکہ آج لاہور میں ملاقات میں آزادی مارچ پربھی مشاورت ہوگی ، اسی طرح ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پرغورہوگا،

  • وعدے نہیں نظام بدلو؛ علی چاند

    وعدے نہیں نظام بدلو؛ علی چاند

    پاکستان بنانے کا مقصد ایک ایسے خطے کا حصول تھا جہاں مسلمان اپنے دین اسلام کے مطابق آزدانہ زندگی گزار سکیں اور اپنے اسلامی اصول و قوانین پر عمل کر سکیں ۔ مسلمانوں نے اس لیے بے انتہا قربانیاں دیں تا کہ ان کی آنے والی نسلیں پاکستان میں رہ کر اسلام پر عمل پیرا ہو سکیں ۔ لیکن پاکستانیوں کی بدقسمتی کہ انہیں ایسے حکمران ملے جنہوں نے اس پاک دھرتی پر اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کامیاب ہونے میں ہمیشہ مدد دی ۔ پاکستانی کی سرزمین میں عاشق رسول ﷺ تو پھانسی کے پھندے تک پہنچتے رہے لیکن پاکستان کہ غدار اور اسلام کے دشمن ہمیشہ ہمارے حکمرانوں کے تحفظ میں رہے ۔ اس پاک دھرتی میں اسلامی قوانین تو راٸج نہ کیے جاسکے البتہ میڈیا کے ذریعے پاکستان میں لبرل ازم کو فروغ ضرور دیا جاتا رہا ہے ۔ اسلام کے نام لیواٶں پر تو یہ زمین تنگ کر دی گٸی لیکن محب وطن پاکستانیوں پر غداری کے مقدمات درج کٸیے گے اور پاک فوج اور پاک وطن اور اسلام کو نقصان پہنچانے والے باعزت بری ضرور ہوتے رہے ۔ پاکستان کے عوام جنہوں نے اسلام کو اپنی زندگیوں میں عملا نافذ کرنا تھا وہ روٹی کپڑا مکان ، قرض اتارو ملک سنواروں ، ایک کروڑ نوکریوں ، اور دو نہیں ایک پاکستان جیسے نعروں میں ہی الجھ کر رہ گے ۔ نعرے تو ہر الیکشن میں بدلتے رہے ۔ بلہ الیکشن سے پہلے اور نعرے ہوتے جبکہ الیکشن کے بعد مزید نٸے نعرے آجاتے ۔ لیکن ان کھوکھلے نعروں نے ہمیں دیا کیا ؟ کیا پاکستان سے قرضہ ختم ہو گیا ؟ کیا عوام کو روٹی کپڑا اور مکان مل گیا ؟ کیا دو نہیں ایک پاکستان بن گیا ؟ کیا عوام کو انصاف ان کے دروازے پر ملنا ممکن ہوگیا ؟ کیا پولیس کا نظام ، عدلیہ کا نظام ، نظام حکومت سب بدل گیا ؟ کیا یہ سب بدل کر پاکستانی عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہوگیا ؟ ہرگز نہیں اور نہ ہی ایسا تب تک ہو سکتا ہے جب تک ہم اہنا نظام نہ بدل لیں ۔ اگر ملک کو خوشحال بنانا ہے ، عوام کو ضروریات زندگی فراہم کرنی ہیں تو پھر نعرے نہیں نظام بدلنا ہوگا ۔ نظام بھی نچلی سطح سے لے کر اعلی سطح تک بدلنا ہوگا ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ نظام میں بدلا کیا جاٸے ۔ تو سنیں نظام بدلنا کیسے ہے اور کس طرح نظام بدلے گا ۔ ہمارا پولیس کا نظام وہی جو انگریز نے بنایا یعنی عوام کو حکمرانوں اور سیاستدانوں ، جاگیرداروں ، وڈیروں سے ڈرا کر رکھنا اور بدقسمتی سے ہمارا نظام آج بھی وہی ہے ۔

    ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس کا نظام اس محکمے کے مقاصد وہی رکھیں جاٸیں جو امیر المٶمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس محکمے کو قاٸم کرتے وقت بناٸے تھے ۔ قصور میں آٸے دن بچوں کا ریپ اور پھر درد ناک قتل اس سب کا ذمہ دار موجودہ نظام اور اس نظام کو قاٸم کرنے والے ہیں ۔ اگر اسلامی شریعت کے مطابق ان بچوں کے قاتلوں کو سر عام سزاٸیں دی جاٸیں تو آٸیندہ کسی کی جرأت نہیں ہوگی کسی معصوم بچے کی طرف غلط نظر سے دیکھ سکے ۔ ہمارے ملک میں رشوت خوری جہاں عروج پر ہے جہاں چور ڈاکو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر جاٸدادیں بنا لیں یہاں اگر اسلامی شریعت نافذ ہوتی تو پہلی دفعہ ہی چر کا ہاتھ کاٹنے پر اسے عبرت مل جاتی کہ آٸیندہ ہم نے حرام پیسے کو ہاتھ نہیں لگانا ۔ انہیں پتہ ہوتا کہ ہم نے اپنے کتوں کو شہزادے بنا کر نہیں رکھنا بلکہ کتے کے کاٹے کی ویکسین رکھنی ہے ۔ دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا آسان نسخہ یہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرح ان وزیروں مشیروں اور وزیر اعظم کا رہن سہن رکھا جاٸے ۔ دربان یعنی سیکیورٹی گارڈ ، پروٹوکول ختم کیاجاٸے ۔ وزیر اعظم کی تنخواہ عام مزدور کے برابر لاٸی جاٸے تاکہ سب کا معیار زندگی ایک ہو ۔ وزیروں مشیروں کی شاہانہ گاڑیوں پر پابندی لگاٸی جاٸے جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے صوبوں کے والیوں کو ترکی گھوڑا استعمال کرنے سے منع کیا تھا ۔ اسلامی قانون کے مطابق زکوة و عشر امیروں سے لے کر غریبوں کو دینے کا حکم تھا مگر یہاں غریب کے بچے کی دو روپے کی ٹافی پر بھی ٹیکس لگا کر امیروں کو دیا جارہا ہے ۔ ٹیکس ختم کر کے زکوة و عشر کا نظام لایا جاٸے تاکہ فاٸدہ غریب کا ہو اور امیر کا بھی مال پاک ہوجاٸے ۔ یہ قانون بنایا جاٸے کہ جو حکمران قرض لے گا وہی اس قرض کو واپس بھی کرے گا نہ کہ اس ملک کی غریب عوام کو پیسا جاٸے گا ۔ ملک کی لوٹی ہوٸی رقم واپس لانے کا آسان حل ان چوروں ڈاکوٶں میں سے کسی دو کی سر عام گردنیں اتار دی جاٸیں ۔ باقی روپیہ خود واپس کریں گے ۔ اور اس قانون پر عمل میں خیال یہی رکھا جاٸے کہ اگر اپنی بہن یا بیٹی کی چوری اور زکوة کی جاٸدادیں باہر ہیں تو اسے بھی سزا دی جاٸے ۔

    پاکستان میں حکمران صرف اسی کو منتخب کیا جاٸے ، چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف تک کے عہدے ان لوگوں کو دٸیے جاٸیں جن کے بزرگ پاکستان میں دفن ہیں جن کی اپنی ساری عمریں اسی پاکستان میں گزر گٸیں اور جن کے بچے بھی ہمیشہ پاکستان میں رہے ہیں ۔ ایم این اے ، ایم پی اے سے پروٹوکول ، سرکاری گاڑیاں سیکیورٹی واپس لی جاٸے اور انہیں پابند کیا جاٸے کہ یہ لوگ عام عوم کے ساتھ سفر کریں ۔ پھر دیکھیں ملک میں کوٸی ایک ادنی سی چوری بھی ہوگٸی یا دھماکہ ہوگیا تو کہنا ۔ شراب پر پابندی عاٸد کی جاٸے اور دیگر نشہ آور چیزوں کے استعمال پر سر عام کوڑے مارے جاٸیں تاکہ کالجز اور یونیورسٹیوں میں نشہ کے کاروبار ختم ہوں ۔ مزدوروں کے لیے ہسپتال الگ بناٸیں جاٸیں اور پھر ان عوامی نماٸیندوں کو پابند کیا جاٸے کہ وہ اپنا علاج انہیں ہسپتالوں سے کرواٸیں ۔ مزدور کا جیسا علاج معالجہ ہو ویسا ہی ان عوامی نماٸیندوں کا بھی ۔ بے حیاٸی کے خاتمے کے لیے بچوں کے بالغ ہوتے ہی ان کی شادیاں کروانے پر حکومتی سطح پر سختی کی جاٸے ۔ جو وزیر بے حیاٸی پھیلانے والوں کے ساتھ نظر آٸے اس کے لیے سزا مختص کی جاٸے تاکہ وہ بے حیاٸی پھیلانے والیوں کو ایوارڈ دینے کی بجاٸے شریعی سزا دے سکیں ۔ پہلی وحی ” پڑھ اپنے رب کے نام سے ” پر عمل کیاجاٸے اور اپنے رب کی دی ہوٸی تعلیم یعنی اسلامی تعلیمات کے مطابق تعلیم دی جاٸے ۔

    لیکن یہ سبھی قوانین تب بنے گے جب لیڈر اور نماٸیندے ایمان دار ہوں گے ۔ حرمت نبی ﷺ کو بیچ دینے والے ، شراب جس نے پینی ہے پی جس نے نہیں پینی نہ پیے کہنے والے ایسا نظام نہیں لاسکتے ۔ جو اپنے حرام پن کا دفاع کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ جسے خالص دودھ ویسے مل جاٸے اسے گاٸے پالنے کی کیا ضرورت ہے وہ یہ نظام کیسے لاسکتے ہیں ۔ جو یہ کہے قادیانی ہمارے بہن بھاٸی ہیں وہ یہ نظام کیسے لاسکتے ہیں ؟ جو یہ کہیں کہ پتنگ بازی چھوڑنی ہے تو قربانی کرنا بھی چھوڑ دیں وہ یہ نظام کیسے لاسکتے ہیں ؟ جن کے اپنے بچے باہر کے ملکوں میں والدین کی عزتیں خاک میں ملا رہے ہیں وہ یہ نظام کیسے لاسکتے ہیں ؟

    اللہ ہمارے شہدا کی قربانیاں قبول فرماٸے اور کوٸی معجزہ دکھا دے کہ ہم بھی اپنے وطن کو صحیح معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنتے ہوٸے دیکھ سکیں ۔ آمین

  • حوثیوں کی جانب سے جنگ  ختم  کرنے اور سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی پیشکش، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

    حوثیوں کی جانب سے جنگ ختم کرنے اور سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی پیشکش، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

    اقوام متحدہ نے یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ ختم کرنے اور سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ :اقوام متحدہ نے یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ ختم کرنے اور سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی پیشکش کوکا خیر مقدم کیا ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مارٹن گریفیتھس کہ اس تجویز سے جنگ کے خاتمے کی خواہش کا مضبوط و طاقتور پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ساحلی شہروں پر راکٹ اور ڈرون حملے جاری رہتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے ابہاء ایئر پورٹ پر بھی راکٹ حملہ کیا گیا تھا ،

    یمن کی جنگ کو پانچ سال گزر گئے ، اہل یمن کا حالت انتہائی خستہ


    اس سے قبل حوثیوں نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب میں واقع ارامکو میں موجود کمپنیوں اور غیر ملکیوں کو خبر دار کر رہے ہیں کہ وہ دوبارہ حملوں کےلیے تیار رہیں۔حوثیوں نے آرمکو کے بعد دیگر کمپنیوں پر حملوں کی دھمکی بھی دے دی

    امریکی ABCنیوز نے دعوی کیا ہے کہ اس بیان کے بعد واضح ثبوت ملے ہیں کہ یہ ڈرون ایرانی سر زمین سے استعمال کیے گئے تھے ۔

    حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ

  • کیا "فیس بک” خود کو ایک جال میں پھنسا رہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کا بڑا ادارہ اپنی قانونی حیثیت کا فیصلہ نہیں کرسکتا ہے

    کیا "فیس بک” خود کو ایک جال میں پھنسا رہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کا بڑا ادارہ اپنی قانونی حیثیت کا فیصلہ نہیں کرسکتا ہے

    سماجی رابطوں کی عیبسائٹ ٹویٹر پر "RT” نے ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں ایک میٹر دکھایا گیا. میٹر کی ایک سائڈ پر لکھا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر سب آزاد ہیں جبکی دوسری سائڈ پر لکھا ہے کہ ہم کدی کع بھی اس پلیٹ فارم سے نکال سکتے.

    میٹر کی سوئی کبھی ایک سائڈ پر جا رہی اور کبھی دوسری سائڈ پر جس کا مطلب یہ ہے کہ سب کچھ فیس بک کے ہاتھوں میں ہے.

    ٹویٹر پر "RT” کی جانب سے اس پوسٹ پر لعگ کئی طرح کے تبصرے کر رہی ہیں. ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب انسٹاگرام اور ٹویٹر پر بھی ہو رہا.

    https://twitter.com/amitesh_rockz/status/1175700911563264002?s=09

    https://twitter.com/kung_fu_koala/status/1175696717389410306?s=09

  • چلاس بس حادثہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرریسکیوکررہے ہیں ، آئی ایس پی آر

    چلاس بس حادثہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرریسکیوکررہے ہیں ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : چلاس کے قریب بابو سر کے پہاڑی علاقے میں بس حادثے کے فوری بعد پاک فوج کے دستے وہاں پہنچ گئے ، آئی ایس پی آر نے بابوسر حادثے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہےکہ اس حادثے میں 26 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 10 شہداء کا تعلق پاک فوج سے ہے

    آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بابوسر کے مقام پر بس حادثے کے زخمیوں اور شہداء کو وہاں سے گلگت سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کرنے کے لیے فی الفور پاک فوج کے ہیلی کاپٹر وہاں بھیج دیئے تھے ، جہاں سے پاک فوج کی ریسکیوٹیم کے اہلکاروں نے بس کے تمام شہید اور زخمی مسافروں کو ہسپتال پہنچا دیا ہے جہاں پر زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے

  • پیپلز پارٹی کو بہت بڑا صدمہ ، مرتضیٰ  وہاب  نا اہل  قرار ، کس نےکیا اورکیوں کیا خبرنے کھلبلی مچادی

    پیپلز پارٹی کو بہت بڑا صدمہ ، مرتضیٰ وہاب نا اہل قرار ، کس نےکیا اورکیوں کیا خبرنے کھلبلی مچادی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما ، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کو پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ نے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مشیر یا وزارت نہیں رکھ سکتے۔حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا

    حلیم عادل شیخ نے کراچی میں‌انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پہلے اپنے گھر کو صاف کریں۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے بھی ’ہاتھ صاف‘ کیا اور وہ وزارت اور مشیر ہونے کے اہل نہیں۔

  • شام میں‌ روسی فوج نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

    شام میں‌ روسی فوج نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

    شام میں‌ روسی فوج نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا،روسی حکام اسرائیلی ڈرون دمشق میں ٹارگٹ کی جانب بڑھ رہا تھا، ڈرون کو شام کے دارالحکومت دمشق کی فضائی حدود میں گرایا گیا،

    واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد اوردیگر جنگجو گروپس برسر پیکار ہیں.جس وجہ سے لاکھوں شامی موت کی آغوش میں جاچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں.روسی افواج بشار الاسد کی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہیں.
    اس سے قبل یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے کمیشن نے امریکی فضائی حملوں سے متعلق تحقیقات کی تھی اور بتایا کہ اتحادی فورسز نے رواں برس جنوری میں شام کے جنوبی صوبے میں متعدد فضائی حملے کیے اور ان فضائی حملوں میں ایک حملے میں 16 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اقوم متحدہ کے کمشین کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری ہدایات کو اپنانے میں مکمل ناکام رہے۔کمیشن نے بتایا تھا کہ ’اندھا دھند حملوں کے نیتجے میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کی تعداد اتنی ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم کے مرتکب ہیں‘۔

  • احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے، فردوس عاشق اعوان

    احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے، فردوس عاشق اعوان

    احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی رپورٹ :وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے ٹویت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عام آدمی کےساتھی ہیں،احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے،بیماری سے بڑھ کر کوئی بےبسی نہیں ہوتی،یہ دونوں پروگرام ناداروں کیلیےسنگ میل ثابت ہوں گے،7لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج ہوگا،صحت کارڈ سےناداروں کاعلاج ممکن ہورہاہے.ڈیڑھ کروڑ افراد کوانصاف صحت کارڈز دیئےجائیں گے.وزیراعظم عام آدمی کامعیارزندگی بلند کرناچاہتےہیں،

    اس سے پہلے انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے کے معذور افراد کے لئے ’’ہم قدم’’جیسے پروگرام کے تحت ماہانہ مالی امداد کا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے ۔ جس کی مدد سے صوبہ بھر کے معذور افراد کے مالی مسائل کا ازالہ ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے خواتین بیواءوں ،بزرگوں اور دیگرمحروم طبقات کے لئے معاشی طور پرآسانیاں پیدا کرنے میں بھرپور مدد ملے گی ۔ پنجاب بھر کے 65سال سے زائد عمر کے افرادکے لئے’’باہمت بزرگ پروگرام‘‘ کے تحت3ارب روپے کا فنڈقائم کیا جارہا ہے جس سے بزرگ افراد کو ماہانہ بنیادوں پر الاءونس فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزریراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد مشکل وقت ختم ہو گا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔