Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی رقص و سرور کے عادی ، ٹیکساس میں رقص دیکھیں گے ، رقص کریں گے

    مودی رقص و سرور کے عادی ، ٹیکساس میں رقص دیکھیں گے ، رقص کریں گے

    نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی رقص وسرور کے عادی نکلے ، دورہ امریکہ کے دوران بھارتیوں نے مودی کو رقص دیکھنے کی دعوت دے دی ، مودی کی امریکی شہر ہوسٹن میں سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

    امریکہ میں انڈین فورم کی جانب سے ٹیکساس میں ہاوڈی مودی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔تین گھنٹوں سے زائد کا ایونٹ بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا جس میں ایک ہزار سے زائد ہندوستانی شہری ڈانڈیا رقص پیش کریں گے۔

    ٹیکسا س میں کلاسیکل رقص اور گانے پیش کرکے بھارتی ثقافت کو دکھایا جائے گا۔ جبکہ مودی کی تقریر بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

  • پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کےباہرمنشیات فروخت کرنےوالےعناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ہماری نئی نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کی جگہ جیل ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،

  • میں شہباز شریف کی جان بخشی نہیں ہونے دوں گا ، مولانا فضل الرحمن کے بیان نے ہلچل مچادی

    میں شہباز شریف کی جان بخشی نہیں ہونے دوں گا ، مولانا فضل الرحمن کے بیان نے ہلچل مچادی

    لاہور: میں شہباز شریف کی جان بخشی نہیں ہونے دوں گا ، یہ جو این آر او کی شکل میں عمران خان شہباز شریف کو رعایت دینا چاہتے ہیں میں رکاوٹ بنوں گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا

    مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی 15 ملین مارچ کر چکے ہیں اور تن تنہا آزادی مارچ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مارچ ناموس ختم نبوت، مہنگائی اور ناانصافیوں کے خلاف ہو گا

    مہنگائی اور دیگر مسائل کے بارے میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت سخت مشکل دور سے گزررہا ہے ، لیکن ہمارا مارچ ایک امید کی کرن ہوگا جس کے لیے تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارا ساتھ دیں گی

  • تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

    تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

    آل پاکستان انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں حکومت مخالف احتجاج کریں گے اور پورے پاکستان میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ،
    تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی پورے پاکستان کے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائیں جنہیں انجمن تاجراں نے مکمل طور پر رد کر دیا ، مالی سال 2019-20 کے بجٹ پیشی سے لیکر اب تک حکومت اور تاجروں کے درمیان مسائل کو حل کرنے کو لیکر مذاکرات چل رہے تھے جو بغیر کسی نتیجے کے حتم ہو گئے ، تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان جو بنیادی چیزیں اختلاف کا باعث بن رہی ہیں ان میں فکسڈ ٹیکس کا نظام ، شناختی کارڈ کی شرط اور کاروبار کے لخاط سے ٹیکس کی ادائیگی جیسے معاملات شامل ہیں،
    انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے میڈیا کو بتایا کہ ایف بی آر کے نمائندگان سے ہماری آخری میٹنگ 4 دن پہلے ہوئی اور وہ ہمارے مسائل کو سننے اور حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے ، ایسی صورتحال میں ہمارے پاس آخری راستہ صرف احتجاج کا بچتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف ہم شناختی کارڈ کی شرط کو لیکر مذاکرات کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت نے شناختی کارڈ کی شرط کاروبار کیلئے لازم قرار دے کاروائیاں بھی شروع کر دی ہیں،

  • نیول چیف کا بابو سرٹاپ حادثے میں جاں‌ بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی

    نیول چیف کا بابو سرٹاپ حادثے میں جاں‌ بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بابو سرٹاپ کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیول چیف ظفرمحمودعباسی نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے، نیول چیف کی طرف سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے، نیول چیف نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کی بھی دعا کی ہے،

    واضح‌ رہے کہ چلاس کے مقام پر اسکردوسے راولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں‌ پاک فوج کے دس جوانوں‌، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،

    چلاس کے مقام پر اسکردوسےراولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کوحادثہ پیش آگیا.چلاس،،ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں 27 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، مسافرکوچ روڈکےساتھ چٹان سےٹکراکرالٹ گئی.حادثہ بابوسرٹاپ کےعلاقےمیں پیش آیا، زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، چلاس،جاں بحق اورزخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شاملہیں ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.چلاس،ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی،

  • وزیراعظم کی چلاس بس حادثہ میں زخمیوں‌ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی چلاس بس حادثہ میں زخمیوں‌ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی طرف سے چلاس بس حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، واضح رہے کہ چلاس کے مقام پر اسکردوسے راولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں‌ پاک فوج کے دس جوانوں‌، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،

    چلاس کے مقام پر اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافرکوچ کو حادثہ پیش آگیا.چلاس، ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں 27 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، مسافرکوچ روڈکےساتھ چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ بابوسرٹاپ کےعلاقےمیں پیش آیا، زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق اورزخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شاملہیں ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.چلاس،ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی،

  • ڈاکٹر عمران فاروق کو کس نے قتل کیا ، تمام حقائق پاکستان کے حوالے کردیئے گیے

    ڈاکٹر عمران فاروق کو کس نے قتل کیا ، تمام حقائق پاکستان کے حوالے کردیئے گیے

    کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کو کس نے قتل کیا اس کے بارے میں تمام تر تفصیلات حکومت پاکستان کو موصول ہوگئی ہیں ، برطانوی حکومت نے اہم شواہد پاکستان کے حوالے کر دیے ہیں۔

    پاکستان کے حکومتی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو 26 دستاویزات فراہم کی گئی ہیں اور کچھ تصویری شواہد بھی دیے گئے ہیں ، ان دستاویزات میں کاغذات میں ڈاکٹرعمران فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شامل ہیں۔

    پاکستان کو موصول ہونے والی دستاویزات میں برطانوی شواہد میں فرانزک رپورٹ، اہم ترین گواہوں کے بیانات اور فنگر پرنٹس رپورٹس تیار کرنے والے ماہرین کے بیان شامل ہیں۔

    عدالت کی جانب سے 2018 میں معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی پر مذکورہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی تاہم ملزمان صحت جرم سے انکار کر چکے ہیں۔ملزمان کیجانب سے دائردرخواست کے متن میں درج ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی پانچ سال سے تفتیش کر رہی ہے اور مہلت پر مہلت لے کر ملزمان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کا بابو سرٹاپ بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

    شاہ محمود قریشی کا بابو سرٹاپ بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بابو سر پاس بس حادثے پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر خارجہ کی طرف سے جاں بحق ہونیوالوں کیلیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا ہے،

    واضح‌ رہے کہ سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے جس میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں، مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی، پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

  • کراچی میں شدید گرمی ہیٹ ویو کے خدشہ

    کراچی میں شدید گرمی ہیٹ ویو کے خدشہ

    کراچی میں لو کا آج بھی راج، لوگ بے حال رہے آج گرم ریگستانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بند ہیں۔ کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔سمندر سے چلنے والی ہواؤں کی بدولت کراچی میں موسم معتدل رہتا ہے لیکن بھارتی گجرات اور مغربی ممبئی میں سمندر میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کراچی کی ہوا متاثر ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں ستمبر کے اواخر اور اکتوبر کے اوائل میں شدید گرمی معمول کی بات کی ہے ، اکتوبر کے اواخر سے موسم کی تبدیلی شروع ہوجائے گی اور اس دوران دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں

  • تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی

    تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی

    حکومت پاکستان کے ادارہ برائے اعداد شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، اور پاکستان کی برآمدات میں معمولی اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ،
    ادارہ برائے اعداد شمار کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کی کل درامدات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں 21.4 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان کی درآمدات 7.67 ارب ڈالر تک آ گئی ہیں ، اگر درآمدات کو پراڈکٹ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں کل 1.93 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس میں سب سے زیادہ کمی خام تیل کی درآمد میں ہوئی ہے ، ایل این جی کی درآمد میں 8.75 جبکہ ایل پی جی کی درآمد مین 39.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،
    ٹیلی کمیونیکیشن گروپ کی درآمدات میں 10.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، موبائل فون کی 19.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ موبائل اسمگلنگ کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اور باہر سے انے والے موبائل فونز پر بھاری ٹیکسز کا لگنا ہے ،
    دوسری طرف پاکستان کی برامدات میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ، ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، کاٹن کی برآمد میں پچھلے سال کی نسبت 150 فیصد اضافہ دیکھا گیا