Baaghi TV

Author: +9251

  • یونیورسٹی تعلیم—– از ایس ایم چوہدری

    یونیورسٹی تعلیم—– از ایس ایم چوہدری

    جیساکہ نام سےہی ظاہرہےکہ ہمارےملک پاکستان میں یونیورسٹی کی تعلیم عموماًمخلوط تعلیم کی شکل میں موجودہے۔مخلوط تعلیم جسےانگریزی میںco.education کہتےہیں اس کامطلب ہےلڑکےاورلڑکیوں کی تعلیم کاایک ہی ادارےمیں پڑھنا۔

    یہ نظامِ تعلیم کیوں وجود میں آیا۔۔۔؟؟

    اس کےبارے میں تھوڑی سی میں وضاحت کرتی چلی جاؤں ۔ سب سےپہلےدیکھاجائےتوپاکستان ایک غریب ملک ہےجسکےپاس وسائل نہ ہونےکےبرابرہیں ۔تعلیم کےلیئےکوئی خاص بجٹ بھی نہیں رکھاجاتااگررکھابھی جائےتواس کومکمل طورپرعملی میدان میں لانےسےہمیشہ گریزاں ہی رکھاگیاہے۔

    اس عنصرکیوجہ سےہماراملک لڑکےاورلڑکیوں کی تعلیم کےلیئےالگ الگ تعلیمی ادارے یعنی یونیورسٹیز کھولنے سےقاصرہے۔دورحاضرکی ضرورتوں کےپیش نظرعورت کی تعلیم سےانکار بھی نہیں کیاجاسکتاکہاجاتاہےکہ
    Man and woman are the two wheels of the carriage of life. Education plays an important role in running this carriage smoothly.

    مزیدبرآں تعلیم نسواں کی اہمیت کوواضح کرتےہوئےمختلف مفکرین اپنی اپنی آراں پیش کرتےرہے۔

    نیپولین کاقول

    "تم مجھےپڑھی لکھی ماں دو میں تمھیں پڑھی لکھی قوم دوں گا”
    یہ تھی تعلیم نسواں کی ضرورت واہمیت۔اب اس تعلیم سےآگےجورجحان وجود میں آیاوہ یہ کہ جسطرح مرد کام کرتاہےاسی طرح عورت بھی مختلف شعبہ ہائےزندگی میں کام کرسکتی ہےیعنی وہ مردکےشانہ بشانہ کام کرنےکی اہلیت رکھتی ہے ۔یہ ایک مغربی رجحان ہےجس کی اسلام میں اجازت نہیں دیتا۔ اسلام نے مرداورعورت کےلیئےالگ الگ دائرہ کارمتعین کردیئے

    31 – اکتوبر کو انتخابات کا اعلان کردیا گیا ، کتنے امیدوار اس دفعہ حصہ لے رہے ہیں رپورٹ آگئی

    مسلم مفکرین کاکہناہےکہ اگرعورت علم وہنرکےمیدان میں کوئی کارنامہ نہ بھی سرانجام دےتواس کی عزت ووقارمیں کمی نہیں آتی ۔اس کےلیئےیہ بھی بڑااعزاز ہےکہ عظیم ہستیاں اس کی گودمیں پرورش پاتی ہیں۔
    یہ تھی عورتوں کےلیئےتعلیم کی ضرورت واہمیت اوراس کادائرہ کار۔۔۔۔۔
    اب سوال یہ ہےکہ یونیورسٹی ایک اعلٰی تعلیمی ادارہ ہے،تونام کی مناسبت سےکیاعمل بھی اعلٰی۔۔۔۔۔۔؟

    سب سےپہلےتومیں اس ادارےکےقیام کامقصد بتاناچاہوں گی۔تعلیمی ادارہ خواہ کوئی بھی ہواس کامقصد صرف تعلم ہی نہیں بلکہ اس کےساتھ ساتھ اس کی اعلٰی اخلاقی تربیت بھی ہے۔علم کےمعنی جاننا،واقف ہونا،آگاہی حاصل کرناکےہیں پھرکسی بھی چیزسےواقف ہونےکےبعد اس علم کواپنی زندگی میں عملی طورپراستعمال میں لاناوہ اس علم کی تربیت کانتیجہ ہے۔

    المیہ یہ ہےکہ آج ڈگریوں کےانبارلگےہوئےہیں لیکن عمل نہیں ۔عمل کےبغیرعلم کوئی بھی ہووہ بےکارہے۔پھراس سےکےعلاوہ جو ہمارےتعلیمی نظام کی بگاڑ کی وجہ بناوہ یہ کہ ہم نےمغرب کی طرزتعلیم کواپنی کلچرکاحصہ بنالیاجس میں اخلاقیات کاجنازہ نکل رہاہے۔ہم نےیونیورسٹیوں میں مخلوط تعلیم کوترویج دی اوراسےاپنےلیئےباعث فخرقراردیا۔

    مولانامودودی

    مخلوط تعلیم کی نفی کرتےہوئےکہتےہیں کی کسی بھی تعلیمی سطح پرمخلوط تعلیم کی اسلام اجازت ہی نہیں دیتا۔اس مخلوط تعلیم نےعورت کواس کےاصل مقام سےبےبہرہ کردیا۔آزادی کانعرہ لگاکرسروں سےدوپٹےاتاردیئےگئےاورسرعام زیب وزینت کرکےآناعورت نےاپناحق سمجھ لیا۔پردےکاتصورختم کردیاگیااوراس طرز کوہم نےترقی کاراز قرار دیااسلامی روایات جوہمارےتعلیمی نظام کی روح ہواکرتی تھی وہ مٹادی گئیں۔
    *
    بقول علامہ اقبال:*

    ہم سمجھتےتھےکہ لائےگی فراغت تعلیم
    کیاخبرتھی کہ چلاآئےگاالحادبھی ساتھ

    پھرجونقصان دیکھنےمیں آیاوہ یہ کہ
    تعلیم کا معیارگرانےمیں سمیسٹرسسٹم کاکردار:
    چونکہ یونیورسٹی ایک اعلٰی تعلیمی ادارہ ہےاس لیئے اس کاطریقہ تدریس دوسرےثانوی تعلیمی اداروں سےقدرےمختلف ہے۔یونیورسٹیوں میں سمیسٹر سسٹم رائج کردیاگیا۔جسکانقصان یہ ہواکہ ہمارےتعلیمی نظام کامعیارگرگیا۔طالبعلموں کی ساری توجہ اس مقصدسےہٹ گئی جوتعلیمی نظام کی روح ہوتی ہےوہ علم سیکھنےکی بجائےرٹے کوترجیح دینےلگےاور انھوں نےتعلیم کامقصدصرف اورصرف اچھےنمبر لینا اچھاگریڈ حاصل کرنابنالیااور اصل مقصد کو فراموش کردیاگیا۔جو کہ ہمارےتعلیمی نظام کےلئیے بہت بڑانقصان دہ ثابت ہورہاہے۔

     

    تحریر از ایس ایم چوہدری

     

  • جج ویڈیو اسکینڈل کیس، ملزمان کے اشتہاری ہونے سے متعلق اہم فیصلہ آ گیا

    جج ویڈیو اسکینڈل کیس، ملزمان کے اشتہاری ہونے سے متعلق اہم فیصلہ آ گیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

    جج ویڈیو اسکینڈل، مرکزی کردار کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائیگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناصر بٹ اور میاں رضا کی عدم پیشی پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔ 30دن مکمل ہونے پردونوں ملزمان کے اشتہاری ہونے کا اشتہاراخبارمیں دیا جائے گا۔

    ناصر بٹ اور میاں رضا کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پہلے ہی لندن میں ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

  • یونیورسٹی اعلیٰ تعلیمی ادارہ کیا عمل بھی اعلیٰ—— از ساجدہ بٹ

    یونیورسٹی اعلیٰ تعلیمی ادارہ کیا عمل بھی اعلیٰ—— از ساجدہ بٹ

    یونیورسٹی وہ ادارہ ہے جہاں ہمارے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جاتے ہیں ۔
    یعنی وہ تعلیم بھی اسے کہہ سکتے ہیں کہ جس سے افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں ۔جہاں ہماری نوجوان نسل اپنے اعلیٰ کردار کی تعمیر کر رہی ہے۔

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کا ادارہ ہے کیا عمل بھی اعلیٰ ؟ میں سب سے پہلے اپنے پاکستان کے تعلیمی اداروں کی بات کرنا چاہوں گی ۔۔جو کہ ایک مسلم ملک ہے یہاں کس قدر اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔

    ہم لوگوں نے مغربی تعلیم کے ساتھ ساتھ مغربی کلچر کو اپنایا اور پھر ترقی کے نام پر مخلوط نظام تعلیم کو فروغ دیا۔جس کا مطلب کے لڑکے اور لڑکیاں اکھٹے تعلیم حاصل کریں ۔یعنی اب اس طرح ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔

    اس ترقی نے ہمارے معاشرے کی نوجوان نسل کے کردار کو بگاڑ کر رکھ دیا۔وہاں تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ دوستیاں ترقی کرنے لگیں۔۔ان دوستیوں نے ہماری بیٹیوں کے سر سے چادر چھین لی۔پھر رہی سہی کسر نت نئے فیشن نے نکال دی۔شرم تو آنکھوں میں ہونی چاہیئے۔اس تعلیم نے پھر ہمیں بے پردہ کر دیا۔یہ بات تو چلو ترقی کی ہوئی طالب علموں کی ہوئی ۔

    مخلوط تعلیم سے ہوتے ہوئے پھر فیشن کی طرف سفر ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔اب امتحانات کی کیا صورت حال ہے ؟؟؟یونیورسٹی میں سمسٹر سسٹم نے تعلیم کے معیار کو بلکل پسے پشت ڈال دیا ہے۔آج کل ڈگری حاصل کرنا مشکل کام کہاں۔۔؟؟؟؟آج کل تو پیسے سے تعلیم حاصل ہوتی ہے ۔اور اُس سے بھی مزے کی بات محنت بھی نہیں کرنی پڑتی پیسہ دو اور ڈگری آپ کے ہاتھ میں ہے۔

    ارے واہ سچ میں ترقی کا دور ہے۔یونیورسٹی میں داخلہ لو کلاس بیشک اٹینڈ نا کرو چونکہ بڑے اونچے خاندان پیسے والے بڑے عہدے دار کے بیٹے ہو / بیٹی ہو ۔کوئی مسلہ نہیں نمبر لگ جائیں گے استاد سے سلام دعا اچھی ہے فکر نا کرو نمبر لگ جائیں گے ۔نمبر تو استاد کے ہاتھ میں ہے تھوڑی بہت چاہ پلوسی کرو نمبر لگ جائیں گے۔

    ارے ٹھہریئے ….
    روکیے ۔۔۔
    ذرا سوچیے ۔۔۔
    وہ غریب کا بچہ جس نے دِن رات محنت کی ہاں لیکن نا تو پیسہ اُس کے پاس نا سفارش نا بڑا عہدہ رکھنے والا اُس کے خاندان میں سے کوئی ۔۔۔

    شاید وہ حالات بھی بیان نا کر سکتا ہو۔اُسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہو گا اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ اس کی جگہ کسی مالدار بیٹے کو دے دی جاتی ہے وہ داخلہ بھی نہیں لے سکتا۔
    میرا سوال ہے
    یونیورسٹی میں یہ صورت حال ہے تو اعلیٰ تعلیم کہاں ؟؟؟
    ملک ترقی کیسے کرے گا؟؟؟
    جس کی بنیاد ہی غلط رکھی گئی ہے وہ کیسے عمارت کو قائم رکھ سکتا ہے ؟؟؟؟

    سفارشی نظام ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ۔۔

    میرے خیال میں سفارشی نظام نے ہمارے معاشرے کو کمزور کر دیا ہم آگے جانے کی بجائے پیچھے سفر کر رہے ہیں۔
    جب حکومت نا اہل لوگوں کے سپرد کر دی جائے تو پھر ترقی کی خواہش ہمیں دل سے نکال دینی چاہیے ۔

    اور ہمارے معاشرے میں تو یہ سب بہت عروج پر ہے یعنی ہم اعلیٰ تعلیم کے نام پر خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
    یاد رکھیے ۔۔۔
    یہ سسٹم ہمیں خود بدلنا ہو گا ورنہ آنے والا دور جیسا بھی ہوا اس کے ذمےدار ہم خود ہوں گے۔

    اب اگر یونیورسٹی کے سٹاف کی بات کی جائے تو سونے پے سہاگا۔۔۔
    کسی عام بندے کی طرف تو توجہ دینا محال ہے ہر چھوٹے سے چھوٹے کام کے لیے سفارش کی ضرورت ہے۔
    حتٰی کہ کسی فورم پر مہر لگانی ہے تب بھی سفارش کی ضرورت ہے۔
    آخر کیوں ؟؟؟

    کسی غریب کا کب احترام کرتی ہے ، یہ دنیا لباس دیکھ کر سلام کرتی ہے

    کیا جس کام کے لیے آپ کو ملازمت دی ہے کیا اُس میں کوئی شق ایسی بھی تھی جس میں لکھا ہو کہ ہر کام کے لیے آپ کو سفارش لانا لازمی قرار دیا گیا ہے

    اگر ایسا نہیں ہے تو ایسا کرتے کیوں ہیں ۔۔
    یاد رکھیے کسی غریب کا حق کھانے سے ڈرو ۔۔
    رشوت سے ڈرو ۔
    خدا کا خوف کرو۔
    قبر کے عذاب سے ڈرو۔

    یاد رکھنا ۔۔۔
    یہ بڑے بڑے عہدے قیامت کے دن کام نہیں آئیں گے۔وہاں تو صرف اور صرف ہمارے عمل کا حساب ہو گا۔

    پھر جو اب کر رہیں ہیں کیا اللہ کے حضور حاضر ہونے کے قابل ہے ؟؟
    خدارا صرف وہ کریں جس کے آپ اہل ہیں دوسروں کا حق چھین لینے والوں سے جلد حساب لیا جائیں گا
    اگر ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے کردار کو ترقی دیں۔۔

    تحریر از ساجدہ بٹ

  • پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں لیویز فورس کی کارروائی، غیر ملکی باشندہ گرفتار

    پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں لیویز فورس کی کارروائی، غیر ملکی باشندہ گرفتار

    لیویز فورس نے پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایک کارروائی کے دوران غیر ملکی باشندہ کو گرفتار کر لیا۔

    مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق،ملزمان فرار

    اس دوران زیرزمین چھپائی گئی خودکش جیکٹس، راکٹ لانچر ،اسلحہ ، گولہ بارود، ریموٹ کنٹرول، جی پی ایس، غیر ملکی سمیں اور بارودی مواد برآمد ہوئیں۔

    ڈپٹی کمشنر فتح خان کے مطابق غیر ملکی باشندے سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • وہاڑی : گھر سے بھاگنے والے بچے تلاش کر لیے گئے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پڑھائی کی وجہ سےگھروالوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر سکول سے بھاگے چہارم جماعت کے بچے کو پولیس تھانہ دانیوال نے اس کے گھر والوں سے ملوا دیا

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد عثمان جو کہ ڈی پی ایس سکول میں زیر تعلیم ہے سکول کے بعد گھر نہ آیا. والد نے مزید بتلایا کہ اس نے گزشتہ دن اسے اکیڈمی میں نہ جانے کی وجہ سے مارا تھا جس وجہ سے وہ دل برداشتہ ہو گیا تھا. اس اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ڈی ایس پی روبینہ عباس اور ایس ایچ او دانیوال رائے محمداکرم اور ان کی ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کرنے کے لئے سوشل میڈیا سمیت مساجد میں اعلانات اور اہم جگہوں پر تلاش شروع کر دی

    جبکہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید بھی پولیس کے ہمراہ بچہ کی تلاش میں شانہ بشانہ رہے اور بالاآخر ہولیس کو کامیابی پیپلز کالونی سے مل گئی اور بچہ کو ٹریس کر کے اس کے گھر والوں کے حوالے کیا گیا. بچے کے وارثان نے وہاڑی پولیس کی اس کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا.

    اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے والدین سے ایک پیغام میں کہا کہ بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے.

  • وہاڑی : واپڈا کی پھرتیاں بغیر میٹر کے بجلی کا بل

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) سابق سیکرٹری بار لاہور محمد فیصل اعوان کے ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں موجود چیمبر کا بل بجلی میٹر لگائے بغیر 438 روپے کابل بھجوادیا گیا ہے
    جس میں جی ایس ٹی سمیت دیگر کئی ٹیکسز بھی شامل ہیں چیمبر کے انچارج محمد سجاد ساحل نے میپکو حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوے مزید بتایا کہ بل پرمیٹر کی تصویر موجود ہےاور بل پراستعمال شدہ یونٹ بھی صفر ظاہر کیے گئے ہیں اس بل سے انہیں جہاں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے وہاں میپکو افسرن کی پھرتیاں اور فرضی کاروائی بھی واضح ہوگئی ہے غلطی کا تعین کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر میٹر لگوایا جائے.

  • 31 – اکتوبر کو انتخابات کا اعلان کردیا گیا ، کتنے امیدوار  اس دفعہ حصہ لے رہے ہیں رپورٹ آگئی

    31 – اکتوبر کو انتخابات کا اعلان کردیا گیا ، کتنے امیدوار اس دفعہ حصہ لے رہے ہیں رپورٹ آگئی

    اسلام آباد:انتخابات ہی انتخابات ،بارکونسلوں کے الیکشن رکتے کبھی نہیں دیکھے ، ایسے ہی سپریم کورٹ بارکے 31اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لیےامیدواروں کی انتخابی مہم جاری، تین اہم عہدوں کے لئے چھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

    صدرسپریم کورٹ بار کے عہدے کے لیے سید قلب حسن اور شعیب شاہین ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں، سیکرٹری سپریم کورٹ بار کے لیے شمیم الرحمان ملک اور رانا شہزاد مد مقابل جبکہ نائب صدر کے لیے غلام مرتضی چوہدری اور یونس خان نول امیدوار ہیں، سپریم کورٹ بار کے اہل ووٹرزکی ابتدائی لسٹ آویزاں کردی گئی۔

    سپریم کورٹ بار کی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق ووٹرزپراعتراضات25 ستمبرکو وصول کیے جائیں گے، ووٹرلسٹ پراعتراضات کے فیصلے27 ستمبرکوہوں گے، فائنل ووٹرزکی حتمی لسٹ 28 ستمبرکوآویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی 30 ستمبرسے5 اکتوبرتک وصول کیے جائیں گے،

    ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار کے ہونے والے انتخابات میں‌ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 7اکتوبر کو ہوگی، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 8 اکتوبرکو آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف10 اکتوبر تک اپیل کی جاسکتی ہے، امیدوار 16اکتوبرتک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست17 اکتوبر کو آویزاں کی جائےگی،31 اکتوبر کو صبح 9 سے شام5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

  • بورے والا : زمین کے تنازعے پر 5 افراد شدید زخمی

    گگومنڈی (نمائندہ باغی ٹی وی) زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 277۔ای بی میں مقصود اورظہیر وغیرہ کے مابین زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قریب چھ بجے شام نواحی گاؤں 277۔ای بی کی رضیہ بی بی زوجہ محمد اقبال، مقصود احمد، محمد حنیف ،زاہد اقبال اور ناصر اقبال اپنے زرعی رقبہ پرموجود تھے کہ اسی دوران دیہہ ہذا کے ہی رہائشی ظہیراحمد، نذیراحمد، طارق پڈھیار اپنے مسلح ساتھیوں سمیت وہاں آ گئے اور آتے ہی رضیہ بی بی وغیرہ پرفائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آ کر رضیہ بی بی،اقبال ،مقصود ،حنیف ،زاہد اور ناصر شدید زخمی ہو گئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کر مضروبین کوسول ہسپتال گگومنڈی منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

  • تبدیلی آگئی ، اب چلائیں گے گونگے بہرے افراد گاڑیاں‌

    تبدیلی آگئی ، اب چلائیں گے گونگے بہرے افراد گاڑیاں‌

    لاہور : یہ ہے تبدیلی ، اب لاہور کی سڑکوں پر گونگے اور بہرے افراد بھی گاڑیاں چلا سکیں گے ، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے گونگے اور بہرے افراد کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کو قانون میں ترمیم کرکے گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا،اس فصلے پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی کو سفارشات مرتب کرنے کے لیے ذمہ داری دے دی گئی ہے ، جس کے ساتھ ہی قانونی ترمیم کے بعد 50 ہزار خصوصی شہری سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

  • باغی پول، بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ذمہ دار حکومت

    باغی پول، بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ذمہ دار حکومت

    باغی ٹی وی کے پول میں رائے پیش کرنے والوں کی اکثریت نے بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے۔

    باغی پول کے سروے رپورٹ کے مطابق تقریباً 73فیصد لوگوں نے بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا جبکہ 23فیصد کے خیال میں والدین بچوں کے اغوا کے ذمہ دار ہے ۔