Baaghi TV

Author: +9251

  • عالمی برادری امن کے خواب کو حقیقت بنانے کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے، بلاول بھٹو

    عالمی برادری امن کے خواب کو حقیقت بنانے کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا انسان ذات کے لیے قدرت کی گود ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم دنیامیں امن کی علمبردارہے، آئندہ نسلوں کو امن دینے کے لیے ہمیں اسکولوں پرزیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا ہو گا، اپنے بچوں کو صبراوردوسروں کا احترام کرنا سکھانا ہو گا، ملکی سطح پرجمہوریت کوتقویت اورسیاسی استحکام کویقینی بناناہوگا،

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عالمی تنازعات کےحل کےلیےسفارتکاری اورڈائیلاگ پرانحصارکوبڑھاناہوگا، عالمی برادری امن کےخواب کوحقیقت بنانےکاآغازمسئلہ کشمیرکےحل سےکرے،

  • اپنی جیت کشمیریوں کے نام کرتا ہوں، 2 نومبر کو ہونے والی فائٹ کی بھرپور تیاری ہے، باکسر محمد وسیم

    اپنی جیت کشمیریوں کے نام کرتا ہوں، 2 نومبر کو ہونے والی فائٹ کی بھرپور تیاری ہے، باکسر محمد وسیم

    باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ اپنی جیت کو کشمیری بھائیوں کے نام کرتا ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہاکہ 2 نومبر کو ہونے والی فائٹ کی بھرپور تیاری کررہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملک کانام روشن کروں، نئےٹرینرزکی وجہ سےبہت فائدہ ہوا ہے، پہلےراؤنڈمیں ہی حریف کوناک آؤٹ کیا، استقبال نہ کرنے پرحکومت سےکوئی شکوہ نہیں کیا،

    واضح‌ رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم چند دن قبل ہی دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی، محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیےکوئی حکومتی نمائندہ نہیں پہنچا اور وہ نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہو گئے تھے،

  • پاکستانی اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف کتنے ارب روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا؟

    پاکستانی اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف کتنے ارب روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا؟

    پاکستانی اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف 2 ارب روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا۔

    پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع ، جنہوں نے پہلے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا ، اب ان کے خلاف 2 ارب روپے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ میشا ‘ذہنی اذیت اور اذیت’ پیدا کرنے پر 1 ارب روپے اور اپنی ساکھ خراب کرنے پر 1 بلین روپے مانگتی ہے۔

    اداکارہ نے عدالت سے علی کے ان سے متعلق بیانات کو ‘جھوٹے’ اور ‘بدنامی’ قرار دینے کو بھی کہا۔ علی ظفر نے اس سے قبل بھی میشا پر جھوٹے الزام لگانے کے الزام میں 1 ارب روپے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

  • نیٹ فلکس نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام پر دستاویزی فلم پیش کرے گی

    نیٹ فلکس نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام پر دستاویزی فلم پیش کرے گی

    ڈاکٹر عبدالسلام پر مبنی ایک دستاویزی فلم پاکستان میں سائنس میں پہلا اور واحد نوبل انعام یافتہ ، بالآخر اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس میں اپنا راستہ بنا چکا ہے۔

    اس دستاویزی فلم کو اس سے قبل ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ، ڈی ایف ڈبلیو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول اور ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا ہے۔

    ایک خبر کے مطابق ، دستاویزی فلم یکم اکتوبر کو اسٹریمنگ کے لئے دستیاب ہوگی۔

    یہ دستاویزی فلم کائولا پروڈکشن نے تیار کی ہے اور اسے بروکلین میں مقیم ایک ہدایتکار آنند کملاکر نے ہیلمڈ کیا ہے۔ اس دستاویزی فلم کا نام "سلام – پہلا نوبل انعام یافتہ” ہے۔

    اس دستاویزی فلم کا ٹریلر منظرعام پر آیا ہے اور اس میں ڈاکٹر عبدالسلام پوپ سے ملنے اور اپنا نوبل انعام حاصل کرنے اور 1979 میں سویڈن کے گوستااو کے ساتھ مل کر دکھایا گیا ہے۔

    2018 میں، اس دستاویزی فلم نے مونٹریال کے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم فیچر جیتا تھا۔

    واضح رہے ڈاکٹر عبدالسلام برصغیر کے چوتھے شخص تھے جنہوں نے نوبل انعام جیتا۔

  • حمزہ علی عباسی کا اپنے آنے والے ڈرامے کے ٹیزر کو پسند کیے جانے پر مداحوں کا شکریہ

    حمزہ علی عباسی کا اپنے آنے والے ڈرامے کے ٹیزر کو پسند کیے جانے پر مداحوں کا شکریہ

    حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میرے آنے والے ڈرامے پر اچھا فیڈبیک مل رہا ہے.

    یہ پروجیکٹ ایک مثال قائم کرے گا کہ کس طرح ٹیلی ویژن کے وسیلے سے لوگوں کو زندگی پر غور کرنے اور ان کے خالق سے رابطہ قائم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے. "قلب مومن” بہت سے طریقوں سے میری اپنی ذاتی زندگی کے سفر کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

    واضح رہے حمزہ علی عباسی اس ناول پر بنے ڈرامے میں ایک نیگیٹو کردار میں نظر آئیں گے. ان کے ہمراہ سجل علی, احسن خان اور کبری خان بھی مرکزی کردار ادا کریں گے.

  • آئی سی سی نے پاکستان، سری لنکا سیریز کیلئے امپائر اور میچ ریفری مقرر کر دیے

    آئی سی سی نے پاکستان، سری لنکا سیریز کیلئے امپائر اور میچ ریفری مقرر کر دیے

    آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا ہے، ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے، پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ آمپائرز مقرر کر دیا ہے، مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے،
    دوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جول ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے، تیسرے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور علیم ڈار آن فیلڈ آمپائرز مقرر کیا گیا ہے، مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کردیئے گئے ہیں،

    پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے، شوزب رضا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کئے گئے ہیں، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز مقرر ہیں جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز تعینات کئے گئے ہیں، اسی طرح آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر کئے گئے ہیں،

  • سعودی عرب کی ٹیم نے پاکستان کو دو کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دے دی

    سعودی عرب کی ٹیم نے پاکستان کو دو کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دے دی

    سعودی عرب نے پاکستان کو 2020 اے ایف سی کوالیفائر چیمپیئن شپ 2019 گروپ ڈی کے چوتھے میچ میں دو کے مقابلے چار گول سے شکست دیدی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرنس سعود بن سلاوی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان سعودی عرب کی جانب سے 14 ویں منٹ میں ولید شبیر نے گول کیا تو اگلے منٹ میں عبدالعزیز سعود نے بال کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ دو صفر کر دیا، میچ کے 38 ویں منٹ میں سعودی عرب کے محمد عبداللہ نے گول کر کے اپنی ٹیم برتری کو تین صفر کر دیا، پہلے ہاف کے خاتمے پر سعودی عرب کو پاکستان پر تین صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے 63 ویں منٹ میں پاکستان کے عامر خان نے گول کر کے ایک گول خسارہ کم کیا جو جلد ہی چار منٹ بعد سعودی کھلاڑی نے عبدالعزیز نے گول کر کے مقابلہ چار ایک کر دیا،

    میچ کے 73 ویں منٹ میں معین احمد نے گول کر کے مقابلہ چار دو کر دیا۔ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ 22 ستمبر اتوار کو شام کے خلاف کھیلے گی،

  • عالمی یوم امن، مسئلہ کشمیر علاقائی اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ

    عالمی یوم امن، مسئلہ کشمیر علاقائی اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ

    دنیا آج امن کا عالمی دن منا رہی ہے۔ ایسے میں دہائیوں سے حل طلب مسئلہ کشمیر علاقائی اور عالمی امن کے لئے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری: اقوام متحدہ

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان 72سال سے تنازعہ چلا آ رہا ہے جو کسی بھی وقت جوہری جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کئی قراردادیں منظور کیں۔ لیکن بھارت ابھی تک ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں فوجی طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہا ہے۔بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے لے کر اپنی ریاستی دہشت گردی میں 95ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے پورے خطے کے امن کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 48دن سے کرفیو نافذ ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

  • سرگودہا یونیورسٹی کی طالبات کی کشمیری خواتین کے حق میں واک

    سرگودہا یونیورسٹی کی طالبات کی کشمیری خواتین کے حق میں واک

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ملک بھر کی طرح گزشتہ روز سرگودہا میں بھی جمعہ کے روز یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرامات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں سرگودہا یونیورسٹی میں شعبہ فارمیسی سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبات نے خصوصی واک کا اہتتمام کیا جس میں یونیورسٹی کی طالبات اور پروفیسرز نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلیے جمع ہوئی ہیں کشمیر کی طالبات بہت بلند حوصلے اور ہمت والی ہیں جو اپنے بھائیوں اور اپنے والدین کی قربانیاں دے کر بھی ڈٹی ہوئی ہیں اور بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہیں تعلیم ان کا بھی حق ہے مگر ظالم بھارتی افواج نے آج 45 روز تک کرفیو لگا کے مظلوم کشمیری طالبات کو بھی گھروں میں محصور کر دیا ہے عالمی دنیا کو چاہیے کہ فوری اس کا نوٹس لے اور بند تعلیمی اداروں کو کھولا جائے

  • مراد علی شاہ کو گرفتار کیا گیا تو وہ جیل میں بھی وزیراعلیٰ سندھ رہیں گے، قمرالزمان کائرہ

    مراد علی شاہ کو گرفتار کیا گیا تو وہ جیل میں بھی وزیراعلیٰ سندھ رہیں گے، قمرالزمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ خورشیدشاہ پر500ارب روپےکاکیس ڈالا گیاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خورشیدشاہ پر جائیداد کی کہانی فرضی ہے، کرپشن بہانہ اورسندھ حکومت نشانہ ہے، میڈیا کی آزادی کے حق میں ہیں، پشاورمیں کیس نہیں بنتےنہ ہی لوگ پکڑےجاتےہیں، اپوزیشن کی قیادت کو ٹارگٹ کیاجارہاہے، اپوزیشن کوگرفتارکرکےکیاپیغام دیاجارہاہے؟ کیا پنجاب میں کرپشن کے کیسز نہیں؟ سندھ حکومت کو گرانا آسان نہیں،

    قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ مرادعلی شاہ کوگرفتارکیاگیاتووہ جیل میں بھی وزیراعلیٰ سندھ رہیں گے،