Baaghi TV

Author: +9251

  • گورنر پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات، کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    گورنر پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات، کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    گورنرپنجاب چوہدری سرورکی وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسےملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اورچونیاں واقعہ پرپیش رفت کےحوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مشتبہ افرادکےڈی این اےٹیسٹ فرانزک سائنس ایجنسی میں کروائےجارہےہیں، اپنے بچوں کومحفوظ مستقبل دینےکےلئےہرطرح کےوسائل فراہم کریں گے، ایسےواقعات کی روک تھام کےلئےموثرقانون سازی کی جائےگی، کیس میں متاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانےکےلئےآخری حدتک جائیں گے، مقدمےمیں انسداددہشت گردی کی دفعہ شامل کردی گئی ہے، ملزم قانون کی گرفت سےنہیں بچ پائیں گے،

    سردار عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت مقتول بچوں کےغمزدہ خاندانوں کوہرممکن سپورٹ فراہم کرےگی، وزیراعلیٰ اورگورنر پنجاب کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کی گئی،

  • ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اہم خبر آ گئی

    ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اہم خبر آ گئی

    ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کوان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہٹانے کی منظوری دے دی ۔

    ڈینگی آگیا، ڈینگی چھاگیا، پوراملک ڈینگی کی زد میں، دوا کے ساتھ اب دعا کی بھی ضرورت ، اللہ کے لشکروں میں سے ایک لشکر

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی علی رندھاوا کو بھی ڈینگی کی وجہ سے تبدیل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ مچھر سے پھیلنے والا جان لیوا مرض ڈینگی بے قابو ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ افوسناک امر ہے کہ ملک کی سب سے بڑی صوبائی حکومت سمیت شہری انتظامیہ کی جانب سے تاحال ہنگامی بنیادوں پر وہ اقدامات اٹھتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جس کے حالات متقاضی ہیں۔ ناکافی اقدامات کے باعث ہر گزرتا دن مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کی نااہلی،قومی خزانے پر بوجھ بن گئی۔

    الیکشن کمیشن کی نااہلی،قومی خزانے پر بوجھ بن گئی۔

    شہباز اکمل جندارن

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

    الیکشن کمیشن کی نااہلی،قومی خزانے پر بوجھ بن گئی۔
    قانون کے برعکس ملک کے50سے زائداضلاع میں عام انتخابات 2013اور لوکل گورنمنٹ الیکشنز 2015کا ریکارڈ تلف نہ ہونے سے قومی خزانے سے ہر ماہ لاکھوں روپے اضافی خرچ ہونے لگے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دی الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 99کی کلاز 7کے تحت چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریجنل الیکشن کمشنرز کو خط لکھتے ہوئے 2018کے عام انتخابات کا ریکارڈ تلف کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔مذکورہ قانون کے مطابق مقدمے بازی کے سوا کسی بھی حلقے میں منعقد ہونے والے الیکشن کا ریکارڈ ایک سال کے بعد تلف کرنا لازمی ہوتا ہے۔

    الیکشن کمیشن ایک طرف ملک میں 2018کے عام انتخابات کا ریکارڈ تلف کرنے جارہا ہے تو دوسری طرف تاحال 2013کے عام انتخابات اور 2015کے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا مکمل ریکارڈ تلف نہیں کیاجاسکا۔ملک میں مجموعی طورپر 132اضلاع میں سے 50سے زائد اضلاع میں تاحال عام انتخابات 2013کا ریکارڈ بدستور الیکشن کمیشن اور متعلقہ دفاتر میں موجود ہے۔ان میں اسلام آباد،فیصل آباد، ملتان،سرگودھا، اٹک،خوشاب، چکوال، میانوالی، بھکر،گجرات،جھنگ،چینوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاوالدین،ننکانہ صاحب، لودھراں، خانیوال، وہاڑی، ڈی جی خان،، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، بہاولپور، رحیم یارخان اور بہاولنگر سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔


    ان اضلاع میں پولنگ کا تمام سامان، بیلٹ پیپر، بیلٹ بکس، ووٹ لسٹیں، پولنگ میٹریل، پولنگ کے مختلف بیگز اور لیٹر ز کی حفاظت کے لیے نہ صرف کمپاونڈ مختص کئے گئے ہیں۔بلکہ سکیورٹی کا عملہ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات مواد کو ہوا،نمی،بارش اور آتشزدگی سے بچانے لیے بھی ماہانہ بنیادوں پر لاکھوں روپے کے اضافی خرچ کئے جاتے ہیں۔


    دوسری طرف 2015میں ہونے والے لوکل گورنمٹ الیکشنز کا مواد تعداد اور حجم میں 2013کے انتخابی مواد سے کہیں زیادہ ہے اور کمیشن اس مواد کی حفاظت کے لیے مزید اخراجات اٹھانے پر مجبور ہے۔صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریجنل الیکشن کمشنرز کی نااہلی کے باعث 2013اور2015کے الیکشنز کا مواد تلف نہ کئے جانے کی وجہ سے جہاں ایک طرف دی الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن99کی کلاز7کی خلاف ورزی ہورہی ہے وہیں کمیشن کو بجٹ کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے اضافی اخراجات کا بھی سامنا ہے۔اور صوبائی و ریجنل الیکشن کمشنرز کی نااہلی قومی خزانے پر بوجھ بن گئی ہے۔

  • وکیلوں پر سیلزٹیکس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    وکیلوں پر سیلزٹیکس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیلوں پر سیلز ٹیکس کے نفاذ پر حکم امتناع جاری کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کا سیلز ٹیکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ ، براہ راست وصولی پر پابندی عائد کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو وکیلوں کے خلاف کسی قسم کا ایکشن لینے سے روک دیاہے۔ فیصلہ کے مطابق آئندہ سماعت تک ایف بی آر وکیلوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم جاری کیا۔

  • جعلی بینک اکاوَنٹس کیس، لیاقت قائم خانی کا کتنا ریمانڈ ہوا، اہم خبر

    جعلی بینک اکاوَنٹس کیس، لیاقت قائم خانی کا کتنا ریمانڈ ہوا، اہم خبر

    احتساب عدالت راولپنڈی میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

    سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے کتنا خزانہ نکلا؟ نیب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا ۔

    لیاقت قائم خانی کو 23 ستمبر کواحتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ لیاقت قائم خانی کو نیب نے گرفتار کیا تھا، ان پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے، لیاقت قائم خانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر رکھا گیا ہے۔

  • باکسر محمد وسیم کی کوئٹہ آمد

    بلوچستان سے تعلق رکھنے والےمایہ ناز باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ 4 بجے آمد پر آج بھر پور استقبال کیا جائیگا نوجوان باکسر کو ریلی کی شکل میں ایئرپورٹ سے گھر پہنچایا جائیگا محمد وسیم کے اعزاز میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں تقریب سوموار کو منعقد کیجائیگی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان محمد وسیم کوتحائف و نقد انعام سے نوازینگے۔ لیاقت شاہوانی

  • ڈینگی وائرس پر قابو کے لئے اقدامات

    کوئٹہ:- صوبے کے تین اضلاع میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں رواں برس بلوچستان میں 2527 ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ڈینگی وائرس سے لسبیلہ، گوادر اور کیچ کے اضلاع متاثر ہوئے رواں ماہ ڈینگی کے کیسز کی تعداد 91 تک پہنچی ہے ڈی جی ہیلتھ آفس سے خصوصی ٹیم متاثرہ اضلاع کیلئے روانہ متاثرہ اضلاع میں سپرے کیا گیا ہے، جلد مکمل قابو پالیا جائے گا ذرائع۔

  • ایران نے امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا

    ایران نے امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا

    ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں سے ظاہر ہے امریکی دباو¿ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔

    یورپ اپنے آپ کو پھانسی نہ چڑھائے ، جواد ظریف نے یورپ کو دھمکی دے دی

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایرانی عوام کو خوراک اور ادویات تک رسائی سے محروم کرنا خطرناک ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر ہوئے حملے کے بعد امریکہ نے ایران کے مرکزی بینک اور دو مالیاتی اداروں پر پابندی لگا دی ہے۔ دوسری طرف امریکہ نے سعودی عرب میں فوجیں بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • ٹرمپ کو انسانیت کے قاتل سے اجتناب کرنا چاہیے، فردوس عاشق کا ٹرمپ کو مشورہ

    ٹرمپ کو انسانیت کے قاتل سے اجتناب کرنا چاہیے، فردوس عاشق کا ٹرمپ کو مشورہ

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کو گجرات کا قصائی کہا جاتا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کو انسانیت کے قاتل مودی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

    وزیراعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کادورہ امریکاخصوصی اہمیت کاحامل ہے۔ وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم امریکی صدرسے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی میں عالمی ضمیرکوجھنجھوڑیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کامثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔

    وزیراعظم کے دورہ سعو دیہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سعودی قیادت کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی آئل تنصیبات پرحملے کی مذمت کی۔وزیراعظم کی ملاقاتوں کا محورمسئلہ کشمیر رہا۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے۔ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیرسے محاصرہ ختم نہیں کرتا مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے عمران خان کے واشنگٹن جلسے کی نقل کرنے کی کوشش کی لیکن مودی کا جلسہ کامیاب نہیں ہو گا۔سلامتی کونسل کارکن بننے کابھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا۔

  • مظفرگڑھ میں بھی بے نامی جائیداد رکھنے والوں کے لئے شکنجہ تیار

    مظفرگڑھ میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور تحقیقات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے آپریشن شروع کردیں،متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئیں.ضلع مظفرگڑھ کی ریونیو حدود میں بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے آپریشن شروع کردیا.ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی جانب سے بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور تحقیقات کے متعلقہ تمام سرکاری اداروں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں.ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بااثر افراد، سرکاری افسران اور اہم عہدیداروں کی بے نامی جائیداد کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو معلومات فراہم کریں.ترجمان ضلعی انتظامیہ کیمطابق بے نامی جائیدادوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کا نام نہ صرف صیغہ راز میں رکھا جائیگا بلکہ معلومات دینے والے شہریوں کو انعامات سے بھی نوازا جائیگا.