شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ وارانہ علامتی احتجاج کے حوالے سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ایک سیمنار اور خواتین کی ریلی کا انعقاد طاہرہ قاضی شہید ہائی سکول میں کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کی ۔ کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن افتخار احمد ،چیف آفیسر ضلع کونسل ملک منشا،جاوید چوہان سمیت خواتین ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءریلی نے مختلف بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاءریلی بار بار کشمیر بنے گا پاکستان، بھارتی مظالم نامنظور کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ امن ہماری ترجیح ہے کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے قوم کا ہرفرد افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی تیار ہے ۔صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے اس موقع پر کہاکہ بھاتی فوج کشمیریوں پرجوظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھارہی ہیں اس کو فورآ بند ہونا چاہیے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق ہونا چاہیے۔آخر میں کشمیر کی سلامتی اور آزادی کی لیے دعا بھی کی گئی۔
Author: +9251
-

عصمت دری معاملہ، بی جے پی لیڈر نے تمام الزامات کو تسلیم کر لیا
شاہجہاں پورعصمت دری کے الزام میں گرفتار بھارت کے سابق وفاقی وزیر اور بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند نے اپنے جرائم کا ایس آئی ٹی کے سامنے اعتراف کر لیا ہے۔
بی جے پی رہنما چنمیانند کا عصمت دری کیس میں جوڈیشل ریمانڈ
معاملے کی تفتیش کرنے والی ایس آئی ٹی کے مطابق سوامی نے اعتراف کیا کہ اس نے متاثرہ لڑکی کو مساج کے لیے بلایا۔ سوامی نے کہا کہ مجھے اپنے عمل پر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔
دریں اثناء ایس آئی ٹی کے سربراہ نوین اروڑا نے بتایا کہ سوامی نے تقریباً سبھی الزامات کو درست تسلیم کر لیا ہے جس میں عصمت دری بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے آج صبح انہیں گرفتار کر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔ جہاں سے چنمیانند کو 14 دن کے جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ جیل جانے سے قبل چنمیانند کا میڈیکل بھی کرایا گیا۔
متاثرہ طالبہ نے چار روز پہلے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلم بند کرایا تھا۔ طالبہ نے اپنے بیان میں چنمیانند پر کئی بار عزت لوٹنے اور نہاتے وقت ویڈیو بنانے کا الزام لگایا تھا۔
-

مقبوضہ کشمیر: سری نگر کی جامع مسجد میں مسلسل ساتویں ہفتہ نماز جمعہ پر پابندی
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ساتویں ہفتہ سری نگر کی جامع مسجد اور کئی مساجد میں نماز جمعہ ادا نہ کی جا سکی۔ جامع مسجد 5اگست سے بند ہے اور اس کے اردگرد بھارتی فوج کا کڑا پہرہ ہے۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی دکانوں کو آگ لگانے لگے
دریں اثناءم قبوضہ کشمیر میں آج بھی سری نگر کے پائین شہر میں لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر ایک بار پھر پابندی عائد کی گئیں۔ اسی طرح دیگر 9 اضلاع دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر مسلسل 47 ویں دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ جبکہ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔ 5 اگست سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ خاردار تار بچھی ہوئی ہے۔مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی تاحال بند ہے۔
-

کہیں بارش اور کہیں گرمی کا موسم
آج کے موسم میں ملک کے بعض حصوں میں بارش اور بعض میں گرمی رہے گی
آج بروزجمعۃ المبارک ملک کے بعض حصوں میں برش کا امکان ہے اور بعض علاقوںمیں سلام آباد، کشمیر ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، ا میں کہیں کہیں جب کہ مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اورپشاور، میں چند مقامات پر ، آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ -

بھارت، خاتون اپنے 2بچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود گئی
بھارتی ریاست اترپردیش کے بلیا ضلع میں 50سالہ پشپا دیوی نے اپنے 2بچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود کر جان دے دی۔ خاتون اور اس کے دونوں بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی
ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ سنجے کمار کے مطابق بینک ملازم دنیش یادو کی بیوی پشپا دیوی اپنے تین بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔ اس کے کے شوہر دنیش یادو میو ضلع کے ایک بینک میں کام کرتے ہیں۔سنجے کمار نے بتایا کہ جمعرات دیر گئے پشپا اپنے بیٹے اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ ریلوے ٹریک پر کھڑی ہوگئی۔ ٹرین کو دیکھ کر بیٹی نے کہا کہ ماں ٹرین آرہی ہے لیکن پشپا نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ ٹرین کو دیکھ ایک بیٹی ساکشی نے ماں سے اپنا ہاتھ چھڑا لیااور پشپا دو بچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود گئی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
-

وزیر توانائی عمر ایوب سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، پاور سیکٹر پر تبادلہ خیال
رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے
باغی ٹی وی رپورٹ :وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ہوئی جس میں
وفاقی وزیر نےآئی ایم ایف وفد کو پاورسیکٹر میں تاریخی کامیابیوں سے آگاہ کیا
رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے،گزشتہ مالی سال کے آخر میں ماہانہ 38ارب روپے کے گردشی قرضے کو 26ارب روپےپرلائےہیں
وفد کو پاور سیکٹر کی وصولیوں میں اضافے،لائن لاسز میں کمی کے بارے میں بتایا گیا ،آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیے مقامی وسائل سے بجلی پیداواربڑھانے کی پالیسی کو سراہ.قابل تجدید توانائی پالیسی تیارکرنے کیلیے بھی آئی ایم ایف نے پاور ڈویژن کی کوششوں کی تعریف کی،آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرجہاد آزور نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاور سیکٹر کی کار کارکردگی حوصلہ افزا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف نےاہداف کے حصول میں پاور ڈویژن کی کوششوں کو سراہا،
-

ملک میں اخبارات، ٹی وی، ہورڈنگز اور بل بورڈ زکے تشہیری مواد کی منظوری چیلنج بن گئی۔
شہباز اکمل جندران
باغی انویسٹی گیشن سیل۔
ملک میں اخبارات، ٹی وی، ہورڈنگز اور بل بورڈ زکے تشہیری مواد کی منظوری چیلنج بن گئی۔وزارت اطلاعات ونشریات،پیمرا اور پی ایچ اے نے ہاتھ کھڑے کردیئے۔

ملک میں ٹی وی چینلز، اخبارات،سائن بورڈز، ہورڈنگز اور بل بورڈ زکے تشہیری مواد یا کانٹینٹ کی منظوری کا اختیار کسی بھی اتھارٹی کے پاس نہیں ہے۔جس کے باعث آئے روز ٹی وی چینلز، اخبارات اور سائن بورڈ ز وغیرہ پر ایسے اشتہارات اور کمرشل نظر آتے ہیں۔جو غیر اخلاقی ہی نہی بلکہ پاکستانی معاشرتی اقدار، روایات اور تہذیب و ثقافت کے خلاف ہوتے ہیں۔

ایسے اشتہارات اور کمرشلز کے خلاف عوامی شکایات اور ردعمل سامنے آنے پر پیمرا اور پی ایچ اے جیسے ادارے حرکت میں آتے ہوئے کارروائی تو عمل میں لاتے ہیں۔لیکن ملک میں ٹی وی چینلز، اخبارات،سائن بورڈز، ہورڈنگز اور بل بورڈ زکے لئے کانٹینٹ کی پیشگی منظوری کاکوئی نظام یا اتھارٹی موجود نہیں ہے۔

اس ضمن میں وزارت اطلاعات ونشریات،پیمرا اور پی ایچ اے نے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔ان اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی اشتہار یا کمرشل کو چلنے یا آویزاں ہونے سے قبل پاس یا فیل نہیں کرتے اور نہ ہی پیشگی انداز میں کسی اشتہار یا کمرشل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

کانٹینٹ پر پیشگی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ایسے اشتہارات اور کمرشلز کی بھر مار نظر آتی ہے جو اسلامی اور معاشرتی اقدار کے منافی ہیں۔اور اپنی پراڈکٹس کو بیچنے کی خاطر نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں دھڑلے سے ایسے کمرشل اور اشتہار پیش کرنے لگی ہیں۔اس ضمن میں لکس صابن اور کوکا کولا کا،ویٹ کریم (VEET)جاز اورآلویز(ALWAYS) جوش کنڈوم، ایریل سرف ویزلین(VASELINE)کنڑا سیپٹو ایڈز،بی پی جیلو بیلو،ایگلو، جوش، قمر چائے اور کوکا کولا، اوپو سمارٹ فون، زونگ فورجی ، کیو موبائل ای ون ,یوفون اورہارڈیزکے کمرشلز اور اشتہارات شامل ہیں۔
-

آیندہ دو سالوں میں منہگائی کی شرح کم ہو جائے گی، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک
آیندہ دو سالوں میں منہگائی کی شرح کم ہو جائے گی، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک
ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آیندہ دو سالوں میں منھگائی کی شرح کم ہوکر5.7 فیصد تک آجائےگی،شرح سود 7.5 فیصد سے بڑھ کر 13.25 تک جانے سےمنھگائی میں اضافہ ہوا.موجودہ شرح سود سےبیرونی شعبےمیں استحکام آیا،اگلے چوبیس ماہ میں منھگائی کی شرح کم ہونا شروع ہو جائے گی.شرح سود 13.25 ہونےکےباعث آیندہ مہنگائی کی شرح بڑھنے کی پیش گوئی ہے،آیندہ دو سالوں میں منھگائی کی شرح کم ہوکر5.7 فیصد تک آجائےگی،
اس موقع پر ماہراقتصادی اموراشفاق تولہ نے کہا کہ بنگلادیش میں 5.2،بھارت 3.2 اورپاکستان میں منھگائی 11.6 فیصد ہے،ایکسچینج ریٹ بڑا مسئلہ ہے، ہمیں مستحکم کرنسی چاہیے.اس وقت کوئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی،ایک بڑا موٹروہیکل پلانٹ بند ہوگیابنگلادیش میں 5.2،بھارت 3.2 اورپاکستان میں منھگائی 11.6 فیصد ہے،اس وقت کوئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی،ایک بڑا موٹروہیکل پلانٹ بند ہوگیا
بنگلادیش میں 5.2،بھارت 3.2 اورپاکستان میں منھگائی 11.6 فیصد ہے، -

ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑاٸچ کی لاھور میں اٸی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز سے ملاقات
رحیم یار خان ( )ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑاٸچ کی لاھور میں اٸی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز سے ملاقات ۔ضلع کی امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال۔اس موقع پر ایم پی ایز چوہدری محمد شفيق اور عامر نواز چانڈیو اور چوہدری محمد نعیم شفيق بھی موقع تھے
-

بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے
بھارت میں ہجومی تشدد کا معاملہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگ اپنے بچے کو ساتھ لیے والدین کو بھی بچہ چور سمجھ کر پیٹنا شروع کر دیتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے بجنور ضلع میں پیش آیا۔
ہجومی تشدد کے واقعہ میں دو بہنوں کے ساتھ کیا ہوا…. خبر آ گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق بجنور میں میاں بیوی اپنے بیمار بیٹے کا علاج کرانے جا رہے تھے کہ لوگوں نے انہیں بچہ چور سمجھ کر ان پر تشدد شروع کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق بیمار بچہ بیہوشی کی حالت میں تھا۔ جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر میاں بیوی کو مجمع سے نکالا اور جیپ میں بٹھایا تو مشتعل ہجوم نے پولیس پر بھی حملہ کر دیا۔ پولیس بڑی مشکل سے میاں بیوں کو نکالنے میں کامیاب ہوئی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو گیا۔پولیس نے 15افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں سے 6کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔