Baaghi TV

Author: +9251

  • کرینہ اور سیف علی خان کے 800 صفحات کے مالیت کے اندر ، پٹودی محل دیکھیں

    کرینہ اور سیف علی خان کے 800 صفحات کے مالیت کے اندر ، پٹودی محل دیکھیں

    سیف علی خان اور کرینہ کپور خان اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ ممبئی میں رہتے ہیں لیکن وہ اکثر آبائی گھر ، پٹودی محل جاتے ہیں جو ہریانہ کے ضلع گڑگاؤں میں واقع ہے۔ یہیں سے سیف کی والدہ اور تجربہ کار اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ان کی بہن صبا علی خان رہتے ہیں۔ یہاں محل کے اندر ایک جھانکنا ہے جو 1900s کے اوائل میں بنایا گیا تھا اور ابراہیم کوٹھی بھی کہا جاتا ہے۔

    اس محل میں پہلے 2005 سے 2014 تک ایک نمرانہ کا ہوٹل تھا، اس سے پہلے 2014 میں سیف کے ذریعہ اس کی بحالی اور تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ سیف اور کنبہ موسم سرما کے موسم میں یہاں آتے ہیں

    "جی کیو” میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس محل میں 150 کمرے ہیں جن میں سات ڈریسنگ روم، سات بلیئرڈ کمرے ہیں جن میں بڑے ڈرائنگ رومز، سات بیڈ رومز اور بڑے کھانے کے کمرے شامل ہیں۔

    محل کی تعمیر کا حکم سیف کے دادا افتخار علی خان نے دیا تھا۔

    اسے رابرٹ ٹور رسیل نے ڈیزائن کیا تھا جس نے نوآبادیاتی حویلیوں کی تقلید کی تھی۔

    یہ محل منصور علی خان سے گزرا ہے، جو آخری تسلیم شدہ ٹائٹلر نواب تھا۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس کی فلم "ایٹ پرے لو” کی شوٹنگ پٹودی محل میں کی گئی تھی؟ نیز ، "منگل پانڈے” ، "ویر زارا” ، "گاندھی: مائی فادر” اور "میرے بھائی کی دلہن” جیسی بالی ووڈ فلموں میں بھی گرینڈ پٹوڈی محل کو شوٹنگ کے مقام کے طور پر استعمال کیا گیا

    محل کی بحالی کے بعد ، سیف علی خان نے اپنے گھر والے گھر کی بحالی کی ذمہ داری داخلہ ڈیزائنر درشینی شاہ کو دے دی۔

  • وہاڑی :؟گمشدہ بچے کے ورثاء کو تلاش کر لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر نکلے خانیوال کے رہائشی بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیاتفصیلات کے مطابق پولیس وہاڑی پولیس کو اطلاع ملی کہ چیچہ وطنی میں ایک لاوارث بچہ بےہوشی کی حالت میں ملا ہے جس کو ہوش آنے پر پوچھاگیا تو اس نے بتلایا کہ وہ وہاڑی کا رہائشی ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دانیوا ل رائے محمد اکرم خود چیچہ وطنی گئے اور بچہ بحفاظت اپنی تحویل میں لیا اور بچہ کے وارثان کی تلاش شروع کر دی ۔ بچہ نے اپنا نام عبدالرحمن بتلایا اور بتایا کہ 9/11وہاڑی کا رہائشی ہے۔ بتائے گئے ایڈریس سے پتاکروایا گیا تو پتا چلا کہ اس نام کا علاقہ میں کوئی رہائشی نہ ہے ۔ بعد ازاں بچے سےنہایت شفقت اور محبت کے انداز میں مزید رشتہ داروں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو پتا چلا کہ بچہ کا ماموں حاصلپور رہتا ہے ۔انتہائی محنت کے بعد بچے کے ماموں کو ٹریس کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بچہ خانیوال کا ہی رہائشی ہے اور والدین سے گھر سے ناراض ہو کر نکلا ہے جس وجہ سے گھر کا پتہ درست نہ بتا رہا تھا۔پولیس تھانہ دانیوال نے انتہائی محنت کےبعد خانیوال میں بچے کے والدین سے رابطہ کیا اوربچے عبدالرحمن کو اس کے والد کے حوالے کیا تو اس نے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود اور وہاڑی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس بروقت ایکشن نہ لیتی تو میرا معصوم بچہ کسی درندے کے ہاتھ چڑھ سکتا تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے وہاڑی پولیس کو ہمت عطا کی اور میرا گمشدہ بچہ مجھے ملا دیا اس موقع پر علاقہ کو لوگوں نے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور وہاڑی پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے

  • بورے والا : شہری عدم تحفظ پر پریشان

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈکیتیوں کا سلسلہ رک نہ سکا رات گئے نامعلوم چور مختلف دوکانوں کی چھتیں پھاڑ کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے.
    یاد رہے کہ کئی دنوں سے شہر اور اس کے مضافات میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے کل بھی وہاڑی بازار سے نامعلوم مسلح ڈاکو کار سوار سے 19 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے شہریوں میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وجہ سے تشویش پائی جاتی ہے.

  • میلسی : نامعلوم شخص حادثے میں جاں بحق

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر ایک شخص جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق میلسی کہروڑ پکا روڈ پرکوٹ مظفر کے قریب 2 موٹرسائیکل کا تصادم ایک شخص جاں بحق.ایک شخص شدید زخمی.
    پولیس ذرائع کے مطابق بلند پور کا رہائشی 25 سالہ شکیل زخمی ہوگیا جبکہ ایک نامعلوم شخص موقع پر دم توڑ گیا.

  • بورے والا : روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)
    بجلی کے کنکشن کا جھگڑا
    ہمسایوں نے آہنی راڈوں سے وار کر کے معمر شخص کی جان لے لی۔ملزمان کی عدم گرفتاری اور تھانہ فتح شاہ پولیس رویہ کے خلاف ورثا کا احتجاجی مظاہرہ۔
    ورثاء نے ملتان روڈ پی آئی لنک پر نعش رکھ کر روڈ بلاک کردیا۔گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے سے مسافر پریشان۔پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے.

  • وہاڑی : مساجد میں کھلی کچہری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع وہاڑی میں ایس ڈی پی او اورایس ایچ اوز نے نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے-

    ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد وسیم خان کے ویژن کے مطابق ہر جمعہ کے روز ضلع وہاڑی کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مساجد میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے موجود ہوتے ہیں کوئی بھی شخص براہ راست اپنی شکایات کے حل کے لئے مل سکتا ہے۔

    وہاڑی.سود خوری, کبوتر بازی, جرائم کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں. ٹھیکری پہرہ کو موثر کیا جائے. کھلی کچہریوں میں خطاب.

  • عہدے معنی نہیں رکھتے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے، باؤلنگ کوچ وقار یونس

    عہدے معنی نہیں رکھتے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے، باؤلنگ کوچ وقار یونس

    عہدے معنی نہیں رکھتے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے، باؤلنگ کوچ وقار یونس

    باؤلنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ سری لنکاکی آمد سے امید ہے کہ پاکستان کے میدان آباد ہیں.امید ہے اور بھ ٹیمیں پاکستان آئین گی. عہدے کچھ اہمیت نہیں رکھتے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے.کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں.
    باؤلنگ کوچ ، بیٹنگ، فیلڈنگ کوچ کو اسسٹ کرتا ہے.ہیڈ کوچ کے مائنڈ سیٹ‌پر چلنا پڑتا ہے.، کسی قسم کے تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا صرف پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات دینا چاہتا ہون.، کوشش ہے مصباح کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں.

  • دنیاپور : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خواتین کی ریلی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں خواتین کی کثیر تعداد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

    تفصیلات کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج صبح 10 بجے میلسی چوک سے کاظمی چوک دنیاپور تک ریلی نکالی خواتین نے بھارت کے ظلم کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی اور اس کی ظالم افواج کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیری خواتین کو یہ پیغام دیا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں

    خواتین نے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

  • چونیاں سانحہ پر کیا پیش رفت ہوئی ، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

    چونیاں سانحہ پر کیا پیش رفت ہوئی ، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

    چھانگا مانگا میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس میں چونیاں میں بچوں کےقتل پر میٹنگ ہوئی جس میں واقعہ پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا
    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوپیشرفت سےآ گاہ کیاگیا وزیراعلیٰ پنجاب کوجےآئی ٹی کی تحقیقات سےآگاہ کیاگیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان کوجلدقانون کی گرفت میں لایاجائےگا ،وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ہدایات جاری کیں کہ ملزمان کو ہر صورت پکڑا جائے اور اس سلسلے میں ہر ممکن وسائل زیر استعمال لائے جائیں.

    پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کے بعد روپوش ہونے والے افراد کی نشاندی بھی کی جا رہی ہے جبکہ علاقہ کے مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپل بھی اکٹھے کرکے فرانزک لیب کو بھیج دیئے ہیں۔ جس کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔مشکوک افراد کے انٹریوکیے جارہے ہیں،

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ 10 پیسے مہنگاہو گیا ، ڈالر آج 156.40 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 156.30 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

    اسی طرح انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 156.30 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا
    البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
    اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے