Baaghi TV

Author: +9251

  • باکمال لوگوں کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا

    باکمال لوگوں کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا

    باکمال لوگوں کا اک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :پی آئی اے کے باکمال لوگ لاجواب سروس کا ایک اورباکمال اور لاجواب کام سامنے آگیا، انکشاف ہوا ہے کہ 46 پروازیں مسافروں کے بغیر ہی فٍضاؤں کو مسخر کرتی رہیں جس کے باعث قومی ادارے کو 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا نقصان اٹھانا پڑا.

    تحقیقاتی آڈٹ رپورٹ میں عجیب و غریب انکشاف کیا گیا کہ پی آئی اے کے فضائی آپریشن افسران کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے یہ سب کچہ ہوا . تعجب اس بات پر ہے کہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی ان افسران کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی، مال مفت دل بے رحم کے مصداق ہمارے ذمہ داروں نے اس اس طرح قومی خزانوں کو نقصان پہنچایا ہے،

  • بھارت: ہلدیہ پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ میں آتشزدگی، 15 مزدور جھلس گئے

    بھارت: ہلدیہ پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ میں آتشزدگی، 15 مزدور جھلس گئے

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مشرقی مدناپور میں ہلدیہ پیٹروکیمیکل لیمیٹیڈ (ایچ پی ایل) کے ناپتھا یونٹ میں پائپ لائن میں دھماکہ ہوا جس سے کم ازکم 15مزدور جھلس گئے۔

    بھارت، دہلی میں گھر میں آتشزدگی، 6افراد کی موت،10زخمی

    سرکاری ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ کی دس گاڑیاںآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے کام میں ایچ پی ایل کے مقامی یونٹ میں واقع فائربریگیڈ کے علاوہ نزدیکی فیکٹریوں کے فائربریگیڈ بھی ہیں۔ آگ چاروں طرف پھیل چکی ہے۔

    ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ۔

  • بی جے پی رہنما چنمیانند کا عصمت دری کیس میں جوڈیشل ریمانڈ

    بی جے پی رہنما چنمیانند کا عصمت دری کیس میں جوڈیشل ریمانڈ

    بھارت کے سابق وفاقی وزیر اور بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ چنمیانند پر ایک طالبہ کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام ہے ۔

    بھارت ،بہار میں خاتون کو یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی

    بھارتی پولیس نے آج صبح انہیں گرفتار کر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔ جہاں سے چنمیانند کو 14 دن کے جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ جیل جانے سے قبل چنمیانند کا میڈیکل بھی کرایا گیا۔

    واضح رہے کہ متاثرہ طالبہ نے چار روز پہلے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلم بند کرایا تھا۔ طالبہ نے اپنے بیان میں چنمیانند پر کئی بار عزت لوٹنے اور نہاتے وقت ویڈیو بنانے کا الزام لگایا تھا۔

    طالبہ نے اپنے الزام میں 59 ثبوت پیش کیے تھے جس میں 40 سے زیادہ ثبوت ایک یوایس بی میں تھے۔

    طالبہ کے بیان کے بعد سے ہی چ سوامی کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

  • نیتن یاہو قومی حکومت کے لیے حریف کی منتیں کرنے  لگا

    نیتن یاہو قومی حکومت کے لیے حریف کی منتیں کرنے لگا

    نیتن یاہو قومی حکومت کے لیے حریف کی منتیں کرنے لگا

    باغی ٹی وی رپورٹ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اپنے حریف بینی گینٹز سے پیش کش کو مسترد کرنے پر مایوس ہو گیا ، نیتن یاہو نے پیشکش کی تھی کہ ہم مل کر قومی حکومت کی طرف آگے بڑھیں، اسرائیل کو اس وقت ہماری قومی حکومت کی اشد ضرورت ہے، لیکن اس کےحریف بینی گینٹر نے اس کو مسترد کردیا اور نیتن یاہوں سے کسی قسم کی ملاقات کرنے سے بھی انکار کردیا

    نیتن یاہو نے جمعرات کے روز اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "میں اس بات کا برملا اظہار کیا کہ مجھے بہت تشویش ہے کہ میری پیشکش کو ابھی تک اس نے دل سے نہیں لیا لیکن میرے طرف سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہییں

    نیتن یاہو نے یہ پیشکش کی تھی کہ وزارت عظمی کے 4 برسوں میں وہ 2 برس وزیراعظم رہیں اور 2 برس ان کے مخالف وزیر اعظم رہیں.
    واضح رہے کہ اسرائیل کے حالیہ انتخابات میں اسرائیلی وزیر اعظم کو شکست ہوئی ہے، ووٹوں کی گنتی 97 فیصد ہو چکی ہے اور اس میں یاہو کے حریف بینی گینڑ کو دو سیٹوں سے برتری حاصل ہے.

  • کوئٹہ 11 سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا

    کوئٹہ 11 سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا

    کوئٹہ 11 سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا

    • بلوچستان قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں سدرن پنجاب کی میزبانی کرے گا
    • سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں فیصل آباد میں مدمقابل آئیں گی
    • خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان مقابلہ کراچی میں ہوگا
    • فیصل آباد میں شیڈول میچ لائیو اسٹریم کیا جارہا ہے
    • کوئٹہ میں شیڈول میچ کی لائیو اسکورنگ جبکہ کراچی سے تازہ ترین صورتحال پی سی بی کےسوشل میڈیا پر جاری رہیں گی

    لاہور، 20ستمبر 2019ء:

    تفصیلات کے مطابق : قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز سے 11 سال بعد کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ میزبان ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف21 ستمبر بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے 4 روزہ میچ کھیلے گی۔ میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔

    قائداعظم ٹرافی 2019-20 کے 4 میچز کوئٹہ میں شیڈول ہیں۔ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ رواں سیزن کا پہلا مقابلہ ہوگا۔

    خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔ ایونٹ کی ٹرافی بھی جمعرات کے روز کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔

    پہلے راؤنڈ کے اختتام پر سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے 11 اور بلوچستان کے 7 پوائنٹس ہیں۔

    352 گیندوں پر 152 رنز بنانے والے امام الحق اور کپتان حارث سہیل کی عدم موجودگی میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی قیادت عمران فرحت کریں گے۔ گذشتہ سیزن میں حبیب بنک لمیٹیڈ کی قیادت کرنے والے عمران فرحت نے گذشتہ سال 11 میچز میں 744 رنز بنائے تھے۔

    سدرن پنجاب پرامید ہے کہ اوپنر سمیع اسلم کوئٹہ میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں سنٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز 243 جبکہ دوسرے اننگز میں 50 رنز بنائے تھے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر کو دونوں اننگز میں کوئی باؤلر بھی پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر براجمان سندھ کرکٹ ٹیم ایونٹ میں مسلسل دوسرا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گی۔ سندھ دوسر ے راؤنڈ میں خیبرپختوانخوا کی میزبانی کرے گا۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ناردرن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گی۔ فیصل آباد میں شیڈول میچ لائیو اسٹریم ہوگا۔

    سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں سندھ کی قیادت اسد شفیق جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ صاحبزادہ فرحان پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ محمد رضوان کی جگہ ریحان آفریدی وکٹ کیپنگ کریں گے۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے درمیان مقابلہ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

    نیشنل ڈیوٹی پر مصروف بابر اعظم اور احمد شہزاد کی عدم موجودگی میں سنٹرل پنجاب کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ سنٹرل پنجاب کے 11 پوائنٹس ہیں۔ سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیم کے درمیان مقابلہ فیصل آباد میں ہوگا۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مصروف حسن علی، فہیم اشرف اور عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب سیکنڈ الیون کے اسکواڈز سے کرے گی۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر براجمان ناردرن کرکٹ ٹیم کے 8 پوائنٹس ہیں۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی قیادت عمر امین کریں گے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم بھی کپتان عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان خان شنواری کے متبادل کے طور پر کھلاڑیوں کا انتخاب سیکنڈ الیون اسکواڈ سے کرے گی۔
    سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ:
    ناردرن کرکٹ ٹیم میرپور آزاد جموں و کشمیر کے میدان میں سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گی۔ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز 20 ستمبر سے ہوچکا ہے۔

    بلوچستان اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپورمیں کھیلا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اور سندھ کے درمیان میچ نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا

  • خوشاب ،ڈپٹی کمشنر نادیہ شفیق کی قیادت میں خواتین کی یکجہتی کشمیر ریلی

    خوشاب ،ڈپٹی کمشنر نادیہ شفیق کی قیادت میں خواتین کی یکجہتی کشمیر ریلی

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق کی زیر قیادت گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا اہتمام سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے کیا تھا۔ریلی نکالنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی عورتوں پر بھارتیوں کے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ریلی میں خواتین نے منہ پر پٹیاں لگارکھی تھیں۔علاوہ ازیں ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اور بینرز وغیرہ بھی اٹھا رکھے تھے۔ریلی میں ڈی ایم اوخیضراں علی،وومن کرائسزسنٹر کی انچارج سعدیہ،سیکرٹری آرٹی اے فریال نعیم،سکول ہیڈ مسٹریس میمونہ احسان،سوشل ویلفیئر آفیسر ایمن سکول کی طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

  • ایران پر حملہ ہوا تو کیا ہو گا؟ ایرانی جواب آگیا

    ایران پر حملہ ہوا تو کیا ہو گا؟ ایرانی جواب آگیا

    ایران پر حملہ ہوا تو کیا ہو گا ایران نے آگاہ کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : ایران نے مشرق وسطیٰ میں جنگ ماحول کے پیش نظر خبر دار کر دیا ، ایران کی قومی سلامتی کے سپریم کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمخانی نے متنبہ کیا کہ اگر ایران پر کاروائی کی گئی تو ایران اس کا بھر پور اور فوری جواب دے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے بیان میں کئ بار واضح کر چکا ہے کہ اس کا سعودی عرب میں ارامکو حملو ں سے کوئی تعلق نہیں ہے.

    دوسری طرف پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ "اس آرامکو پر حملوں کے بعد ہر کوئی ایران کو اندھادھند ملامت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران طاقت ور ہے اور اس کا بھر پور جواب دے گا

  • خلیج عرب میں امریکا نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں

    خلیج عرب میں امریکا نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں

    خلیج عرب میں امریکا نے جنگی تیاریا ں تیز کر دیں،
    سعودی عرب میں آرامکو پر حملوں کے بعد امریکا نے اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مزید مضبوط اور چاک و چوبند بنا نےکا عمل شروع کر دیا ہے. اس سلسلے میں مشرقی وسطیٰ اور خلیج کی بندر گاہ کے علاقے میں فضائی دفاعی نظام کی مزید بیٹریز کے علاوہ نگرانی کے طیارے اور ساز و سامان بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایک طیارہ بردار جہاز بھی تیاری حالت میان رکھنے کا آرڈر جاری کیا ہے، جس پر جنگی لڑاکا طیارے موجو د ہوں گے،

    مشرق وسطیٰ میں جنگ کا ماحول ، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا


    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت سعودی عرب میں دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کے گئے تھے جس کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم جسے بحال کردیا گیا تھا۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.اب سعودیہ کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع بھی ایران کا نام لے چکے ہیں.علاقے میں ایران سے نمٹنے کی باتیں ہو رہی ہیں.اور جانگ کا ماحول بن رہا ہے

  • یمن: الحدیدہ میں  حوثیوں کے چار مراکز تباہ

    یمن: الحدیدہ میں حوثیوں کے چار مراکز تباہ

    یمن: الحدیدہ میں حوثیوں کے چار مراکز تباہ کر دیے گئے

    عرب اتحاد کی افواج نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے الحدیدہ میں اتحادی فوج کی بمباری میں حوثیوں کے چار مراکز تباہ کر دیے ہیں
    یمن میں آئینی میں مبذول حکومت کی بازیابی کےلیے سرگرم عرب اتحاد نے جمعہ کو علی الصباح یہ بتایاکہ اتحادی طیاروں نے یمنالحدیدہ میں حوثیوں کےچار اہم عسکری ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کر کے اس کو تباہ کیا ہے

    عرب اتحادی فوج کی طرف سے شہریوں کو انتباہ بھی کیا گیا کہ شہری ان حوثی مراکز سے دور رہیں کہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں مالی جانی نقصان نہ ہو.سعودی عرب مین تیل کمپنی پر حملوں کے بعد حوثیوں پر اتحاد کے حملوں میں شدت آئی ہے.

  • بچوں کو پڑھاتے نہیں‌ مشقت کرواتے ہیں ، میاں چنوں میں مظاہرین کا سرکاری سکول کے خلاف مظاہرہ

    بچوں کو پڑھاتے نہیں‌ مشقت کرواتے ہیں ، میاں چنوں میں مظاہرین کا سرکاری سکول کے خلاف مظاہرہ

    میاں چنوں:بچوں کو پڑھاتے نہیں‌ مشقت کرواتے ہیں ، میاں چنوں میں مظاہرین کا سرکاری سکول کے خلاف مظاہرہ جاری ہے ، اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول کےٹیچرزبچوں سےمشقت کرواتےہیں

    ڈولفن پولیس اہلکاروں کی مستیاں اور خرمستیاں ، ریس کے شوقین ڈیوٹی سے عاری ، موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا

    میاں چنوں سے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول کےٹیچرزبچوں سےمشقت کرواتےہیں ، مظاہرین کا کہنا ہےکہ کئ مرتبہ اساتذہ کو درخواست کی گئی کہ براہ کرم پڑھائی پر توجہ دیں‌اور بچوں کو ذاتی کام کاج کے لیے استعمال نہ کریں‌، لیکن کسی نے ان کی اس بات پر توجہ نہ دی ،

    ذرائع کے مطابق اس اساتذہ کے اس عمل کے ردعمل کے طور پر سرکاری اسکول میں بچوں سے مشقت کروانے پر ورثا کا احتجاج مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے تلمبہ روڈ بلاک کردیا ,مظاہرین کی اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی