Baaghi TV

Author: +9251

  • اب جلد کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی کرے گی ، نئی ٹیکنالوجی نے ہلچل مچادی

    اب جلد کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی کرے گی ، نئی ٹیکنالوجی نے ہلچل مچادی

    تائیوان:اب اپنی جلد کے بارے میں‌پریشان ہونا چھوڑ دیں‌، کیونکہ اب ایک جدید ٹیکنالوجی آپ کی جلد کے تمام مسائل حل کرنے میں‌آپ کی مدد کرے گی ،تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تیار اسمارٹ آئینہ نہ صرف سچ بولتا ہے بلکہ جلدی امراض کے بھید بھی کھولتا ہے۔


    جدید ٹیکنالوجی کے شاہکار اس آئینے کو ہائی مِرر کا نام دیا گیا ہے جو انتہائی گہرائی اور تفصیل سے ہر روز آپ کے چہرے کا معائنہ کرتا ہے۔ اس کا خاص نظام 8 مختلف طریقوں سے آپ کے چہرے کا جائزہ لیتا ہے۔ اس طرح چہرے کے داغ، دھبے، جھریوں، خشکی، پانی کی کمی، رنگت اور جلد کی ناہمواری کو بھی روکتا ہے۔

    حبیب الرحمان نیپال میں نوکری کیلئے انٹرویو کیلئے گئے تھے اور وہاں سے لاپتہ ہو گئے

    تائیوان کے ماہرین نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ہائی مرر کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ اگر آپ اسے چند ماہ تک استعمال کریں تو اس کے ڈیٹا بیس میں آپ کے جلد کی تفصیلات جمع ہوتی رہیں گی اور اس طرح سافٹ ویئر جھائیوں اور جلد میں دیگر تبدیلیوں کو مسلسل نوٹ کرتا رہتا ہے۔ ہائی مِرر کا سافٹ ویئر کسی جلدی عارضے کی صورت میں لوشن اور کریم کے متعلق بھی مشورہ دیتا ہے۔ اسمارٹ مِرر میں ایلکسا بھی موجود ہے اور آپ ایک جملے سے جلد کے لیے ضروری مصنوعات آرڈر بھی کرسکتے ہیں۔

    اس جدیدٹیکنالوجی کو ایجاد کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ گہرے داغ دھبوں میں کمی و بیشی کو فیصد اور گراف کی صورت میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اسطرح آئی لائنر، بلش، سات طرح کی لپ اسٹک اور آئی لیشز کو استعمال کیے بغیر اسکرین پر ان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

    جلد کے حوالے سے اس کا ایک اور فیچر میک اپ اسٹوڈیو ہے جسے استعمال کرکے آپ صرف آئینے میں ہی اپنے چہرے پر میک اپ کرکے دیکھ سکتی ہیں کہ فلاں میک اپ اور لِپ اسٹک لگانے سے چہرہ کیسا دکھائی دے گا؟۔

  • پاکستان کا نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    پاکستان کا نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ نریندر مودی جو کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تاہم پاکستان نے انڈیا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے،

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 21 ستمبر کو نئی دہلی سے ائیر انڈیا ون کے ذریعے نیویارک روانہ ہوں گے جبکہ وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے، اس سے قبل پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی تاہم گزشتہ دنوں بھارتی صدر نے بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی، پاکستان کے اس فیصلہ پر عوامی سطح‌ پر زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا ہے،

  • بھارتی جنگی طیارے کے کمپیوٹرزسے الیکٹرک پارٹ چوری

    بھارتی جنگی طیارے کے کمپیوٹرزسے الیکٹرک پارٹ چوری

    بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچی شپ یارڈ سے پہلے بھارتی جنگی جہاز ‘وکرانت’ کے چار سب سے بہترین کمپیوٹرز کے الیکٹرک پارٹس چوری ہوگئے ہیں۔ کوچی شپ یارڈ کا شمار بھارت کے سب سے محفوظ مقامات میں ہوتا ہے ۔

    بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، وجہ کیا بنی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    بھارتی میڈیا کے مطابق وکرانت کو بحریہ کے بیڑے میں 2021 میں شامل کیا جائے گا۔

    کوچی شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) کے ذرائع کے مطابق ‘وکرانت’ کے چار کمپیوٹرز کے ہارڈ ڈسک، رینڈم ایکسیس میموری (ریم) اور پروسیسر چوری ہو گئے ہیں۔ فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ چوری کب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ کے منیجر نے اس سلسلہ میں ارناکلم (ساوتھ) پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

    پولیس ڈائریکٹر جنرل لوک ناتھ بیکرا نے صحافیوں کو بتایا کہ معاملہ کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

    دوسری جانب فوج نے کہا ہے کہ جنگی جہاز سے اسٹریٹجک اہمیت کے کوئی اوزار چوری نہیں ہوئے ہیں، تاہم قومی تفتیشی ایجنسیوں (این آئی اے) نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ چوری ہونے کے بعد اس جنگی جہاز کے کمپیوٹرز میں بنگلور میں واقع ‘بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ’ کے اسپیئر پارٹز لگائے گئے تھے۔

  • حبیب الرحمان نیپال میں نوکری کیلئے انٹرویو کیلئے گئے تھے اور وہاں سے لاپتہ ہو گئے

    حبیب الرحمان نیپال میں نوکری کیلئے انٹرویو کیلئے گئے تھے اور وہاں سے لاپتہ ہو گئے

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی پراپیگنڈہ کا جواب دے دیا ، پاکستان نے چند پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پراپیگنڈہ کرنے چھوڑ دے ،اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب الرحمان کی بھارتی حراست میں ہونے کی افواہوں پر دفتر خارجہ نے بھی بیان جاری کردیا۔

    اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈ یا دعویٰ کر رہا ہے کہ حبیب الرحمان کو بھارت نے پکڑ لیا ہے۔ حبیب الرحمان نیپال میں نوکری کیلئے انٹرویو کیلئے گئے تھے اور وہاں سے لاپتہ ہو گئے۔ حبیب الرحمان کی فیملی کے مطابق انہوں نے لنکڈن کے ذریعے سی وی بھیجی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت حبیب الرحمان کی رہائی کو کلبھوشن کی رہائی سے مشروط کر رہا ہے۔ حبیب الرحمان اپریل 2017ء میں نوکری کیلئے نیپال گئے، انہیں مارک نامی شخص نے برطانوی نمبر سے کال کر کے نوکری کیلئے منتخب کیا اور نیپال جانے کی پیشکش کی۔ حبیب الرحمان کو لاہور، اومان اور کھٹمنڈو کا ٹکٹ دیا گیا،

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل حبیب الرحمن وہ زندگی میں پہلی مرتبہ کھٹمنڈو گئے تھے جہاں پہنچ کر انہوں نے اپنے اہلخانہ کو اپنی بورڈنگ پاس اور اپنی تصاویر بھی واٹس ایپ کی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حبیب الرحمان نے نیپال کے ایئرپورٹ لمبینی سے اپنی بیوی سے رابطہ کیا، لمبینی سے بھارتی سرحد پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ بعد ازاں تحقیقات سے پتہ لگا کہ مارک نامی شخص کا برطانوی نمبر جعلی ہے اور جس ویب سائٹ کے ذریعے حبیب الرحمان سے رابطہ کیا گیا وہ بھی بھارت سے چلائی جا رہی تھی

  • میر حسن تو مر گیا لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے:علی چاند

    میر حسن تو مر گیا لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے:علی چاند

    میر حسن ابڑو بیٹا ہمیں معاف کرنا ہم نے کبھی اس پاک وطن سے بھٹو کو کبھی مرنے ہی نہیں دیا ۔ ہم نے تو آپ جیسے غریبوں ، بے بس لاچاروں کے ٹیکس کا پیسہ وہ ٹیکس جو آپ لوگ ایک روپے کی ٹافی ، پانچ روپے کی چاکلیٹ پر دیتے ہو وہ سارے کا سارا پیسہ بھٹو کو زندہ رکھنے پر لگا دیا ہے ۔ ہم نے ساری محنت بھٹو کو زندہ رکھنے پر لگا دی ہے ۔ بیٹا معاف کرنا ہم نے تو تمہارے ایک روپے کی ٹافی سے بھی ٹیکس لیا اور پھر وہ سارا ٹیکس بھٹو کے نواسے نواسیوں کے کتے پالنے پر لگا دیا ۔ میر حسن ابڑو بیٹا اس بات کا قصور وار کون ہے ؟ وہ لوگ جو آج بھی دو دو سو لے کر جٸیے بھٹو کا نعرہ لگا رہے ہیں یا وہ لوگ قصور وار ہیں جن کا آج بھی کہنا ہے کہ اگر کبھی سنو کے پی پی پی کا صرف ایک ہی ووٹر ہے تو یقین کر لینا کہ وہ میں ہی ہوں ۔

    سندھ کا میر حسن ابڑو جسے کتے نے کاٹا اور کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے پر وہ کمشنر آفس کے سامنے سسک سسک کر ماں کی گود میں ہی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سو گیا ۔ دکھ صرف میر حسن ابڑو کی موت کا نہیں دکھ تو اس بات کا ہے کہ میر حسن کی سسکیاں ، اس کی ماں کی آہیں ، اس کی والدہ کی تڑپ بھی بے ضمیر اور بے شرم حکمرانوں کو نہیں جگا سکی ۔ میر حسن جیسے بچے تو موت کے منہ میں چلتے جارہے ہیں ، تھر میں ہزاروں بچے خوراک کی کمی کا شکار ہو کر موت کی وادی میں پہنچ گٸے لیکن بے ضمیر اور مردہ دل والوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ بھٹو کل بھی زندہ تھا ، بھٹو آج بھی زندہ ہے ۔ بھٹو کے نواسے نواسیوں کو ان کے کتوں کے ساتھ دیکھ کر ، ان کتوں کے ساتھ ان کا پیار محبت دیکھ کر بھی کیا سندھ کے لوگوں کو کبھی خیال نہیں آیا کہ لوگ یہی سمجھ لیں کہ ان لوگوں کے نزدیک اہم کون ہے ۔ اپنے ایک ایک روپے کے ٹیکس ادا کرتے ہوٸے کبھی خیال نہیں آیا کہ یہ ٹیکس بھٹو کے نواسے نواسیوں کے کتوں پر تو خرچ ہو گا لیکن سندھ کی عوام پر حرام سمجھا جاٸے گا ۔

    میر حسن ابڑو کی سسکیاں بھی اگر ہم لوگوں کو ہمارے حکمرانوں کی اوقات دکھا کر ہمارے مردہ ضمیروں کو نہ جگا سکیں تو سمجھ جانا کہ کل کو ہمارا اپنا خون ، ہمارا اپنا لخت جگر ، ہماری گود میں پلنے والا میر حسن بھی ایسی اذیت سے گزر سکتا ہے ۔ آج اگر میر حسن کی آہیں ہمیں نہ جگا پاٸیں تو سمجھ لینا کہ ہم نے بھی اپنی اولاد کو اذیت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میر حسن کی موت یہ پیغام دے کر جا رہی ہے کہ آٶ پکڑو ان مردہ ضمیر حکمرانوں کے گریبان اور لو ان سے اپنے بچوں کی ایک ایک روپے کی ٹافی پر دٸیے گے ٹیکس کا حساب ، لو ان سے اپنے بچوں کی پانچ پانچ روپے والی چاکلیٹ کے ٹیکس کا حساب ۔ اگر آج نہیں بولو گے تو کل بھگتو گے ۔ میر حسن کی سکیاں بتا رہی ہیں کہ ہمیں بھٹو کو مارنا ہوگا ورنہ ہماری نسلیں اسی طرح تڑپ تڑپ کر جان دیں گی اور حکمرانوں کے کتے عیاشیاں کریں گے ۔ میر حسن ابڑو کی تڑپ بتا رہی ہے کہ آنکھیں کھولو اس سے پہلے کہ تمہارے بچوں کی آنکھیں بند ہوجاٸیں ۔

    کیا قیامت گزر رہی ہوگی اس ماں کے دل پر جس کا بھٹو زندہ تھا مگر اس کا پیارا بیٹا اس کے سامنے تڑپ تڑپ کر جان دے رہا تھا اور بے بس ماں اپنے لخت جگر کے لیے کچھ کر نہیں پا رہی تھی ۔ میر حسن کی ماں بھی سوچ رہی ہوگی کاش بھٹو اس کے سامنے ہوتا تو اسے خود اپنے ہاتھوں سے مار دیتی تاکہ اس کے جگر کا ٹکڑا آج ایسی بے بسی کی موت نہ مرتا ۔ ماں بھی سوچ رہی ہوگی کہ کاش بھٹو کے نواسے نواسیاں اس کے سامنے ہوتے یہ بھی ان کو ایسے تڑپاتی ، یہ بھی ان کو ایسی اذیت سے گزارتی تاکہ انہیں بھی پتہ ہوتا کہ انہیں ووٹ ان کے پالے ہوٸے کتے نہیں بلکہ سندھ کے غریب عوام دیتے ہیں ۔ عوام خوراک کی کمی سے مرتی ہے تو مرے ، عوام ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مرتی ہے تو مرے لیکن سندھی عوام کے ووٹ سے جیتنے والی جماعت کا ایک ہی منشور ، ایک ہی مقصد ایک ہی نعرہ ہے کہ بھٹو زندہ ہے ۔ خدا جانے کب بھٹو مرے گا اور سندھ کی عوام کی طرف توجہ دی جاٸے ۔

    اپنے ووٹ کا جسے پاکستانی عوام محض ایک پرچی سمجھتی ہے اس کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں ۔ تاکہ ہم سب کے میر حسن کبھی ہماری گودوں میں اس طرح دم نہ توڑیں ۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے کبھی سوچا ہے کہ جسے ووٹ دے رہے ہو اس کا منشور کیا ہے ، اس کے بچے پاکستان میں ہیں یا کسی انگریز ملک میں کتوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔

    نہیں سوچا تو آٸیندہ ضرور سوچنا کیونکہ کتوں کے ساتھ زندگی گزارنے والے کتوں کا تو خیال رکھیں گے لیکن آپ کا نہیں ۔

    اللہ پاک ہمارے پیارے پاکستان پر مسلط ایسے لوگوں کو نیست و نابود کرے اور پاکستان کی عوام کو کوٸی ایک ہمدرد عطا فرما دے جو ان کے دکھ درد کا ازالہ کر سکے ۔ آمین

  • مقبوضہ کشمیر، سید علی گیلانی کو پریس کانفرنس سے روک دیا گیا

    مقبوضہ کشمیر، سید علی گیلانی کو پریس کانفرنس سے روک دیا گیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کو مقامی پولیس نے پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی اور تمام صحافیوں کو ان کی رہائش گاہ سے نکل دیا۔

    بھارتی حکومت کشمیر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سید علی گیلانی نے پول کھول دیا، بڑی خبر

    واضح رہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے آج اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو پریس کانفرنس کے لیے بلایا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے سید علی گیلانی کی حیدرپورہ میں واقع رہائش گاہ پر صبح میں سکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے گیلانی کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور کسی بھی صحافی کو ان کے گھر کے نزدیک جانے کی اجازت نہیں دی۔

    حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو چار اگست کو ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا گیا تھا جو سرینگر کے حیدر پورہ میں واقع ہے۔

    یاد رہے کہ ایک طرف تو بھارتی حکومت جمہوریت پسندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کی بہتری کا دعوی کر رہی ہے۔ دوسری حریت رہنماﺅں کو بولنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ۔

  • خورشید شاہ کی گرفتاری پر جیالوں نے وہ کام کر دیا کہ حکومت مشکل میں‌ پڑ گئی، اہم خبر

    خورشید شاہ کی گرفتاری پر جیالوں نے وہ کام کر دیا کہ حکومت مشکل میں‌ پڑ گئی، اہم خبر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد سندھ کے مختلف شہروں‌ میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، سکھر میں بھی احتجاج کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کی گرفتاری پر جہاں سیاسی لیڈروں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں‌ سکھر اور سندھ کے دیگر شہروں میں جیالے بھی مشتعل دکھائی دیتے ہیں، پی پی کارکنان کی طرف سے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور ٹائر جلا کر سڑکیں بھی بلا ک کی گئی ہیں، یہ احتجاج سندھ کے علاقوں میں کیاجا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے سکھر، پنو عاقل اور روہڑی میں احتجاج کیا جارہا ہے، جیالوں کی جانب سے بدھ کی رات 8 بجے سکھر پریس کلب پر بڑے احتجاج کی کال بھی دی گئی ہے،

    واضح‌ رہے کہ نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے، انہیں کل ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا جبکہ نیب دفتر میں ان کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا، طبی معائنہ پولی کلینک ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کریں گے، خورشید شاہ کی گرفتاری پر احتجاج کے سبب حکومت کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،

  • پاکستانی سیلیبرٹیز میک اپ اور میک اپ کے بغیر، دیکھ کر حیران ہو جائیں

    پاکستانی سیلیبرٹیز میک اپ اور میک اپ کے بغیر، دیکھ کر حیران ہو جائیں

    پاکستان ٹیلی وژن کی مشہور سیلیبرٹیز میک اپ اور میک اپ کے بغیر کیسی دکھتی ہیں.

    ٹیلی وژن پر چمکنے والے ستاروں کی حقیقت کچھ اور ہی ہے. کچھ لوگ میک کے بنا اچھے نہیں لگتے تو کچھ لوگ میک کے ساتھ خوبصورت نہیں لگتے. ایسے ہی کئی ستاروں کی دونوں صورتیں دیکھیں.

    عروا حسین

    حمائمہ ملک

    وینا ملک

    سنم بلوچ

    ندا یاسر

    حریم فاروق

    نادیہ خان

    آمنہ شیخ

    مہوش حیات

    عینی جعفری

    عائیشہ عمر

  • نیپال، نوہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

    نیپال، نوہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

    نیپال کے دراالحکومت کٹھمنڈو کے قریب خراب موسم کی وجہ سے نوہیلی کاپٹروں کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ان ہیلی کاپٹروں میں غیر ملکی سیاح بھی سوار تھے۔

    قطر ائیر لائن کے طیارے کی اسلام آباد میں ہنگامی لینڈنگ
    نیپال کی ایئر لائنز آپریٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان یوگ راج کنڈیل نے کہا کہ ان ہیلی کاپٹروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ شدید دھند بنی کیونکہ ان تمام جگہوں پر کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی نیپال کے لکلا شہر کے ہوائی اڈے پر تقریبا 300 مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ان نو ہیلی کاپٹروں میں سے چار ہیلی کاپٹر کو کارویپالانچوک ضلع میں اتارا گیا جبکہ دیگر پانچ ہیلی کاپٹروں کو روسی ، دھلی کھیل، رامیچاپ، سندھولی اور سولوکھومبو ضلع میں لینڈ کرایا گیا ہے۔

  • خورشیدشاہ کی گرفتاری ، مذمت کا سلسلہ جاری

    خورشیدشاہ کی گرفتاری ، مذمت کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد:خورشید شاہ کی گرفتاری ، حکومت کی مذمت کا سلسلہ جاری ، اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا۔خورشید شاہ کی گرفتاری پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیطرف سے گرفتاری کی مذمت کی جارہی ہے،

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیب کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لے رہی ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی نے سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا ہے اور اسے اپوزیشن کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ حکومت نے خورشید شاہ کو گرفتار کر کے بہت ہی غلط قدم اٹھایا ہے، اگر کوئی تحقیقات بھی تھیں تو خورشیدشاہ ملک سے بھاگے تو نہیں جا رہے تھے۔

    پی پی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو اطلاع دیے بغیر خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، اس ملک میں کوئی تو قانون ہو،کس کا قانون چل رہا ہے؟

    مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، بہت سارے وفاقی وزراء پر انکوائریز چل رہی ہیں لیکن ان کو گرفتار نہیں کیا جاتا

    وزیراعلیٰ‌سندھ کے مشیر نے کہا کہ جس شخصیت کا بھی تعلق اپوزیشن سے ہوتا ہے اس کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اس طرح کے احتساب سے پیپلز پارٹی کو نہیں ڈرایا جاسکتا۔

    شیری رحمان نے کہا کہ ایک طرف حکومت یہ تاثر دے رہی ہے کہ وہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا ارادہ نہیں‌رکھتی تو دوسری طرف انتقام بھی لے رہی ہے،

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت فاسشٹ ہے اور مخالفین کے خلاف انتقامی سوچ رکتھی ہے،

    خیال رہے کہ خورشید شاہ کو آج نیب سکھر نے خط لکھ کر طلب بھی کررکھا تھا تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔