Baaghi TV

Author: +9251

  • ہالی ووڈ کی اداکارہ امارات کے مودی کو ایوارڈ دینے پر بول پڑی

    ہالی ووڈ کی اداکارہ امارات کے مودی کو ایوارڈ دینے پر بول پڑی

    جہاں پر مسلمان ہوتے ہوئے بھی امارات نے مودی کو ایوارڈ سے نوازا وہی ہالی ووڈ کی اداکارہ اس کے خلاف میدان میں آ گئی. جس بات کی توفیق امارات کے شیخوں کو نہیں ہوئی اور مودی کو بلا کر ایوارڈ دے ڈالا. جس بات کی توفیق دارالعلوم دیوبند کے ملا کو نہ ہوئی اور ٹاک شو میں بیٹھ کر مودی کے گن گایا.

    اس بات کی توفیق ہالی وڈ کی ایک اداکارہ کو ہوئی جس کا پیشہ جسم دکھا کر پیسہ کمانا تھا. وہ بات مظلوم کشمیریوں کے حق میں دو بول بولنا.

    خبر ہے کہ امریکی اداکارہ جمیلہ جمیل نے بل گیٹس فاونڈیشن کی طرف سے مودی کو ایوارڈ دینے کے اعلان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے اس تقریب کا بائیکاٹ کر دیا.

    جمیلہ جمیل اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو تھیں انہوں نے تقریب میں خطاب بھی کرنا تھا،ان کے اعلان کے بعد کئی دوسری سلیبرٹیز نے بھی سٹینڈ ود کشمیر کے تحت تقریب سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے.

    جو انسانیت ہندی ملا کے نوری چہرے اور امارتی شیخوں کے لمبے جبے میں نظر نہیں آئی وہ انسانیت فلموں میں کام کرتی ایک صنف نازک کے چہرے میں نظر آئی. یہ توفیق کسی کسی کو ملتی ہے.

  • زائرہ وسیم کی فلم انڈسٹری میں واپسی کی خبریں سچی یا جھوٹی؟

    زائرہ وسیم کی فلم انڈسٹری میں واپسی کی خبریں سچی یا جھوٹی؟

    گزشتہ دِنوں سے سوشل میڈیا پر زائرہ وسیم کی فلمی دنیا میں واپسی کی خبریں آرہی ہیں۔ عامر خسن کی فلم ’دنگل‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی 15 سالہ اداکارہ زائرہ وسیم نے چند ماہ قبل فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، زائرہ نے وضاحت میں بتایا کہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ انہی کا ہے کیونکہ ان کا ایمان متاثر ہو رہا تھا

    اداکارہ زائرہ وسیم اپنے اِس اعلان کے بعد ٹی وی سکرین پر نظر نہیں آئیں لیکن اب گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زائرہ وسیم کی فلم انڈسٹری میں واپسی کی خبریں نظر آ رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے زائرہ وسیم کی فلمی دنیا میں واپسی کا دعوی اس وقت کیا جب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹویٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم "دی اسکائی ازپنک‘ کا پوسٹر شئیر کیا۔

    فلم کے پوسٹر میں اداکار فرحان اختر، پریانکا چوپڑا اور کئی صراف کے ساتھ زائرہ وسیم بھی ہیں۔ پوسٹر کے بعد سوشل میڈیا کی جانب سے زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے متعلق فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے.

    مزید یہ کہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم کی پروموشن کی تقریب میں بھی زائرہ وسیم نے شرکت کی تھی۔ دوسری جانب فلم کی تشہیر کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر پرانی ہیں اور ابھی تک زائرہ وسیم نے کسی بھی فلم کے فروغ کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں برس اپریل میں ہو گئ تھی اور زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان بعد میں کیا تھا.

  • ایک امریکی گٹارسٹ نے جاپانی فولک لیجنڈ کو دوبارہ گٹار بجانے کے لیے کس طرح متاثر کیا؟

    ایک امریکی گٹارسٹ نے جاپانی فولک لیجنڈ کو دوبارہ گٹار بجانے کے لیے کس طرح متاثر کیا؟

    اسٹیو گن نے ریڈیو پر سچیکو کنیانو کے ساتھ ایک انٹرویو سنا۔ اب وہ اگلے ماہ اپنے دو شوز کے افتتاح کی تیاری کر رہی ہیں۔

    امریکی موسیقار اسٹیو گن نے کچھ سال پہلے پہلی بار سچیکو کینینوبو کے بارے میں سنا تھا ، جب ، دوستوں کے مشورے پر ، اس نے اپنی پہلی البم "Misora” سنی تھی ، جو 1972 میں ٹوکیو میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ 41 سالہ گن اپنی نوزائیو کے لئے مشہور ہیں لوک گٹار بجانا (اور کرٹ وائلے کے پشت پناہی والے بینڈ کے سابق ممبر کی حیثیت سے ، خلاف ورزی کرنے والا) اور حال ہی میں ہم خیال ذہن رکھنے والے فنکاروں کے البم تیار کرنے میں منتقل ہوگیا ہے۔ اسے فوری طور پر کنیانو کے سرسبز گٹار بجانے اور کثیر الجہتی سائیکیڈیلیک راگوں کے ساتھ لے جایا گیا ، جس میں گلوکار-نغمہ نگار کے چھوٹے لیکن عقیدت مند پرستار اڈے میں شامل ہوئے۔

    1948 میں اوساکا میں پیدا ہونے والی ، کینانوبو نے اپنے مرحومہ کی عمر میں اپنے ملک کے بڑھتے ہوئے لوک مناظر میں توجہ دلانا شروع کردی۔ لیکن اس کے البم کی ریلیز کا سال – اور اس کی شہرت سنبھلنے سے پہلے – وہ ایک خاندان شروع کرنے کے لئے موسیقی کے صحافی اور کرواڈڈی میگزین کے بانی ، پال ولیمز کے ساتھ خاموشی سے نیو یارک شہر چلی گئیں۔ اب کیلیفورنیا میں مقیم ، وہ واحد اور گروپوں کے ساتھ میوزک کو چلتی اور بند کرتی ہے ، جو وقتا فوقتا جاپان کو پرفارم کرنے کے لئے لوٹتی ہے۔

    2017 میں ، گن نے نیویارک شہر میں ڈبلیو ایف ایم یو ریڈیو پر اس کے ساتھ انٹرویو سنا تو اتفاق سے کینینوبو کو دوبارہ دریافت کیا ، جہاں وہ مقیم ہے۔ آخر کار ، ایک باہمی دوست نے دونوں موسیقاروں کو جوڑا اور ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ ایک تخلیقی رشتہ فروغ پاگیا۔ اگلے مہینے ، کینونوبو ریاستہائے متحدہ میں پہلی بار "مسورا” کے گیت پیش کریں گے ، اور گن کے اپنے مابعد چند دورے کی تاریخوں کو کھول کر ان کے آنے والے البم "” درمیان میں غیب "کی ریلیز سے منسلک ہوں گے۔ ان کے والد کے انتقال کے بعد لکھا گیا ، گانوں میں انگلی اٹھانا اور بھرپور ساز ، دھن اور مباشرت کے ساتھ دھنیں صاف ہیں۔ گن نے "Misora” کے دوبارہ اجراء کے لئے بھی زور دیا ، جو اگلے سال کے لئے تیار ہے۔

  • اب پاکستان میں گاڑیاں پیٹرول کی بجائے بجلی پر چلیں گی

    اب پاکستان میں گاڑیاں پیٹرول کی بجائے بجلی پر چلیں گی

    حکومت نے ملک کا پہلا اسپیشل آٹو اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب گاڑیاں پیٹرول اور ڈیزل کی بجائے بجلی سے چلیں گی۔

    پاکستان میں 43 فیصد آلودگی کا سبب گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں ہے. تاہم پاکستان میں اب گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ لیتھیم کی بیٹریاں لگیں گی۔

    پہلے مرحلے میں 2 اور 3 اسٹروک گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ بیٹریز لگائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ایک نئی منی سلو سروس گاڑی بھی متعارف کروائی جائے گی۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بتایا کہ چین کی طرز پر ایک چھوٹی آہستہ رفتار سے چلنے والی گاڑی متعارف کروائی جا رہی ہے جو کہ  35 سے 40 میل کی اسپیڈ سے چلتی ہے۔

    دوست ملک چین کی مدد سے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت بھی قائم کی جائے گی جس کے لئے اسپیشل آٹو اکنامک زون کا منصوبہ ہے۔ ان بیٹریز میں استعمال ہونے والا لیتھیم بھی پاکستانی استعمال کیا جائیگا۔

    واضح رہے کسی بھی ملک کی ترقی اکانومی اور ٹیکنالوجی کے مغیر ممکن نہیں تاہم نئے آٹو اکنامک زون سے جہاں ماحول میں بہتری آئے گی وہیں بڑی مد میں سی این جی اور پٹرول کی کھپت میں کمی سے ملکی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

  • نیب آفس میں خورشید شاہ کا ہو گا طبی معائنہ، میڈیکل افسر روانہ

    نیب آفس میں خورشید شاہ کا ہو گا طبی معائنہ، میڈیکل افسر روانہ

    پولی کلینک کو نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی طبی معانئے کی درخواست کردی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولی کلینک سےمیڈیکل افسرکچھ دیرمیں خورشیدشاہ کےطبی معانئےکیلیےروانہ ہونگے، نیب آفس میں خورشید شاہ کا بلد پریشر ،شوگر چیک اور ای سی جی کی جائے گی، واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ہے، خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، خورشید شاہ کی گرفتاری کا نیب سکھر کو بتا دیا جائے گا، آج نیب میں وہ پیش نہیں ہوئے تھے،

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی، خورشید شاہ نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، تا ہم آج نیب نے انہیں گرفتار کر لیا خورشید شاہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے

    نیب سکھر نے خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست کو انکوائری کا آغاز کیا تھا۔

  • سلمان بٹ آج کی "ریاست مدینہ” میں ہونے والے مظالم پر بول پڑے

    سلمان بٹ آج کی "ریاست مدینہ” میں ہونے والے مظالم پر بول پڑے

    پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں قصور کے علاقے چونیاں میں ہونے والے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بچے مر رہے ہیں، پنجاب میں بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے ، پولیس کی حراست میں لوگ دم توڑ رہے ہیں ، ہسپتالوں میں ادویات نہیں ، طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں ، الزام تراشی کی سیاست جاری ہے لگے رہو ،

  • فزا علی نے اپنے والد کا راز فاش کر دیا

    فزا علی نے اپنے والد کا راز فاش کر دیا

    اداکارہ فزا علی نے اپنے والد کا چہرہ لوگوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد بہت ظالم انسان تھے، وہ ان کی ماں پر تشدد کرتے تھے یہاں تک کہ جب وہ حاملہ تھیں تب بھی ان پر تشدد کیا گیا۔

    ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے کے دوران فزا علی نے بتایا کہ میرے والد کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کیوں کہ میں اکثر کہہ دیا کرتی تھی کہ میرے والد میرے بچن میں ہی انتقال کر گئے تھے لیکن سچ تو یہ ہے کہ مجھے خود بھی علم نہیں کہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں.

    فزا علی نے بتایا کہ میرے والد بہت ظالم تھے اور وہ میری والدہ پر بہت تشدد کیا کرتے تھے. ایک مرتبہ انہوں نے والدہ کو اتنی بری طرح سے مارا کہ ان کے دانت ٹوٹ گئے تھے، والدہ کے منہ سے خون جاری ہو گیا اور فرش پر خون ہی خون ہوگیا تھا پھر ہمارے ایک ہمسایا انہیں ہسپتال لے کر گئے۔

    فزا نے مزید بتایا کہ میرے والد کوئی کام بھی نہیں کرتے تھے، انہوں نے کبھی ہمارے لیے کچھ نہیں کیا صرف ہمیں پیدا کر کے احسان کر دیا جبکہ میری والدہ امیر گھر سے تھی اس لیے کبھی نانا نے بھی والد کو کوئی کام کرنے پر مجبور نہیں کیا. والد ہر وقت والدہ سے پیسے مانگتے تھے اور اگر کبھی وہ نہیں دیتیں تو وہ ان پر تشدد کرتے تھے.

    فزا کا کہنا تھا کہ مجھے اسکول میں دوسرے بچوں کو دیکھ کر حسد ہوتا تھا جب ان کے والد انہیں اسکول لینے آتے تھے، اور ان سے پیار کرتے تھے. تاہم میں نے کبھی دوست ہی نہیں بنائے.

    انٹرویو کے آخر میں فزا نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو سب زیادتیوں پر معاف کردیا جو انہوں نے میرے اور میری والدہ کے ساتھ کیں، اس لیے نہیں کہ وہ میرے والد ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ میری ماں کے شوہر ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سردار مسعود خان

    مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سردار مسعود خان

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں ادویات سمیت ضرورت کی اشیا کی قلت ہے، مقبوضہ کشمیر میں 45 روز سے کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر کے اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہو گئے ہیں، بھارتی اقدامات کامقصدمقبوضہ وادی کاآبادیاتی تناسب تبدیل کرناہے،

    انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی غالب اکثریت کل بھی بھارت کے خلاف تھی، آج بھی مخالف ہے اور آئندہ بھی مخالف رہے گی،

  • بلاول بھٹو زرداری کچھ دیربعد پریس کانفرنس کریں گے

    بلاول بھٹو زرداری کچھ دیربعد پریس کانفرنس کریں گے

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکچھ دیربعد پریس کانفرنس کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خورشید شاہ کی گرفتاری کے حوالہ سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں، نیب نے آج خورشید شاہ کو گرفتار کیا ہے اور انہیں کل ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا،

    واضح‌ رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کہیں بھاگ نہیں‌ رہے تھے، انہیں گرفتار کرنا افسوسناک ہے، ادھر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پارلیمانی کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ‌ سندھ سید مراد علی شاہ بھی قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس سے چلے گئے ہیں، پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ ایک طرف قومی یکجہتی کی باتیں کی جارہی ہیں اور دوسری طرف گرفتاریاں کی جارہی ہیں، شیری رحمان اور احسن اقبال کانفرنس سے چلے گئے ہیں،

    خورشید شاہ کو کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا، نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کےرہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ہے، خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، خورشید شاہ کی گرفتاری کا نیب سکھر کو بتا دیا جائے گا، آج نیب میں وہ پیش نہیں ہوئے تھے،