Baaghi TV

Author: +9251

  • انتہا پسند ہندو بپھر گئے ، نوجوان کو مار مار کر مارہی دیا

    انتہا پسند ہندو بپھر گئے ، نوجوان کو مار مار کر مارہی دیا

    نئی دہلی:ہندو انتہا پسند بپھر گئے ، چھوٹی چھوٹی بات پر ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپئے ہوگئے ، اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک اور شخص کو مار مارکر قتل کردیا گیا۔ لوگوں کے ہجوم نے مقتول نوجوان پر بچوں کو اغوا کا الزام لگایا۔

    ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان علاقے میں چہل قدمی کر رہا تھا۔ ایک شخص نے اس پر بچوں کو اغوا کرنے کا الزام لگایا۔بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جنونی ہجوم نے ایک نوجوان کو بہیمانہ تشدد کرکے ہلاک کر دیا

    بھارتی میڈیا نے اس قتل کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے دیگر لوگ جمع ہو گئے اور نوجوان پر تشدد کرکے مار دیا ۔ مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو اس قسم کے الزامات لگا کر قتل کیا جانا معمول بن چکاہے

  • بستی ملوک نادرا آفس کا عملہ اخلاقیات بھول گیا شناختی کارڈ بنانے کی غرض سے آئی ہوئی خاتون کے ساتھ انچارج اور عملہ کی اخلاق سے گری ہوئی حرکت

    بستی ملوک نادرا آفس کا عملہ اخلاقیات بھول گیا شناختی کارڈ بنانے کی غرض سے آئی ہوئی خاتون کے ساتھ انچارج اور عملہ کی اخلاق سے گری ہوئی حرکت

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نادرہ سنٹر بستی ملوک کے انچارچ بدر منیر کی خواتین کے ساتھ اخلاقیات سے گری حرکات۔دیگر عملہ انچارچ کو خواتین سے بدتمیزی سے روکتا رہا لیکن عہدے کے نشے میں انچارچ نادرہ سنٹر بستی ملوک نے ایک نہ سنی۔ میڈیا نے موقف لینے کیلئے کال کی لیکن انچارچ نادرہ سنٹر نے موقف دینے سے گریز کیا۔تفصیلات کے مطابق بستی ملوک نادرہ سنٹر پر قریبی علاقہ چدھڑ موڑ کی رہائشی سابق لیڈی کونسلر پروین بی بی اپنی جواں سالہ بیٹی کا شناختی کارڈ بنوانے گئی تو ایک اہلکار نے ان سے بدتمیزی کی سنٹر کے انچارچ بدر منیر نے خواتین کی بات سننے کی بجائے اپنے عملہ کا دفاع کیا اور انتہائی بداخلافی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گارڈ کو انھیں دھکے دے کر باہر نکالنے کو کہا پروین بی بی کا کہنا تھاکہ چند خواتین کے علاواہ پورا آفس خالی تھا رش کی حالت میں تو عملہ پریشان ہو مگر رش نہ ہونے کے باعث بھی عوام کو پریشان کرنا وطیرہ بن چکا ہے میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ دفتر میں موجود کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے جس سے واضع ہوجائے گا کہ عملے نے ہمارے ساتھ کس انداز میں بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور دیگر سائلین کے ساتھ بھی کیا کچھ کیا جاتا ہے۔میں اپنے ساتھ ہونے والی بد تمیزی کا جواب لینے کیلئے ہر فورم تک جاوں گی۔جب اس حوالے سے انچارچ نادرہ سنٹر بدر منیر کو کال کی گئی تو انھون نے فون پر بات نہ کرتے ہوئے موقف دینے سے گریز کیا۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • 11 ماہ میں بجٹ خسارہ 10 کھرب ڈالرز ، امریکہ مشکلات کا شکار

    11 ماہ میں بجٹ خسارہ 10 کھرب ڈالرز ، امریکہ مشکلات کا شکار

    واشنگٹن: پاکستان نہیں دنیا بھر کی معیشتیں اس وقت مشکلات کا شکار ہیں، اطلاعات کے مطابق امریکہ کا 11 میں بجٹ خسارہ10 کھرب ڈالرز سے زائد ہو گیا۔ ہر10 افراد میں سے 6افراد نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ ووٹ نہ دیا جائے۔

    دوسری طرف امریکہ میں ٹرمپ کی عوامی مقبولیت تینتالیس فیصد سے کم ہو کر انتالیس فیصد رہ گئی ہے۔ سروے کے مطابق ہر دس افراد میں سے چھ افراد کا مؤقف ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ہزار بیس میں دوبارہ صدر منتخب نہیں ہونا چاہیئے۔ اٹھاسی فیصد ری پبلکن کا مؤقف ہے کہ ٹرمپ کی کارکردگی بہتر ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاگ کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 93 فیصد ڈیموکریٹس کا مانناہے کہ امریکی صدر کی کارکردگی صفر ہے۔ ٹرمپ کے حامی سفید فام خواتین اور مردوں کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ دس ارب ڈالر ہو گیا ہے

  • حکومت نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ، صدر پریس کلب ارشد انصاری

    حکومت نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ، صدر پریس کلب ارشد انصاری

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، اراکین گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، محمد شاہد چوہدری، رانا طاہر، حسن تیمور، محمد حسنین چوہدری، گل نواز احمد قاسم رضا اور فاطمہ مختار بھٹی نے شرکت کی۔ 

    اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے بتایا کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں لاہور پریس کلب ، صحافی کالونی بی و ایف بلاکس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدر کی موجودگی میں مختلف محکموں کو احکامات جاری کئے جس کے مطابق ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے ایل ڈی اے چند روز میں لیٹر جاری کردے گا جس کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔

    ارشد انصاری نے کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے اور پلاٹوں کے قبضے چھڑانے کی بھی حکمت عملی فائنل کر لی گئی ہے تاہم اسے فی الحال مصلحتاً افشاءنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پریس کلب کے ارکان کو ہیلتھ کارڈز کے اجراءکیلئے سیکرٹری صحت مومن آغا کو احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔ صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کرکے لاہور کے ارد گرد تمام سرکاری زمینوں کی فہرست فوری تیارکرنے کا حکم دے دیا۔ صحافی کالونی کے مسائل حل کرنے کیلئے قائم مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کیلئے مکمل با اختیار بنا دیا گیا اور اس بارے میں پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر کو مکمل تعاون کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

    صحافی کالونی میں بجلی کے انتظامات لیسکو کے حوالے کرنے کیلئے چیف ایگزیکٹو لیسکو کو فون پر ہدایات جاری کی گئیں جس کے تحت منگل کو لاہور پریس کلب کے عہدیداران لیسکو چیف سے ملاقات کریں گے جبکہ صحا فی کالونی میں سیوریج و پانی کا انتظام واسا کے حوالے کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی اور ایم ڈی واسا کو طلب کرکے ہدایات جاری کی گئیں کہ آئندہ چند روز میں تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں۔ 

    اس اجلاس میں گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نیوز ون، نوا ئے وقت، جنگ ، پبلک نیوز، بول اور دیگر اداروں جبکہ دنیا نیوز،ایکسپریس ، آپ اور دیگر اداروں میں جبری برطرفیوں کے خلاف تحریک کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال اور وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کی گئی مذاکراتی کمیٹی میں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملات پوری شدت سے اٹھانے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مذاکراتی کمیٹی میں پروگریسو گروپ کے نمائندے سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں کی شمولیت بھی کروائی جائے گی تاکہ پوری صحافی برادری کی نمائندگی کمیٹی میں نظر آسکے۔

    اجلاس میں ایف بلاک کی الاٹمنٹ میں 2007 ءکے ممبران کی اصل فہرست سے ہٹ کر الاٹ کئے گئے پلاٹس اور 2007 ءکی فہرست سے محروم کئے گئے ممبران کی تحقیقات کیلئے سیکرٹری پریس کلب زاہد عابد کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10 روز میں اپنی رپورٹ گورننگ باڈی کو پیش کرے گی۔ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ گذشتہ گورننگ باڈی نے ایسے لوگوں کو ایف بلاک پلاٹس کے فارم جاری کئے جو اصل لسٹ کا حصہ نہیں تھے ۔ کمیٹی میں نائب صدر ناصرہ عتیق، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی عمران شیخ اور حسنین چوہدری شامل ہوں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پریس کلب کو سالانہ گرانٹ کی مد میں 2 کروڑ روپے کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے جس میں سے پہلی قسط اسی ماہ کے دوران جاری ہو جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تزین و آرائش شدہ کیفے ٹیریا کا افتتاح اگلے ہفتے کے آخر میں ہوگا۔اجلاس میں پریس کلب کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے نئے منصوبے اور تجاویز کو سامنے لانے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ کی تجویز پر ایف بلاک کے معاملات کے حوالے سے کور کمیٹی کے ساتھ ایک مشاوراتی اجلاس بلانے کی بھی منظوری دی گئی۔

  • پاکستان کو کشمیر پر فوری ردعمل دینا چاہیے تھا، سابق وزیر خارجہ حسین ہارون

    پاکستان کو کشمیر پر فوری ردعمل دینا چاہیے تھا، سابق وزیر خارجہ حسین ہارون

    کراچی:پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر بہت دیر کر دی ہے پاکستان کو فوری ردعمل دینا چاہیے تھا۔سابق وزیر خارجہ حسین ہارون نے کہا کہ میں تو بہت پہلے سے کہہ رہا تھا پاکستان کو تیار رہنا چاہیے کیونکہ ہندوستان کے ارادے درست نہیں تھے۔ بھارتی انتخابات کے موقع پر عمران خان کے مودی کی حمایت میں بیان ان کی غلط فہمی تھی۔

    ایک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے حسین ہارون نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کا سفیر بننے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن ہمیں اپنی حکمت عمل پر بھی غور کرنا چاہیے کہ وہ کارآمد بھی ہے یا نہیں۔

    بھارتی عزائم کافی عرصے سے نظر آ رہے تھے اور ان کے بیانات سے لگ رہا تھا کہ وہ تیاری کر رہے ہیں لیکن اس حوالے سے پاکستان کی کوئی تیار نظر نہیں آ رہی تھی اور پاکستان اب بھی تیار نظر نہیں آ رہا۔ حکومت پہلے یہ تو طے کر لے کہ اس نے کرنا کیا ہے ؟

    پاکستان کے سابق وزیرخارجہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا گلا پھندے میں آیا ہوا ہے اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ معاملے پر سخت اقدامات کرے تاکہ بھارت کے پاس کوئی جواز نہ رہے۔

    حسین ہارون نے کہا کہ دنیا عمران خان کو پہلے سے جانتی ہے اور وہ یورپ اور امریکی میں جانا پہچانا برانڈ ہے . کشمیر کے حوالے پاکستان نے بہت دیر کر دی اور جوں جوں معاملے میں تاخیر ہوتی رہے گی معاملہ آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا

  • عمر اکمل کی قسمت جاگ سکتی ہے ، اچھی خبر آگئی

    عمر اکمل کی قسمت جاگ سکتی ہے ، اچھی خبر آگئی

    لاہور : عمر اکمل کی قسمت جاگ سکتی ہے اور اس حوالے سے اچھی اچھی خبریں گردش کرنے لگی ہیں . اطلاعات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو ہوگا۔

    سری لنکا کیخلاف کراچی اور لاہور میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔سیریز کیلئے کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں لگایا جائے گاجس کے بعد 23 ستمبر کو حتمی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں عمر اکمل کی شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔ عمر اکمل نے اس سال ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شرکت کی تھی جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی انہوں نے 2016 میں کھیلا تھا۔

  • پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو80 سکینڈ میں ہی مات دے دی

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو80 سکینڈ میں ہی مات دے دی

    دبئی : پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کامیابی کے جھنڈے گاڈ دیئے ، اطلاعات کے مطابق دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کانراڈو کوناک آؤٹ کیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی باکسر کی زبردست فائٹ سے محمد وسیم نے حریف کو ایک منٹ 20 سکینڈ میں ہی مات دے دی۔ محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا بارہواں مقابلہ جیتا۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔

  • بلاول کے کیا کہنے ، مجھے تو بلاول کی ہر ادا قبول ، مولانا فضل الرحمن کے بیان نے ہلچل مچادی

    بلاول کے کیا کہنے ، مجھے تو بلاول کی ہر ادا قبول ، مولانا فضل الرحمن کے بیان نے ہلچل مچادی

    ڈیرہ غازی خان: مجھے تو بلاول کی ہر ادا پیاری لگتی ہے ، میں اس سے دلی پیار کرتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ،مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ احتجاج کی خاطر کنٹینر فراہم کرنا در اصل شکست تسلیم کرنا ہے۔

    ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور سب کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں گے۔

    ڈریرہ غازی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف نے تن تنہا 15 کامیاب ملین مارچ کیے اور اس دوران ایک پتا تک نہیں ٹوٹا۔ پی ٹی آئی نے ایک جائز حکومت کیخلاف ناجائز دھرنا دیا تھا لیکن ہم ایک ناجائز حکومت کیخلاف آزادی مارچ کرنے جارہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ان کا آزادی مارچ تاریخی ہوگا اور یہ ملک کی درست سمت کا تعین کرے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس مارچ کے بعد کوئی دھاندلی کرنے سے قبل سو بار سوچے گا۔