Author: +9251
-

یمن، متحدہ عرب امارات کے چھ فوجی جاں بحق
یمن میں فوجی گاڑیوں کے تصادم میں متحدہ عرب امارات کم ازکم چھ فوجی جاں بحق ہو گئے۔
آرمڈ فورسز کی جنرل کمانڈ کے مطابق محاذ جنگ پر پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہوئے فوجی گاڑیوں کے تصادم میں چھ افسر اور سپاہی جام شہادت نوش کر گئے۔
شہید ہونے والے فوجیوں میں کیپٹن سعید احمد راشد المنصوری، فرسٹ سارجنٹ علی عبد اللہ احمد الظنحانی، سارجنٹ زید مسلم سہیل العامری، صالح حسن صالح بن عمرو، ناصر محمد حماد الکعبی اور سارجنٹ سیف ضاوی راشد الطنیجی شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فوجی کارروائی کے بعد سے اب تک متحدہ عرب امارات کے 100 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2014 ءمیں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے یمن کے صدر منصور ہادی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ بعد ازاں مارچ 2015 میں عرب اتحاد نے حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔
-

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سستی ، ٹیبل ٹینس ٹیم ایشین چیمپئین شپ میں شرکت سے محروم
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سستی کی وجہ سے پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی ، اس کی وجہ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہ کیا جانا ہے۔
ذرائع کےمطابق ٹیم آفیشل صبا وارث کے مطابق فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے این او سی مانگ رکھا تھا لیکن بورڈ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیبل ٹینس ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آج انڈونیشیا روانہ ہونا تھا، ٹیبل ٹینس ٹیم 8 کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہے۔ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ 15 سے 22 ستمبر تک کھیلی جانی ہے
-

پاکستان میں فٹبال معاملات پر نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان ، یہ کمیٹی فیفا نے بنائی
کراچی : پاکستان میں فٹبال کے معاملات چلانے اور فٹبال فیڈریشن میں نئے انتخابات کرانے کے لیے پانچ رکنی نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان ہوں گے جو کہ فٹبالر رہ چکے ہیں۔
فیفا کی طرف سے مزید شامل کیے جانے والوں میں پی ایف ایف کے سابق سیکریٹری کرنل مجاہد ترین، جھنگ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے منیر احمد سندھانہ، سکندر خٹک اور سید حسن نجیب شاہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ 20 ستمبر سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفاتر اور تمام بینک اکاؤنٹس نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کردے۔
-

آرٹیکل 149 ، نصرت سحر عباسی نے مخالفت کردی ، پی ٹی آئی مشکل میں
کراچی: سندھ میں پی ٹی آئی کی اتحادی اور جی ڈی اے رہنماء نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل149 -4 کے تحت وفاق صرف صوبوں کو ہدایت دے سکتا ہے۔ صوبوں کی مرضی ہے کہ وہ وفاق کی ہدایت لیں یا نہ لیں۔
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ صرف کراچی کی بات کیوں کی جارہی ہے؟ کراچی سے کشمور تک پورا سندھ تباہ ہے۔ سندھ کا پورا ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے۔ سندھ کی بنیاد پر کمیٹی بنے گی تو اس کا حصہ بنوں گی۔
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کراچی کیلئے وفاق اپنا حصہ ڈالے اور اس کا حساب بھی اپنے ہاتھ میں رکھے۔کراچی کو سب نے لوٹا ہے، اور لوٹ کر کھا گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرنے کیلئے تیار نہی
-

سعودی عرب مقابلہ حسن قرات، فلسطین کی تیسری پوزیشن
سعودی عرب میں تلاوت قرآن پاک کے عالمی مقابلے میں فلسطین کو تیسری پوزیشن کا حق دارٹھہرایا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب میں ہوئے شاہ عبدالعزیز مقابلہ حسن قرات میں فلسطین سے تعلق رکھنے والے قاری اور حافظ قرآن موسیٰ محمد مدفع نے تیسرے بہترین قاری کا اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت اوقاف کے زیراہتمام منعقدہ عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے 103 ملکوں کے قراء نے شرکت کی۔
سعودی وزارت اوقاف کے مطابق سعودی مملکت قرآن پاک کی تعلیمات کو عام کرنے اور دنیا بھر میں قرآن کلچر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
-

حکومت سے کیسے جان چھڑائی جائے ، شہباز شریف اور خورشید شاہ نے سر جوڑ لیئے
اسلام آباد:حکومت سے کیسے جان چھڑائی جائے ، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سر جوڑ لیئے ، ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے خورشید شاہ نے ان کے چیمبر میں غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا
-

سابق ترک وزیر اعظم نے ترکی کی حکمران پارٹی سے کیوں استعفیٰ دیا؟ …. اہم خبر آ گئی
ترکی کے سابق وزیراعظم احمد ڈیوڈ وغلو نے ترکی کی حکمران پارٹی اے کے سے استعفی دیتے ہوئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی: حکمران جماعت کے 3 نئے استعفوں کے بعد اردوان کی پارٹی کا بحران مزید سنگینغیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ہماری تاریخی ذمہ داری اور فرض ہے کہ ہم قوم کے ساتھ مل کر ایک نئی سیاسی تحریک کا آغاز کریں ۔
گذشتہ چند ماہ میں ،احمد نے اے کے پارٹی پر اپنے بنیادی اصولوں سے انحراف کرنے ، حکومت کے معاشی ریکارڈ کو ہدف بناتے ہوئے اور خود اردگان پر بھی الزام عائد کیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے مارچ کے بلدیاتی انتخابات میں ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میںحزب اختلاف کے ہاتھوں شکست کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اصرار اور ملک کے مشرق میں تین نو منتخب میئروں کی دہشت گردی کے الزام پر برطرفی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
احمد ڈیوڈ نے کہا کہ میں اس پارٹی سے استعفیٰ دیتا ہوں جہاں میں نے بڑے اعزاز کے ساتھ خدمات انجام دیں ، برسوں تک کام کیا اور بہت کوشش کی۔
یاد رہے کہ احمد ڈیوڈ وغلو نے 2009 سے 2014 تک وزیر خارجہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے۔ بعد ازاں وہ 2016 تک وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔2016میں انہیں اردگان نے برطرف کیا تھا اور ان کی جگہ بالی یلدرم وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے حکمراں جماعت اے کے پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین سابق وزراءنے پارٹی کی رکنیت سے استعفا دے دیا تھا۔ پارٹی سے مستعفی ہونے والوں میں سعد الدین ارجین (سابق وزیر انصاف)، بشیر اطالئی (سابق وزیر داخلہ) اور نہاد ارجون (سابق وزیر صنعت و بیرونی تجارت) شامل تھے۔
-

محکمہ وائلڈ لائف کی گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف کاروائی
محکمہ وائلڈ لائف حکومت پنجاب نے ٹیلی ویژن میزبان و گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف درخواست دائر کردی ، گلوکارہ رابی پیر زادہ کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ اژدھا اور مگر مچھ رکھنے کی کسی بھی شخص کو اجازت نہیں۔
دونوں رپٹائلز وائلڈ لائف ایکٹ کے شیڈول تھری میں شامل ہیں۔ رابی پیر زادہ کو محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی پر کوئی اعتراض ہے تو عدالت میں اپنا موقف پیش کریں۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، اگر رپٹائلز ان کے نہیں تو انہیں بتانا ہو گا کہ وہ کہاں سے لائے گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ جب وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

