Author: +9251
-

شیخوپورہ میں زیارت مقدسہ مریم کی تقریبات شروع ہوگئیں
شیخوپورہ: شیخوپورہ میں زیارت مقدسہ مریم کی تقریبات شروع ہوگئیں سترواں زیارت مقدسہ میں پاکستان اور دنیا بھر سے لاکھوں زائرین شرکت کررہے ہیں۔میلے کی تقریبات کا آغاز آج پالکی کے جلوس سے ہوا
مسیحی برادری کی طرف سے زیارت مقدسہ مریم کی ہونے والی3روزہ تقریبات میں شرکت کرنے والے مسیحی زائرین کیلئے کیتھولک چرچ میں استقبالیہ کیمپ قائم کر دیا گیا،جہاں زائرین کیلئے 3وقت کے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے
مریم آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کردی گئی ہیں اور تمام علاقے کو خاردار تاروں سے بند کردیا ہے۔ میلے کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی رہی ہے۔ مقامی چرچ میں اتوار کے روز دعائیہ تقریب ہو گی
-
لودہراں : 3 نوجوان جاں بحق چوتھے کی حالت تشویشناک
لودھراں (نمائندہ باغی وی) زہریلی سپرے کرتے ہوئے 3 نوجوان جاں بحق چوتھا تشویشناک حالت میں ہسپتال ریفر
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پرمٹ پر 40 ایکڑ فصل کو زہریلا سپرے کرتے ہوئے واقعہ پیش آیا۔چاروں افراد نے کسی بھی قسم کی کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی ہوئی تھی۔پولیس جاں بحق ہونے والوں سالہ، بہنوئی،اور مزدور شامل ہیں اور چوتھا ماموں تشویشناک حالت میں ہسپتال ریفر۔پولیس جاں بحق ہونیوالوں میں محمد یاسین ، وارث علی ، ہیرا نامی نوجوان شامل۔لودھراں پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے تحقیقات جاری ہیں پولیس رپورٹ
زہریلی سپرے کاربو فرین اور کارٹپ کا غلط استعمال کیا گیا، زراعت آفیسر چوہدری ظفر،
-

اسپین میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی
جنوب مشرقی اسپین میں دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے دوران چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو نکالا گیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعہ کے روز متعدد سڑکیں ، ٹرین نیٹ ورک اور ایک ہوائی اڈہ بند تھا۔
چین ، موسلادھار بارشو ں سے صوبہ سیچوان میں تباہی پھیل گئی،7 ہلاکویلینشیاء، مرسیا اور مشرقی اندلسیا کے علاقوں میں سیلاب کاروں اور ملبے کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیاجبکہ کچھ علاقوں میں موٹروے سرنگیں تک سیلاب میں ڈوب گئیں ، اسی طرح کچھ گاڑیاں جزوی یا مکمل طور پر ڈوب گئیں۔
ریسکیو حکام کے بقول جمعہ کے روز گرینڈا صوبے میں ایک شخص کی لاش موٹروے سے ملی جب اس کی کار موٹر وے سے بہہ گئی تھی۔ اسی طرح الیمیریا میںسرنگ سے گزرنے کی کوشش کرنے پر ایک اور شخص کی موت ہوگئی تھی۔ دو بہن بھائیوں اس وقت جاں بحق ہو گئے جب موسلا دھار بارش ان کی گاڑی کوپانی میں بہا کر لے گئی۔
کل 74 سڑکیں ، مرسیا کی پوری علاقائی ریلوے سروس اور مرسیا کا ہوائی اڈہ بھی بند کر دیا گیا۔ قائم مقام وزیر داخلہ فرنینڈو نے کہا کہ ایلیکینٹ اور اسپین کے دو اہم شہروں میڈرڈ اور بارسلونا کے مابین ریلوے سروس بند کر دی گئی ہے۔
کچھ علاقوں میں ستمبر کے مہینے میں ریکارڈ روزانہ بارش ہوتی رہی۔
مرسیا کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر الکازریز کے میئر ماریو سیریرا کے مطابق ”یہ صورتحال انتہائی نازک ہے ، تمام شہر پانی سے بھرا پڑا ہے “۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو کارکن مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر اور کشتیاں استعمال کرتے رہے۔
-

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی: تحریک جوانان پاکستان کی ملک بھر میں ریلیاں
اسلام آباد: تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور، گوجرانوالہ، ملتان، مظفرگڑھ اور نارووال میں ریلیاں نکالی گئیں.
تفصیلات کے مطابق تحریک جوانان پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا. کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں. ریلیاں پشاور، گوجرانوالہ، ملتان، مظفرگڑھ اور نارووال میں نکالی گئیں. ریلیوں میں بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

ریلیوں میں مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی. ماحول "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھا. لوگوں نے نریندر مودی کو واضح پیغام دیا کہ کشمیر کل بھی پاکستان کا تھا اور آج بھی پاکستان کا ہی ہے.

تحریک جوانان پاکستان کی جانب سے عزم کیا گیا کہ کشمیر کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے.

-

چاول کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کی سپرے کرتے کرتے خود نہ بچ سکے ، 3نوجوان جاں بحق
لودھراں:چاول کی فصل کو کیڑوں سے بچاتے بچاتے اسپرے کرنے والے خود نہ بچ سکے ، اطلاعات کےمطابق لودھراں میں چاول کی فصل پر کیڑے مار اسپرے کرتے ہوئے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ اموات مقررہ مقدار سے زیادہ اسپرے کرنے سے ہوئی۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد یاسین، وارث علی اور ہیرا نامی نوجوان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقے عبداللّٰہ پور میں اسپرے کرنے والے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حالت غیر ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ جبکہ ایک شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملک حامد نامی شخص کی چالیس ایکڑ چاول کی فصل پر کیڑوں سے بچاؤ کے لیے فصل پر زہریلا اسپرے کیا جا رہا تھا۔
-

جوفرا آرچر نے آسٹریلوی بیٹنگ کو اڑا کر رکھ دیا
انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، ایشز سیریز 2019 کے پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں جوفرا آرچر نے لائن اور لینتھ سے مضبوط آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو انگلینڈ کے 294 کے جواب میں 225 پر آل آؤٹ کر دیا ،
آسٹریلوی بیٹنگ لائن میں سے اسٹیو اسمتھ اور مارنس لابوس شین کے علاوہ کوئی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر قائم نہ رہ سکا ، جوفرا آرچر نے 23.5 اوورز میں صرف 62 رنز دئیے اور 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا -

اسرائیلی وزیراعظم کا وادی اردن کو ضم کرنے کا بیان، یورپی یونین بھی میدان میں آ گئی
فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور اسپین نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرف سے مقبوضہ علاقوں اور وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مسئلہ فلسطین کاحل خطے کے امن کے لیے ناگزیر: قطران ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مغربی اردن بالخصوص وادی اردن اور بحیرہ مردار کے شمالی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق کرنے کا وعدہ قابل تشویش اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
ان ممالک نے اسرائیل اور فلسطین کو 1967 کے سرحدی معاہدے کا احترام کرنے پر زور دیا۔ بیان میں طرفین سے ایسے تمام واقعات سے اجتناب برتنے کو کہا گیا جس سے دو ریاستی حل کی راہ میں مشکلات حا ئل ہوں۔
ان ممالک نے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی بھی مذمت کی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ 17 ستمبر کو ہونےوالے انتخابات کے بعد وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔ نیتن یاھو کے اس بیان پرعرب ممالک ، عالم اسلام اور عالمی برادری کی طرف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
-

آو ہم سب کشمیر کے سفیر بن جائیں ! از رضی طاہر
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے قوم کو واضح ہدایت کی تھی کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، شہ رگ 70 سال سے زخمی تھی اب بھارت میں حالیہ الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی ہندو انتہاپسند جماعت زخمی شہ رگ کو کاٹنے کا انتظام کررہی ہے، یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ شہ رگ کٹ جائے تو وجود مردہ ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی کے حالیہ خودکش اقدام کے بعد دنیا بھر کی توجہ کشمیر پر مرکوز ہے، عالمی میڈیا ہوں یا عالمی ادارے اس وقت کشمیر کی روز بروز کی بدلتی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ماضی میں کشمیر کا مسئلہ صرف چند مذہبی جماعتوں کا مسئلہ بن کر رہ گیا تھا، ہم بحثیت قوم کشمیر سے غافل ہوگئے تھے، یہاں تک کہ یوٹیلٹی سٹورز پر ہمیں یہ جملے پڑھنے کو ملتے کہ "کشمیر کی آزادی تک ادھار بند ہے” کشمیر کیلئے ترجمان حقیقت چند افراد ہی تھے جن میں حافظ سعید کا نام نہ لیا جائے تو زیادتی ہوگی، جن کی جماعت پابندیوں کا شکار ہے۔ یہ بات مشاہدے میں آتی تھی کہ جب بھی کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت ہوتی تھی مذہبی جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر نکلتے، قوم کو صرف سال میں ایک دن کشمیر کی یاد رہتی جب یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا۔
ماضی میں بحثیت قوم کشمیر کیساتھ ہمارا یہ سوتیلا سلوک انتہائی غیر مناسب تھا، شاید اس کی ذمہ دار سیاسی قیادتیں بھی ہیں جو ہمیشہ قوم کو دوسرے معاملات پر الجھائے رکھتیں اور کشمیر پر توجہ نہ رہتی، بچپن میں ہم صرف پی ٹی وی پر شام 6 بجے کشمیر سیل کی جانب سے 15 منٹ کی اپ ڈیٹس دیکھتے، اس سب کے باوجود کنٹرول لائن کی دوسری طرف بہادر اور حریت پسند کشمیری نوجوان، بزرگ خواتین اور بچے پاکستان کا نام لے کر شہید ہوتے رہے، نابینا ہوتے رہے، جان کی بازی لگاتے رہے۔
غفلتوں کی اس سیاہی کے باوجود کشمیر کیلئے ضمیر پکارتا رہا اور کہیں نہ کہیں پاکستانی قوم کشمیر کے لئے بے چین رہی، 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کی حکومت کی کاوشیں کہیں، میڈیا کی کامیابی کہیں یا کشمیر میں جان ہتھیلی پر رکھ کر جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی قربانیوں کا صدقہ کہیں پوری قوم کشمیر کیلئے یک زبان ہے۔ کراچی سے پشاور تک اور گوادر سے وادی نیلم تک ہر پاکستانی کشمیر کے لئے بے چین ہے، حکمران سے لے کر عام عوام تک ہر ذی نفس اپنی آواز اپنی پہنچ کے مطابق بلند کررہا ہے، میں نے اپنے شعور کی عمر میں پہلی دفعہ مسلسل کشمیر کیلئے مظاہرے ہوتے دیکھے ہیں۔

سکول کے بچے ہوں، یا یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ، چھابڑی والا ہو یا ہوٹل والا، فیکٹری مالکان ہوں یا ملازمین، یونینز ہوں یا سول سوسائٹیز، یوتھ تنظیمات ہوں یا سیاسی کارکنان، ہر مرد و عورت، بزرگ جواں اور بچے لے کے رہیں گے آزادی کے نعرے بلند کرتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر راستہ ابھی مزید صبر آزما ہے، کٹھن ہے اور شاید لمبا بھی، یہ صدائیں خاموش نہیں ہونی چاہییں، ناامیدی سے بچتے ہوئے مسلسل آواز بلند کرنا ہوگی،
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کیلئے میرا پیغام ہے کہ اب اگر ہم خاموش ہوگئے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی، منزل دور سہی مگر ناممکن نہیں، راستہ کٹھن سہی، مگر طے تو کرنا ہے، اگر 70 سالوں میں اپنی جان، عزت آبرو کی قربانیوں کے باوجود مظلوم کشمیری قابض بھارتی فوج کے سامنے خاموش نہیں بیٹھے اور ناامید نہیں ہوئے تو ہمیں بھی چند دن دھوپ پر پسینہ خشک کرکے، بارش برداشت کرکے، موسم کی سختیاں جھیل کر خاموش نہیں ہونا چاہیے۔
غیور پاکستانیوں، قومیں امید کے ساتھ زندہ رہتی ہیں اور منزلیں امید کا دامن تھامنے سے ہی ملتی ہیں، آئیے ہر شخص ہم میں سے کشمیر کا سفیر بن جائے اور آزادی کا سورج طلوع ہونے تک آواز اٹھائے۔
تحریر : رضی طاہر

-

انیس قائم خانی کا میڈیکل کیمپ کا دورہ، عزاداران کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا
لاہور : پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے نواسہء رسولؐ حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی نے گلستان جوہر کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ

انیس قائم خانی نے پیرا میڈیکل سٹاف اور رضاکاروں کی جانب سے عزاداران کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا جبکہ سینکڑوں عزاداران حسینؓ کو مفت فوری طبی امداد فراہم کی گئی اس موقع پر پی ایس پی کے مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے

صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہاکہ ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھیں گے اتنی زیادہ قربانی دینا پڑے گی اورحسینیت نام ہے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ، امام حسین ؑ کی شہادت دنیا کی سب سے عظیم قربانی ہے جس نے انسانیت کو مقصد حیات دیا ہے۔
انیس قائم خانی نے کہا کہ پی ایس پی حسینیت کی پیروکار ہے اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے جبکہ سوئم کے موقع پر پی ایس پی کی جانب سے لگائی سبیل میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے برآمد ہونے والے جلوس کے عزاداران حسین کو شربت تقسیم کئے اور کچھ دیر ان کے ساتھ وہاں موجود رہے
