رحیم یار خان( )غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز و نجی رہائشی و کمرشل عمارتوں اور گھروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا، تمام بلڈنگ انسپکٹرز کو نقشہ کی منظوری اور فیسوں کی ادائیگی کے بغیر تعمیرات کرنے والی کمرشل و رہائشی عمارتوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی پلاننگ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر محمد ارشد ورک، میونسپل آفیسر پلاننگ حسین لیاقت اور بلڈنگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پلاننگ ونگ کے افسران و فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ فوری طو رپر نقشہ جات کی منظوری اور کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کے بغیر تعمیر ہونے والی ہاﺅسنگ سوسائٹیز و رہائشی او رکمرشل عمارتوں کی فہرستیں مرتب کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور ایسی تمام عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کریں ۔نقشہ جات کی منظور ی اور فیسوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو سیل اور ان کے دفاتر مسمار کر دیئے جائیں جبکہ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Author: +9251
-

اسٹیو سمتھ نے چوتھے ایشز ٹیسٹ میں ڈبل سینچری جڑ دی
مانچسٹر: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسٹیو سمتھ نے انگلیڈ کیخلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سینچری جڑ دی،سمتھ نے 22 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ڈبل سینچری کی مکمل کی اور اس کیساتھ ہی آسٹریلیا کا پہلی اننگز میں ٹوٹل سکور بھی 400 کا فگر پار کر گیا
یادرہے کہ اسٹیو اسمتھ پابندی کے بعد پہلی مرتبہ ایشز سیریز2019 میں ٹیسٹ کٹ پہنے نطر آئے اور تین میچوں میں 194 کی ایوریج سے 583 رنز سکور کیے اور اپنی نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ کو درست ثابت کیا، -

کرتارپور، پاکستان نے سکھ برادری کے ویزہ کے لئے ایسا فیصلہ کیا کہ جان کر سکھ خوش ہو جائیں
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستان آنے والے سکھ زائرین کیلئے ویزہ کے عمل میں مزید آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں وزارت داخلہ میں سیکرٹری داخلہ کی زیر صدرارت اہم اجلاس ہوا جس میں سکھ زائرین کو سہولت دینے کیلئے آن لائن ویزہ سسٹم میں مذہبی سیاحت کی کیٹگری شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
مذہبی سیاحتی ویزہ کیٹگری میں دو قسم کے سکھ زائرین کو سہولت دی جائے گی جبکہ سکھ زائرین کو ویزہ کم سے کم سات اور زیادہ سے زیادہ دس دن کے اندر جاری کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری پر بات چیت مثبت رہی،کرتار پور راہداری پر تکنیکی معاملات مکمل ہوچکے ہیں،
ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو آخری اجلاس کے لئے دعوت دی ہے، انہوں نے پچھلی میٹنگ میں ایک ڈوزیئر ہمارے حوالہ کیا تھا اس کا جوابی ڈوزیئر بھارت کو دیا ہے، ڈوزیئر کی تفصیل نہیں بتا سکتا، پانچ ہزار سکھ یاتری آئیں گے اس سے زیادہ کے بارے نہیں کہہ سکتا، ویزانہیں ہوگا،سکھ یاتری کارڈکےذریعے پاکستان آئیں گے،، ہم ٔپروگرام بنا رہے ہیں کہ اسی ماہ میڈیا کو دورہ کروائیں گے کہ وہاں کیا کام ہوا،
حکومت نے اقلیتوں کے ساتھ جو کمٹمنٹ کی تھی اس کو لے کر آگے چل رہے ہیں، حتمی مذاکرات کے لیے بھارتی وفد کو پاکستان آنےکی دعوت دی ہے، سکھ یاتری پاکستان آئیں گے ،5ہزار سےزائد یاتری بھی آنا چاہیں تو ہم تیار ہیں،بھارت سے مذاکرات کا ماحول بہت اچھا تھا، نومبر میں کرتارپورراہداری پر تقریب سے متعلق تیار ہیں ,
انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے
انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر بات چیت کا تیسرا دور آج ہوا، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل کی سربراہی میں پاکستانی وفد اٹاری گیا تھا ،
کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور
کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا
واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔
-

بھارت جان لے کہ ہم آج بھی دفاعِ وطن کے لئے تیار کھڑے ہیں,ایوان قائد میں تقریری مقابلہ کا انعقاد
اسلام آباد: یومِ دفاع کے سلسلے میں ایسوسی ایشن فور اکیڈمک کوالٹی آفاق راولپنڈی اور نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام طلبہ وطالبات کے مابین "جنگِ ستمبرولولہ انگیز معرکہ”کے عنوان سے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں ایک پُر جوش تقریری مقابلہ ہوا۔ مقابلے کا اہتمام نوجوانوں کی سماجی تنظیم ‘آفاق لیڈز کلب راولپنڈی’ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔تقریب کی صدارت آفاق لیڈرز کلب کے سرپرست و معروف دانشور ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر نے کی ,اس موقع پر عشرت معصوم ڈائریکٹر پروگرام نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد , عبدالقدوس قریشی ایسوسی ایٹ زونل ہیڈ آفاق, طارق محمود گادھی مینیجر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم آفاق پاکستان اور معروف سماجی رہنما نسیم عثمانی موجود تھے اور ججز کے فرائض معروف دانشور و پروفیسر احمد حاطب صدیقی مرکزی صدر دائرہ علم و ادب پاکستان اور ارشد محمود ارشد ریجنل ہیڈ آفاق آزاد کشمیر نے سرانجام دیے جبکہ میزبان عبدالعزیز ریجنل ہیڈ راولپنڈی اور احسن حامد ڈپٹی مینیجر آفاق راولپنڈی تھے. مقابلے میں جڑواں شہروں کے 38تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر تقاریر میں نوجوان نسل کے ہونہار طلبہ و طالبات نے جنگِ ستمبر 1965ء میں بری، بحری اور فضائی معرکوں میں افواجِ پاکستان کی بے مثال شجاعتوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج میں ایک سپاہی سے لیکر اعلیٰ ترین فوجی افسروں نے کمال جرات اور عسکری مہارتوں کے ساتھ اپنے سے دس گنا پڑی قوت کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ ہماری دلیر سپاہیوں نے اپنے جسموں سے بم باندھ کر دشمن کے ٹینکوں کو ناکارہ بنا دیا تو کہیں ہمارے شاہینوں نے دشمن کے فضائی حملوں کو آن واحد میں پسپا کر کے ایک جانب اپنے فوجی ٹھکانوں اور شہروں کو تباہی سے بچایا تو دوسری طرف دشمن کے جہازوں اور ہوائی اڈوں کو تاخت وتاراج کیا۔ مقررین نے کہا کہ جنگ سمبر کے واقعات یاد کر کے ہمارے دلوں میں وطن سے محبت اور وطن کی آن پر کٹ مرنے کا ایک ایسا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو ہمارے اندر پاکستانیت کے جوہر کو مضبوط بنا رہا ہے۔ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اب بھی ہمارے بہادر جوان اور ساری قوم دفاعِ وطن کے لئے اُسی جذبے سے سرشار تیار کھڑی ہے اور دشمن کو نیست و نابود کرنے کا حوصلہ اور ولولہ رکھتی ہے۔تقریری مقابلے سے قبل سول سوسائٹی کے نمائندوں، شہریوں اور طلبہ وطالبات نے فاطمہ جناح پارک میں مہران گیٹ سے ایوان قائد تک واک میں حصہ لیا اور پرجوش نعروں کے ساتھ پاکستان کی بہادر افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن فاطمہ صغیر پاکستان نیشنل سکول راولپنڈی ,دوسری پوزیشن لائبہ ایمان امبرین ایجوکیشن اسمارٹ حب راولپنڈی, خنساء اسلام آباد ماڈل گرلز سکول جی سکس فور, جبکہ تیسری پوزیشن مصعب فاروق کاظمی سٹی سکول ,اریبہ سجاددارارقم سکول ٹیپو روڈ کیمپس نے حاصل کی. جبکہ حوصلہ افزائی کا انعام حرا اعظم کیانی ایکسل سائنس ایجوکیشنل سسٹم نے حاصل کیا اس کے علاوہ تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے.
-

بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ، کوئٹہ میں دو دھماکے
بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں میں نجی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرہ مین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میں دھماکہ ہوا، پہلا دھماکہ سلنڈر دھماکہ تھا جس کی کوریج کے لئے میڈیا پہنچا تو موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہو گیا، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا. دھماکوں سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
دھماکوں سے دنیا ٹی وی کے رپورٹر ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی بھی زخمی ہو گئے، ابرار کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوئی، تشویشناک حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سلنڈر دھماکے کے 15 منٹ بعد بارودی مواد کا دھماکا ہوا، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں
-

جو بھی رشوت لے گا وہ جیل جائے گا ، انٹی کرپشن حرکت میں آگیا
لاہور : جو بھی رشوت لے گا وہ جیل جائے گا ، اور پھر ایسے ہی ہوا ، اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر احمد جہانزیب کو شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا
ذرائع کے مطابق ایکسائز انسپکٹر نے”سیل ڈیڈ” پر پی ٹی ون میں عملدرآمد کیلئے شہری سے رشوت وصول کی۔ اینٹی کرپشن نے ایکسائز انسپکٹر کی جیب سے بطور رشوت وصول کئے گئے 10 ہزار روپے برآمد کرلئے۔ ایکسائز انسپکٹر کے قبضہ سے 65 ہزار روپے مزید برآمد ہوئے ہیں-
دوسری طرف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایکسائز انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین و افسران سے رشوت کی شکایات پر شہری آگاہ کریں، بلاامتیاز کارروائی کریں گے۔
-
شہداء نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر مادرِ وطن کے چمن کو سیراب کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ شہداء نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر مادرِ وطن کے چمن کو سیراب کیا۔انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر کو ریسکیوسٹیشنز پر شہداء کی بلندی درجات اور وطن کی ترقی و کامرانی کیلئے دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی جہاں پاک فوج اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا. انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں سنٹرل سٹیشن پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ، حسنین رضا،کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرؤف اورسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی۔
-

چینی کمپنی کا مصنوعی طریقے سے بلی کی پیدائش کا دعویٰ
سنگا پور : چین بلیاں پیداکرنے لگا ، اس دعوے نے دنیا حیران ، اطلاعات سنگاپور میں واقع ایک چینی بائیو ٹیک کمپنی نے کتوں کے بعد پہلی مرتبہ مصنوعی طریقے سے بلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اگرچہ اس کمپنی نے مصنوعی طریقے سے بلی پیدا کرنے کا دعویٰ 2 ماہ قبل 21 جولائی کو کیا تھا لیکن اب کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی پیدا کردہ بلی بلکل صحت مند ہے اور اسے مالک کے حوالے کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق سنگاپور میں موجود چینی بائیوٹیک کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے 23 سالہ برطانوی نوجوان کی 2 سال قبل مرنے والی بلی کی نقل تیار کی اور اب اس نقل کو مالک کے حوالے کردیا گیا۔کمپنی نے مرنے والی بلی کی ہوبہو کاپی بلی کے مالک کی فرمائش پر تیار کی اور کمپنی نے اس عمل کے لیے مرنے والی بلی کے جسم سے کچھ نمونے اور گوشت کی انتہائی تھوڑی مقدار حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ چینی کمپنی نے مرنے والی بلی کے جسم سے لیے گئے نمونوں کی جدید سائنسی طریقے سے کلوننگ کی اور کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد بلی کا کلون تیار کرلیا۔یعنی کمپنی کئی ہفتوں کے تجربے کے بعد مصنوعی طریقے سے ایک نئی بلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
-

افغان طالبان کے خودکش حملے میں دو غیر ملکی فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک
کابل : خود کش حملے نے افغان کتھ پتلی حکومت اور اتحادیوں کو ہلا کر رکھ دیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان کے خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں امریکا اور رومانیہ کے 2 فوجی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خودکش کار بم دھماکا مصروف سفارتی علاقے میں ہوا جہاں امریکی سفارتخانہ بھی قائم ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ تھا۔نیٹو ریزولیوٹ مشن کے بیان کے مطابق دو سروس اراکین ‘کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے’، بیان میں ہلاک اراکین کے نام یا دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
کابل سے ذرائع کے مطابق یہ چوتھا امریکی اہلکار تھا جو گزشتہ دو ہفتے کے دوران افغانستان میں ہونے والے حملوں میں نشانہ بنا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ خودکش دھماکے میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 12 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔چند گھنٹے بعد افغان طالبان نے پڑوسی صوبے لوگر میں افغان ملٹری بیس کے باہر کار بم دھماکا کیا جس میں 4 شہری ہلاک ہوئے۔
-

رائیونڈ فلائی اوور پر حادثہ ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور ، (نمائندہ باغی ٹی وی) رائےونڈ فلائی اوور پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ فلائی اوور پر اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار فلائی سے نیچے جاگرا
تھا۔
تفصیلات کے مطابق کار نمبری LEB470 نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کر رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار کار سے ٹکرانے پر فلائی اوور سے نیچے گر گیا اور گرتے ہی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔کار سوار گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ۔تھانہ رائیونڈ کی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
