Baaghi TV

Author: +9251

  • معروف اداکار عابد علی وفات پا گئے

    معروف اداکار عابد علی وفات پا گئے

    معروف اداکارعابد علی وفات پا گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں ادا کی جائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے بھی ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے، اداکار عابد علی پچھلے کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور ان کی حالت انتہائی سیریس تھی، عابد علی کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں‌ ہوتا تھا، ان کی وفات پر ملک بھر میں‌ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے،

    واضح رہے کہ عابد علی کا شمار پاکستان کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’دیار دل‘‘، ’’مہندی‘‘، ’’بیٹیاں‘‘، ’’صنم‘‘، ’’رخصتی‘‘ اور’’دشت‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں۔

  • بھارتی حکومت اوراسکی فوج کو کشمیرمیں منہ کی کھانی پڑے گی، چوہدری پرویز الہیٰ

    بھارتی حکومت اوراسکی فوج کو کشمیرمیں منہ کی کھانی پڑے گی، چوہدری پرویز الہیٰ

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کادن ہمیں شہداکی قربانیوں کی یاددلاتاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انہوں نے کہاکہ شہداءکی قربانیوں کےباعث ہرپاکستانی آزادفضامیں سانس لےرہاہے، پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑےہونےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، کشمیرکی آزادی کی جنگ میں ہرپاکستانی برابرکاشریک ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک نہ ختم ہونےوالی ہے،

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاکہ بھارتی حکومت اوراسکی فوج کوکشمیرمیں منہ کی کھانی پڑےگی،

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے نئی پلیئنگ کنڈیشنز متعارف کروا دیں

    پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے نئی پلیئنگ کنڈیشنز متعارف کروا دیں

    پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے نئی پلیئنگ کنڈیشنز متعارف کروا دیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ میں نو ٹاس قانون نافذ کیا جارہا ہے، قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے لیے نیا پوائنٹ سسٹم ترتیب دے دیا گیا ہے، پہلی اننگ میں بیٹنگ اور بولنگ میں کارکردگی کی بنیاد پر پوائنٹس تقسیم کیے جائیں گے،
    سلو اوور ریٹ پر جرمانے کے قوانین مزید سخت کردئیے گئے ہیں، قائداعظم ٹرافی کے فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ایک اضافی روز دے دیا گیا ہے، ایسوسی ایشن میں شامل تمام 32 کھلاڑی فرسٹ یا سیکنڈ الیون میں شرکت کرسکتے ہیں،

    کرکٹ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کے علاوہ کسی ایک غیرملکی کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کرسکتی ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ نئی پلیئنگ کنڈیشنز سے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان فرق کم کیا جاسکے گا،

  • قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہو گیا

    قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہو گیا

    اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہاکي فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے مشکل معاشی حالات کے باوجود اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو جان لڑانے کا مشورہ دیا ہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر ایم ڈی فوجی فاؤنڈیشن پاور کمپنی میجر جنرل اصغر نواز کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچے جہاں پاکستان گرین اور وائٹس کے درمیان پريکٹس میچ کھیلا گیا، میجر جنرل اصغر نواز نے کہا کہ قومی کھیل کی بحالی کے لئے حکومت اور اسپانسرز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،

    پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ مشکل صورت حال کے باوجود اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کررہے ہیں، بہت کوششوں کے بعد اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں قومی ٹیم کی واپسی ہوئی ہے، خواہش ہے کہ ٹیم اولمپک 2020 کے لئے کوالیفائی کرے، کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو بتادیا ہے کہ ان کو ہر سہولت فراہم کریں گے، قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کا پہلا مرحلہ نو ستمبر کو ختم ہو گا۔ اور کھلاڑي بائيس ستمبر کو دوبارہ رپورٹ کريں گے،

  • رحیم یار خان()صلاح الدین کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ پہلے ہی فوت ہو چکا تھا شیخ زید ہسپتال نے جاری کی پریس ریلیز

    رحیم یار خان()صلاح الدین کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ پہلے ہی فوت ہو چکا تھا شیخ زید ہسپتال نے جاری کی پریس ریلیز

    رحیم یار خان( )ترجمان شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر صلاح الدین ولد محمد افضال کے پوسٹ مارٹم کے حوالہ سے حقائق سے برعکس رپورٹس چلا کر شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ کی کردار کشی کی جا رہی ہے جبکہ شیخ زید ہسپتال انتظامیہ نے اس بابت کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی کہ صلاح الدین کی موت کس وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کی موت پولیس تشدد یا کسی بھی وجہ سے قرار دینا قبل از وقت ہے صلاح الدین31اگست2019کو شب9:45پر شیخ زید ہسپتال ایمرجنسی لایا گیا جسے ڈیوٹی پر موجود خلیل اسرار نے ای سی جی کی تو معلوم ہوا کہ صلاح الدین ہسپتال لانے سے قبل ہی فوت ہو چکا تھا،ضابطے کی کارروائی ہونے کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے تحریری طور پر شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کو ریکوسٹ کی جس پر صبح1ستمبرصبح6بجے پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔میڈیکل بورڈ میں ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی،ڈی ایم ایل او ڈاکٹر مسعود جہانگیر،ڈاکٹر ہارون اور ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن شامل تھے۔ڈیڈ باڈی سے مختلف اجزاءلیکر فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں جن میں کیمیکل ایگزامینر کو چار نمونے نمبر1معدہ، نمبر 2چھوٹی آنت ، بڑی آنت، نمبر 3تلی، گردہ،جگر،نمبر4سیچوریٹڈسلائنٹ شامل ہیں اسی طرح ہسٹوپیتھالوجسٹ کو بھی 8نمونے بھجوائے گئے ہیں جن میں مکمل دل،پھیپھڑے، دماغ، دائیں ، بائیں بازو سے جلد اور نیچے ٹشو، دائیں ، بائیں کہنی سے جلد اور نیچے ٹشو اور دس فیصد فارمالین وغیرہ شامل ہیںاس کے علاوہ میڈیکل بورڈ کو جسم کے کسی بھی حصے پر شک گزراکہ اس پر کوئی تشدد ہوا ہے تو اس کو سیمپل فرانزک لیبارٹری کو بھجوایا گیا ہے اس لئے میڈیکل بورڈ نے ابھی تک اپنی طرف سے کوئی رائے نہیں دی ہے کہ موت کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔جب تک فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ نہیں آ جاتی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔جبکہ کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے کہ شیخ زید میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ صلاح الدین کی موت پولیس تشدد سے واقع نہیں ہوئی ۔اس پر شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ شیخ زید ہسپتال انتظامیہ نے ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیںکی ۔ایک ماہ تک فرانزک رپورٹ آجائے گی جس سے واضح ہوجائے گا کہ صلاح الدین کی موت کی اصل وجہ کیا ہے لہذا اس طرح کسی کو مورد الزام ٹھرانا کسی صورت مناسب نہیں ہے جو ادارے اور انتظامیہ کی کردار کشی کا باعث بنے۔

  • لودھراں : یوم دفاع کی ضلعی تقریب

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) یوم دفاع کی تقریب کل کانجو ہال لودھراں میں منعقد ہو گی

    تفصیلات کے مطابق ضلع لودھراں میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ضلع کونسل کے صدیق خان کانجو ہال میں 6 ستمبر کو صبح 10 بجے منعقد ہو گی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد کریں گے۔ تقریب میں شہداء پاکستان اور عظیم قومی غازی ہیروز کی خدمات و قربانیوں کو یاد کیا جائے گا اور ملی نغمے پیش کیے جائیں گے –

  • سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ورک کی اپیل پر صلاح الدین کو انصاف دینے کیلئے احتجاج

    سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ورک کی اپیل پر صلاح الدین کو انصاف دینے کیلئے احتجاج

    اسلام آباد: رحیم یار خان میں پنجاب پولیس کے تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والے اے ٹی ایم کارڈ چور صلاح الدین ایوبی کے اہلحانہ کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان سول سوسائٹی کے ممبران کی طرف سے احتجاج کیا گیا ،
    تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کے ممبر ڈاکٹر فرحان ورک کی جانب سے بروز جمعرات سوشل میڈیا پر احتجاج کی کال دی گئی جس پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور پریس کلب اسلام آباد کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،
    سول سوسائٹی کے احتجاج میں شریک ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کا جرم صرف یہی تھا کہ اس کا جرم پکڑا گیا تو اگر اس بات کو دیکھا جائے تو پاکستان میں کتنے ہی لوگوں کا جرم پکڑا جا چکا ہے لیکن وہ جیلوں میں اے سی اور ٹی وی کے مزے اڑا رہے ہیں اور صلاح الدین چونکہ ایک غریب باپ کا بیٹا تھا اس لیے ناحق مارا گیا اور کسی حکومتی عہدیدار کو کوئی فرق نہیں پڑا
    سول سوسائٹی کے ممبران کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پنجاب پولیس کی جانب سے تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ دو یا چار اہلکاروں کو معطل کردیا جاتا ہے، حلانکہ پولیس کے سینئر افسران اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ پولیس کبھی بھی معطلی سے ٹھیک نہیں کی جاسکتی ، اگر پولیس کو ایک عوام دوست ادارہ بنانا ہے تو لانگ ٹرم اصلاحات متعارف کروانا ہوں گی

  • لودھراں : شیخ رشید احمد عوام سے خطاب کریں گے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے کل لودھراں آئیں گے

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کل صبح دس بجے
    لودهراں اسٹیشن پر بیس 20 منٹ کے مختصر قیام کے دوران جمع ہونے والی عوام سے خطاب کریں گے

    اور شجرکاری مہم کے تحت پودا لگائیں گے –

  • ابو ریحان البیرونی ، ایجادات کا ایک عہد ،مشہور مسلمان سائنسدان

    ابو ریحان البیرونی ، ایجادات کا ایک عہد ،مشہور مسلمان سائنسدان

    ابو ریحان البیرونی کی پیدائش
    ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی المعروف البیرونی (پیدائش: 5 ستمبر 973ء، وفات: 9 دسمبر 1048ء) ایک بہت بڑے محقق اور سائنس دان تھے۔ وہ خوارزم کے مضافات میں ایک قریہ، بیرون میں پیدا ہوئے اور اسی کی نسبت سے البیرونی کہلائے۔ البیرونی بو علی سینا کے ہم عصر تھے۔ خوارزم میں البیرونی کے سرپرستوں یعنی آلِ عراق کی حکومت ختم ہوئی تو اس نے جرجان کی جانب رخت سفر باندھا وہیں اپنی عظیم کتاب "آثار الباقیہ عن القرون الخالیہ” مکمل کی۔ حالات سازگار ہونے پر البیرونی دوبارہ وطن لوٹا اور وہیں دربار میں عظیم بو علی سینا سے ملاقات ہوئی۔

    حالات زندگی

    کاث شہر دریائے جیحون (دریائے آمو) کے مشرقی کنارے پر واقع تھا۔ اس کے اردگرد کئی مضافاتی بستییاں تھیں جن میں ایک بستی کا نام بیرون تھا۔ اس مضافاتی بستی میں ایک یتیم بچہ پرورش پا رہا تھا جس کا نام محمد بن احمد تھا جو دنیا میں البیرونی کے نام سے مشہور ہوا۔ یہ بچہ شروع ہی سے قدرتی مناظر کا دلدادہ تھا۔ وہ دن بھر باغات میں بھرتا، خوب صورت پہاڑوں پر چڑھ جاتا، صحرا میں دوڑتا بھاگتا اور شام کے وقت گھر لوٹتا تو اس کے ہاتھ میں ریحان کی کونپلوں اور ٹہنیوں کا ایک گلدستہ ہوتا جسے وہ ایک پیالے میں سجا دیتا اور جب ہوا چلتی تو اس گلدستے کی خوشبو اس کے غریب خانی کو معطر کردیتی۔ اس کی ماں اس کو اسی لیے ابو ریحان کہ کر پکارتی تھی۔ البیرونی کا باپ ایک چھوٹا سا کاروبار چلاتا تھا لیکن اس کی ناگہانی موت کی وجہ سے البیرونی کی ماں اپنے لیے اور اپنے بیٹے کے لیے جنگل سے لکڑیاں جمع کرکے روزی کمانے پر مجبور ہو گئی۔ اس کام میں البرونی اپنی ماں کا ہاتھ بٹاتا تھا۔

    ایک روز البرونی کی نباتات کے ایک یونانی عالم سے ملاقات ہو گئی۔ البرونی نے اسے ایک باغ میں پھول توڑنے اور جنگل کے درختوں کے نیچے پودوں کو کاٹتے دیکھا تو اس یونانی علم کے پاس پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہنے لگا: جناب آپ ان بھولوں کو کیوں توڑ رہے ہیں اور پودوں کو کیوں کاٹ رہے ہیں؟ کیا آپ میری طرح ان کو کاٹے بغیر اور انہیں زندگی سے محروم کیے بغیر ان کی تصویریں نہیں بنا سکتے ہیں؟ یہ سن کر یونانی علم ہنس پڑا اور کہنے لگا: بیٹے میں ان بھولوں اور پودوں کا علم کی خاطر جمع کر رہا ہوں، ان پودوں اور بھولوں سے ہم بیماریوں کت علاج کے لیے دوائیں تیار کر رہیں۔ یہ سن کر البیرونی خوشی سے طلایا: تو آپ نباتات کے عالم ہیں؟ یونانی علم نے پیا سے کہا: ہاں میرے بیٹے، میرا خیال ہے تمہیں پھولوں اور پودوں سے بہت محبت ہے۔ البیرونی نے کہا میں تو تمام قدرتی مناظر سے محبت کرتا ہوں۔ ستاروں، درخت، پودے، پھول، پہاڑ، ٹیلے اور وادیاں سب ہی مجھے پسند ہیں۔ اس یونانی علم نے البیرونی کو روزانہ تعلیم دیتا رہااور نباتات کا علم سکھاتا رہا۔ اس وقت البیرونی کی عمر گیارہ سال تھی۔ تین سال گزر گئے اور ابو ریحان چودہ برس کا ہو گیا، اس عرصے میں اس نے یونانی اور سریانی زبانوں میں مہارت حاصل کرلی اور یونانی علم سے پودوں کی دنیا کے بارے میں بہت کچھ سیکھ لیا۔ طبعی علوم کع بارے میں اس کا شوق اور بڑھ گیا۔ یونانی علم اپنے وطن یونان لوٹنے سے پہلے البیرونی کو فلکیات و ریاضی کے عالم ابو نصر منصور علی کے خدمت میں جو خوارزمی خاندان کا شہزادہ تھا لے گیا۔ ابو نصر نے البیرونی کے لیے الگ گھر تعمیر کرایا اور وظیفہ بھی مقرر کیا۔ ابو نصر ہر روز فلکیات اور ریاضی کے علوم سکھاتا رہا۔ ابو نصر نے البیرونی کو مشہور ریاضی دان اور ماہر عبد الصمد کی شاگردی میں دے دیا۔
    کارنامہ ہائے

    البیرونی نے ریاضی، علم ہیئت، تاریخ اور جغرافیہ میں ایسی عمدہ کتابیں لکھیں جو اب تک پڑھی جاتی ہیں۔ ان میں ”کتاب الہند“ ہے جس میں البیرونی نے ہندو‎ؤں کے مذہبی عقائد، ان کی تاریخ اور برصغیر پاک و ہند کے جغرافیائی حالات بڑی تحقیق سے لکھے ہیں۔ اس کتاب سے ہندو‎ؤں کی تاریخ سے متعلق جو معلومات حاصل ہوتی ہیں ان میں بہت سی معلومات ایسی ہیں جو اور کہیں سے حاصل نہیں ہوسکتیں۔ اس کتاب کو لکھنے میں البیرونی نے بڑی محنت کی۔ ہندو برہمن اپنا علم کسی دوسرے کو نہیں سکھاتے تھے لیکن البیرونی نے کئی سال ہندوستان میں رہ کر سنسکرت زبان سیکھی اور ہندوئوں کے علوم میں ایسی مہارت پیدا کی کہ برہمن تعجب کرنے لگے۔ البیرونی کی ایک مشہور کتاب "قانون مسعودی” ہے جو اس نے محمود کے لڑکے سلطان مسعود کے نام پر لکھی۔ یہ علم فلکیات اور ریاضی کی بڑی اہم کتاب ہے۔ اس کی وجہ سے البیرونی کو ایک عظیم سائنس دان اور ریاضی دان سمجھا جاتا ہے۔ البیرونی نے پنجاب بھر کی سیر کی اور "کتاب الہند” تالیف کی، علم ہیئت و ریاضی میں البیرونی کو مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے ریاضی، علم ہیئت، طبیعیات، تاریخ، تمدن، مذاہب عالم، ارضیات، کیمیا اور جغرافیہ وغیرہ پر ڈیڑھ سو سے زائد کتابیں اور مقالہ جات لکھے۔ البیرونی کے کارناموں کے پیش نظر چاند کے ایک دہانے کا نام "البیرونی کریٹر” رکھا گیا ہے۔
    تصنیفات و تالیفات

    البیرونی نے تاریخ، ریاضی اور فلکیات پر کوئی سو سے زائد تصانیف چھوڑی ہیں جن میں کچھ اہم یہ ہیں :
    کتاب الآثار الباقیہ عن القرون الخالیہ

    یہ کتاب البیرونی نے جرجان کے حکمران شمس المعالی قابوس بن دشمکیر کے نام پر تحریر کی، اس کا خاص موضوع علم نجوم اور ریاضی تھا۔ لیکن اس میں بہت سے دیگر دلچسپ علمی، تاریخی اور مذہبی و فلسفیانہ باتیں بھی لکھی ہیں اور جگہ جگہ تنقیدی انداز بھی اختیار کیا ہے۔ اس طرح کتاب اس دور کے اہم تاریخی، مذہبی اور علمی مسائل کی ایک تنقیدی تاریخ بن گئی ہے۔
    کتاب الہند

    ہندویات پر عربی زبان میں پہلی شہرہ آفاق کتاب، جس کا پورا نام تحقیق ما للھند من مقولۃ مقبولۃ فی العقل او مرذولۃ ہے۔ یہ کتاب قدیم ہندوستان کی تاریخ، رسوم و رواج اور مذہبی روایات کے ذیل میں صدیوں سے مورخین کا ماخذ رہی ہے اور آج بھی اسے وہی اہمیت حاصل ہے۔ کتاب الہند کا مواد حاصل کرنے کے لیے البیرونی نے سال ہا سال تک پنجاب میں مشہور ہندو مراکز کی سیاحت کی، سنسکرت جیسی مشکل زبان سیکھ کر قدیم سنسکرت ادب کا براہ راست خود مطالعہ کیا۔ پھر ہر قسم کی مذہبی، تہذیبی اور معاشرتی معلومات کو، جو اہل ہند کے بارے میں اسے حاصل ہوئيں اس کتاب میں قلم بند کر دیا۔ اس کتاب میں ہندو عقائد، رسم و رواج کا غیر جانبدرانہ اور تعصب سے پاک انداز میں انداز میں جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ پہلی کتاب ہے جس کے ذریعے عربی دان طبقہ تک ہندو مت کے عقائد و دیگر معلومات اپنے اصل مآخذ کے حوالے سے پہنچیں۔[8]

    کتاب مقالید علم الہیئہ وما یحدث فی بسیط الکرہ۔

    قانون مسعودی

    یہ البیرونی کی سب سے ضخیم تصنیف ہے جس کا نام اس نے سلطان محمود عزنوی کے نام پر رکھا ہے۔ پورا نام ہے۔ یہ 1030ء میں شائع ہوئی اور ان تمام کتابوں پر سبقت لے گئی جو ریاضی، نجوم، فلکیات اور سائنسی علوم کے موضوعات پر اس وقت میں لکھی جا چکی تھیں۔ اس کتاب کا علمی مقام بطلیموس کی کتاب المجسطی سے کسی طرح کم نہیں۔

    کتاب استخراج الاوتار فی الدائرہ۔
    کتاب استیعاب الوجوہ الممکنہ فی صفہ الاسطرلاب۔
    کتاب العمل بالاسطرلاب۔
    کتاب التطبیق الی حرکہ الشمس۔
    کتاب کیفیہ رسوم الہند فی تعلم الحساب۔
    کتاب فی تحقیق منازل القمر۔
    کتاب جلاء الاذہان فی زیج البتانی۔
    کتاب الصیدلہ فی الطب۔
    کتاب رؤیہ الاہلہ۔
    کتاب جدول التقویم۔
    کتاب مفتاح علم الہیئہ۔
    کتاب تہذیف فصول الفرغانی۔
    کتاب ایضاح الادلہ علی کیفیہ سمت القبلہ۔
    کتاب تصور امر الفجر والشفق فی جہہ الشرق والغرب من الافق۔
    کتاب التفہیم لاوائل صناعہ التنجیم۔
    کتاب المسائل الہندسیہ۔
    مقالہ فی تصحیح الطول والعرض لمساکن المعمورہ من الارض۔

    البیرونی کی دریافتیں
    ان کی دریافتوں کی فہرست خاصی طویل ہے، انہوں نے نوعیتی وزن متعین کرنے کا طریقہ دریافت کیا، زاویہ کو تین برابر حصوں میں تقسیم کیا، نظری اور عملی طور پر مائع پر دباؤ اور ان کے توازن پر ریسرچ کی، انہوں نے بتایا کہ فواروں کا پانی نیچے سے اوپر کس طرح جاتا ہے، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایک دوسرے سے متصل مختلف الاشکال برتنوں میں پانی اپنی سطح کیونکر برقرار رکھتا ہے، انہوں نے محیطِ ارض نکالنے کا نظریہ وضع کیا اور متنبہ کیا کہ زمین اپنے محور کے گرد گھوم رہی ہے۔۔!!!!

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نامور دانشور جاوید جبار کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نامور دانشور جاوید جبار کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے نامور دانشورجاوید جبارکی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن ودیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا، سابق سینیٹر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پرمبارکباد پیش کی، جاوید جبار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پراٹھانے پر وزیرخارجہ مبارکباد کے مستحق ہیں،

    واضح‌ رہے کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد زبردست سفارتی سرگرمیاں‌ انجام دی جارہی ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی سطح پر زبردست رابطے کئے ہیں جس کے واضح اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں اور دنیا بھر سے بھارت کے اس اقدام کیخلاف آواز بلند کی جارہی ہے،