Baaghi TV

Author: +9251

  • عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا.

    لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے وکیل کو ایف آئی اے کی رپورٹ پر جواب جمع کروانے کے لیے وقت دے دیا، ڈائیریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمہ پر 3 کروڑ 34 لاکھ روپے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے مونس الہٰی کی بیوی تحریم الہٰی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    ڈائیریکٹر ایف آئی اے لاہور نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ تحریم الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے جس میں وہ نامزد ملزمہ ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کا ایک مقدمہ عدالت نے خارج کر دیا تھا، جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ اس میں مونس الہٰی نامزد ملزم تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    عدالت نے استفسار کیا کہ وہ اب کہاں ہے، جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ وہ 28 تاریخ کو ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کہیں آپ اس کا غصہ اس کی بیوی پر تو نہیں نکالنا چاہتے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمہ اور جمع کروائی گئی رپورٹ کی نقل ملزمہ کے وکیل کو دینے کی ہدایت کی۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے جواب جمع کروانے کے لئے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

  • ٹک ٹاک کا وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے ”آؤ کر دکھائیں“ مہم کا آغاز

    ٹک ٹاک کا وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے ”آؤ کر دکھائیں“ مہم کا آغاز

    ٹک ٹاک کا وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے ”آؤ کر دکھائیں“ مہم کا آغاز

    ٹک ٹاک نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی آگاہی کے لیے ”آؤ کردکھائیں“ مہم کا آغاز کردیاہے۔وزیر اعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف نے حال ہی میں اپنے ویژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے نوجوان نسل کے لیے روزگار کے ایک ملین مواقع پیدا کرنے کے بارے میں بتایا تھا تاکہ پورے پاکستان میں بے روزگاری کا مسئلہ حل کیا جا سکے اور ٹک ٹاک اس ویژن پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    اس حوالے سے ٹک ٹاک نے ایک جامع مہم کی تیاری کے لیے وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو وزیر اعظم یوتھ اور ایگریکلچر لون کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے اوراْنھیں شامل کرنے میں مدد کرے گی۔یہ عالمی پلیٹ فارم اپنی ایپ کے لیے متعددمعلوماتی وڈیوز تیار کرے گا تاکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لاکھوں نوجوان صارفین کو ایک ایسے پروگرام کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے جو پورے پاکستان میں خواہشمند کاروباری افراد کو زبردست مواقع پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔”آؤکر دکھائیں“ مہم کا آغاز،اِسی سال، فروری کے مہینے میں ہو گا

    اِس پروگرام کے تحت، ٹک ٹاک تعلیمی ویڈیوز کی ایک سیریز تیار کرے گا تاکہ اپنے صارفین کو درخواست دینے کے طریقہ کار کے بارے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ایسے کاروباری آئیڈیاز کے بارے میں اْن کی راہنمائی کرے گا کہ کامیاب درخواستوں کی شرح میں کس طرح اضافہ کیا جائے۔ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف کامیابیوں کی داستانیں پیش کرے گا اور انہیں مانیٹری فنانشل اداروں /مانیٹری فنانشل بینکو ں کے ذریعے پانچ لاکھ روپے تک قرض فراہم کرے گا اور کمرشل بینکوں کے ذریعے پانچ لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک سبسڈائزقرض فراہم کرے گا۔

    ٹک ٹاک میں ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطیٰ، تْرکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا، فرح توکان نے کہا:” ہم ‘آؤکر دکھائیں’ مہم کی تعلیمی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کی نوجوان نسل کو اس موقع تک رسائی دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ٹک ٹک میں، ہم نوجوانوں کی ترقی اور بہتری کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اِس شراکت کے لیے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔“

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اْمور نوجوانان، محترمہ شَزیٰ فاطمہ خواجہ نے کہا:”حکومت کا مقصداپنے یوتھ اور ایگریکلچر قرضوں کے پروگرام کے ذریعے باصلاحیت پاکستانیوں کو مالی مدد اور راہنمائی فراہم کرکے بیروزگاری کم کرنا ہے۔ٹک ٹک کے ساتھ ہماری شراکت، ہمیں پاکستان بھر میں لاکھوں نوجوان صارفین تک پہنچنے اور ِاس موقع سے بہترین فائدہ اٹھانے کے بارے میں راہنمائی فراہم کرنے میں ہماری مددکرے گی

    ٹک ٹاک نے حال ہی میں، ایسے کامیاب پروجیکٹس میں شراکت کی ہے جنھوں نے پاکستان کے لوگوں پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ اُن میں زندگی ٹرسٹ کے ساتھ ڈیجیٹل تحفظ سے متعلق آگاہی جبکہ Edkasa اور LUMS کے تعاون سے#ExamReady تعلیمی مہم شامل ہیں۔وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے ساتھ اشتراک میں، ”آؤ کردکھائیں“ مہم کی صورت میں ٹک ٹاک کا مقصد بروقت اقدام کی حمایت کرنا اور پاکستان کی نوجوان نسل کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

  • پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد؛ فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

    پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد؛ فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

    پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد؛ فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل راول پنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالتی اوقات سے قبل ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچا دیا گیا تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنان اور رہنما بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود رہے۔ کارکنوں کیجانب سے وفاقی حکومت اور فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ آج سماعت کا آغاز ہوا تو پراسیکوٹر نے فواد چوہدری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ فواد چوہدری کی وائس میچنگ ہوگئی، فوٹو گرامیڑک ٹیسٹ کے لیے ملزم کو لاہور سے لے جانا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کے بیان کا مقصد الیکشن کمیشن کو دیوار سے لگانا ہے۔ اس موقع پر فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ایٹمی ریاست کو موم کی گڑیا بنایا ہوا ہے، فواد چوہدری کے چہرے پر پردہ ڈالا گیا، فواد چوہدری کوئی کلبھوشن نہیں ہے، یہاں دہشت گردی کو پکڑنے والی فورس فواد چوہدری کے لیے کھڑی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ مجھے میرے منشی پر فخر ہے، میرے منشی کو سپریم کورٹ میں بھی میرے ساتھ کھڑے ہونے کی اجازت ہے، یہ منشی سے اتنا چڑتے کیوں ہیں ؟ ہمیں تو فخر ہے اپنے منشیوں پر، جس ادارے نے الیکشن کروانا ہیں وہ مدعی بنا ہوا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اس کے پیچھے جو جو ہیں سب کو گرفتار کر لیں، پھر تو پورے پاکستان کو جیل بنا دیں اور سب کو قیدی قرار دے دیں۔ بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ بولتا ہے، یہاں ایک آیا تھا جو کہتا تھا ڈالر 100 روپے کا کر دوں گا وہ بھی تو بولتا ہے، ایک مخصوص بولنے والوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ججز کے بارے میں کیا کیا نہیں کہا گیا وہ اب وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

    اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پراسیکیوشن کہتی ہے مزید ملزمان کو ڈھونڈنا ہے، پولیس جس کو پکرتی ہے کہتی ہے لاہورمیں بیٹھے شخص کا نام لے لو، پی ٹی آئی رہنما شیرکے بچے ہیں لاہور میں بیٹھنے والے کا نام نہیں لیتے، سارے ثبوت اور لیب لاہور میں ہیں، جب لاہورہائیکورٹ ملزم کا پوچھ رہی تھی تو اسلام آباد لے آئے، پراسیکیوشن نہیں بتا رہی یہ فواد چوہدری سے چاہتے کیا ہیں، فواد چوہدری نے آگ لگانے کا نہیں کہا، پاکستان میں وکلا قتل ہو رہے ان پرحملے ہو رہے ہیں، جن وکلا کو قانون کی بالادستی کا شوق ہے تو پرائیویٹ وکالت کرنے کی ہمت کریں۔

    اس موقع پر جج نے ریمارکس دیئے کہ دلائل دینا حق ہے لیکن تھوڑا مختصر کردیں،جس پر بابر اعوان نے کہا کہ میں دو دن دلائل کیلئے لوں گا اور آج تو میرا جنم دن بھی ہے، اس پر عدالت میں وکیل بابراعوان کو جنم دن کی مبارکباد دی گئی۔ بابر اعوان نے بات جاری رکھی اور مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میرے خلاف مقدمہ میں مدعی ہے، الیکشن کمیشن سےانتخابات میں انصاف کیسےمانگوں؟، کلبھوشن پراسیکیوشن کا کزن ہے؟ کیوں نہیں پوچھتےاس سے؟، دنیا میں آزاد عدلیہ کا کوئی تصور نہیں، فرخ حبیب نے ویگو ڈالے کو روکنے کی کوشش کی اس پر مقدمہ ہوگیا، مقدمے میں کہا31 ویگوڈالے تھے اس پر فرخ حبیب نے ڈکیتی کرنے کی کوشش کی، فواد چوہدری دہشت گرد نہیں ہیں، کوئی ایک پرچہ بغاوت کا عدالت کے سامنے پراسیکیوشن لے آئے۔

    دلائل کے دوران فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے، جج نے کمرہ عدالت میں فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا منظورکرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کیا۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیا گیا۔ جج وقاص احمد نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

    واضح رہے سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے ممبران کو دھمکانے پر مقدمہ درج ہے۔ فواد چوہدری پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے اسلام آباد 25 جنوری کو منتقل کیا گیا تھا۔جبکہ موصول اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ کوہسار میں گزشتہ رات 24 جنوری بروز منگل کو درج کروایا گیا۔ درج مقدمے کے مطابق ( ECP ) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دینے پر فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

    درج مقدمے میں کار سرکار اور دھمکی دینے کی دفعات شامل ہیں۔ درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی سی ہوگئی ہے، فواد چوہدری نےکہا حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھر تک چھوڑ آئیں گے۔ فواد نے کہا کہ الیکشن کمیشن، ان کے ممبران اور خاندانوں کو وارن کرتے ہیں۔ فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمے میں 153اے ،124اے ،505 اور506 کی دفعات شامل ہیں۔

    دوسری جانب فواد چوہدری کے چھوٹے بھائی فیصل حسین نے ٹویٹ کیا کہ ان کے بڑے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کو تھوڑی دیر قبل بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے غیر قانونی طریقہ سے لاہور کے گھر سے اٹھایا ہے، اغوا کنندگان نے وارنٹ دکھائے ہیں نہ اپنی شناخت ظاہر کی۔ بعدازاں پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کے دعوے کی توثیق کی گئی۔

    قبل ازیں گزشتہ شب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت میں الیکشن کمیشن کی حیثیت صرف ایک منشی جیسی ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کو فون کیا جاتا ہے اور الیکشن کمشنر کلرک کی طرح اسی وقت سائن کرکے بھیج دیتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکش کمیشن کو ہدایت دی گئی کہ محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ ہوگا اور وہ محسن نقوی کے نام پر دستخط کر دیتے ہیں، اگر آپ اتنے کمزور ہیں تو گھر جا کر بیٹھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو راتوں رات مائنس عمران خان کا خیال آجاتا ہے، سارے لوگ یہاں کھڑے ہیں، جس جس نے جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دے، بعد میں ہم بھی دیکھ لیں گے۔ فواد چوہدری کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی جہاں پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔

  • افغان خواتین کی تعلیم پر پابندی؛ ضیاءالدین یوسف زئی اپنے آنسو نہ روک سکے

    افغان خواتین کی تعلیم پر پابندی؛ ضیاءالدین یوسف زئی اپنے آنسو نہ روک سکے

    افغان خواتین کی تعلیم پر بات کرتے ہوئے ضیاء الدین یوسف زئی اپنے آنسو پر قابو نہ پاسکے

    نوبل انعام یافتہ ملالہ کے والد اور اسے پرواز کرنے دو کتاب کے مصنف، تعلیم بارے متحرک کارکن ضیاء الدین یوسف زئی نے ایک پشتو میڈیا پلیٹ فام سے بات کررہے تھے جب افغانستان کی خواتین بارے ان پر حصول تعلیم پر پابندی کی بات آئی تو وہ جزباتی ہوگئے اور اپنے آنسو نہ روک پائے.


    اس انٹرویو میں انہوں نے پشتوں زبان میں بات کرتے ہوئے افغانستان کے مردوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ؛ "میں اپنے افغان پشتون بھائیوں سے ناراض ہوں کیونکہ انہیں خواتین اور اپنی بچیوں کے اس حقوق کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور حصول تعلیم پر لگی ان پابندیوں کیخلاف ان کا ساتھ دینا چاہئے. انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہر مرد و عورت کا برابر کا حق ہے لہذا ہم مردوں کو بھی ان خواتین کا ساتھ دینا چاہئے جن سے ان کا یہ حق چھینا گیا ہے.”

    صحافی ملک رمضان اسراء نے ضیاء الدین یوسفزئی کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پشتوں اور انگریزی میں لکھا کہ تعلیم بارے متحرک کارکن افغان خواتین اور بچیوں کی تعلیم بارے بات کرتے ہوئے اپنے آنسو پر قابو نہ رکھ سکا. اور انہوں نے مردوں سے درخواست کی کہ وہ خواتین کے حصول تعلیم کیلئے دنیا بھر میں اپنی آواز بلند کریں.


    ضیاء الدین یوسفزئی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دعا کی کہ؛ "خدا کرے کہ میری آواز تمام افغانوں اور پشتونوں کو سنائی دے اور وہ تعلیم، کام اور آزادی کے انسانی حقوق کی جدوجہد میں افغانستان کی بیٹیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی آواز کو ان کی آواز میں شامل کریں۔”

  • تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کردی

    تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کردی

    تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کردی

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ 27 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کو عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست وکیل امتیاز رشید صدیقی نے دائر کی۔ مذکورہ درخواست میں محسن نقوی، چيف اليکشن کمشنر اور تمام ممبران کو فریق بنایا گیا ہے، جب کہ تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی راجا ریاض ، چیف سیکریٹری پنجاب اور کے پی کو بھی فریق بنایا ہے۔

    دائر درخواست میں پنجاب کابینہ تشکیل دینے اور تقرریوں تبادلوں سے بھی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر میں الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عدالت سے استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے اقدامات کے احکامات دے۔ وزیراعلیٰ کو انتخابات سے متعلق امور سرانجام دینے سے بھی روکا جائے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تقرری کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا محسن رضا نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ تقرری پر کہنا تھا کہ حارث اسٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے سے کیسے انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے، میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگراں وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر ضابطے کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ جبکہ مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ متنازع شخص کی تعیناتی سوالیہ نشان ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

  • ڈالر کی اونچی اڑان 261 روپے پر پہنچ گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان 261 روپے پر پہنچ گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان 261 روپے پر پہنچ گیا

    انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور روپے کے مقابلے کی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔ آج جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔

    کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہوکر 262 روپے تک جا پہنچا ہے۔ گزشتہ 2 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 31 روپے سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے اور پاکستان کے قرضوں میں 3950 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر8 روپے مہنگا ہوکر 265 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

    جبکہ اس سے قبل امریکی ڈالر کے ریٹ پر لگے تھے اور ای کیپ ختم ہونے کے بعد ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اس سے پہلے انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر کی تاحال انٹربینک میں بلند ترین قدر 239.94 روپے 28 جولائی 2022 کو تھی۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 262 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 19 روپے مہنگا ہوا ہے۔

  • مائیک پومپیو نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی کتاب میں عالمی تاریخی شخصیت قرار دے دیا

    مائیک پومپیو نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی کتاب میں عالمی تاریخی شخصیت قرار دے دیا

    مائیک پومپیو نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی کتاب میں عالمی تاریخی شخصیت قرار دے دیا
    سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی نئی کتاب ’’ نیور گیو این انچ: فائٹنگ فار دا امریکہ آئی لو‘‘ کا پوری دنیا میں چرچا ہے ۔ پومپیو کی یادداشتوں میں بہت سے سرپرائز موجود ہیں۔ اس کتاب نے بہت سے معاملات پر موجود معلومات کی روشنی میں امریکہ کے اندر اور باہر امریکی سیاسی حلقوں اور میڈیا کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

    اپنی یادداشتوں میں پومپیو نے سعودی عرب کا بھرپور دفاع کیا ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے سفارتی تعلقات امریکی میڈیا کو پریشان کر رہے تھے۔ پومپیو نے زور دے کر کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایک مصلح ہیں جو اپنے وقت کے اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان عالمی سطح پر واقعی ایک تاریخی شخصیت ثابت ہوں گے۔

    اپنی کتاب میں پومپیو نے اکتوبر 2018 میں اپنے ریاض کے دورے کا حوالہ دیا اور کہا کہ جس چیز نے میڈیا کو گوشت کے مذبح میں سبزی خوری سے زیادہ پاگل پن کا شکار کردیا وہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات تھے۔ ٹرمپ کی جانب سے خود کو سعودی عرب جانے کا ٹاسک سپرد کئے جانے کے حوالے سے پومپیو نے بتایا کہ ایک طرح سے مجھے لگتا ہے کہ صدر ٹرمپ مجھ سے حسد محسوس کر رہے تھے کیونکہ میں ہی وہ تھا جس نے واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک اور حقیقت سے دور رہنے والے دوسرے بزدلوں کو تکلیف پہنچائی تھی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ خاشقیجی کا قتل اشتعال انگیز اور ناقابل قبول تھا لیکن انہوں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ خاشقیجی ایک "صحافی” تھے۔ پومپیو نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے خاشقیجی کو "سعودی باب ووڈورڈ” بنا دیا تھا حالانکہ خاشقیجی ایک ایکٹوسٹ تھے۔

  • جون کے پہلے ہفتے بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ

    جون کے پہلے ہفتے بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ

    جون کے پہلے ہفتے بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ

    وزارت خزانہ نے مالی سال دو ہزار تئیس اور چوبیس کا مجوزہ بجٹ شيڈول جاری کر ديا ہے۔ تمام متعلقہ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دے کر جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کردیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ بجٹ شیڈول میں جائزہ کمیٹی کا اجلاس بائیس سے اکتیس مارچ کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظور کروانے اور سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے، جب کہ بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے شرائط پوری کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ موصول اطلاعات کے مطابق توقع ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل زیادہ تر شرائط پوری کردی جائیں گے، جس کے بعد منی بجٹ کا مسودہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے جس کے تحت متعدد لگژری اشیاء پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جارہی ہے اور 70 ارب روپے کے لگ بھگ اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

    اس کے علاوہ نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ اس بارے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو اقدامات سے متعلق تجاویز وزارت خزانہ کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں اور اسی تناظر میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے وزارت خزانہ میں ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، جس کے تحت یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کی بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاہم ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پر مجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

  • نوجوان کو قتل کرنیوالے کو سزائے موت کا حکم

    نوجوان کو قتل کرنیوالے کو سزائے موت کا حکم

    نوجوان کو قتل کرنیوالے کو سزائے موت کا حکم

    سعودی عرب میں ڈیڑھ ماہ قبل کار میں ایک نوجوان کو جلا کر مار ڈالنے کی ویڈیو نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ واقعہ جدہ میں پیش آیا تھا۔ مقتول بندر القرھدی کے مقدمہ کے وکیل اور مشیر عبد العزیز القلیصی نے بتایا ہے کہ بندر القرھدی کیس کا فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ القلیسی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا "اے اللہ، تیری ہی حمد ہے جب تک کہ تو راضی نہ ہو جائے، مقتول اور شہید بندر بندر القرھدی کا مقدمہ مدعا علیہ کے خلاف سزائے موت کے ساتھ ختم ہوا۔ یہ اللہ کی طرف سے احسان ہے۔ ہم اس مقدمہ میں تعاون اور مدد کرنے والے ہر شخص کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مقدمہ کے آغاز سے لیکر عدالت تک میں کام کرنے والے اپنے دفتر کے ارکان کا بھی شکرگزار ہوں۔
    https://twitter.com/ks2k_A/status/1618505964289724417
    العربیہ نیٹ کے مطابق مقتول کے والد طہٰ القرھدی بھی وکیل کے ساتھ ویڈیو میں نمودار ہوئے اور انہوں نے کہا کہ الحمد للہ، مجرم برکات کو سزا سنا دی گئی۔ یہ اس بہتر اور پاک ملک میں اللہ کا حق اور انصاف ہے۔ واضح رہے ڈیڑھ ماہ مواصلاتی ویب سائٹس کے کارکنوں نے ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی تھی جس میں ایک ایک نوجوان کو گلی میں چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ نوجوان پکار رہا تھا ’’ میں تو بہت پیارا ہوں‘‘۔ بندر کو اس کے دوست ورغلا کر لائے تھے اور جدہ میں ایک گاڑی میں اسے جلا دیا تھا۔

    اس وقت بندر کے والد طٰہ نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا تھا کہ میرا بیٹا بندر میرے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا ہے اور میری اس سے آخری مرتبہ ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے ساتھ ایک برگر اور شوارما پر مشتمل کھانے کے طور پر لایا اور اسے اپنے کمرے کے دروازے پر لٹکا کو چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ بدقسمتی سے وہ اپنی موت کی وجہ سے اپنے لٹکائے ہوئے کھانے کو کھانے واپس نہیں آسکا۔ اس کے دوست نے اس کے ساتھ غداری کی اور اس کو زندگی سے محروم کردیا۔

    انہوں نے کہا میرا بیٹا بندر اپنی مہربانی اور اچھے سلوک کے لیے جانا جاتا تھا۔ وہ 20 سال سے سعودی ایئرلائنز میں کام کر رہا تھا۔ وہ حسن سلوک کے سوا کچھ نہیں جانتا تھا۔ میں نے اسے دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے لیے پالا تھا اور اسے نیکی سے محبت کرنا سکھایا تھا۔ انہوں نے دکھ سے بھرے الفاظ میں کہا تھا کہ کام پر اس کا ساتھی وہی ہے جس نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اور جو واقعہ پیش آیا وہ ہمارے معاشرے کے لیے غیر معمولی ہے۔ ہم نے اس سے قبل ایسے واقعے کے متعلق کبھی نہیں سنا۔

  • شاہ رخ خان اتنا حسین، اتنا خوبصورت کبھی لگا ہی نہیں انوراگ کشپ نے ایسا کیوں کہا؟‌

    شاہ رخ خان اتنا حسین، اتنا خوبصورت کبھی لگا ہی نہیں انوراگ کشپ نے ایسا کیوں کہا؟‌

    جیسا کہ فلم پٹھان ریلیز ہو چکی ہے اور سب کی نظریں اسکے بزنس پر ہیں، اس وقت سوشل میڈیا پٹھان کے تبصروں سے گونج رہا ہے. ہدایتکار انوراگ کشپ نے پٹھان دیکھنے کے بعد تھیٹر سے باہر نکلتے ہی ایک وڈیو بنائی اور کہا کہ یہ شاہ رخ خان کی فلموں سے الگ فلم ہے شاہ رخ خان اس فلم میں جتنے حیسن نظر آئے ہیں اس سے پہلے کبھی بھی اتنے حسین نظر نہیں آئے. شاہ رخ خان ہمارے ملک کے نمبر ون آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے اس فلم سے یہ چیز ایکبار پھر ثابت کر دی ہے کہ شاہ رخ خان کا مقابلہ شاہ رخ خان بھی نہیں کر سکتے. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے

    فلم کو ایک الگ انداز سے بنایا ہے. خوشی یہ ہے کہ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ نے بھارتی فلموں کی تاریخ میں ایک رقم قائم کر دی ہے. اس سے پہلے کبھی کسی فلم کی اس طرح‌سے ایڈوانس بکنگ نہیں ہوئی. یاد رہے کہ پٹھان فلم میں‌دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کئے ہیں ، فلم کو جدید انداز میں شوٹ کیا گیا ہے. فلم کے گانے بھی سپر ہٹ ہو چکے ہیں، شائقین دیپیکا اور شاہ رخ‌خان کو ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں.