Baaghi TV

Author: +9251

  • پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو  چند گھنٹوں میں بمع آلہ قتل  گرفتار کرلیا

    پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو چند گھنٹوں میں بمع آلہ قتل گرفتار کرلیا

    کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو 5 گھنٹوں میں بمع آلہ قتل گرفتار کرلیا

    تھانہ ناصر باغ پولیس نے جواں سالہ لڑکے کے اندھا قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر 5 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا ہے، قاتل یاسر حیات مقتول احسان اللہ ک اقریبی دوست تھا جبکہ ملزم اور مقتول ناصرباغ کے نواحی علاقہ بچی کورونہ کے رہائشی ہیں. ملزم کے مطابق مقتول اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرکے بے جا تنگ کر رہاتھا.

    ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ملزم نے بتایا کہ طیش میں آکر رات کی تاریکی میں علاقہ جمعہ خان اراضیات میں اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا جس کا اعتراف بھی کرلیا گیا ہے خیال رہے کہ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کیا ہے جبکہ کاروائی کے دوران ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے.
    Peshawar Police
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    واضح رہے کہ ڈ ی ایس پی ریگی سرکل فدا حسین خان نے اندھا قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ خالد آفریدی اور تفتیشی عملہ کو ملوث ملزم، ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا جبکہ خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے قریبی رشتہ داروں اور دیگر تعلق داروں کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی اکٹھاکیا جس کے دوران واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر چند گھنٹوں کے اندر اندر ملزم یاسر حیات ولد قدرگل کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا گیا ہے.

  • شاہ رخ خان نے بائیکاٹ ٹرینڈ کو شکست دیدی کے آر کے

    شاہ رخ خان نے بائیکاٹ ٹرینڈ کو شکست دیدی کے آر کے

    بھارت کے خود ساختہ نقاد کے آر کے جنہوں نے دعوی کیا تھا کہ پٹھان صرف دو دن چلے گی اور بری طرح سے فلاپ ہوجائے گی لیکن ان کا دعوی ڈھیر ہو گیا ہے اور پٹھان نے نہ صرف ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے بلکہ شائقین بڑی تعداد میں دوسرے روز بھی پٹھان کو دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں. کے آر کے نے کہا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ شاہ رخ خان نے بھارت میں فلموں کے خلاف چلنے والے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کو شکست دیدی ہے اور ان کی فلم نے پہلے دن پچاس کروڑ کا بزنس کیا ہے. کے آر کے کا یہ بھی دعوی ہے کہ فلم تین سو کروڑ تک کا بزنس آرام سے کر لے گی. دوسری طرف انہوں نے دیگر جنیوئن فلم ناقدوں کی دھلائی کر دی ہے اورانہیں‌سموسہ ناقدین کہتے ہوئے کہا ہے کہ ان

    کے پاس پٹھان کے پہلے دن کے کمائی کے فیگرز نہیں ہیں وہ سب میرے دئیے ہوئے پہلے دن کی کمائی کے فیگرز ہی قوٹ کررہے ہیں. کے آر کے کا کہنا ہےکہ فلم کی بہت سارے سینز ایسے ہیں جن پر ہنسی آتی ہے ان پر بھی شائقین سینما ہالز میں‌سیٹیاں‌بجا رہے ہیں لہذا جس فلم کو شائقین پسند کریں اسکی کامیابی کو مان لینا چاہیے اور پٹھان کو شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں. یاد رہے کہ پٹھان کے زریعے شاہ رخ خان نے چار سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی کی ہے.

  • شاہ رخ نے پٹھان فلم کی پرموشن کے دوران کوئی انٹرویو دیا نہ کپل شرما شو میں شرکت کی

    شاہ رخ نے پٹھان فلم کی پرموشن کے دوران کوئی انٹرویو دیا نہ کپل شرما شو میں شرکت کی

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جس کا بہت زیادہ شور تھا ریلیز ہو چکی ہے اور شائقین فلم کو کافی پسند کررہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم کی پرموشن کے دوران ایک بھی انٹرویو نہیں دیا اور نہ ہی کپل شرما شو میں شرکت کی. شاہ رخ خان کی فلم نے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے اور کے آر کے جو کہ نقاد ہیں اور بہت ہی سخت باتیں کرتے ہیں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے پٹھان فلم کی پرموشن کے دوران ایک بھی انٹرویو نہیں دیا اور نہ ہی کپل شرما جیسے دیگر شوز میں شرکت کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ اس چیز سے ثابت ہوتا ہے کہ فلم کی پرموشن کے لئے انٹرویوز دینا اور شوز میں‌جانا ضروری نہیں ہوتا. کے آر کے نے یہ بھی کہا کہ پٹھان فلم میں بہت سارے بلنڈرز

    کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود فلم کے سینز پر فلم بین تالیاں بجاتے رہے. یاد رہے کہ پٹھان فلم ریلیز ہو چکی ہے اور شاہ رخ خان کا جادو ایکبار پھر شائقین کے سر پر چڑھ کر بول رہا ہے. فلم کی ریلیز کے بعد بھی اس کی ہائپ آسمان کو چھو رہی ہے.

  • عمران کی بیرونی سازش سفر کرتے کرتے محسن نقوی تک پہنچ گئی. ملک احمد خان

    عمران کی بیرونی سازش سفر کرتے کرتے محسن نقوی تک پہنچ گئی. ملک احمد خان

    عمران کی بیرونی سازش سفر کرتے ہوئے محسن نقوی تک پہنچ گئی ہے. ملک احمد خان
    مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کیا لوگوں کو دھمکیاں دینا جمہوریت ہے؟ فرخ حبیب کے خلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے انہوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی اوردھمکیاں دیں۔ پریس کانفرنس میں رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حیران تھا کہ فواد چوہدری دھمکیوں کی طرف کیوں گئے چیف الیکشن کمشنرکا تقررمکمل مشاورت سے کیا گیا تھا پی ٹی آئی نےتقررکے بعد تعریف بھی کی تھی، ڈسکہ الیکشن اور ای وی ایم کے بعد خرابیاں پیدا ہوگئیں اور پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی اور الیکشن کمیشن کے اہلکاروں اوراہل خانہ کودھمکایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےعدالتوں کو بھی دھمکیاں دی پی ٹی آئی مخالف فیصلوں پراحتجاج شروع کردیتی ہے جبکہ فواد چوہدری کودھمکی نہیں دینا چاہئے تھی فواد چوہدری کے ساتھ ظلم ہوگا تومذمت کرونگا فواد چوہدری کوکپڑا ڈال کرپیش نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔

    ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج ہوناچاہئے انہوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی اوردھمکیاں دیں، عمران خان اورقاسم سوری پرآرٹیکل 6 لگانا چاہئے تھا،حکومت نے آرٹیکل 6 نہ لگا کر غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آدمی 10نشستوں پرکھڑا ہوجاتا ہے، تماشہ لگارکھا ہے 30 لوگوں کی پارٹی تھی، لوگوں کو پکڑ پکڑکرشامل کیا گیا، ان کی حکومت بنانے کیلئے مخالفین کیخلاف مقدمات بنائےگئے آپ کا سائفراورآپ کا امربالمعروف کا بیانیہ جھوٹا ہے، آپ کی سیاست اوراخلاقیات گالی دینا ہے ریاستی ادارے کے ساتھ زیادتی کی گئی توحکومت کردار ادا کرےگی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    لیگی رہنما نے کہا کہ کئی ٹاک شوز ہوئے، کئی فورمز پر بات ہوئی، عمومی طور پرمانا گیا کہ الیکشن کمیشن کا موقف درست تھا، معاملے پر تحریک انصاف نے مہم چلائی، اس وقت الیکشن کمیشن کو ایکٹ کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صرف نوٹسز جاری کیے جوکہ ناکافی تھے جب آپ مجرمانہ ارادہ رکھتے ہوئے کسی کو دھمکی دیتے ہیں، جب آپ کہتے ہیں کہ میں آپ کے گھر تک جاؤں گا، آپ کے بچوں کو نہیں چھوڑوں گا اس کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ جرم جمہوریت ہے؟ کیا کسی کو دھمکی دینا جمہوریت ہے؟ جو فیصلہ تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں آئے وہ قابل قبول ہے، جو ادارہ بھی ان لوگوں کے خلاف فیصلہ دے اسے وہ ملک دشمن کہتے ہیں۔

  • سرمد کھوسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پرتین پروگرام شروع کر دئیے

    سرمد کھوسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پرتین پروگرام شروع کر دئیے

    اداکار، پرڈیوسر اور ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ جو اپنے کام کی وجہ سے الگ ہی شناخت رکھتے ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فلم بنانے میں بہت وقت لگتا ہے ، اور ٹی وی ڈرامہ بنانے میں بھی بہت وقت لگتا ہے میں 26 قسطوں سے اب گھبراتا ہوں. لہذا میں نے سوچا ہے کہ اب میں اپنے یوٹیوب چینل جس کا نام ہے کھوسٹ فلمز اس پر پر ہفتہ وار تین پروگرام کیا کروں گا. جمعرات کی رات کو کھوسٹ دی ٹرانسلیشن کے نام سے پروگرام ہو گا جس میں معروف پنچابی گانوں کی انگلش میں ٹرانسلیشن کیا کروں گا، میری جو ہنسنے ہنسانے والی خاصیت ہے اسکو زندہ کروں گا. میں جانتا ہوں میں کافی عرصے سے گھمبیر اور سنجیدہ کام کررہا ہوں اس سے زرا بریک لوں گا. جمعے کو میں پروگرام کروں گا باادب کھوسٹ ، چونکہ مجھے پڑھنے پڑھانے کا شوق ہے لہذا ایسی چیزوں‌ پر ڈسکشن کیا کروں گا.ہفتہ کی

    رات کو پروگرام آیا کریگا کھوسٹ ان اد کچن ، اس میں نہ صرف کھانا بنایا کروں گا بلکہ ساتھ ساتھ اپنی پسندیدہ فلمز پر بھی بات کیا کروں گا. اور یہ تینوں پروگرام رات آٹ بجے یوٹیوب پر اپلوڈ ہوا کریں گے. یوں سرمد کھوسٹ کے مداحوں کےلئے خوشخبری ہے کہ اب وہ ہفتے میں تین بار سرمد کو دیکھ سکا کریں گے.

  • علی زیدی ڈی سی کیماڑی کی دیوار کودتے ہوئے. ویڈیو وائرل

    علی زیدی ڈی سی کیماڑی کی دیوار کودتے ہوئے. ویڈیو وائرل


    علی زیدی ڈی سی کیماڑی کی دیوار کودتے ہوئے. ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں سے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں دیوار پھلانگ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ کراچی پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر میں بلدیاتی انتخابات کے بعد 18 جنوری کا ہے جب پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنما علی زیدی نے ضلع کیماڑی میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر ’حملہ‘ کیا تھا۔


    صارف اویس سلیم نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے بعد جب ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس پہنچی تو علی زیدی کی دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کی خوبصورت ویڈیو۔”

    جبکہ صارف رب نواز بلوچ نے لکھا کہ "یہ فلم بھاگ ملکھا بھاگ کا سین نہیں ہے۔ بلکہ سابق وزیر علی زیدی ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے آفس پر حملے کے بعد پچھلے دروازے سے دیوار پھلانگ کر بھاگ رہے ہیں۔”


    یاد رہے کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں بلدیاتی اتخابات رواں مہینے کی 15 تاریخ کو ہوئے تھے جہاں کچھ مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم بھی دیکھنے میں آیا تھا۔ اور تحریک انصاف کے اسد عمر نے دعوٰی کیا تھا کہ ”علی زیدی اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر کیماڑی میں حملے کے شدید مذمت کرتے ہیں. یہ امپورٹد حکومت عوامی مینڈیٹ چرانے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں”


    جبکہ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا کہ؛ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جب ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملہ کیا اور پولیس پہنچی تو بڑے خان کی طرح غنڈا علی زیدی بھی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا بھگوڑے ہین یہ سب”

  • پشاور؛ منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    پشاور؛ منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    پشاور؛ منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
    پشاور پولیس ترجمان محمد عالم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں. ترجمان پشاور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ ابراہیم خان نے گزشتہ روز مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے. جبکہ گرفتار ملزمان کاتعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جبکہ ملزمان میں منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ بھی شامل ہیں.


    ترجمان محمد عالم کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور تین کلوگرام سے زائد چرس، ایک عدد کلاشنکوف اور متعددکارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں. ان چارملزمان کی شناخت ناظم علی، آصف خان، واحداللہ اور سیدرحمان سے ہوئی ہے.

    علاوہ ازیں ایک دوسری کاروائی کے دوران کوہاٹ روڈ میں واقع گودام سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے ترجمان پشاور پولیس محمد عالم کے مطابق خفیہ اطلا ع پر اہم کارروائی کے دوران ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد ریپیٹر ،19عدد پستول اور متعدد مختلف بور کے میگزین بھی برآمد ہوئی ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    ان کا مزہد کہنا تھا کہ اس اہم کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث صوابی سے تعلق رکھنے والا ملزم صابر رحمان گرفتار ہوا جبکہ ملزم غیر قانونی اسلحہ کسی بھی وقت دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا لہذا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • عدالت نے سلمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا

    عدالت نے سلمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا

    عدالت نے سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو بے گناہ قرار دے دیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے کا ضمنی چالان لاہور کی اسپشل سینٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کا ضمنی چالان جمع کرادیا ہے۔ ضمنی چالان میں ایف آئی اے نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو ملزمان کی فہرست سے نکال دیا۔

    ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے مطابق ایف آئی نے رقوم جمع کرانے والے افراد کے بیانات ریکارڈ کیے،کسی نے بھی الزام عائد نہیں کیا کہ رقوم کے عوض کوئی کک بیکس یا کمیشن دیا گیا ہو۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے سلیمان شہباز کبھی عوامی نمائندہ یا پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، تفتیش کے دوران یہ ثابت نہیں ہوا کہ سیلمان شہباز کسی عوامی نمائندے کے بے نامی دار رہے ہیں۔

    ایف آئی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیلمان شہباز پر پیکا ایکٹ کے سیکشن 5 کی شق 2 کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، ان پر منی لانڈرنگ اور اکاؤنٹس میں غیر قانونی ٹرانزیکشن کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اس لئے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو چالان نہیں کیا جا رہا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    یاد رہے کہ ایف آئی اے نے 2020 میں شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں سلیمان شہباز کو مفرور بھی قرار دیا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 2008 سے 2018 کے دوران شہباز خاندان کے 28 بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے 16.3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

  • خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ  قائم، نوٹیفکیشن جاری

    خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ قائم، نوٹیفکیشن جاری

    خیبرپختونخوا کی15 رکنی نگران کابینہ قائم ،نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا میں 15 رکنی نگران کابینہ کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا۔ کابینہ کی جانب سے آج گورنر ہاوس میں حلف لیا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان طویل ملاقات کے بعد کابینہ پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا نگران کابینہ کیلئے12 وزرا اور 3 ایڈوائزر کی تقرری کی جائے گی۔ نگران کابینہ میں سابق بیوروکریٹ، ٹیکنوکریٹس اور ریٹائرڈ جج کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔


    ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں حاجی غفران ،خوشدل خان، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، فضل الہٰی شامل ہیں۔عدنان جلیل، تاج محمد آفریدی ،محمد علی شاہ، ارشاد قیصر، ڈاکٹر ریاض انور کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ممکنہ نگراں کابینہ میں بطور ایڈوائزر رحمت سلام خٹک ، شاکر اللہ اور حمایت اللہ ،شاہد خٹک شامل ہیں۔ کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نجم الدین کا بیٹا شاکر اللہ بھی شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    خیبرپختونخوا نگران کابینہ تشکیل پرگورنر اورنگران وزیر اعلیٰ کے درمیان مشاورت ہوئی لیکن سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلئے مشاورت نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے احکامات کے بعد اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا تھا جبکہ خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر حاجی غلام علی نے اعظم خان سے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف لیا تھا.

  • انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر مزید مہنگا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر مزید مہنگا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر مزید مہنگا ہوگیا

    کاروبارشروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انٹربینک میں 9 روپے 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ انٹربینک یں ڈالر پہلی بار دو 240 روپے کا ہوگیا۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لئے مشکل ترین وقت شروع ہوچکا ہے، 75 سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی زبوں حالی اسحاق ڈار کا بروقت اقدام نہ اٹھانا ہے، نئی پٹرول کی قیمت 250 روپے سے اوپرہوں گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں کا تعین 250 کی قیمتوں سے ہوگا۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ ایکسچینج کمپنیز نے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ خود طے کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن (ای کیپ) کے اوپن مارکیٹ ریٹ خود نکالنے کے فیصلے کو ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیز نے خوش آئند قرار دے دیا تھا. ای کیپ کے مطابق کل ڈالر کی خرید 254 اور قیمت فروخت 257 روپے کے درمیان ہوگی۔ اس ضمن میں معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارکیٹ میں سرکاری، انٹر بینک ایکسچینج ریٹ اور بلیک مارکیٹ ریٹ چل رہے تھے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ای کیپ کے فیصلے کے بعد کل سے ڈالر کا ایکسچینج کمپنی اور بلیک مارکیٹ ریٹ برابر ہو جائے گا۔