Baaghi TV

Author: +9251

  • گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول نمبر 2 جوہر آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس

    گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول نمبر 2 جوہر آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 جوہرآباد میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گذشتہ روز ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا -کانفرنس کی صدارت ہیڈ مسٹریس یا سمین فیروز نے کی -کانفرنس میں اساتذہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی -ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز نے نئی نسل کو پاکستان کے قیام اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہونے کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی دی -صدر تقریب نے کشمیر میں مسلمانوں پر انڈیا کے مظالم،بھارتی افواج کی بربریت سے بھی آگاہ کیا -طلباء و طالبات و اساتذہ نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہاہ کرنے کے خلاف تقاریر کیں اور کشمیریوں کی ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا –

  • کرکٹ کی بہتری کے لیے ہر طرح کی خدمات پیش کروں گا، مصباح الحق

    ہیڈ کو چ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کےلیے اپنی ہر طرح کی خدمات پیش کروں گا.

    باغی ٹی وی ہیڈ کوچ مصباح الحق اور چیف سلیکٹر نے نیوز کانفرنس کی. اس موقع پر مصباح الحق نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کے ساتھ ہی مل کر ہر چیز کو فائنل کریں گے.فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت کام ہونے والا ہے.. فرسٹ کلاس کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے.سرفراز احمد بہت محنت کر رہے ہیں.کارکردگی اچھی ہو تو عمر اہمیت نہیں رکھتی، دیکھناچاہیےکون کتنی دیرتک پاکستان کےلیےمیچ جیت سکتاہے،قومی ٹیم میں پروفیشنلزم بڑھانے کی کوشش کروں گا.پروفیشنلزم جتنازیادہ ہوگااتناہی تسلسل رہےگا،قوم ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہیں،کھلاڑیوں کےساتھ انصاف کرنابہت مشکل کام ہے،کرکٹ میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی.میری اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم مشکلات میں رہی.ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کو کپتان کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے، چیف سلیکٹر وسیم خان نے کہا کہ مصباح الحق کو بیٹنگ فیصلوں کے بارے میں فر ہینڈ ہو گا.وہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہوں گے.

  • ایران نے برطانوی تیل ٹینکر کے 7 افراد رہا دکر دیے

    ایران نے برطانوی تیل ٹینکر کے 7 افراد رہا دکر دیے

    ایران کے سرکاری ٹی وی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ تہران کے قبضے میں موجود برطانوی تیل بردار بحری جہاز "اسٹینا امپیرو” کے عملے کے 7 افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ انسانی بنیادوں پر ساتوں افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ فوری طور پر ایران سے کوچ کر سکتے ہیں۔

    ایران نے مذکورہ تیل بردار جہاز کو 19 جولائی کو پکڑ لیا تھا۔ اسے دو ہفتے قبل برطانیہ نے جبل طارق کے ساحلوں کے نزدیک ایک ایرانی تیل بردار جہاز تحویل میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں ایرانی جہاز کو 15 اگست کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

  • چودہ سالہ لڑکی نے پستول سے فائرنگ کر کے تباہی مچادی

    چودہ سالہ لڑکی نے پستول سے فائرنگ کر کے تباہی مچادی

    امریکی ریاست الاباما میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 14 سالہ لڑکی نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے خاندان کے 5 افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    خبر رساں اداروں کے مطابق یہ المناک واقعہ الاباما ریاست کے الکمنٹ شہر میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پرہلاک اور دو اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    علاقائی پولیس چیف نے ‘ٹویٹر’ پربتایا ہے اپنے خاندان کے پانچ افراد کوقتل کرنے والی لڑکی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے اور اسے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ لڑکی نے قتل کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی نے فائرنگ کے لیے 9 ملی میٹر دھانے والی پستول استعمال کی۔ یہ اوائل شب پیش آیا۔

  • مودی کے اقدامات خطے میں عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں، پاکستانی سفیراسد مجید

    مودی کے اقدامات خطے میں عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں، پاکستانی سفیراسد مجید

    امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کا تنقیدی جائزہ لیں۔ مودی کے اقدامات سے پورے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔

    نیوز ویک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسد مجید نے کہا کہ 5 اگست سے مکمل کرفیو کی وجہ سے کشمیر میں حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ "کشمیر میں بھارت کے اقدامات پورے خطے کو غیر مستحکم کرسکتے ہیں اور پڑوسیوں کے مابین ایک اور تنازعہ کا باعث بن سکتے ہیں۔”

    انہوں نے ہندوستان کے کلسٹر گولہ بارود کے استعمال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ، ”بھارت واضح طور پر کنٹرول لائن پر جس طرح کے ہتھیار استعمال کررہا ہے اس میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔یہ بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ یہ نہ صرف ایک سنگین اور سنگین انسانی بحران ہے ، بلکہ خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔“

    پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کے "پہلے استعمال نہ ہونے” کے بارے میں اپنے عہد کی توثیق کردی ہے لیکن ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ نئی دہلی اب تک اپنی "پہلے استعمال نہ ہونے والے” جوہری ہتھیاروں کی پالیسی پر "سختی سے کاربند ہے” ، لیکن ” مستقبل میں کیا ہوتا ہے اس کا انحصار حالات پر ہوتا ہے۔

    اسد مجید کے بقول راجناتھ سنگھ کے الفاظ ”ہندوستان کی طرف سے غیر ذمہ داری کا ایک فعل ہیں اور دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔“

  • راوالپنڈی میں ڈینگی سے 60 سالہ خاتون جانبحق ، وزیراعلیٰ‌پنجاب حرکت میں آگئے

    راوالپنڈی میں ڈینگی سے 60 سالہ خاتون جانبحق ، وزیراعلیٰ‌پنجاب حرکت میں آگئے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کے لئے فیلڈ میں عملی اقدامات واضح طور پر نظر آنے چاہیے۔وزیر اعلی نے سیکرٹری صحت سے ڈینگی کے مرض پر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔

    ذرائع کے مطابقرراوالپنڈی میں ڈینگی وائرس سےایک 60 سالہ خاتون جانبحق ہوگئی تھی ، یہ ڈینگی مریضہ بے نظیرا سپتال میں زیرعلاج تھیں ، یاد رہے کہ راوالپنڈی سے ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں‌کہ بڑی تعداد میں‌شہری ڈینگی وائرس سے متاثر ہیں

  • کوئٹہ: 17 ماہ کے بچے کو پولیوہوگیا

    کوئٹہ: 17 ماہ کے بچے کو پولیوہوگیا

    کوئٹہ:17 ماہ کےبچے میں‌پولیو وائرس کی موجودگی نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ، اطلاعات کےمطابق قلعہ عبداللہ میں 17 ماہ کے بچے میں‌ پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے بچےکےوالدین پولیوویکسین پلانےسےانکاری تھے

    ·
    ذرائع کےمطابق قلعہ عبداللہ میں17ماہ کےبچےمیں پولیووائرس کی تصدیق کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی طور پر اس علاقے میں‌پولیوویکسین نہ پلانے والے والدین کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے احکامات دیے دیئےگئے ہیں،محکمہ صحت کے حکام نے پولیوکے حوالے سے جو نئے احکامات دیئے ہیں‌ان کے مطابق ویکسین نہ پلانے والے والدین بچے کی صحت کے ذمہ دار ہوں‌گے

  • مریم نواز اور یوسف عباس سے نیب کی تفتیش کی تفصیل منظر عام پر آگئی، کیا پوچھا گیا جانیے اہم خبر

    مریم نواز اور یوسف عباس سے نیب کی تفتیش کی تفصیل منظر عام پر آگئی، کیا پوچھا گیا جانیے اہم خبر

    مریم نواز اور یوسف عباس سے نیب کی تفتیشی رپورٹ کی تفصیل منظر عام پر آگئی، کیا پوچھا گیا جانیے تفصیل میں

    تفصیلات کے مطابق : مریم نواز اور یوسف عباس سے نیب کی تفتیشی رپورٹ کی تفصیل منظر عام پر آگئی .مریم نواز سے 3 غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے بھوائے گئے شئیرز کی متعلق پوچھا گیا اور ٹرانسفر ڈیڈ مانگی گئی مریم نے کہا انکے پاس ٹرانسفر ڈیڈ نہیں ہے ، مریم نواز نے موقف بدلتے ہوئے کہا شاید یہ ٹرانسفر ڈیڈ پرانے ریکارڈ میں موجود ہوں۔چودھری شوگر مل کا بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے ۔عبدالعزیز عباس کے اکاونٹ میں 3 دنوں کے دوران 10 کروڑ کی خطیر رقم ٹرانسفر کی گئی، 25 اکتوبر 2013 کو 2 ٹرانزیکشن کے زریعے 5 کروڑ کی رقم منتقل کی گئی،

    23 اکتوبر 2013 کو ایک ہی دن میں 5 ٹرانزیکشن کے زریعے 5 کروڑ کی رقوم منتقل ہوئیں، مریم نواز اس رقم سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں، مریم نواز نے کہا کہ انکی فیملی کے دوبئی میں موجود بزنس مینوں سے کاروباری مراسم ہیں، دوبئی کی کاروباری شخصیات سے بزنس کے سلسلہ میں لین دین چلتا رہتا تھا، مریم نواز یوسف عباس کے اکاونٹ میں 1 سال کے دوران 33 کروڑ کی رقم منتقل ہوئی، رپورٹ
    یوسف عباس کو یہ خطیر رقم 2010،11 میں 10 ٹرانزیکشن کے زریعے منتقل ہوئیں۔

    یوسف عباس نے دوران تفتیش لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی سیکرٹری سے مشاورت کےلیے ملاقات کا کہا، یوسف عباس نے کہا کہ کمپنی سیکرٹری سے مل کر اس رقم سے متعلق بتا سکتا ہو، مریم نواز اور یوسف عباس سے سیل ڈیڈ سمیت دیگر پوائنٹس پر تفتیش کرنی ہے جسمانی ریمانڈ درکار ہے ۔

  • پلوامہ حملہ، بڑی خبر آگئی

    پلوامہ حملہ، بڑی خبر آگئی

    جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو سی آر پی ایف قافلے پر حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ سی آر پی ایف کی اندرونی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی تھی، غور طلب ہے کہ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ جوان مارے گئے تھے۔
    کشمیر میں پلوامہ طرز کا حملہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان
    بھارتی میڈیا کے مطابق سی آر پی ایف کی اندرونی رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی حملے کو لے کر عام وارننگ جاری کی گئی تھی، لیکن فدائین حملے کاکوئی خاص خطرہ نہیں بتایا گیا تھا، رپورٹ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ وادی میں کسی بھی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے اس طرح کے ان پٹ کا اشتراک نہیں کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سی آر پی ایف کی یہ رپورٹ وزارت داخلہ کے بیان کے بالکل برعکس ہے، پلوامہ حملے کے بعد جب انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کی بات سامنے آئی تھی تو وزارت داخلہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی نہیں تھی۔

    یاد رہے کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھاجس میں 40 سے زیادہ جوان مارے گئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے لی تھی۔

  • غیرقانونی نیلی بتی،ریوالونگ لائٹس اور رنگدار شیشوں کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز

    فیصل آباد(اے پی پی)حکومتی ہدایات کی روشنی میں محرم الحرام کے ۱ٓغاز کے باعث فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے غیرقانونی نیلی بتی،ریوالونگ لائٹس اور رنگدار شیشوں کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کردیا گیاہے جبکہ درجنوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیاگیاہے اور انہیں وارننگ دی گئی ہے کہ اگر دوبارہ مذکور ہ گاڑیوں پر رنگدار شیشے، غیر قانونی نیلی بتیاں، ریوالونگ لائٹس یا ہوٹرز نصب کئے گئے تو ان گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے لیاجائیگا اور ان کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سمیت بھاری جرمانوں سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ محرم الحرام کے ۱ٓغاز کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ٹریفک رولز کی سختی سے پابندی کاحکم جاری کیا گیاہے جس کے تحت محرم الحرام کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے غیرقانونی نیلی بتی،ریوالونگ لائیٹس اور رنگدار شیشوں کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس حوالے سے تما م ٹریفک وارڈنز کو سخت ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کارروائی اور کارکردگی کا جائزہ ٹریفک سرکلز کی سطح ُپر لیاجارہاہے۔انہوں نے تما م شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر غیر قانونی نیلی بتی، ریوالونگ لائٹس اور رنگدار شیشوں کے استعمال سے گریز کر یں تاکہ وہ کسی بھی پریشانی یا قانونی کاروائی سے محفوظ رہ سکیں۔