Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مکمل ، فوری اور صاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ …. کس ملک نے کیا؟

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مکمل ، فوری اور صاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ …. کس ملک نے کیا؟

    برطانوی سکریٹری خارجہ ، ڈومینک راب نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ہاوس آف کامنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ، "انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزامات پر گہری تشویش ہے۔ ان کی مکمل تحقیقات ، فوری اور شفاف طور پر ہونی چاہئے۔

    ڈومینک راب نے گرمیوں کی طویل رخصت کے بعد پہلے پارلیمانی اجلاس میں ایوان پارلیمنٹ کے ممبران کو بتایا کہ انہوں نے 7 اگست کو بھارتی وزیر خارجہ ایس جیشنکر سے گفتگو کے دوران یہ خدشات اٹھائے ہیں اور برطانیہ کشمیر کی صورتحال احتیاط سے نگرانی کرے گا ۔

    راب نے ایک سوال کے جواب میں کہا، ”میں نے، حراست ، ممکنہ بدسلوکی اور مواصلات کو روکنے ، یہ معاملات بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ اٹھائے۔ بھارتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف وقتی ہیں جن میں سختی ضروری ہے۔ “

    برطانوی سکریٹری خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کے خدشات نے کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے ایک سوال کے جواب میں کہا ، "انسانی حقوق کا مسئلہ صرف ہندوستان یا پاکستان کے لئے باہمی مسئلہ یا گھریلو مسئلہ نہیں ہے ، یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کی ہم توقع کرتے ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انسانی حقوق کی تعمیل اور ان کا احترام کیا جائے گا ۔“

    راب نے مقبوضہ کشمیر میں ناکہ بندی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد مبصرین کو بھی اس علاقے میں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔

    راب نے مزید کہا ،”ہم کشمیر میں تناو میں کمی، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انسانی حقوق کا احترام اور اعتماد کی بحالی کے لئے ہر طرف سے اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔“

  • پاکستان میں نئے الیکشن بہت جلد ہوں گے ، یہ کس بڑی شخصیت نے دعویٰ کردیا

    پاکستان میں نئے الیکشن بہت جلد ہوں گے ، یہ کس بڑی شخصیت نے دعویٰ کردیا

    لاہور : ملک میں‌نئے الیکشن کی خواہش مسلم لیگ ن کی خواہش بن گئی ، اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد نئے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔احتساب عدالت لاہور میں پیشی سے قبل گفتگو میں‌ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جلد حقیقی تبدیلی آجائے گی۔

    احتساب عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ کامیاب ہوگا۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ جو ڈیل اور 15 ملین ڈالر دینے کی بات کررہے ہیں، ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ان کو ضرور پیشکش کرتے۔

    ذرائع کے مطابق سابق رکن اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن ہونے والے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکا ہے۔سماعت سے قبل پولیس نے وکلاء اور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا جس کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔

  • یمن میں 20 لاکھ بچے اسکول سے محروم،37 لاکھ کو معاونت کی ضرورت

    یمن میں 20 لاکھ بچے اسکول سے محروم،37 لاکھ کو معاونت کی ضرورت

    ناروے میں پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں دو ملین بچے اسکول جانے سے محروم ہیں جب کہ 37 لاکھ بچوں کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔

    ناروے پناہ گزین کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری خاجہ جنگی کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں بچے اسکول نہیں جا سکتے۔

    اس وقت تقریبا 20 لاکھ کےقریب بچے اسکول جانے سے محروم ہیں یا انہیں اسکول کی سہولت حاصل نہیں جب کہ 37 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں تعلیم جاری رکھنے کے لیے کتب اور دیگر ضروریات کی مدد میں مدد کی ضرورت ہے۔

  • ’محسن عباس ذہنی مریض ہے‘ عدالت میں اس بیان نے ہلچل مچا دی

    ’محسن عباس ذہنی مریض ہے‘ عدالت میں اس بیان نے ہلچل مچا دی

    لاہور :’محسن عباس ذہنی مریض ہے‘یہ الفاظ محسن کی اہلیہ ماڈل فاطمہ سہیل نے عدالت کے روبرو دیا ، اطلاعات کےمطابق لاہور کی فیملی کورٹ میں ماڈل فاطمہ سہیل کی شوہر محسن عباس سے خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج بابر عدیم کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران فاطمہ سہیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا شوہر محسن عباس ذہنی مریض ہے جوکہ ان کی دیکھ بھال نہیں کرسکتا۔

    ذرائع کےمطابق درخواست گزار کے مطابق محسن عباس ایک لالچی انسان ہے جو کہ مجھ سے پیسے چھیننا چاہتا ہے۔فاطمہ سہیل کا درخواست میں کہنا تھا کہ محسن عباس نے میری زندگی برباد کردی اس کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

    فاطمہ سہیل کی طرف سے دائر درخواست پرعدالت نے محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے محسن عباس اور اہلیہ کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے تفتیشی رپورٹ پیش کی تھی جس میں اداکار کو قصور وار قرار دیا گیا۔

  • غم ہی غم ، ماں باپ جانبحق ، بچیاں یتیم ہوگئیں

    غم ہی غم ، ماں باپ جانبحق ، بچیاں یتیم ہوگئیں

    کراچی:مکان کی چھت کیا گری کہ ماں باپ کی جان لے گئی اور بچیاں یتیم ہوگئے، اطلاعات کے مطابق کھارادر میں پرانی عمارت کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ ان کی بچیاں زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق کھارادر باغیچہ مچھی میانی میں واقع دیوی بائی نامی پرانی عمارت کی رات گئے اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے میاں بیوی جاں بحق اور ان کی دو بچیاں زخمی ہوگئی ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچیوں کو فوری طور پر طبی امدا کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ امدادی ٹیموں کے رضاکاروں نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ محمد اکرم اور نازیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں بچیاں دس سالہ ثانیہ اور آٹھ سالہ زینب شامل ہیں۔اسپتال میں زخمی بچی نے سانحہ کے متعلق بتایا کہ سوتے میں اچانک رات کو چھت اور الماری ان کے اوپر گرگئی۔ بچی کے مطابق ان کی امی بھی ساتھ ہی سو رہی تھیں۔

    کھارادر سے اطلاعات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پہنچنے والے رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں نے جب اہل محلہ کی مدد سے ملبے تلے دبے اکرم اور نازیہ کو نکالا تو ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔

  • سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائ پر اطمینان

    وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا مشرقی بائ پاس پر دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائ پر اطمینان کا اظہار وزیراعلئ کی آپریشن میں حصہ لینے والی سیکیورٹی ٹیم کو مبارکباد دی سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔وزیراعلئ
    ۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور ممکنہ کاروائ کو ناکام بنایا عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیۓ سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی باعث اطمینان ہے اورکاروائ میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

  • جماعت اسلامی پر پابندی کی پانچ سال کے لیے توثیق

    جماعت اسلامی پر پابندی کی پانچ سال کے لیے توثیق

    دہلی کی ایک عدالت نے نریندر مودی کی مسلم دشمنی کے اشارے پر ناچتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جماعت اسلامی پر پابندی کی پانچ سال کے لیے توثیق کردی۔
    جماعت اسلامی پر پابندی، عدالتی ٹریبونل آج کیس کی سماعت کرے گا
    دہلی ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک ٹریبونل نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے حکومت کے فیصلے کی تصدیق کی۔

    جسٹس چندر شیکھر کی سربراہی میں ٹریبونل نے مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ، اس کے عہدیدار اور ممبران آزادی کے حامی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں ، جو ان کے مطابق غیر قانونی تھے۔

    ٹریبیونل نے مودی سرکار کی لائن پر چلتے ہوئے کہا ، ”حکومت کے پاس غیر قانونی سرگرمیوں کی ایکٹ کی سیکشن 3 کی دفعہ 1 اور 3 کے تحت جماعت اسلامی کو غیرقانونی جماعت قرار دلوانے کے لیے کافی قابل اعتبار مواد اور بنیاد موجود ہیں۔ “
    28 فروری کو ، ہندوستانی حکومت نے جماعت اسلامی کو ”کالعدم تنظیم“ قرار دیا تھا۔ 22 فروری کی رات ، پولیس نے جماعت کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سمیت وادی بھر میں 400 ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

  • پراپرٹی ٹیکس نادہندگان حکومتی رعایت سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے 30ستمبر تک رعایت کے ساتھ اپنے ذمے ٹیکس ادا کر دیں ورنہ…..اہم خبر آ گئی

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)پراپرٹی ٹیکس نادہندگان حکومتی رعایت سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے 30ستمبر تک رعایت کے ساتھ اپنے ذمے ٹیکس ادا کر دیں ورنہ 30ستمبر کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاریاں جاری کرتے ہو ئے ان کی جائیدادوں کو سیل کر دیا جا ئے گا نادہندگان کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن عبد اللہ خان جلبانی نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو 30ستمبر تک چھوٹ دی ہے کہ وہ یکمشت ٹیکس جمع کرا کر 5%رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور کاروائی سے بھی بچ جائیں 30ستمبر آخری تاریخ کے بعد خصوصی ٹیمیں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گی اس سلسلہ میں ان کی جائیدادوں کو سیل کیا جا ئے گا اور نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری جار ی کر کے ان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا ئیں گی اس سلسلہ میں سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ریکوری کی پائی پائی وصول کر نا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے اس سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں پراپرٹی ٹیکس،موٹر ٹیکس،پروفیشنل ٹیکس کی مد میں پانچ کروڑ روپے ریکوری کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرا ئے گئے ہیں ریکوری کا سلسلہ جاری رہے گا اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی انہوں نے آخر میں کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں تاکہ حکومتی خزانہ میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے۔

  • کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں..ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122

    ڈیرہ غازیخان(تنویراحمد)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات نے کہا ہے کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور مختلف ایمرجنسیوں میں کمی آ رہی ہے. انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات او راحتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے حادثات اور ایمرجنسیوں میں مزید کمی لائی جاسکتی ہے. کمیونٹی سیفٹی ٹیمیں اور ریسکیورز اس سلسلے میں آگاہی دے رہے ہیں. انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں گزشتہ ماہ کی ایمرجنسیوں کا جائزہ لیاگیا. اجلا س میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیواینڈ سیفٹی اّفیسرز محمد اختر بھٹہ، حسنین رضا، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالروف اور سٹیشن کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی. اجلاس میں بتایاگیاکہ اگست کے دوران کل 4954ایمرجنسیوں سے 4992افراد متاثر ہوئے جن میں ٹریفک حادثات 782، میڈیکل کے 3286، آتشزدگی کے 18، جرائم کے 117، ڈوبنے کے آٹھ، عمارات منہدم ہونے کے 14اور مختلف نوعیت کے 729واقعات شامل ہیں اور 1795افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 3127افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا. ریسکیو کا اوسط ریسپانس وقت سات اعشاریہ صفر چھ منٹ رہا.