Baaghi TV

Author: +9251

  • ماتمی جلوسوں کے راستوں میں اینٹ، روڑا، پتھر وغیرہ جمع کرنے پر پابندی

    فیصل آباد (اے پی پی)ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع میں عشرہ محرم اور یوم عاشور کے تعزیہ، ذوالجناح، علم اور دیگر ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والی عمارات میں اینٹ، روڑا، پتھر وغیرہ جمع کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ عزاداری کے جلو سوں کے راستوں میں سریا، ڈنڈے، سوٹے وغیرہ بھی سٹاک نہیں کئے جا سکیں گے۔فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈی سیز و ڈی پی اوز کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مذکورہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور اس ضمن میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

  • عشرہ محرم کے دوران خوف و ہراس،سنسنی خیزی اور افواہیں پھیلانے پر پابندی

    فیصل آباد (اے پی پی)عشرہ محرم الحرام کے دورا ن امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت فیصل ۱ٓباد سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں خوف وہراس اور سنسنی خیز بے بنیاد اور حقائق کے منافی افواہیں پھیلانے،امن وامان میں خلل ڈالنے والے قابل اعتراض تحریروں پر مبنی بینرز، پمفلٹس، پوسٹرز، ہینڈ بلز کی اشاعت،لٹریچر کی تقسیم اور وال چاکنگ کرنے پر فوری طور پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ داخلہ کے ان احکامات کے تحت کسی بھی ضلع کی ریونیو حدود میں محرم الحرام کے جلوسوں ومجالس کے علاوہ دیگر مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے،قابل اعتراض اور مذہبی منافرت پر مشتمل آڈیوو وڈیوکیسٹس کی ریکارڈنگ،فروخت اور چلانے، اشتعال انگیز تقاریر کرنے، نعرے لگانے اور آتشیں اسلحہ ودیگر ہتھیاروں کی نمائش و لیکرچلنے کی ممانعت ہوگی جبکہ محرم کے جلوسوں ومجالس وغیرہ دیکھنے کیلئے مکانوں ودکانوں اور دیگر عمارتوں کی چھتوں پر جمع ہونے اور محرم جلوسوں ومجالس کے راستوں پر ہر قسم کی تجاوزات کھڑی کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بعدازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

  • نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق، پاکستان بیٹنگ کے مرد میدان رہے، نئے چیلنچ کے لیے تیار

    نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق، پاکستان بیٹنگ کے مرد میدان رہے، نئے چیلنچ کے لیے تیار

    پاکستان‌ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں. ان کا اکثر بطور کپتان موازنہ عمران خان سے کیا جاتا رہا ہے .اور بعض ناقدین تو انہیں ریکارڈ کے حساب سے عمران خان سے بھی بہتر قرار دیتے رہے ہیں.
    انضمام الحق کی ریٹارمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک بااعتماد بیٹسمین کی ضرورت تھی.جس کےلیے مصباح الحق کا انتخاب غلط ثابت نہ ہوا.مصباح الحق عام کپتانوں کی طرح کسی بڑے شہر کی بجائے ایک چھوٹے شہر سے تعلق رکھتے ہیں.
    پاکستان کی جانب سے75 ٹیسٹ، 162 ون ڈے اور 39 ٹی 20 میچ کھیلنے والے پاکستان کرکٹ کے ’مرد بحران سمجھا جاتا رہا ہے.

    اپنے کرکٹ کیرئیر میں مصباح آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ جارحانہ پن نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے آئے ہیں، تاہم درحقیقت وہ ایک بہت غیر معمولی ذہانت والے کھلاڑی ہیں ۔
    مصباح اپنی ذہانت کا ہر وقت استعمال بھی اچھا کرتے ہیں، انہوں نے اس دور میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی جب بیشتر ٹاپ کرکٹرز ٹیم سے جاچکے تھے اور ٹیم کو اسپاٹ فکسنگ تنازعے کا سامنا تھا ، ایسے حالات میں پاکستان کے اندر کوئی دوسرا ایسا کھلاڑی موجود نہیں تھا جو قومی ٹیم کی قیادت سنبھال سکے ۔
    مصباح الحق کو وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزد کیا گیاتھا ۔ وہ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ یعنی 24 ٹیسٹ جیتنے والے کپتان ہیں۔ انہیں انگلینڈ جیسی ٹیم کو کلین سویپ کرنے اور پاکستان کو پہلی بار دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے والے کپتان کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ مصباح کے بقول ہر روز بہتر سے بہتر ہونے کی کوشش اور نظم ضبط کی پاسداری ہی ان کی کامیابیوں کا راز رہی.

    پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے جیت کی خوشی منانے کا نیا انداز متعارف کروایا ۔
    پاکستان کے 42 سالہ کپتان مصباح الحق مصباح الحق کے پس اپس نے پوری دنیا میں دھوم مچائی۔لارڈزمیں سنچری کے بعد مصباح کا پش اپس اورسلوٹ کا اسٹائٹل ٹرینڈ بن گیا۔

  • میرے دوبارہ صدر بننے کی صورت میں چین کے ساتھ جوہری معاہدہ زیادہ سخت ہو گا۔ ٹرمپ

    میرے دوبارہ صدر بننے کی صورت میں چین کے ساتھ جوہری معاہدہ زیادہ سخت ہو گا۔ ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ آئیندہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں چین کے ساتھ متوقع جوہری سمجھوتہ زیادہ سخت ہو گا۔
    صدرٹرمپ نے چین سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
    چین کے ساتھ جاری عدالتی جنگ کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں لیکن چین کی زیادہ خواہش یہ ہو گی کہ معاہدہ امریکی نئی حکومت کے ساتھ طے پائے۔

    ٹرمپ نے مزید لکھا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ میری دوبارہ سے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر کیا ہو گا۔ یقیناً چین کے ساتھ سمجھوتہ زیادہ سخت ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی رسد کی زنجیر ٹوٹ جائے گی اور روزگار اور دولت ختم ہو جائے گی۔

    قبل ازیں صدرٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ چین نےامریکاسےپیسہ کمایااورچرایا، چین کےساتھ تجارت میں کھربوں ڈالرگنواچکے۔

  • ملتان استحکام پاکستان کانفرنس کے  انعقاد کی تیاری مکمل کر لی گئی

    ملتان استحکام پاکستان کانفرنس کے انعقاد کی تیاری مکمل کر لی گئی

    شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے نائب صدر وائس چیرمین قومی امن کمیٹی ضلع ملتان مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کہا قومی امن کمیٹی پاکستان امن و امان کے حوالے سے ہر سال اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے محرم الحرام میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہم سب کی زمیداری ہے شہید کربلا حضرت امام حسین رضہ کی قربانی ہمیں صبر و تحمن سے نفاظ اسلام کی جدو جہد کرنے کا درس دیتی ہے امام اعلئ مقام نے ظالم یزید کے نظام کا نفاظ نہیں ہونے دیا امام اعلئ مقام نے نظام مصطفئ ص کی جنگ میدان کربلا میں لڑی اور ثابت کیا کہ جو نظام میرے نانا حضور پرنور ص کا نظام مصطفئ ص ہے وہ نظام ہی قیامت تک چلے گا امام حسین کی قربانی ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتی ہے حکومت شہداۓ کربلا کی قربانی سے درس لیتے ہوۓ ملک میں نظام مصفطئ ص کے نفاظ کا اعلان کرے کشمیری قوم کو آج ایک اور کربلا کا سامنا ہے ظالم بھارتی فوج نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ایک ماہ سے زادہ عرصہ سے کرفیوں لگاکر ظلم کی اعلئ مثال قائم کی ہوئی ہے اہل کشمیر اس وقت کھانے پینے ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے حکومت شہداۓ کربلا کی قربانی کی یاد تازہ کرتے ہوۓ پاک فوج کو کشمیر بھیجنے کا اعلان کرے پوری قوم ساتھ ہے 7 ستمبر کو ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت ص منایا جاۓ گا 7 ستمبر کو امام شاہ احمد نورانی صدیقی رح کی قومی اسمبلی کی قرار داد کے بعد قادیانوں کو کافر و اقلیت قرار دیا گیا حکومت 7ستمبر کو قادیانوں کو اعلئ عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کرے 7 ستمبر کو قائد اہلسنت امام نورانی. مولانا عبدالستار خان نیازی و دیگر اکابرین اہلسنت کو خراج تحسین پیش کرے گے انشاء اللہ 5 ستمبر کو جامع ہداہت القران ممتاز آباد ملتان میں استحکام پاکستان و تاجدار ختم نبوت ص کانفرنس ہوگی جس میں قائد جمعیت علامہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر. علامہ قاری محمد زوار بہادر. پیر سید حامد سعید کاظمی و دیگر علماء خطاب کرے گے کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • لاہور بورڈ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

    لاہور بورڈ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

    لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحان میں کامیابی کا تناسب63فیصد رہا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی کے نتائج کا اعلان کر دیا، رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 81 ہزارامیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 1 لاکھ 15 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے،

    لاہور بورڈ میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے پر فلیٹیز ہوٹل میں انٹر میڈیٹ پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ، ،وزیرتعلیم مراد راس نے پوزیشن ہولڈر زطلبا کو مبارکباد دی۔ دوسری طرف لاھور بورڈ کی طرف سے نتائج معلوم کرنے کے لیے طلباکو سہولت فراہم کی گئی ہے ، جس کے لیے طلبا 80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔

  • حیدرآباد، انٹر پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

    حیدرآباد، انٹر پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

    ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کی طرف سے نتائج کے اعلانات شروع ہوگئے ہیں‌اور تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد انٹرمیڈیٹ کے پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج پٹارو کالج کے شیر محمد نے 946 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی‘

    حیدر آباد بورڈ سے ذرائع کے مطابق کالج آف ایکسیلینس کی ماریہ پاشا نے 935 نمبرز کے ساتھ دوسری اور کاؤنٹی گرلج کالج کی حرا نے 931 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی‘ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 18 ہزار 801 طلباءو طالبات نے شرکت کی‘ 543 طلباءو طالبات نے اے ون‘ 1890نے گریڈ اے‘ 4ہزار 16 نے گریڈ بی‘ 4ہزار57 نے گریڈ سی‘ 778 نے گریڈ ای جبکہ 1 طالب علم نے گریڈ ای میں کامیابی حاصل کی‘ 6 ہزار 9 سو 83 طلباءو طالبات کو فیل قرار دیا گیا‘

    بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پری انجینئرنگ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ جنرل سائنس گروپ میں حیات گرلز کالج کی حنا اخلاق نے 886 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی‘ لطیف نیازی میموریل کی منیبہ نے 837 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حیات گرلز کالج کی اسیلا رحمت نے 835 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی‘

    ذرائع کے مطابق جنرل سائنس گروپ میں مجموعی طورپر 1 ہزار 212 طلباءو طالبات نے شرکت کی‘ صرف ایک طالبہ ہی اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کرسکی جبکہ 70 طلباءو طالبات گریڈ اے‘ 193 گریڈ بی‘ 311 گریڈ سی‘ 38 گریڈ ڈی میں کامیاب ہوئے‘ 581 طلباءو طالبات کو فیل قرار دیا گیا‘ جنرل سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 50 فیصد رہا۔

  • مالی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    مالی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    مالی کے موپتی علاقے میں ایک بس کو نشانہ بنا کر کئے گئے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔
    تھائی لینڈ، یکے بعد دیگرے 6بم دھماکے، 4زخمی
    مالی کے وزیر دفاع سلیف ترااورے نے کہا”دھماکے میںہلاکتوں کی تعداد 14 افراد ہو گئی ہے جبکہ 24 زخمی ہیں جس میں سات کی حالت نازک بتائی جاہی ہے۔

    پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ ڈاونٹا سے 18کلومیٹر دور پیش آیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈاونٹا اور ہومبوری کے درمیان سڑک پر نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد بس میں دھماکہ ہوا ۔

  • اصلی ڈاکٹرکون ؟ 2 لاکھ 33 ہزار ڈاکٹروں نے رجسٹریشن کرا دی

    اصلی ڈاکٹرکون ؟ 2 لاکھ 33 ہزار ڈاکٹروں نے رجسٹریشن کرا دی

    لاہور: ملک میں ڈاکٹروں کو رجسٹرڈ کرنے کا عمل جاری ہے اور اب تک ملک بھر سے 2 لاکھ 32 ہزار 980 ڈاکٹروں نے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے، ذرائع کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں رجسٹریشن کےباوجود ابھی تک بڑی تعداد میں ڈاکٹر اپنی رجسٹریشن نہیں کرواسکے ،

    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ذرائع کے مطابق صرف 45ہزار378بی ڈی ایس ڈاکٹروں کی ڈگریاں رجسٹرڈ کی گئیں، دوسری طرف پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی طرف سے رجسٹریشن نہ کروانے والے ڈاکٹروں کوسختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروا لیں‌،

    ·
    ·

  • اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا

    اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھارت کا طے شدہ دورہ بھارت آنے سے ایک ہفتہ پہلے منسوخ کر دیا اس سے پہلے خیال کیا جارہا ہے تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اپنے انتخابات کے ایک مہینہ قبل بھارت کا ہائی پروفائل دورہ کریں گے.

    9 ستمبر کو وزیر اعظم کو ایک روزہ دورے کے لئے نئی دہلی جانے کی تصدیق ہوگئی تھی ، اس دوران ان کا ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور ممکنہ طور پر متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کرنے کا منصوبہ تھا۔ مقامی پریس میں موصولہ اطلاعات کے مطابق ، خاص طور پر دفاعی صنعت میں ، کاروبار کے معاہدے بھی ٹیبل پر تھے۔اب یہ دورہ منسوخ ہو گیا.