Baaghi TV

Author: +9251

  • رحیم یار خان// اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتار

    رحیم یار خان// اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتار

    رحیم یار خان پولیس کی کاروائی اے ٹی ایم مشین توڑنے والا ملزم گرفتار۔فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین توڑنےاور کیش نکالنے والا ملزم رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم کی بازو پر صلاح الدین نام لکھا ہوا ہے۔ملزم خود کو گونگا ظاہر کر رہا ہے جس کا میڈیکل کروایا جائے گا۔سپیشل ایجوکیشن سکول سےماہر استاد کو بلوایا جارہا تاکہ اس ملزم کی تفتیش میں مدد کر سکے۔

  • فریال تالپور کو جیل میں کونسی بیماری؟ اور کونسی سہولت؟ وکلاء نے بتا دیا

    فریال تالپور کو جیل میں کونسی بیماری؟ اور کونسی سہولت؟ وکلاء نے بتا دیا

    سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سے آج جیل میں ان کی بیٹی اور آصفہ بھٹو نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور سے اڈیالہ جیل میں ان کی بیٹی عائشی، آصفہ بھٹو اور ان کے وکلاء نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،. ملاقات کے بعد فریال تالپور کے وکلاء کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کو جیل میں الرجی ہو چکی ہے، ان کے کمرے میں اے سی کی جگہ ائیر کولر لگا ہے اور وہ گندے نالے کی جانب سے لگایا گیا ہے، فریال تالپور کو سہولیات نہ دینے کی وجہ سے عدالت جائیں گے

    واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاونٹ کیس میں فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں، انہیں علاج کے لئے پمز منتقل کیا گیا تھا مگر کل دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

  • طورخم گیٹ، وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے دیا بڑا حکم

    طورخم گیٹ، وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے دیا بڑا حکم

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے طورخم گیٹ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کر دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ طورخم گیٹ 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے اس کے تمام انتظامات مکمل کر کے رپورٹ دی جائے.، رات کی روشنی بڑھانے کے لئے مزید لائٹس لگائی جائیں،

    وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ طورخم گیٹ پر مزید سیکورٹی بڑھائی جا رہی ہے، کسٹم اہلکار بھی مزید تعینات کئے جائیں گے

    طورخم گیٹ صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلتا ہے اور رات کو بند رہتا ہے. وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ قبل کہاتھا کہ طورخم گیٹ کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے گا

  • تین ملکی ٹی 20 سیریز کا اعلان کردیا گیا

    تین ملکی ٹی 20 سیریز کا اعلان کردیا گیا

    ڈبلن (اے پی پی) آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں رواں ماہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کھیلیں گی.

    تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ رواں ماہ تین ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا جس میں میزبان ملک کے علاوہ ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سیریز 15 سے 20 ستمبر تک کھیلی جائے گی، افتتاحی میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی، شائقین کو میچز دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں مفت داخلہ کی اجازت ہو گی۔ سہ ملکی سیریز میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کو اکتوبر نومبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کی تیاری کا موقع ملے گا۔

  • لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار

    لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار

    لاہور : یہ میاں بیوی کون ہوسکتے ہیں جو لوگوں کے بچوں کو نشے پر لگاتے ہیں اور اپنے بچوں کی فکر نہں ، اطلاعات کے مطابق شالیمار پولیس نے منشیات فروش کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور دیگر منشیات برآمد کر لی۔

    ذرائع کے مطابق ایس پی سول لائنز نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور بالخصوص آئس کے استعمال کی زیادتی کی وجہ سے طالب علموں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں۔ آئس اور منشیات کے تعلیمی اداروں میں استعمال کے پیش نظر خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں میاں بیوی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان مرتضی اور صائمہ جو کہ آپس میں میاں بیوی ہیں، مرتضی اپنی بیوی صائمہ کی آڑ میں لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتا تھا۔

  • دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خود کش کو روکنے کی تربیت،

    دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خود کش کو روکنے کی تربیت،

    رحیم یارخان ( ) دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خود کش کو روکنے کی تربیت، شرکاء کی تین جگہ تلاشی پارکنگ کا پروگرام سے فاصلہ 100-150 فٹ دور رکھنے کا فیصلہ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی زیر صدارت ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران کے ساتھ ہونے والی محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ میں سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو حتمی شکل دے دی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس و مجلس اور محرم الحرام کے سلسلہ کے کسی بھی پروگرام میں شرکاء کے لیے ایک انٹری پوائنٹ رکھا جائے گا جبکہ سکیورٹی کے تین حصار ہوں گے اور شرکاء کی تین مقامات پر تلاشی لی جائے گی۔ ایس ایچ اوز منتظمین سے رابطے میں رہیں گے اور سکیورٹی انتظامات پروگرام سے دو گھنٹے قبل مکمل کر لیے جائیں گے،ایس ایچ اوز جلوس و مجلس کی سکیورٹی اپنی نگرانی میں لگوائیں گے اور اسے موئثر رکھنے کے لیے بار بار چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے تا وقت اے کہ پروگرام اختتام پژیر ہو جائے اور پروگرام کا آخری شریک تک پروگرام کی جگہ سے رواانہ نہ ہوجائے۔ ڈی پی او نے پولیس افسران کو بتایا کہ آپ سب بخوبی واقف ہیں کی دہشت گرد کا کوئی مذہب ہوتا ہے نہ شناخت اس لیے وہ کسی بھی روپ میں آسکتا ہے کہ آپ کی وردی کے روپ میں بھی اس لیے کسی بھی فورس کی وردی میں آنے والے افسر اور اہلکار کو بھی ڈیوٹی پر مامور اہلکار اور رضا کار چیک کریں گے، تلاشی لیں گے اور اس کی وہاں آمد کی وجہ معلوم کریں گے، ہر سرکاری گاڑی کے متعلق بھی یہی حکم ہے۔
    ایس ایچ اوز و ایس ڈی پی اوز ایس او پی کے مطابق گشت کریں گے اور مجمع خلاف قانون کا سامان گاڑی میں رکھیں گے۔ منتظمین سے روٹ اور وقت کی پابندی کروائی جائے گی۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے پابندی کروائی جائے گی، پولیس فورس کے افسران دیگر تمام ذمہ دار اداروں سے رابطہ رکھیں گے۔ مخصوس جلوس و مجالس کی ویڈٖیو ریکارڈنگ ہو گی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔ رضا کاران اپنے کارڈ اپنے سینے پر واضع جگہ پر آویزاں کریں گے تاکہ ان کی شناخت واضع ہو۔ اس سلسلہ میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد کی شناخت، خود کش حملہ آور پر قابو پانے کی تربیت دی گئی ہے اور پروگرام کے گرد خالی اور اونچی عمارتوں پربھی پولیس ڈیوٹی لاگائی جائے گی۔ ڈی پی او نے حکم دیا کہ ہرپروگرام کے مقام سے پارکنگ کا فاصلہ 100 تا 150 فٹ رکھا جائے گا،

  • رحیم یارخان( )دی ڈاکٹرپبلک سکول کے زیراہتمام کشمیرکے حق میں ریلی کاانعقادکیاگیا

    رحیم یارخان( )دی ڈاکٹرپبلک سکول کے زیراہتمام کشمیرکے حق میں ریلی کاانعقادکیاگیا

    رحیم یارخان( )دی ڈاکٹرپبلک سکول کے زیراہتمام کشمیرکے حق میں ریلی کاانعقادکیاگیاجس میں سکول سٹاف اور طلباء کی کثیرتعدادنے شرکت کی‘ ریلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل سکول ودیگرطلباء نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے نہتے کشمیریوں پربھارتی ظلم وبربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اورافواج پاکستان کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانے کے لیے بھرپورکوشاں ہے اورانشاء اللہ اب کشمیرپاکستان بن گا۔عالمی دنیابھارت کے انسانیت سوزاقدامات پراٹھ کھڑے ہوں تاکہ کشمیریوں کوسکھ کاسانس مل سکے‘ انہوں نے کہاکہ پوری قوم حکومت اورفوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکشمیریوں کوان کاحق مل کررہے گا۔ نہتے کشمیریوں کے ساتھ ظلم وبربریت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے حق کے لیے پوری دنیامیں آوازاٹھاکرتاریخی اقدام کیاہے اورملک کی افواج پاکستان دنیاکی طاقتورترین افواج میں شمار ہوتی ہیں انشاء اللہ کشمیریوں کوحقوق دلاکردم لیں گے۔

  • ٹور میچ میں آسٹریلوی ٹیم جیت کے قریب، اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    ٹور میچ میں آسٹریلوی ٹیم جیت کے قریب، اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    ڈربی (اے پی پی) ٹور میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز 338 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ڈربی شائر کے خلاف ٹور میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 166 رنز کی برتری کے ساتھ 338 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی، مچل مارش 74، کپتان عثمان خواجہ 72 اور مارکوس ہیرس 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارنوس لیبسچینج 40 اور کیمرون بنکرافٹ 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ڈربی شائر نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 113 رنز درکار ہیں، لوئس ریس 14 اور بلی گولڈمین 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

    جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

    کنگسٹن (اے پی پی) جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف دو وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کنگسٹن میں جاری ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، جیسن ہولڈر اب تک 98 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 23 ویں ویسٹ انڈین باؤلر بن جائیں گے۔

  • حکومت ایک طرف معاشی مشکلات کی شکار ، دوسری طرف 300 ارب کے قرضے معاف کردیئے گئے

    حکومت ایک طرف معاشی مشکلات کی شکار ، دوسری طرف 300 ارب کے قرضے معاف کردیئے گئے

    لاہور : ‏حکومت نے پاک عرب، عارف حبیب، کے ای ایس سی، عارف نقوی، ڈیسکون ، ہارون ،اوراینگرو کےایک خفیہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے 300 ارب کی رقم واجب الادا رقم معاف کردی.ان خیالات کا اظہار معروف اینکر روف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کیا

    روف کلاسرا نے حکومت کے ان اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اینگرو کو کنٹریکٹ دے کر 200 ارب ان کو دے دیا ، روف کلاسر ا نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا پیسہ ان چند بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو معاف کرکے زیادتی کی ہے. عمران خان کو چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس جانا چاہئے تھا

    روف کلاسر ا نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان نادہندگان کو نیب کے پاس لے کر جانا چاہیے تھا ،روف کلاسرانے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ان نادہندگان کے اکاونٹ ایف بی آر کو منجمد کردینے چاہیں تھے ، روف کلاسرا نے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کو اس واقعہ کو نوٹس لینا چاہیے تھا

    روف کلاسرا نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان نادہندگان سے سارے پیسے واپس لیں اور ان کے خلاف تحقیقات بھی کریں‌