Baaghi TV

Author: +9251

  • آسام میں مودی سرکار کا ظالمانہ اقدام، شہریت منسوخ ہونے پرمسلمان خاتون نے کی خودکشی

    آسام میں مودی سرکار کا ظالمانہ اقدام، شہریت منسوخ ہونے پرمسلمان خاتون نے کی خودکشی

    مودی بھارت میں آر ایس ایس نظریئے کو پروان چڑھانے لگا، کشمیر کے بعد آسام پر بھی قیامت ڈھا دی، 19 لاکھ سے زائد مسلمانوں کی شہریت منسوخ کر دی۔ ردعمل سے بچنے کے لیے ریاست آسام میں 80 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ شہریت منسوخ ہونے پر مسلمان خاتون نے کنویں میں چھلانگ کر خودکشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے شہریت سے متعلق رجسٹریشن لسٹ جاری کرتے ہوئے 19 لاکھ 6 ہزار 657 افراد کو بھارتی شہریت سے محروم کر دیا، ان افراد میں بیشتر بنگلہ دیشی مسلمان ہیں جنہیں اب زمینیں، ووٹ ڈالنے کا حق اورآزادی چھین کر حراستی مرکز یا ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    بھارت سرکار نے ردعمل سے بچنے کے لیے ریاست میں 80 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ اس فہرست کو آسام میں انتہا پسندوں کے مطالبات کے بعد تیار کیا گیا جو ریاست میں مسلمان تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے ہندو اکثریت کے اقلیت میں تبدیل ہونے کے امکان سے خوفزدہ تھے۔

    مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے، عمران خان

    آسام میں این آر سی کی فائنل لسٹ میں جن کے نام شامل ہیں وہ اب ملک کے شہری مانیں جائیں گے اور جن افراد کے نام اس لسٹ میں نہیں ہیں ان کا سب کچھ ختم ہوا، اب وہ بھارت کے شہری نہیں رہے،

    دوسری جانب کانگریس کے سینئر رہنما اور آسام سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ گورو گگوئی نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کے سلسلے میں لاپرواہی کی ہے اور اس کی موجودہ صورت حال سے کوئی بھی خوش نہیں ہیں۔ ۔یہاں تک کے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے وزرا بھی اس سے خوش نہیں ہیں۔ کانگریس اس سلسلے میں سب کو ضروری مدد فراہم کرے گی۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    ریاست آسام کے علاقہ سونت پورہ کے ضلع تیج پور میں شہریت منسوخ ہونے پر مسلمان خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، خاتون کے شوہر شمشیر علی نے بتایا کہ وہ این آر سی کی آخری فہرست کے حوالہ سے پریشان تھی۔ موجودہ فہرست میں مسلمان خاتون کے شوہر اور بیٹوں کے نام نہیں تھے، سائرہ بیگم نے شہریت منسوخ ہونے پر خود کشی کر لی.

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہم ہدایت

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی آئی جی پولیس ،قانون نافذ کرنے والی دیگر اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی امام بارگاہوں اور محرم کے جلوسوں کے سیکیورٹی پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام قائم کیا جائے قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے مربوط اقدامات کریں محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر برداشت اور عظیم مقاصد کے لیئے قربانی کا درس دیتا ہے علما ء کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے عوام الناس اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ہم سب نے ملکر شدت اور انتہا پسند سوچ کو شکست دینی ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان

  • چہیتوں کو نواز کرحکومت نے احتساب کے اپنے نعرے کو شرما دیا، جماعت اسلامی

    چہیتوں کو نواز کرحکومت نے احتساب کے اپنے نعرے کو شرما دیا، جماعت اسلامی

    جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا 228ارب سے زائد مالیت کے قرضوں کو معاف کرنے کے فیصلے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے چہیتوں کو نوازنے میں گزشتہ حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشتاق احمد خان نے رد عمل میں کہا کہ وزیر اعظم اور صدر پاکستان اپنے ذاتی دوستوں کو نوازنے کے لئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا رقم قوم کی امانت تھی، انہیں یوں بیک جنبش قلم معاف کرنا انصاف کا خون ہے۔ ایک ہی دفعہ میں اتنا بڑا قرضہ معاف کیا گیا ہے کہ 1971ء سے 2009ء کے درمیان جو مجموعی قرضے معاف کئے گئے ہیں یہ ان سے زیادہ ہے۔ عوام کا خون چوسنے والے بڑے سرمایہ داروں کے ذمہ واجب الادا قومی دولت معاف کردی گئی ۔

    حکومت ایک طرف معاشی مشکلات کی شکار ، دوسری طرف 300 ارب کے قرضے معاف کردیئے گئے

    جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے احتساب اور انصاف کا نعرہ لگایا تھا لیکن سب سے زیادہ ناانصافی انصاف کا نعرہ لگانے والوں کی حکومت میں ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی نے احتساب کے اپنے نعرے کو شرمادیا۔ جماعت اسلامی اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی۔ اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے

    واضح رہے کہ حکومت نے پاک عرب، عارف حبیب، کے ای ایس سی، عارف نقوی، ڈیسکون ، ہارون ،اوراینگرو کےایک خفیہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے 300 ارب کی رقم واجب الادا رقم معاف کردی.ان خیالات کا اظہار معروف اینکر روف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کیا

    روف کلاسرا نے حکومت کے ان اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اینگرو کو کنٹریکٹ دے کر 200 ارب ان کو دے دیا ، روف کلاسر ا نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا پیسہ ان چند بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو معاف کرکے زیادتی کی ہے. عمران خان کو چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس جانا چاہئے تھا

    روف کلاسر ا نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان نادہندگان کو نیب کے پاس لے کر جانا چاہیے تھا ،روف کلاسرانے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ان نادہندگان کے اکاونٹ ایف بی آر کو منجمد کردینے چاہیں تھے ، روف کلاسرا نے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کو اس واقعہ کو نوٹس لینا چاہیے تھا

    روف کلاسرا نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان نادہندگان سے سارے پیسے واپس لیں اور ان کے خلاف تحقیقات بھی کریں‌

  • کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کابل سے کشمیر تک گونج رہا ہے، سردار عتیق

    کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کابل سے کشمیر تک گونج رہا ہے، سردار عتیق

    آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ،کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کابل سے کشمیر تک گونج رہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے کشمیر بنے گا پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ملنے والی سفارتی کامیابیوں نے نریندر مودی کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں کشمیر کو ہندوستان کا اندرونی مسئلہ تسلیم نہ کرنا اور صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش یہ بتا رہی ہے کہ کشمیر حل طلب مسئلہ کشمیر ہے۔

    سردار عتیق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر شدید کرفیو میں ہے،بھارتی تسلط میں ہے اور ایسے میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے فیصلے کو جموں ہائی کورٹ مسترد کر چکی ہے اور بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اس پر بحث ہو رہی ہے۔مودی کے اس فیصلے نے ہندوستان میں انتشار اور علیحدگی کے رجحانات کو مضبوط کیا،ہندوستان میں کئی ریاستوں اور قوموں نے اس خدشے کا اظہار کرنا شروع کیا ہے کہ اب اگلے مرحلے پر بھارت ان کی شناخت کو بھی ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔پاکستان کی کوششوں سے دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے.

     

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بھارت کرفیو ہٹائے، حریت قیادت کو رہا کرے، کشمیری قیادت سے ملنے دے تو بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں.

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب 26 فروری کی طرح دیا جائے گا، ہماری فوج اور قوم تیار ہیں۔

     

    شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے قربانیاں دے کر مسئلہ عالمی سطح تک پہنچا دیا ،یورپ میں اتنی بڑی تبدیلی آئی جس کا عوام نے فیصلہ کیا،اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں ہے؟

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب چیزیں کھل کر سامنے آرہی ہیں ،بھارتی موقف مسترد ہورہاہے ،آج کشمیر عالمی سطح پرٹرینڈبن چکاہے،یوایس کانگریس میں قراردادسےمسئلہ کشمیرمزیدعالمی سطح پراجاگرہوگا،

    ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب

  • سروسز ہسپتال کی پارکنگ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی

    سروسز ہسپتال کی پارکنگ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی

    لاہور : پارکنگ مافیا نے تو لاہوریوں کو لوٹنا شروع کردیا ، ہسپتالوں میں پارکنگ کے نام پر لوگوں سے اضافی پیسے بٹورنے کا بازار سرگرم ہے، سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر سروسز ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آہی گئی، اضافی پیسے چارج کرنے والی 310 جعلی کاپیاں پکڑلیں جن کی مالیت تقریباً دس لاکھ بنتی ہے۔

    کاپیوں پر سائیکل کے دس، موٹر سائیکل کے بیس اور گاڑیوں سے تیس روپے بٹورنے کا بازار سرگرم تھا جبکہ مختص کردا اصل پارکنگ فیس کے مطابق موٹر سائیکل کے دس جبکہ گاڑیوں سے بیس روپے لینے کی اجازت ہے۔ ہر پرچی پر دس روپے اضافی چارج کئے جا رہے تھے، پرچیوں کی اضافی تقریبا قیمت 10 لاکھ روپے بنتی ہے

  • چھری کے وار سے ایک شہری ہلاک، 9 زخمی

    چھری کے وار سے ایک شہری ہلاک، 9 زخمی

    پیرس : فرانسیسی شہری نے اپنے ہی ہم وطنوں کو مارنا شروع کردیا اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں چھری کے وار کے ایک شہری کو قتل اور دیگر 9 افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا۔

    خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ اور ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ لیون کے مضافات میں ہونے والے حملے زخمی 9 افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جنوب مشرقی فرانس میں لیون کے مضافات میں چھری اور سلاخوں سے لیس دو افراد نے حملہ کیا تاہم حکام نے حملے کے پیچھے محرکات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔پولیس کے مطابق ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

    حکام کے مطابق یہ حملہ شہر کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا۔صحافیوں کے مطابق ہلاک شہری کی لاش کو انہوں نے دیکھا جس کو ایمبولیس کے ذریعے منتقل کردیا جارہا تھا۔

  • اسلام آباد جرائم میں سرفہرست، سات ماہ میں کتنے قتل ہوئے؟ جان کر ہوں پریشان

    اسلام آباد جرائم میں سرفہرست، سات ماہ میں کتنے قتل ہوئے؟ جان کر ہوں پریشان

    چیف جسٹس کی ہدایت پر اسلام پولیس شکایت سیل کے 7ماہ کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بدامنی عروج پر ہے۔ سیف سٹی کے شہری غیرمحفوظ ہیں اورجرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کو دی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سات ماہ میں 73 قتل، ڈکیتی کی 268 .چوری کی 188 اور عام چوری کی 263 وارداتیں ہوئیں

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 7ماہ میں مختلف کیسز کی 2ہزار516شکایات درج ہوئیں،2ہزار403 شکایات پر عمل درآمد کیا گیا ،116پر تحقیقات جاری ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کےخلاف 61شکایات موصول ہوئیں، 59پر عمل کیا گیا،

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 14اندھے قتل کیسز کا سراغ لگایا گیا، اغوا برائے تاوان کے 2مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مقدمات میں اغوا برائے تاوان، چوری ،ڈکیتی کے 34کیسز سامنے آئے،7ماہ کے دوران اسلام آباد میں 73قتل کے مقدمات درج ہوئے،

    غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات میں 47 فیصد جبکہ منشیات کے مقدمات میں 56 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا

  • رحیم یار خان ()ملتان تا سکھر موٹر وے ایم 5 کا افتتاح پانچ ستمبر بروز جمعرات کو متوقع

    رحیم یار خان ()ملتان تا سکھر موٹر وے ایم 5 کا افتتاح پانچ ستمبر بروز جمعرات کو متوقع

    ملتان تا سکھر موٹر وے ایم 5 کا افتتاح پانچ ستمبر بروز جمعرات کو متوقع ہے جس کے بعد موٹر وے مسافروں کیلئے کھول دی جائے گی زرائع کے مطابق افتتاح رحیم یارخان، سکھر یا ملتان سے ہونا متوقع ہے تینوں علاقوں کی حکومتی شخصیات اپنے اپنے علاقے سے افتتاح کر کے کریڈٹ اور سیاسی فائدہ لینے کیلئے کوشاں ہیں ڈی آئی جی موٹر وے لاہور سلطان محمود گجر نے رابطہ کرنے پر بتایا موٹر وے ایم فائیو کا کام مکمل اور نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے انٹر چینج سمیت ملتان سے سکھر تک کا سفر محفوظ بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل اور شایراہ کو کلیئر کر دیا گیا ہے موٹروے کے اعلیٰ حکام اور حکومتی احکامات آئندہ چار پانچ روز میں مسافروں کیلئے کھول دی جائے گی جس سے ملتان اور سکھر کا درمیانی راستہ آدھا ہو جائے گا جنوبی پنجاب اور سندھ کے عوام اس سے زیادہ مستفید ہونگے موٹر وے محفوظ سفر ہے.

  • زرداری ہسپتال سے جیل منتقل ، پی پی حکومت کے خلاف کیا کرنے جا رہی؟شیری رحمان نے بتا دیا

    زرداری ہسپتال سے جیل منتقل ، پی پی حکومت کے خلاف کیا کرنے جا رہی؟شیری رحمان نے بتا دیا

    سابق صدر آصف زرداری کی ہسپتال سے جیل منتقلی پر پیلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کے فیصلہ پر پی پی نے اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں انہوں نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت خراب تھئ، اس کے باوجود حکومت نے انہیں جیل منتقل کر دیا ،ڈاکٹرز نے بھی کہا تھا کہ سابق صدر کو ہسپتال میں رکھا جائے لیکن نہ جانے حکومت کونسا انتقام لے رہی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،آصف زرداری کو اڈیالہ جیل کے لیے روانہ کردیا گیا ہے،آصف زرداری کی حالت خطرے سےباہر ہے،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ زرداری کے ذاتی ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ جیل منتقل کیا جائے، کونسی دشمنی نکالنا چاہتے ہیں، یاد رکھیں جو کر رہے ہیں اس سے بدتر ان کے ساتھ ہو گا، جو انہوں نے شروع کیا وہ بد ترین ڈکٹیٹر کرتا ہے، فیملی اور وکیل کو معلوم نہیں ہوتا نہ ہی عدالت کی بات سنی جاتی ہے،

  • نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

    نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کومنشیات سے روکنے کا اصل کام والدین کا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے رالپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے زیر اہتمام پیش کئے گئے سٹیج ڈرامہ ”اندھیری راہ کا مسافر” کے اختتام پربطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد ،ڈائریکٹراے این ایف محمدریاض سومرو اوردیگربھی موجودتھے.

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منشیات ایک ناسوربن چکا ہے جسے روکنا صرف اداروں کا کام نہیں بلکہ عوام کوبھی اس کے تدارک کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، والدین اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں۔

    ۔ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل غلام قادرتھیبونے کہا کہ منشیات سے پاک پاکستان ہماراعزم ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں جیل میں ہیں انہیں اے این ایف نے گرفتار کیا ہے، چند دن قبل ان کے کیس کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا، رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو خط میں کہا کہ حکومت ظلم کر رہی ہے، دوستوں کا ساتھ رہا تو مجھے انصاف ملے گا