Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی ٹیم سنوکرچیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ واضح کردیا گیا

    پاکستانی ٹیم سنوکرچیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ واضح کردیا گیا

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسین نے کہا ہے کہ قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی.

    تفصیلات کے مطابق دو رکنی قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، پاکستان سنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایا کہ دو رکنی قومی ٹیم میں محمد بلال اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہونگے۔ یہ چیمپئن شپ (آج) اتوار سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گی اور چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں، چیمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور محنت کر رکھی ہے۔

  • ہماری حکومت اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، شاہ محمود قریشی

    ہماری حکومت اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کےخلاف متحد‌‌ ہیں،


    باغی‌ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری حکومت اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنائے گی، ہر مذہب اور رنگ و نسل کا پاکستانی پاکستان زندہ باد کے نعرے پر متحد ہے، ہم اپنےمندروں،گرجاگھروں اورگردواروں کی حفاظت کریں گے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات کی بحیثیت قوم مذمت کرتے ہیں، واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہاپسند مسلمانوں سمیت وہاں بسنے والی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد رویہ روا رکھے ہوئے ہیں اور آئے دن انہیں جانی و مالی نقصان پہنچائے جانے کی‌ خبریں آتی رہتی ہیں،

  • وہی عمر رضی اللّٰہ عنہ 22 لاکھ مربع میل کے حاکم           تحریر: خنیس الرحمٰن

    وہی عمر رضی اللّٰہ عنہ 22 لاکھ مربع میل کے حاکم تحریر: خنیس الرحمٰن

    میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا ۔یہ اللّٰہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا ۔کون عمر وہی عمر جو شیطان کے راستے میں آجاتا تو وہ اپنا راستہ تبدیل کرلیتا۔وہی عمر جس جو اللّٰہ کے نبی کی دعا تھا کہ اللّٰہ عمرو بن ہشام اور عمر بن خطاب میں سے کوئی ایک عطاء کردے جسے اسلام کو تقویت مل جائے ۔دعا کہ کچھ روز بعد عمر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معاذاللہ قتل کے ارادے سے جارہے تھے لیکن اللّٰہ نے عمر کو ساری زندگی کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا محافظ بنا دیا ۔وہی عمر جس نے اسلام قبول کیا اور مکہ میں جاکر بیت اللہ میں نماز پڑھی تھی کسی کی جرأت نہیں تھی کہ عمر کو ہاتھ بھی لگا کر دکھائے ۔ہر چوک چوراہے میں جا کر عمر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام لوگوں کو پہنچاتے ۔
    وہی عمر جس سے پوچھا گیا تقوی کیا یے کہنے لگے میں جب خطاب کی بکریاں چرایا کرتا تھا راستے میں جو کانٹے پڑے ہوتے اس کاہٹاتا اسی کو تقوی کہتے ہیں ۔
    وہی عمر جو ہر محاذ پر ہر میدان میں اللّٰہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ ہوتے ۔
    وہی عمر جس کے بارے میں اللّٰہ کے نبی ان سے کہا اے عمر میں نے جنت میں تیرا گھر دیکھا لیکن مجھے تیری غیرت یاد آگئی۔
    وہی عمر جب سلطنت کے حاکم بنے تو شاہانہ زندگی گزارنے والا عمر ٹاٹ کے بستر پر سونے لگا ۔زیتون کے تیل کے ساتھ روٹی کھا نے والا ۔کوئی عمر کی عدالت میں کیس لیکر آتا پاکستان کی عدالتوں کے فیصلے کی طرح مایوس ہوکر نا جاتا ۔اگر والی مصر کا بیٹا بھی جرم کرتا تو اس کو بھی سزا دینے کے لیے تیار ہوجاتے آؤ وقت کے حکمرانوں کچھ سیکھو عمر سے جو 22 لاکھ مربع میل کا حاکم تھا ۔
    وہی عمر جو زمین پر بات کرتا اللّٰہ قرآن کی آیت بنا کر نازل کردیتا ۔
    وہی عمر جس کے عہد میں وہ علاقے فتح ہوئے جس کے بارے میں اللّٰہ کے نبی نے نوید سنائی ۔
    وہی عمر جو اس بات سے بھی سے بھی ڈرتے اگر فرات کے کنارے کتا بھی مرجائے تو مجھ سے سوال کیا جائے گا ۔
    وہی عمر جس کے بیٹے نے اسامہ بن زید کے وظیفے کے متعلق کچھ کہا تو عمر نے وہ عام باپ کا بیٹا نہیں بلکہ موتہ کے شہید کا بیٹا ہے۔
    وہی عمر جس نے انصاف کے تقاضوں پورا کیا اور جو انصاف کے تقاضوں پر قاضی پورا نا اترتے تو ایکشن لیتے ۔
    وہی عمر اگر اس کی سلطنت کا کوئی وزیر مشیر یا گورنر شاہانہ طرز زندگی گزارتا ضروریات زندگی کے بے جا استعمال کرتا فوری جاکر اس غیرت دلاتے اور تنبیہ کرتے ۔
    وہی عمر جس کے پاس ہار لیا جاتا مال غنیمت کا ملا ہوا واپس قاصد کے پاس پھینک دیتے ۔

    وہی عمر جو دعا کیا کرتے اے اللّٰہ مجھے موت دینا تو شہادت کی اور شہر مدینہ میں یہی ہوا نماز فجر ادا کررہے تھے ابو لو لؤ فیروز نے ان پر خنجروں کے وار ان کے پیٹ میں کیے شدید زخمی ہوگئے اور تین روز بعد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے رب کی جنتوں کے مہماں بن گئے اور نبی آخر الزمان کے پہلو میں آپ کو دفن کردیا گیا ۔
    اللّٰہ کڑوڑوں رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے عمر رضی اللہ کی قبر پر اور ان کی مٹی کو سیراب کرے ۔
    یکم محرم الحرام کا دن عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا یے کہ اگر عمر جیسا حکمران چاہتے ہو تو عمر جیسی رعایا بھی بننا پڑے گا ۔
    گذشتہ چند روز قبل ٹویٹر کے اوپر ٹرینڈ چلایا گیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دن چھٹی دی جائے تعطیل کا اعلان کیا جائے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تعطیل کے دن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ہمیں کرنا یہ ہوگا کہ اس دن ہم اپنے دفاتر, اداروں, سکول و کالجز اور یونیورسٹیز میں یعنی کے ہر مقام پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمات کو ان کی سیرت کے پہلوؤں کو اجاگر کیا جانا چاہئے.
    سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ آج کے ہر حکمران اور رعایا کے لئے ایک کردار ہیں جن کی زندگی کے اہم پہلوؤں کو ہم پڑھ کر اس کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ہمیں معلوم ہو ریاستیں کیسے چلتی ہیں اور تبدیلی کیسے آتی ہے.

  • عمران خان نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

    عمران خان نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم پاکستان پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے، یہ شخص کشمیر فروش ہے.

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر کشمیر بیچنے کا الزام لگادیا. انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے، یہ شخص کشمیر فروش ہے. مسلئہ کشمیر پر بھارت سے جنگ نہیں ہوگی، کیونکہ اس شخص نے کشمیر کا سودا کیا ہے. ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو استعفے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر 31 اگست تک عمران خان استعفیٰ نہیں دیں تو ہم اکتوبر میں اسلام آباد میں دھرنا دیں گے.

  • اسرائیل کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

    اسرائیل کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

    امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے کسی بھی اقدام سے ہرگز گریز نہیں کرے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی ضرورت کا تمامتر اسلحہ اور فوجی ساز و سامان اسے فراہم کرے گا اور یہ کہ امریکہ خود کو اسرائیل کی سلامتی کا پابند سمجھتا ہے،

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن تل ابیب کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے تمامتر فوجی ساز و سامان جو اسے کی ضرورت ہو گی، اسے فراہم کرے گا، واضح رہے کہ امریکہ اسرائیل کو ہر سال اربوں ڈالر کی فوجی اور مالی امداد فراہم کرتا ہے اور یہ کہ واشنگٹن کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی اور مالی امداد اسرائیل کی توسیع پسندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر صرف ہوتی ہے، صیہونی حکام امریکہ کو اسرائیل کا سب سے طاقتور حامی قرار دیتے ہیں اور اسرائیل امریکی شہ پر فلسطین میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری جاری رکھے ہوئے ہے،

  • اے زمین کے خداو شرم کرو ، بچی نے بے بس باپ کی حالت زار بیان کردی ، ویڈیو نے سب کو رلا دیا

    اے زمین کے خداو شرم کرو ، بچی نے بے بس باپ کی حالت زار بیان کردی ، ویڈیو نے سب کو رلا دیا

    لاہور : دنیانیوز کی طرف سے سیکڑوں ورکروں کو جبری برطرف کیے جانے کے اثرات نے گھروں میں صدمے کی کیفیت پیدا کردی ہے ، بے بس ، بے روزگار باپ کی مجبوری کو جس انداز سے ایک ننھی بچی نے بیان کیا سننے والوں کی دلوں کو گہرا زخم دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق دنیا نیوز کی طرف سے برطرف کیے جانے والے ایک ورکر کی بیٹی نے اپنے باپ کی بے بسی کو جس انداز سے بیان کیا ہے اسے کوئی درد دل والا شاید سن نہ سکے ، بچی اپنے ابو کے آسودگی والے دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتی ہے کہ میرے ابو میرے لیے دودھ ، جوس اور کینڈی بسکٹ لاتے تھے ، اب میرے بابا کے پاس پیسے نہیں ہیں

    https://youtu.be/Msx78FfoiIk

    ننھی بچی ویڈیو میں دنیا نیوز کے مالک میاں عامر محمود سے معصومانہ انداز میں التجا کرتی ہے کہ میاں عامر جی میرے بابا کو نوکری سے ناں نکالو، میرے بابا کے پاس پیسے نہیں اب وہ دودھ نہیں لاتے ، بچی اپنا فیڈر دکھاتے ہوئے کہتی ہے کہ دیکھومیرے فیڈر میں تھوڑا سا دودھ ہے ، میرے بابا کہتے ہیں کہ میرے پاس پیسے نہیں‌ہیں

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد صارفین کی طرف سے سخت ردعمل آیا ہے ، بعض صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اے زمین کے خداو شرم کرو تم رازق بننے کی کوشش کر رہے ہو عذاب الہی سے ڈرو ۔ایک صارف نے کہا کہ اس جیسی کئی معصوم بچیوں اور بچوں کی آہوں اور سسکیوں کا تمہیں جواب دینا ہو گا۔

    دوسری طرف تمام صحافی برادری 3 ستمبر کو بھرپور احتجاج اور لاک ڈاون کیلئے 2 بجے پریس کلب پہنچیں گے ، یاد رہے کہ دنیا نیوز نے سیکڑوں ملازمین کو جبری برطرف کرکے ان کے گھروں کے چولہے بجھادیئے ہیں

  • اسرائیل کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے بڑااعلان کردیا

    اسرائیل کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے بڑااعلان کردیا

    واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے امریکہ اسرائیل کی ضرورت کا تمام تر اسلحہ اور فوجی ساز و سامان اسے فراہم کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مائک پمپیو کا کہنا تھا امریکہ خود کو اسرائیل کی سلامتی کا پابند سمجھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری تمام تر فوجی ساز و سامان تل ابیب کو فراہم کرے گا۔امریکہ اسرائیل کو ہر سال اربوں ڈالر کی فوجی اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

    امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی اور مالی امداد اسرائیل کی توسیع پسندی اور فلسطینیوں کی سرکوبی پر صرف ہوتی ہے۔صیہونی حکام امریکہ کو اسرائیل کا سب سے طاقتور حامی قرار دیتے ہیں

  • پہلی سنوکر چیمپئن شپ کب سے شروع ہوگی؟ جانئے

    پہلی سنوکر چیمپئن شپ کب سے شروع ہوگی؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ اتوار سے شروع ہو گی.

    تفصیلات کے مطابق پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ اتوار سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گی اور چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں چیمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں دو رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد بلال اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہونگے۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرے ٹیسٹ میچ کا اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرے ٹیسٹ میچ کا اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    کنگسٹن (اے پی پی) دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لئے.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شروع ہونے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لئے، ویرات کوہلی اور میانک اگروال نے نصف سنچریاں بنائیں، ہنومان وہاڑی 42 اور رشابھ پنٹ 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیسن ہولڈر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کنگسٹن میں شروع ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کو پہلا نقصان 32 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب راہول 13 رنز بنانے کے بعد جیسن ہولڈر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، چیتشوار پجارا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد کورنوال کا شکار بن گئے، اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی اور میانک اگروال نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 115 تک پہنچا دیا، اگروال 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اجنکیا راہانے مجموعی سکور میں 24 رنز کا اضافہ کر سکے، ویرات کوہلی بھارت کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 76 رنز بناکر جیسن ہولڈر کی گیند پر ہیملٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ہنومان وہاڑی اور رشابھ پنٹ نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور 264 تک پہنچا دیا، وہاڑی 42 اور رشابھ پنٹ 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے تین جبکہ کیمار روچ اور کورنوال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پی ٹی ایم کے کم عقل مشر اور بھارتی چال                  تحریر:عرفان ممند

    پی ٹی ایم کے کم عقل مشر اور بھارتی چال تحریر:عرفان ممند

    پی ٹی ایم کے مشر اعظم منظور پشتین نے ایک ٹویٹ کیا۔ جس کا عکس آپ اس تحریر کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں اور یہ ٹویٹ تاحال ان کے ٹویٹر کی ٹائم لائن پر موجود ہے۔ ٹویٹ میں انھوں نے ایک اطالوی صحافی کا مضمون پوسٹ کیا ہے۔ مضمون کا ٹائٹل ہی کئی لوگوں کے کان کھڑے کر دینے والا ہے:
    Taliban back in Waziristan? Or may be ‘they never left’

    اردو میں لکھیں تو:
    کیا طالبان وزیرستان میں واپس آگئے ہیں؟ یا شاید وہ ‘کبھی یہاں سے گئے ہی نہیں تھے’

    مضمون کی مصنفہ فرانسسکہ مارینو نامی اطالوی صحافی ہیں۔ موصوفہ "Apoclypse Pakistan” نامی کتاب کی مصنفہ ہیں جس میں بھارتی موقف کو ترجیح دیتے ہوئے انھوں نے 2611 کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ایک ناکام سی کوشش کی تھی۔

    اس نئے مضمون میں بھی انھوں نے بجائے گراونڈ ورک کرنے کے پی ٹی ایم اور اس تنظیم سے جڑے کرداروں کو (جو کہ پاکستان کے ایک مخصوص طبقہ کے نمائندے بھی ہیں) ہی موقع دیا ہے کہ وہ اپنا موقف دیں اور اسی پر بنیاد رکھتے ہوئے پورا مضمون لکھ ڈالا جس میں انھوں نے بڑی ڈھٹائی سے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کو اٹھا کر کھڑکی سے باہر پھینکا ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ طالبان کبھی وزیرستان سے نکلے ہی نہیں اور پاکستانی ایسٹبلشمنٹ یا عرف عام میں پاکستانی فوج نے جو کچھ بھی دہشت گردوں کے خلاف کیا وہ ایک ٹوپی ڈرامہ سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتا۔ (حالانکہ اب تو بین الاقوامی رائے عامہ کا اس بارے میں واضح موقف ہے)

    اب اس مر مزید یہ کہ مضمون کہیں اور نہیں بلکہ ایک بھارتی آن لائن نیوز ویب سائیٹ The Quint میں چھپا ہے۔

    چلیں اطالوی خاتون اور ان کے بھارتیوں سے زیادہ پیار کی کوئی نہ کوئی توجیح نکل آئے گی مگر سوال یہ ہے کہ بالکل اسی انداز میں پاکستان کے پشتونوں کے چند خیر خواہ بالکل اسی انداز میں ان دونوں پر فریفتہ کیوں ہورہے ہیں؟ اور وہ بھی عین ان دنوں میں جب پی ٹی ایم کو ایک طرف پی ٹی ایم سے جڑے کچھ کارکنان کے والدین نے ایکسپوز کرنا شروع کیا ہےتو دوسری طرف کشمیر کے مسئلے پر بھارت کو پوری دنیا میں شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ اور اس کے بیانئیے کو جس مین اس نے ہمیشہ پاکستان کو ایک دہشت گردوں کا گڑھ قرار دینے کی ناکام کوشش کی، اس بیانییے کو شکست کا سامنا ہے، ایسے میں ایک بھارت نواز صحافی کی بھارتی جریدے میں چھپی ایک پراپیگنڈا تحریر کو پہلے فرحت اللہ بابر، پھر بشری گوہر پھر LUMS کی پروفیسر اور ٹویٹر پر Resistance movement کی سرخیل ندا کرمانی(اس تحریک پر بھی جلد ہی آپ لوگوں کو کچھ مطلع کروں گا) نے شئیر کیا پھر ثنا اعجاز اور پھر آخر میں مشر اعظم منظور پشتین نے اس پوری تحریر کو پورے طمطراق کے ساتھ اپنی ٹائم لائن پر چسپاں کر دیا۔ یاللعجب

    یہ وہی منظور ہے جو اپنے آپ کو غیرت مند پشتونوں کا والی سمجھتا ہے اور اس کا اور اس کے اس پاس کے لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ ایک ایسے ملک کے جریدے کا پراپیگنڈا تحریر پھیلا رہے ہیں جس پر اس وقت پوری دنیا میں تھو تھو ہورہی ہے۔

    میں نے پہلے سوچا تھا کہ ڈاکٹر عبدالحئی اور ان کے والد ڈاکٹر نور محمد کے حوالے سے کچھ لکھوں گا اور اس میں یہ بتانے کی کوشش کروں گا کی کیسے ٹی ٹی پی کے خارجیوں کی طرح پی ٹی ایم کے خارجیوں پر بھی کم و بیش وہی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں جن کا احادیث میں کئی بار ذکر کیا گیا ہے۔ فرق صرف بندوق اور موبائل فون کا ہے۔ کام دونوں کا ایک ہی ہے، تفرقہ، فتوی اور تقسیم در تقسیم۔

    مگر اس تحریر کا منظور کی ٹائم لائن پر آنا اور اس کی تنظیم سے جڑے باقی لوگوں کا اس تحریر کو پھیلانا۔۔ اس بات نے آمادہ کیا۔۔ کہ پہلے اس بات کو اپنے پی ٹی ایم کے پشتون بھائیوں سے کھل کر پوچھا جائے کہ ٹھیک ہے تم لوگوں نے جہاد کا مذاق اڑایا اپنے مشر اعظم کے کہنے پر، تم نے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی، تم نے لر و بر کا نعرہ لگایا، تم نے پشتون ولی کا علم اٹھانے کا دعوی کیا مگر تم لوگوں کی غیرت کو کیا ہوا کہ تم لوگ بھارت کے پراپیگنڈا کو اپنی بات بنا کر پیش کرنا شروع ہوگئے ہو؟ کیوں تم لوگوں نے پشتون نوجوانوں کو اسی راہ پر لگانے کی واضح کوششیں شروع کردی ہیں جس راہ پر کسی زمانے میں BLA, BRA اور TTP جیسی دہشت گرد تنظیمیں کم عقل نوجوانوں کو لگاتی تھیں؟

    تمھاری عقل کو کیا ہوگیا ہے؟ تم لوگ یہ دعوی کرتے ہو کہ تم حکمران رہے ہو، اس خطے کے۔ چلو مان لیا، تو کیا حکمرانوں کی اولاد اتنی بے عقل ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے اپنی ہی قوم کو کمزور کرے گی؟

    اب وقت ہے کہ راستہ سیدھا رکھتے ہوئے ہم پشتون عوام کے اصلی مسائل پر بات کریں۔۔

    تعلیم، تعمیر اور خوشحال مستقبل کی بات کریں۔

    صحت بمع سہولت کی بات کریں۔

    بات کریں تو اپنے پیاروں کی ان کے مستقبل کی اور اس مستقبل کا پشتون قوم اور علاقے کی ترقی سے جڑے خواب کی۔

    بھارتی سورما جو کچھ کشمیر میں کر رہے ہیں اور آج جو انھوں نے 19 لاکھ آسامی مسلمانوں کے ساتھ کیا اور جو وہ افغانی مسلمانوں کے ساتھ کر چکے وہ تم سب کی آنکھیں کھول دینے کے لئیے کافی ہونا چاہئیے۔

    پشتون زندہ باد
    پاکستان پائندہ باد