Baaghi TV

Author: +9251

  • شاباش عمران خان، ٹویٹر واپسی پر پہلے ہی ٹویٹ نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

    شاباش عمران خان، ٹویٹر واپسی پر پہلے ہی ٹویٹ نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

    لاہور: اینکر پرسن اور سینئر تجزیہ نگار عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا. انہوں نے اپنے پہلے ہی ٹویٹ میں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آؤ سب مل کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں.

    تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مرتبہ پھر ٹویٹ کرتے نظر آئیں گے کیونکہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا. انہوں نے اکاؤنٹ کی دوبارہ بحالی کے بعد پہلا ہی ٹویٹ کشمیریوں کے حق میں کردیا. انہوں نے کہا کہ "الحمد اللہ میں ٹویٹر پر واپس آگیا ہوں، آؤ سب ملکر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں”. اینکر پرسن عمران خان کے اس ٹویٹ کو چند ہی لمحوں‌ میں‌ ہزاروں لوگوں نے لائک اور شئیر کیا. ساتھ ہی ساتھ عمران خان صاحب کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہا گیا کہ وہ اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد بھی ڈرے نہیں بلکہ اپنے پہلے ہی ٹویٹ میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی.

    واضح رہے کہ اینکر پرسن عمران خان کا اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ نے کشمیر پر بولنے کی وجہ سے معطل کردیا تھا. تاہم اب ان کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا ہے.

  • ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا، نئی مصیبت گلے پڑ گئی ، حکومت بھی پریشان ، عوام بھی خوف زدہ

    ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا، نئی مصیبت گلے پڑ گئی ، حکومت بھی پریشان ، عوام بھی خوف زدہ

    اسلام آباد : پولیو کے بعد ملک میں نئی مصیبت نے سرا ٹھانا شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ایڈزکے مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔پاکستان کے شہروں اورجیلوں میں ایڈز کا مرض تیز ی سےبڑھنے لگا

    ذرائع کے مطابق ایڈز کے وہ مریض جو اس وقت جیلوں میں ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے اور جو ابھی تک میڈیکل ریڈار پر نہیں آسکے ان کی تعداد تو بہت ہی زیادہ ہوسکتی ہے. جیل حکام کے مطابق ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں 7اور سینٹرل جیل میں 8قیدیوں کے ایڈز کے مریض ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ ملتا ن کے 80شہری بھی ایڈ سے متاثر ہیں۔ ملتان کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کا پتا اُس وقت چلا جب وہاں اسکرینگ کیمپ لگائے گئے ۔

    پاکستان میں ایڈز پر کنٹرول کرنے والے ادارے کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نےبہاولنگر میں 24 افراد میں ایڈز ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ان میں سے ڈسٹرکٹ جیل کے15 قیدیوں میں ایڈکے وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔9 شہریوں میں بھی ایڈز کے وائرس کا انکشاف ہواہے ،مریضوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق بہاولپور کی سینٹرل جیل میں بھی6قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے مگر بہاولپور میں ایڈز کے علاج کی کوئی سہولت ہی موجود نہیں۔ مریضوں کو ڈی جی خان بھیج دیا گیا ہے ، یاد رہے کہ کافی دنوں سے ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کے حوالے سے پریشان کن خبریں آرہی تھیں اور سندھ میں اس حوالے سے بہت زیادہ مریض پائے گئے تھے ، تاہم اب ملک کے دیگر حصوں سے ان خبروں نے ملک بھر میں پریشانی کی کیفیت پیدا کردی ہے

  • بستی ملوک : روڈ حادثے کی وجہ سے حالت خطرے میں

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) سڑک کراس کرتے ہوئے ٹول پلازہ بستی ملوک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زخمی،دائیں ٹانگ فریکچر سرمیں شدید چوٹیں آئی ہیں زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا

    تفصییل کے مطابق بستی ملوک ٹول پلازہ کے قریب محمد ساجد رفیق ولد محمد رفیق قوم کھرل رات نو بجے کے قریب سڑک کراس کر رہا تھا کہ ایک کلٹس گاڑی نمبر ہر 232 ایم این جو ملتان کی طرف جا رہی تھی سڑک کراس کرتے ہوئے محمد ساجد رفیق کے اوپر چڑھا دی،گاڑی کا فرنٹ کا شیشہ ٹوٹ گیا جبکہ محمد ساجد رفیق کی دائیں ٹانگ فریکچر ہوگئی اور سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں،جنہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ،مریض کی حالت خطرے میں ہے.

  • ایک پائی وصول نہیں کی، پھر بھی احتساب کے دعوے کیے جا رہے ہیں، سراج الحق

    ایک پائی وصول نہیں کی، پھر بھی احتساب کے دعوے کیے جا رہے ہیں، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے پہلے دن سے لے کر آج تک یوٹرن لیے ہیں ، خطےکی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی ایٹم بم سے بھی زیادہ ضروری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکےبعد مظفرآباد پرحملےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی صدرکادونوں ممالک کومسئلےکاحل تلاش کرنےکامشورہ مضحکہ خیزہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیمر گرہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹرمپ سے یہ کہنا کہ ثالثی کی ضرورت نہیں ، کشمیر کا مسئلہ پاکستان سے بات کر کے حل کریں گے یہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والی بات ہے ۔ مودی سرکار لاتوں کی بھوت ہے ، باتوں سے ماننے والی نہیں ، پاکستان کے لیے مودی اور ٹرمپ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دے دیاہے ۔پاکستان معاشی محاذ پر تیزی سے پستی کی طرف جارہاہے ۔میگا کرپشن کیسز پر قومی دولت کو قرضوں کے نام پر ہڑپ کرنے والوں سے ایک پائی وصول نہیں کی جاسکی ۔صرف دعوے اور احتساب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہاہے ۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کہتی تھی کہ ایک سال مشکل ہے،عوام گھبرائیں نہیں،حکومت اب تک ملنے والے قرضوں اورامداد کی شرائط سے قوم کو آگاہ کرے،یکم ستمبر کو جماعت اسلامی کراچی میں کشمیر بچاؤمارچ کرے گی،کشمیر مارچ سےبھارت کو اندازہ ہو جائے گا کہ پاکستانی ہر مقابلے کے لیے تیار ہیں، کشمیر بچاؤمارچ بھارت کو پیغام دے گا کہ 22کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،

  • دنیاپور : محرم الحرام کی آمد پر میٹنگ

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ممبران امن کمیٹی اور لائسنسداران سے میٹنگ کی،میٹنگ میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں انتظامی اور عوامی امور کا جائزہ لیا گیا،میٹنگ میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز بٹ،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد نواز وڑائچ،قاری غلام عباس،مفتی اصغر رضوی،قاری محمد اکرم،امجد نقوی،صدیق حسین جعفری سمیت تاجر برادری،ممبران امن کمیٹی اور لائسنسداران موجود تھے-

  • کہروڑپکا : سرچ آپریشن میں اسلحہ برآمد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ صدر کہروڑپکا پولیس اور حساس اداروں کا امیر پور سادات میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ 12 بور بندوق اور 25 کارتوس برآمد،ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتار،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

  • بورے والا : ذخیرہ اندوزی کا گودام پکڑا گیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی کاروائی ۔
    تفصیلات کے مطابق الحمد سٹی میں ذخیرہ اندوز کے گودام میں چھاپہ مار کر 2400 کارٹن گھی اور 1500 سے زائد بوری چینی برآمد۔ گودام کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے استغاثہ پولیس اسٹیشن بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب کو سپیشل برانچ نے اطلاع دی کہ 505 ای بی روڈ پر واقع الحمد گرین سٹی ہاﺅسنگ سکیم میں ایک غیر قانونی گودام میں بڑے پیمانے پر گھی اور چینی ذخیرہ کی گئی ہے اس اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تھانہ صدر پولیس اور سپیشل برانچ کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارا تو محمود اقبال ولد عطاء محمد نامی شخص کے غیر قانونی گودام سے 2400 کارٹن گھی اور 1540 بوری چینی جو ذخیرہ کی ہوئی تھی اسے برآمد کر کے گودام سیل کرنے کے بعد اسکے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے استغاثہ
    تھانہ صدر پولیس کو دے دیا۔

  • بورے والا : ڈکیتی و چوری کی وارداتیں جاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ لڈن رتہ ٹبہ موضع قادرہ آباد ڈکیتی و چوری کی 2 وارداتیں

    تفصیلات کے مطابق پہلی چوری کی واردات سید جاوید منور شاہ سکنہ رتہ ٹبہ موضع قادرہ آباد کے گھر کی دیوار کو نقب لگا کر 4مسلح افراد گھر کے اندر داخل ہوئے 3 تولے طلائی زیورات ایک لیپ ٹاپ 45000 ہزار روپے لیں کر فرار ہوگے

    دوسری وادات میں
    سید ایاز شاہ سکنہ رتہ ٹبہ موضع قادرہ آباد گھر اپنے اہلخانہ کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ 4 نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ یرغمال بنا کر 10 تولے طلائی زیورات 60000 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گے

    دونوں وارداتوں میں پولیس مصروف تفتیش.

  • سینکڑوں چینی باشندے حملوں کی زد میں ، صورت حال کشیدہ ، حملہ آور کون ہیں، خبر آگئی

    سینکڑوں چینی باشندے حملوں کی زد میں ، صورت حال کشیدہ ، حملہ آور کون ہیں، خبر آگئی

    کراچی: سینکڑوں چینی باشندوں پر سخت حملہ ، حملہ آوروں نے کراچی میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے لیے مشکلات پیدا کردیں، اطلاعات کے مطابق کام کرنے والے چائینیز پر بھی ڈینگی وائرس نے حملہ کردیا ہے، کراچی کی ساحلی پٹی پرواقع چائنیز کالونی کے 230 رہائشیوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے اس کا انکشاف کیا ہے ، اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت عزرا فضل پیچوہو نے کہاکہ کانگو وائرس سے اب تک 29 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈینگی اور کانگو وائرس کے خلاف لائیو اسٹاک نے جانوروں پر اسپرے کی یقین دہانی کرائی تھی نگلیریا کے اب تک بارہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ پانی میں کلورین نہیں ہےشہریوں کو اپنا تحفظ خود کرنا چاہیئے۔

  • غریب عوام کے لئے بری خبر، سفر ہوا مہنگا،کرایوں میں 35 فیصد اضافہ

    غریب عوام کے لئے بری خبر، سفر ہوا مہنگا،کرایوں میں 35 فیصد اضافہ

    غریب عوام کے لئے بری خبر، پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 35 فیصد اضافہ کر دیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 35 فیصد اضافہ کر دیا ہے، کرایوں میں اضافے کے حوالہ سے منظوری ہونے والی سمری کے مطابق کارپٹ سڑک پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلومیٹر 93 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 23 پیسے، کچی سڑکوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلومیٹر 98 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 30 پیسے جبکہ ویگن اور منی بسوں کے کرایوں میں بھی فی کلومیٹر کے حساب سے بڑھا دئیے گئے ہیں۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول کے مہنگا ہونے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ایک برس میں پٹرول 28 روپے مہنگا ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل میٹرو بس کے کرایہ میں 50 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا تھا، میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا تھا ، میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کے بعد سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی .پنجاب حکومت میٹرو بسوں پرسالانہ9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی، بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی .پنجاب حکومت نے جاری منصوبوں پرسبسڈی بھی کم کردی.