Baaghi TV

Author: +9251

  • فیس بک اتھارٹی حرکت میں آگئی ، پولیو ویکسین کے خلاف پرا پیگنڈہ مہم پر 31 فیس بک پیجز بلاک

    فیس بک اتھارٹی حرکت میں آگئی ، پولیو ویکسین کے خلاف پرا پیگنڈہ مہم پر 31 فیس بک پیجز بلاک

    اسلام آباد:پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم کو ناکام بنانے کے لیے فیس بک انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ، سوشل میڈیا پر انسداد پولیو ویکسین کے خلاف متعدد مہمات شروع ہونے کے بعد فیس بک نے حکومتی پولیو پروگرام کی درخواست پر پروپیگنڈہ کرنے والے 31 فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کردیے،

    سوشل میڈیا پر یہ افواہ کے گردش کرنے کے بعد صوابی میں پولیو ویکسین کے باعث ایک سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ مذکورہ افواہ منظر عام پر آنے کےے بعد پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کا پوسٹ مارٹم ہونے کا انتظار کیا۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک منظم اور گمراہ کن مہم کا آغاز کردیا گیا جس میں لوگوں کو کہا گیا کہ بچی کی موت پولیو ویکسین کے سبب ہوئی لہٰذا اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائیں۔

  • برطانیہ پارلیمانی وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، کشمیر اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بات چیت

    برطانیہ پارلیمانی وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، کشمیر اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بات چیت

    اسلام آباد: کشمیر کی تازہ صورت حال پر برطانوی حکام بھی سفارتکاری کرنے لگے ، اطلاعات کے مطابق رات گئے برطانیہ کے پارلیمانی وفد نے ایم پی خالد محمود کی سربراہی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں کشمیر اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا

    اسلام آباد سے وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے برطانوی پارلیمانی وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ تین ہفتوں سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ۔ذرائع مواصلات پر پابندی عائد کر کے لاکھوں کشمیریوں کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیوں کی طرف سامنے آنے والی رپورٹس انتہائی المناک ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے برطانوی وفد کو بتایا کہ بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات سے پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے۔رات کی تاریکی میں گھروں پر ریڈ کرکے نوجوان اور بچوں کو جبراً اغواء کیا جا رہا ہے ۔ خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے نہتے کشمیریوں کو جبر و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر برطانوی اور یورپی پارلیمنٹیرینز کے کردار کو سراہا۔

    کشمیر کی صورت حال پر برطانوی پارلیمانی وفد کے شرکاء نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعوں کشمیر میں انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پر دل گرفتہ ہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالےسے بہت جلد مباحثیے کا انعقاد کرنے

  • ڈینگی وائرس نے اسلام آباد میں حملہ کردیا ، درجنوں افراد متاثر

    ڈینگی وائرس نے اسلام آباد میں حملہ کردیا ، درجنوں افراد متاثر

    اسلام آباد:مون سون کی بارشوں کے زور ٹوٹتے ہی ڈینگی وائرس نے اپنے حملے تیز کردیئے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ہے، پمز اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی۔ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے تھے۔

    دوسری طرف ڈینگی وائرس کے حوالے سے ترجمان پمز اسپتال نے کہا کہ اسپتال میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈ قایم کر دیا گیا ہے، جس میں 10 بیڈز رکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ظفر مرزا کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری ہیلتھ نے ڈینگی سے متعلق اجلاس منعقد کیا۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پرایک اور فضائی حملہ ، 4 فلسطینی شہید ، درجنوں زخمی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پرایک اور فضائی حملہ ، 4 فلسطینی شہید ، درجنوں زخمی

    غزہ:ہنود و یہود کی سازشیں جاری ، ایک طرف دہشت گرد بھارت کمشیری مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے تو دوسری طرف قابض ، مکار صیہونی اسرائیل فلسطینیوں پر بمباری کرکے ان کو شہید کررہا ہے. تازہ واقعہ میں بدھ کی صبح غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اس سے قبل بھی فضائی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

    فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے فضائی حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ بین الااقوامی خبر رساں اداروں نے ان تازہ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔گذشتہ روز بھی اسرائیل نے لبنانی البقاع کے علاقے قوسایا میں فلسطینی پاپولر فرنٹ تنظیم کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان اور شام کی سرحد پر تین حملے کیے اور البقاع کے مختلف علاقوں میں کئی دھماکے سنے گئے۔

  • امریکی سینیٹر کا سینیٹ میں کشمیراور کشمیریوں کی حمایت میں  قرارداد پیش کرنے کا اعلان

    امریکی سینیٹر کا سینیٹ میں کشمیراور کشمیریوں کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

    واشنگٹن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم شاید ٹرمپ کو تو نہ جھنجھوڑ سکیں مگر امریکی قانون ساز بڑے پریشان دکھائی دے رہے ہیں ، یہ وجہ ہے کہ امریکا کے سینیٹر گیری پیٹرز نے مسئلہ کشمیر پر سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے سینیٹر گیری پیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوج باہر نکالے اور شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکساس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر گیری پیٹرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ، گیری پیٹرز نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مسئلہ پر دیگر اراکین سینیٹ سے بات کریں گے اور سینیٹ میں قراردادپیش کی جائے گی۔مذکورہ سینیٹر نے ٹرمپ انتظامیہ پر بھی تنقید کی کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش کیوں ہے.

  • پاکستان کی حمایت سے ہی کشمیر آزاد ہوگا ، وزیراعظم آزادکشمیر نے امریکہ میں یہ اعلان کرکے کھلبلی مچادی

    پاکستان کی حمایت سے ہی کشمیر آزاد ہوگا ، وزیراعظم آزادکشمیر نے امریکہ میں یہ اعلان کرکے کھلبلی مچادی

    واشنگٹن: امریکہ میں‌ وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کے اس اعلان نے کھلبلی مچادی کہ پاکستان کی حمایت سے ہی کشمیر آزاد ہوگا ، کوئی مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرے یا نہ کرے پاکستان کی حمایت ضرور ی ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے چند عرب ملکوں کی بھارت نوازی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک حمایت نہ بھی کریں تو بھی کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    مقبوضہ کمشیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے صرف پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد جاری رہے گی، پُر امن جدو جہد کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر پر ان ممالک میں کام کرنا ہے جہاں انسانی حقوق کی اہمیت ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آچکی ہے، انسانی حقوق کے علم برداروں کے دروازے کھٹکھٹانے امریکا آیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • کبھی مایوس نہیں کرو‌ں گا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کس کے بارے میں یہ بہت بڑی بات کہہ دی

    کبھی مایوس نہیں کرو‌ں گا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کس کے بارے میں یہ بہت بڑی بات کہہ دی

    پشاور:میں سارے ایوان کی موجودگی میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کبھی بھی قبائلی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، قبائلی پرامن تھے، ہیں اور رہیں گے، افواہوں کے باوجود قبائلی علاقوں میں وقت پر صاف وشفاف انتخابات کرائے گئے۔اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے نومنتخب قبائلی اراکین کو مبارکباد دی۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا کے اسمبلی کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔

    ذرائع کے مطابق کل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ‌خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے میں نومنتخب اراکین کو اپنا کردارا ادا کرنا ہوگا، تمام سیاسی پارٹیوں، قبائلی عوام اراکین اسمبلی اور پاک فوج کا مشکور ہوں کہ قبائلی علاقوں کے انضمام میں حکومت کا ساتھ دیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنے علاقوں کے محرومیوں سے نو منتخب اراکین بخوبی واقف ہے، قبائلی علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے سیاست سے بالا تر ہوکر تمام ایم پی ایز کا ساتھ دیں گے۔

  • ظلم کی انتہا ، خون سفید ہوگیا، چچا کی اپنے ہی بھتیجوں پر فائرنگ ، واقعہ سے شدید خوف وہراس

    ظلم کی انتہا ، خون سفید ہوگیا، چچا کی اپنے ہی بھتیجوں پر فائرنگ ، واقعہ سے شدید خوف وہراس

    لاہور : خون سفید ہوگئے ، چچا نے اپنے بھتیجوں پر قیامات ڈھا دی، اطلاعات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں چچا نے اپنے دو بھتیجوں پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بھتیجا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

    لاہور پولیس کے مطابق چاچا نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سگے بھتیجوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 28 سالہ دلاور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ بابر شدید زخمی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم عارف عرف صابا موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • 19 ارکان اسمبلی کا اضافہ ،  خیبرپختونخوا اسمبلی نے نئی تاریخ رقم کر دی

    19 ارکان اسمبلی کا اضافہ ، خیبرپختونخوا اسمبلی نے نئی تاریخ رقم کر دی

    پشاور:بالآخر پاکستان کامیاب ہوگیا ، قبائلی علاقوں کو صوبہ خبیر پختونخواہ میں ضم کرنے کے بعد وہاں سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا کر فیصلے پر مہر لگا دی ، اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے نئی تاریخ رقم کر دی، قبائلی اضلاع کے 16 منتخب اور تین مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

    پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں بھی تبدیلی آگئی ہے جہاں سےپہلی بار منتخب اراکین نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔اسمبلی اجلاس میں نومنتخب اراکین نے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تو وہیں وزیراعلی محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی قید سے آزاد کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

    خبیر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے بلاول آفریدی نے کم عمر ترین رکن اسمبلی کی حثیت سے حلف لیکر ریکارڈ قائم کیا وہیں جنوبی وزیرستان سے آئے کارکن منفرد لباس کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی بلاول آفریدی نے کم ترین رکن اسمبلی کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ان کی عمر 25 سال 8 ماہ ہے۔

  • شجاع آباد دربار حضرت باباپھولشاہی کے  سالانہ عرس کی  تقریبات کا آغاز کردیا گیا

    شجاع آباد دربار حضرت باباپھولشاہی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) دربار حضرت بابا پھولشاھی کی سالانہ 3روزہ عرس تقریبات کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت نعت اور محفل میلاد سے شروع ہوا
    عرس میں ملک کے نامور قوال عبدلستار سعیدی ، اور عمر سعیدی نے قوالی پیش کی
    عرس تقریبات کی صدارت گدی نشین پیر علی طاہر خان صاحب قادری کی زیر سر پرستی میں کی گئی
    نماز عصر کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اور پھر نماز مغرب کے بعد چادر مبارک چڑھائی گئی ۔ ہر سال عرس کی سالانہ تقریب میں زائرین کی بہت بڑ ی تعداد زیارت کے لئے آتی ہے
    پیر صاحب کا تعلق انڈیا سے آ رھا ھے ۔ پیر صاحب انڈیا میں دور جنگل میں تنہائی میں کالے پہاڑ پہ روز تلاوت کرتے انکی تلاوت کا اتنا سرور تھا کے شیر خونخوار جانور بھی آپ کی تلاوت سننے پہاڑ پے آ جاتے تھے ۔عرس تقریبات
    ہر سال7 ذالحج کو منعقد ہوتی ہیں
    عرس مبارک کو مناتے ہوئے 50 سال سے اوپر کا عرصہ گزر چکا ہے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد