Baaghi TV

Author: +9251

  • بریکنگ: اسرائیل کے دو جاسوس گرفتار

    بریکنگ: اسرائیل کے دو جاسوس گرفتار

    تہران (اے پی پی) ایران میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کا کام کرنے کے الزام میں دوشہریوں کو 10,10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے.

    ایران میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں دو شہریوں جن میں سے ایک کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے،کو 10,10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے بتایا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے انوشے عاشوری پر اسرائیلی خفیہ ایجینسی موساد سے رابطوں اور انہیں حساس معلومات فراہم کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے جس کے تحت اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے.

    جبکہ دوسرا جاسوس موساد کے ساتھ وسیع رابطوںاور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہا، وہ موساد کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا۔ عدالت نے اسے بھی 10 سال کی قید سنائی ہے۔

  • پنجاب: کالجوں میں 4500 ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

    پنجاب: کالجوں میں 4500 ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری کالجوں میں 4500 کالج ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی، 400 خالی آسامیوں پر اقلیتی اور خصوصی افراد کے کوٹے سے بھرتیاں ہوں گی۔

    موجودہ تعلیمی سال کے دوران تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دیا جائے گا۔ سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دینے کا مطلب مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگا۔ متعلقہ محکمے کو سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

    ‏وزیراعلیٰ نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے سی ٹی آئیز کی بھرتی کیلئےجامع پالیسی کے بارے میں سفارشات طلب کرلیں۔ سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دورہوگی،بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا،سرکاری کالجوں میں تعلیمی معیارکوبہتربنائیں گے

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی اس سے پہلے بھی پنجاب حکومت کی طرف سے اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے خبر دے چکا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے باقاعدہ اس کی منظوری دے دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

  • چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین کی عسکری قیادت کی وزیراعظم کو یقین دہانی

    چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین کی عسکری قیادت کی وزیراعظم کو یقین دہانی

    پاکستان کے دورے پر آئے چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو کیانگ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنے چینی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین ہر موقع بالخصوص موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونےوالی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی، سول اورعسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل ژو کیانگ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور چین کے درمیان تمام موسموں پر محیط سٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ کو منفرد معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین خطے اور اس سے باہر امن اور استحکام کا مرکز ہے۔ وزیراعظم نے 5 اگست کے بھارت کی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تین ہفتوں سے لاکھوں کشمیریوں کا لاک ڈاﺅن جاری ہے، یہاں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال تشویشناک ہے اور بھارت کے اس اقدام سے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اپنے جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائی اور حالیہ انسانی بحران پر چین کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو کو فوری طور پر اٹھایا جانا چاہیے اور انسانی حقوق کی عالمی غیر سرکاری تنظیموں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ انسانی سانحہ کا بغور جائزہ لے سکیں.

    جنرل ژو کیانگ کا کہنا تھا کہ چین ہر موقع بالخصوص موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن اور معاشی استحکام کے لئے متنازع امور کا حل ضروری ہے۔ پاکستان اور چین خطے میں امن واستحکام کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہیں گے۔

    قبل ازیں چینی سینٹرل کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل زو کلی آنگ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چینی وائس چیئرمین کا نیول چیف نے پرتپاک استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈکورٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی۔

    امیرالبحر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک چین دوستی کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام اور افواج کے مابین باہمی اعتماد اور رواداری کا تعلق مثالی ہے۔ نیول چیف نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کثیر القومی بحری مشق امن 2019 میں چینی بحریہ اور انکی اسپیشل آپریٹنگ فورسز کی شرکت کا بھی شکریہ ادا کیا

  • امریکہ اشتعال پیدا نہ کرے، چین نے خبردار کردیا

    امریکہ اشتعال پیدا نہ کرے، چین نے خبردار کردیا

    بیجنگ (اے پی پی) چین نے امریکہ کو کہا ہے کہ امریکہ اشتعال پیدا نہ کرے بلکہ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے.

    تفصیلات کے مطابق چین نے امریکہ کو کہا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں ہماری سرگرمیوں کی سچائی سے واقفیت کے باوجود امریکہ حقائق کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کے ساتھ مسلسل غیر ذمہ دارانہ تبصرے کر رہا ہے، سیاہ کو سفید کہہ رہا ہے اور چیناسکی سختی سے مذمت کرتاہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین خطے کے امن و استحکام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عالمی قوانین اور نظم و ضبط پر سختی سے کاربند اور ان کی پاسداری کرتا ہے.

    یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنوبی چینی سمندر میں ویتنام کی تیل اور گیس کی سرگرمیوں میں مداخلت کر رہا ہے.

  • رحیم یار خان فروعی اختلافات کو بھول کو ملک وقوم کی بہتری اور قیام امن کے لئے کام کرنا ہے.ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

    رحیم یار خان فروعی اختلافات کو بھول کو ملک وقوم کی بہتری اور قیام امن کے لئے کام کرنا ہے.ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

    رحیم یار خان ()ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم مذہبی، لسانی اور گروہی معاملات سے نکل کر ایک ہو جائیں،ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو بھول کو ملک وقوم کی بہتری اور قیام امن کے لئے کام کرنا ہے، اللہ تعالیٰ نے ریاست اور قانون کے ذریعے جو اختیارات ہمیں دیئے ہیں وہ اختیارات جرائم کے خاتمے، قانون کی عملداری اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالہ سے منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی پی او عمر سلامت، ارکان پارلیمنٹ چوہدری محمد شفیق، میاں محمد شفیع، عامر نواز خان چانڈیو،اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز، ممبران امن کمیٹی علامہ عبدالروف ربانی، خواجہ محمد ادریس، ریاض احمد نوری، بابر زمان، مولانا فضل محمود حیدری، جمیل اظہر نقشبندی، شیخ اللہ وسایا قصوری، سید شاداب الحسن گیلانی، رانا محمد آصف، سید جاوید حسین شاہ، سید آصف حسین نقوی، مفتی عبدالقادر سعیدی، حاجی اکبر علی شاہین، صدر پریس کلب میاں احسان الحق، اشفاق خان ایڈووکیٹ ودیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر مذہب ہمیں دوسروں کے عقائد کا احترام سکھاتا ہے اور کسی بھی مذہبی تہوار کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں کی ذمہ داری ہے اور بطور ضلعی ایڈمنسٹریٹر مجھے خوشی ہے کہ ضلع رحیم یار خان کے تمام علماء کرام امن کے داعی اور قیام امن کے لیے اپنا بھر پور کردار اداکرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی تحصیلوں میں امن کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرکے محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دیں اور جلوس ومجالس کے روٹس کو کلیئر رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ پاکستان ایک فلاحی اسلامی ریاست ہے ہمارا دوسروں کے مذاہب اور فرقہ ورستی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے ایک دوسرے کی عزت کریں اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ علماء،مشائخ اور دینی جماعتیں امن و امان قائم رکھنے میں حکومتی اداروں کی مدد کریں، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو قائم رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کے علماء کرام اور مذہبی جماعتوں نے ہمیشہ قیام امن کے لئے ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا اس روایت کو مزید مستحکم بناتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک، عید تہوار سمیت دیگر مذہبی مواقع پر پولیس نے اپنے فرائض احسن انداز سے سر انجام دیئے او راب بھی عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کے قیام میں تمام مکاتب فکر اور منتظمین مجالس و جلوس پولیس کے ساتھ تعاون کریں، بغیر پیشگی اجازت کسی جلوس یا مجالس کا انعقاد نہیں کیا جائے جبکہ تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز فوری طور پر امن کمیٹی ممبران کے ساتھ مل کر محرم الحرام کی حکمت عملی مرتب کریں۔ارکان پارلیمنٹ چوہدری محمد شفیق، میاں محمد شفیع اور عامر نواز خان چانڈیو نے کہا کہ رمضان المبارک، عید الفطر، عید الاضحی سمیت مذہبی اور قومی تہواروں پر موجودہ حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اپنے فرائض سابقہ ادار کی نسبت بہتر انداز سے انجام دیئے جس کے باعث شہریوں کی جانب سے شکایات موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح محرم الحرام کے ایام میں بھی بھائی چارے کی فضا کو برقر ار رکھا جائے گااور ارکان اسمبلی اس میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ممبران امن کمیٹی خواجہ محمد ادریس، علامہ عبدالروف ربانی، ریاض نوری بابر زمان، مولانا فضل محمود حیدری سمیت دیگر نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں فرقے موجود مگر فرقہ واریت کا نام و نشان نہیں ہے اس ضلع کے تمام مسالک کے علماء کرام قیام امن اور مذہبی رواداری کے فروغ میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے قبل از وقت میٹنگ کا انعقاد کرکے اچھی روایت قائم کی ہے اور پیشگی مسائل سامنے آنے سے ان کے حل میں آسانی ہو گی۔اجلاس کے اختتام پر ملک وقو م اور کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

  • جعلی تعلیمی اسناد اور غیر قانونی چھٹیاں کرنے والے فضائی میزبان ، گھر بھیج دیئے گئے

    جعلی تعلیمی اسناد اور غیر قانونی چھٹیاں کرنے والے فضائی میزبان ، گھر بھیج دیئے گئے

    لاہور : دو نمبر ی نہیں چلے گی ، پی ٹی آئی کی قیادت کے حکم پر پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، جعلی تعلیمی اسناد پر نوکری حاصل کرنے والے اور ایئر لائن قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن، جعلی تعلیمی اسناد اور غیر قانونی چھٹیاں کرنے والے فضائی میزبانوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

    پی آئی اے ذرائع کی طر ف سے جاری تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں شعبہ فلائٹ سروسز سے تین ایئر ہوسٹسز اور دو اسٹیورڈز کو فراغت کے پروانے جاری کر دئیے، ایئر ہوسٹس صدف نواز، ارم قادر، شہاب تنویر، پر ایئر لائن قوانین کے کیخلاف لمبی رخصت کی وجہ سے ملازمتوں سے برطرف کیا گیا۔ ایئر ہوسٹس تھریسا کارڈوزا پر بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروانے پر نوکری سے برطرف کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایسے تمام ملازم کے خلاف کارروائی بھی ہوگی ، دوسری طرف پی آئی اے انتظامیہ نے سروس ڈسپلن ریگولیشن 1985 کے تحت ایئر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈ ز کو برطرف کیا، برطرف ملازمین کو ایئر لائن قوانین کے تحت پہلے شو کاز لیٹرز بھی جاری کیے گئے جن کا جواب داخل نہ کرایا گیا

  • ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، بچی سمیت 2 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمن کی توپیں خاموش

    ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، بچی سمیت 2 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمن کی توپیں خاموش

    بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے ہلمت اورٹنڈواس کےعلاقوں میں گولہ باری کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے بچی سمیت 2 شہری شہید، 4زخمی ہوئے ہیں‌ جبکہ گولہ باری سے 3 مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم میں ہلمت، تاوبٹ، نکرو سمیت متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،

    بھارتی فوج نےضلع جہلم ویلی کےعلاقےپانڈواورلیپاسیکٹرمیں بھی گولہ باری کی، پاک فوج کی منہ توڑجوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں، واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس پر پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جاتا رہا ہے.

  • فیفا نے ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا

    فیفا نے ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا

    برازیل (اے پی پی) فیفا نے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 26 اکتوبر سے 17 نومبر تک برازیل میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور انگولا گروپ بی میں نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور اور آسٹریلیا، گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہیٹی، فرانس اور چلی گروپ ڈی میں امریکا، سینیگال، جاپان اور ہالینڈ، گروپ ای میں سپین، ارجنٹائن، تاجکستان اور کیمرون جبکہ گروپ ایف میں میکسیکو، اٹلی، پیراگوائے اور سولومن جزائر شامل ہے۔

    ہر ٹیم تین تین گروپ میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں ناک آﺅٹ مرحلے کےلئے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • جیو نیوز انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر نادیہ فیصل قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

    جیو نیوز انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر نادیہ فیصل قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

    لاہور : جب کسی جان کی موت کا وقت آتا ہے تو وہ ٹلتا نہیں، ہر جان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے. اور پھر وہی ہوا کہ جیو نیوز کی انٹر ٹینمنٹ کی ایڈیٹر نادیہ فیصل کو اپنے رب کے پاس جانے کا پیغام آگیا اور نادیہ فیصل قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

    نادیہ فیصل کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے اس موذی بیماری سے جنگ لڑ رہیں تھیں۔نادیہ فیصل کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ آج انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز ظہر مبارک مسجد ڈیفنس فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔

    نادیہ فیصل طویل عرصے سے جیونیوز سے وابستہ تھیں اور فلمی حلقوں میں ’نینی‘ کے نام سے جانی جاتی تھیں، وہ بیماری کے باوجود اپنے فرائض منصبی ادا کرتی رہیں۔نینی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز سن 2000 میں انڈس ٹی وی سے بطور پروڈیوسر کیا، 18 اپریل 2007 کو جیوانگلش اور اس کے بعد اپریل 2015 میں جیونیوز اردو جوائن کیا۔

    اپنے کیئریر کے دوران اپنے ساتھیوں سے بہت برتاو رکھنے کی وجہ سے بہت مشہور اور قدر کی نگاہ سے جانی جاتی تھیں، باغی ٹی وی نادیہ فیصل کی وفات پر خاندان اور ادارے کے غم میں شریک ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ورثاکو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین

  • سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر کو پالے کیلے میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ ٹی 20 سیریز سے قبل مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کل جمعرات کو مقامی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی، ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا تمام میچز پالے کیلی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جائیں گے۔