Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی میں  ترک فوج کے 5 جنرل مستعفی، وجہ جان کر حیران ہو جائیں.

    ترکی میں ترک فوج کے 5 جنرل مستعفی، وجہ جان کر حیران ہو جائیں.

    ترکی کے ذرائع ابلاغ میں گذشتہ روز مسلح افواج کے پانچ جرنیلوں کے اجتماعی استعفے کی خبر نے ایک بھونچال پیدا کردیا مگر سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی۔ ترک وزارت دفاع اس حوالے سے خاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے ذرائع ابلاغ میں گذشتہ روز یہ خبر اچانک سامنے آئی کہ فوج کے پانچ جرنیلوں نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست ملٹری شوریٰ کی طرف سے کیے گئے فیصلوں پرعمل درآمد سے انکار کے بعد جاری کیا ہے۔ ان فوجی افسران نے فوجی کونسل کے فیصلوں پرعمل درآمد سے معذرت کی ہے۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں شام میں ادلب میں کے علاقے میں تعینات جنرل احمد آرجان چوبارجی، کردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں میں سرگرم عمرفاروق بوزدمیر اوررجب بوز دمیر شامل ہیں۔

    اگست کے اوائل میں فوجی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فوجی افسران کی ترقیابی پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں ان افسران کو ترقی نہیں دی گئی تھی۔

  • دنیاپور : کلین اینڈ گرین منصوبہ کاغذی کاروائی تک

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) وارڈ نمبر3 میں تحصیل انتظامیہ آنکھ مچولی سالوں پرانا گندگی کا ڈهیر محلے میں طرح طرح وبائی بیماریاں پهیلنے لگی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی لوگوں کے لیے اس حال میں جینا دشوار بلکہ ناممکن ھوگیا
    اهل علاقه کی اعلی احکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے

    تحصیل میونسپل کمیٹی دنیاپور مسلسل مبینہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے اگر فوری طور پر صفائی نہ کی گئی ہے تو آنے والے دنوں میں مزید گندگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے

  • ریٹائرڈ افسر کو ترقی کیسے مل سکتی ہے؟ یہ کام پی آئی اے نے کر دکھایا

    ریٹائرڈ افسر کو ترقی کیسے مل سکتی ہے؟ یہ کام پی آئی اے نے کر دکھایا

    لاہور: پی ائی اے کی لاجواب سروس نے کمال کردکھایا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے محکمہ سول ایوی ایشن(سی اے اے) نے 45 دن قبل ریٹائر ہونے والے افسر کو ترقی دے کر اپنی نوعیت کا انوکھا کارنامہ انجام دے دیا ہے۔سی اے اے اتھارٹی کے پبلک ریلیشن افسر کی جانب 4/7/2019 کو ریٹائر ہونے والے تنویر رسول کو جی گروپ 6میں ترقی دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق شعبہ ایچ ار کی جانب سے مراسلہ جاری ہونے پر ملازمین کی سی بی اے یونین نے بھی ایسے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ملازمین کی یونین نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر انتظامی امور چلانے والے اعلیٰ افسران سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ ایک ریٹائرڈ افسر کی ترقی کیوں کر اور کیسے ممکن ہوئی۔

  • بہترین کارکردگی کی وجہ سے  ڈی جی فوڈ اتھارٹی سیکرٹری ہیلتھ تعینات

    بہترین کارکردگی کی وجہ سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سیکرٹری ہیلتھ تعینات

    لاہور : بہترین کارکردگی کی وجہ سے حکومت نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ زاہد زمان کے 31 اگست کو رخصت پر جانے سے عہدہ خالی ہونا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے پاس رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کیپٹن (ر) محمد عثمان ستائیسویں کامن کے پی اے ایس آفیسر ہیں۔ جون 2018 سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان ڈی سی او لاہور کے علاوہ متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

  • 52 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والا پاکستانی کون ہے

    52 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والا پاکستانی کون ہے

    اسلام آباد:52 ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا خوش قسمت پاکستانی مارشل آرٹ ایکسپرٹ راشد نسیم جس نے حال ہی میں‌ تین نئے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بھارتی شہری بھاکر ریڈی کے دو اعزاز بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق راشد نسیم نے کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 234 اخروٹ توڑ ے جب کہ بھارتی مارشل آرٹ ایکسپرٹ بھاکر ریڈی نے ایک منٹ میں 229 اخروٹ توڑے تھے۔پاکستانی مارشل آرٹ ایکسپرٹ نے دوسرا ریکارڈ بھی بھارتی شہری کا ہی توڑا جس میں انہوں نے ایک منٹ میں ٹارگٹ پر114 گھٹنے کے وار کیے۔قبل ازیں یہ اعزاز بھی بھارتی شہری بھاکر ریڈی کے پاس تھا جس نے ٹارگٹ پر ایک منٹ میں 97 وار کیے تھے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی راشد نسیم نے تیسرا ریکارڈ امریکا کےایشریکا فرمان کا توڑا جو انہوں نے ایک منٹ میں سر سے 50 یارڈ اسٹک توڑ کر بنایا تھا۔پاکستانی سپوت نے ایک منٹ میں 64 یارڈ اسٹک توڑکر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے قبل ازیں انڈے توڑنے، سر سے ناریل اور تربوز پھوڑنے اور ہتھیلی سے اخروٹ توڑنے سمیت متعدد ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔

  • اب نہیں ہوگے تبادے اور نہیں کریں‌گے بھرتی ، وزیراعلیٰ‌ کی طرف سے حکم آگیا

    اب نہیں ہوگے تبادے اور نہیں کریں‌گے بھرتی ، وزیراعلیٰ‌ کی طرف سے حکم آگیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے تمام تقریر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔یہ پابندی کب تک رہے گی اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا

    ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں‌تقرری اور تبادلے پر پابندی لگادی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی تقری و تبادلہ پر پابندی عائد ہے تاہم ناگریز وجوہات یا انتظامی تبدیلی یا کسی ایسی پوسٹ پر تبادلہ کے لئے وزیراعلیٰ سے اجازت لینا ہو گی۔