Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ آنے کا امکان، شہری ہو جائیں تیار

    کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ آنے کا امکان، شہری ہو جائیں تیار

    اہل کراچی پھر سے ہو جائیں تیار، بارشوں کا نیا سلسلہ آنے کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم آنے کا امکان ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 اگست سے جنوب مشرقی سندھ اور کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات نظر آنے کے امکانات ہیں، جس سے ایک بار پھر سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال اور بھارتی ساحل اوڑیسا سے آگے بڑھ گیا ہے، مون سون سسٹم کے اثرات 28اگست تک کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں نظر آسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • وزیراعلی خیبر پختونخواہ کراچی کے کچرے پر بولنے سے پہلے حقائق معلوم کریں، سیعد غنی

    وزیراعلی خیبر پختونخواہ کراچی کے کچرے پر بولنے سے پہلے حقائق معلوم کریں، سیعد غنی

    وزیراعلی خیبر پختونخواہ کراچی کے کچرے پر بولنے سے پہلے حقائق معلوم کریں، سیعد غنی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے جواب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان کو میں تھر آنے کی دعوت دیتا ہوں ۔بلاول بھٹو زرداری کی حکومت نے تھر میں تاریخی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں ۔ عمران نیازی نے 350 ڈیم خیبر پختونخواہ میں بنانے کا دعوی کیا تھا، کیا ڈیم بن گئے ؟

    بلاول بھٹو نے تھر کول منصوبے کا وعدہ کیا اور مکمل کیا ۔تھر میں بہترین سڑکوں کا جال بچھایا گیا.وزیراعلی خیبر پختونخواہ کراچی کے کچرے پر بولنے سے پہلے حقائق معلوم کریں ۔کراچی میں موجودہ کچرہ پھیلانے کے ذمہ دار PTI کے ایک وفاقی وزیر ہیں۔

    علی زیدی نے نالوں سے کچرہ نکال کر پورے کراچی میں پھیلا دیا ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اپنے صوبے میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر توجہ دیں.محمود خان اپنے صوبے میں گرتی ہوئی صحت کی سہولیات پر توجہ دیں۔ محمود خان پنجاب میں عوام سے مفت صحت کی سہولیات کی واپسی پر احتجاج کریں ۔محمود خان کے صوبے کے مریض سندھ حکومت کی مفت اور بہترین صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ BRT پشاور میں ہونے والی کرپشن کا جواب دیں۔
    نیب کو مالم جبہ کرپشن کیس میں وزیر اعلی KPK کو جلد گرفتار کرنا چاہیے ۔

  • تھوڑی سی توجہ سے صفائی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے

    تھوڑی سی توجہ سے صفائی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے

    اپنی ذمہ داری ادار کر کے صفائی ستھرائی کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے. ہمارا مزاج ہی یہ بن چکا ہے کہ کاغذ کا ٹکڑا بھی ڈست بن میں پھینکنا گوارا نہیں کرتے، پھر سارا دوش حکومت کو دیتےہیں.

    ایک اے ٹی ایم مشین کے اندر رکھے ڈسٹ بن کو بھی استعمال کرنے کی عادت نہیں ہے .اسی طرح کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو ہمارے رویے کو عیاں کر رہی ہے اور اس کے ساتھ یہ کیپشن لکھا تھا "جو قوم اے ٹی ایم مشین روم میں رکھے ڈسٹ بن میں سلپ نہیں پھینک سکتی وہ اپنے شھر کو کیسے صاف رکھ سکتی ہے۔۔اور گالیاں ہم گورنمنٹ کو دیتے ہیں۔۔ہر ذمہ داری گورنمنٹ کی نہیں کچھ ذمہ داری عوام کی بھی ہے،”

    اس وقت پاکستان میں اہم مسئلہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور صفائی کا نہ ہونا ہے. پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کچرا اور کوڑا کرکٹ بہت بڑا مسئلہ ہے اسی طرح ملک کے دیگر علاقوں اور شہروں میں بھی یہی مسئلہ ہے. صفائی کے نہ ہونے میں ہمارا بہت بڑا کردار ہے. اگر پاکستانی عوام میں ہر کوئی فرد صرف اپنی ذمہ داری ادا کرے اور یہ کوشش کرے کہ اس نے کچرا صرف مخصوص جگہ پر ہی رکھنا ہے .تو صفائی کا یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے.

  • دنیاپور : ریسکیو ٹیم کا آپریشن جاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے 37 پل بازاری کے قریب بچہ نہر میں گرکر ڈوب گیا ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی نکال لی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 37 پل بازاری کے قریب سائیکل سوار بچہ نہر میں گرکر ڈوب گیاتھا۔

    بچے کی تلاش کے لیے دوسرے دن بھی ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ریسکیو ٹیم نے سرچ کے دوران بچے کی ڈیڈ باڈی کو نہر سے نکال لیا ۔

    گزشتہ روز بچے کا سائیکل نہر سے مل گیا تھا جبکہ بچے کی تلاش آج دوسرے دن بھی جاری تھی ۔ بچے کا نام مدثر اقبال عمر 5 سال جبکہ پل بازاری کا رہائشی تھا۔ریسکیو ذرائع

  • عرب امارات نے مودی کی خوشی کیلئے گاندھی کے ڈاک ٹکٹ  بھی جاری کر دیے، پاکسان کو جواب میں کیا کرنا چاہیے،جانیے خاص رپورٹ

    عرب امارات نے مودی کی خوشی کیلئے گاندھی کے ڈاک ٹکٹ بھی جاری کر دیے، پاکسان کو جواب میں کیا کرنا چاہیے،جانیے خاص رپورٹ

    مودی کی خوشی کی خاطر متحدہ عرب امارات پوسٹ کی طرف سے گاندھی کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کر دیے گئے،اہل پاکستان اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کا ایک اور اقدام، پاکستان کو کیا کرنا چاہیے جانیے باغی ٹی وی کی خاص رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: مسلمانوں کے قاتل اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے والے بھارتی وزیر اعظم کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے بعد یو اے ای کے پوسٹ آفس نے گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر یاداشتی ڈاک ٹکٹ شائع کیے ہیں. اپنے تعلقات بھارت کے ساتھ بڑھانے اور بھارتی سرکار کو مزید خوش کرنے پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہ اقدام بھی مسلمانوں اور کشمیریوں کے لیے اذیت کا باعث ہے اور ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے.

    کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والی بھاجپا سرکار کو اس قدر پذیرائی کے جواب میں حکومت پاکستان کو بھی چاہیئے کو چند ایسے اقدام کرے جس سے متحدہ عرب امارات کو مناسب جواب ملے.جس سے واضح ہو کہ ان کے اقدام پر پاکستانیوں اور کشمیریوں نے نا راضگی اور نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے. .حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ امارات ایئرلائن اور اتحاد ایئر ویز کو دی گئی سہولیات اور آسانیاں کم کرے. عرب شہزادوں کو پاکستان میں شکار کے مزید پرمٹ نہیں دینے چاہیے اور اسی طرح الاتصالات کمپنی کو دی گئ ریلیکسیشن بھی کم کردی جائے . اس کے اوپر جو واجبات قابل ادا ہیں ان کی واپسی کا فوری مطالبہ کیا جائے.
    ان سب اقدام سے کم از کم پاکستان کی طرف سے عرب امارات تک ایک مضبوط پیغام پہنچے گا. اور ان کو پاکستان کے جذبات کا اندازہ ہو گا..

  • رحیم یار خان سادہ لوح لڑکیوں کے اغوامیں ملوث گینگ کی سرغنہ تانیہ کا اعترافی بیان

    رحیم یار خان سادہ لوح لڑکیوں کے اغوامیں ملوث گینگ کی سرغنہ تانیہ کا اعترافی بیان

    رحیم یار خان ….. تانیہ اور عقو اوڈنی گینگ کافی عرصہ سے سادہ لوح لڑکیوں کو اغوا کرکے جسم فروشی کے علاوہ خرید و فروخت کر رہا تھا جس میں خواتین بھی ملوث ہیں.
    رحیم یار خان میں لڑکیوں کو آئس نشہ پر لگا کر جسم فروشی کروانے والے گروپ کا ڈراپ سین

    تانیہ میڈم اور اس کے گروہ  نے ہری پور ہزارہ کی اقراء نامی 17/16 سالہ ہوسٹس فیصل موورز کو اغواء کرکے فروخت کیا اور پروین نامی لڑکی کو بھی فروخت کیا بردہ فروش گینگ کی سر غنا فرزانہ عرف تانیہ جو کہ آئس کے نشہ کی عادی ہے کو گرفتار کر کے مزید دس ملزمان گینگ بردہ فروشی خواتین کے خلاف مقدمہ نمبر508/19. بجرم بی365/371 تھانہ اے ڈویژن رحیم یار خان درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس بردہ فروش گروہ کی سر پرستی کرنے والے چند نام نہاد صحافی ملزمان کو چھڑوانے کے لئے سرگرم ہیں اور ایماندار ایس ایچ او محمودالحسن کو بلیک میل کر کے بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔۔۔۔

     

  • کرکٹر حسن علی دبئی میں اپنی شادی کی تقریب کے بعد پاکستان پہنچ گئے

    کرکٹر حسن علی دبئی میں اپنی شادی کی تقریب کے بعد پاکستان پہنچ گئے

    لاہور: کرکٹر حسن علی دبئی میں اپنی شادی کی تقریب کے بعد پاکستان پہنچ گئے فاسٹ باولر جلد پی سی پی کا ٹریننگ کیمپ جوائن کریں گے.

    لاہور: باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : کرکٹر حسن علی دبئی میں اپنی شادی کی تقریب کے بعد پاکستان پہنچ گئے فاسٹ باولر جلد پی سی پی کا ٹریننگ کیمپ جوائن کریں گے. حسن علی غیر ملکی ایئرلائن کے زریعے ایئرپورٹ پہنچے. حسن علی دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ گوجرانوالہ روانہ
    واضح رہے کہ حسن علی اپنی شادی کے سلسلے میں چھٹی پر دبئی گئے تھے .ان کی شادی بھارتی لڑکی سامعہ آرزو سے ہوئی ہے. وہ اپنی چھوٹیاں کاٹ کر واپس لوٹے ہیں.واپس آکر کرکٹ کیمپ جوائن کر لیں گے.

    یاد رہے کہ حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

  • رحیم یارخان( )معروف عالم دین قاری فداحسین سعیدی بقضائے الہی وفات پاگئے

    رحیم یارخان( )معروف عالم دین قاری فداحسین سعیدی بقضائے الہی وفات پاگئے

    رحیم یارخان( )معروف عالم دین قاری فداحسین سعیدی بقضائے الہی وفات پاگئے‘ مرحوم کی نمازجنازہ مین مارکیٹ گلشن اقبال پارک میں مفتی عبدالمجیدخان سعیدی نے پڑھائی‘ نمازجنازہ میں سیاسی‘ سماجی‘ مذہبی ودینی شخصیات اورعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی‘ مرحوم کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کرنے کے لیے میت آبائی علاقہ کروڑپکاضلع لودھراں میں روانہ کردی گئی ہے‘ یادررہے کہ قاری فداحسین سعیدی بین الاقوامی اورقومی سطح پرقرات کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنزحاصل کرچکے ہیں۔

  • شام کی سرحد پر ڈرون حملے میں عراقی  ملیشیا کے دو جنگجو ہلاک

    شام کی سرحد پر ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے دو جنگجو ہلاک

    شام کی سرحد پر عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے دو جنگجو دو الگ الگ ڈورن حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

    شام کی سرحد پر ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے الحشد ملیشیا کے ایک کمانڈر کی شناخت ابو علی الدبی کے نام سے کی گئی ہے۔ یہ ڈرون حملہ جنوبی سرحد پر القائم شہر میں کیا گیا۔

    ڈورن طیاروں کی مدد سے الحشد ملیشیا کے بریگیڈ 45 کی دو پک اپ گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ خیال رہے کہ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا الحشد کے خلاف گذشتہ کچھ عرصےسے نامعلوم طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    حال ہی میں عراقی حزب اللہ کے ایک اسلحہ گودام پر نامعلوم ڈرون طیارے کی مدد سے بمباری کرکے اسےتباہ کردیا گیا تھا۔

    عراقی حزب اللہ کے اسلحہ کے مراکز پرحملوں میں اسرائیل کو ملوث قرار دیا جاتاہے۔ اسرائیل نےبھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے

  • مظفرگڑھ میں ٹرالر اور مسافر بس کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 3افراد جابحق،5زخمی ہوگئے

    مظفرگڑھ مسافربس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو1122کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا.مظفرگڑھ میں میانوالی روڈ پر چوک سرور شہید کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا.ریسکیو کیمطابق حادثے میں بس پر سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے.ریسکیو 1122 نے زخمی ہونے والے مسافروں کو پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا جہاں سے شدید زخمی ہونے والے 3 افراد کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا.ریسکیو 1122 کیمطابق بس ڈیرہ اسماعیل سے اوکاڑہ جارھی تھی جبکہ حادثہ تیزرفتاری اور اوورٹیکنگ کے نتیجے میں پیش آیا.پولیس کیمطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے.