Baaghi TV

Author: +9251

  • محکمہ تعلیم میں خالی آسامیاں ، بے روزگاروں کے لیے خوشخبری

    محکمہ تعلیم میں خالی آسامیاں ، بے روزگاروں کے لیے خوشخبری

    لاہور : حکومت پنجاب نے شعبہ تعلیم میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کرلیا ، یہ بھرتی کیسی ہو گی یہ بھی بتا دیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی، حکومت کا کالجز کیلئے انٹرن بھرتی کرنےکا فیصلہ ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں‌انٹرنی اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔لاہور کے کالجز میں 1 ہزار 384 اسامیاں خالی ہیں، 355مرد اور ایک ہزار 29 خواتین انٹرن بھرتی کی جائیں گی، بھرتی کا اشتہار ستمبر میں جاری کیا جائے گا۔

  • ایران نے اپنے ملک میں  امریکی تھنک ٹینک پر پابندی لگا دی

    ایران نے اپنے ملک میں امریکی تھنک ٹینک پر پابندی لگا دی

    ایران نے اپنے ملک میں ایک اور امریکی تھنک ٹینک پر پابندی لگا دی.

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ملک میں ایک امریکی تھنک ٹینک "فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز”(FDD) پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس تھنک ٹینک کا ہیڈ کوارٹر واشنگٹن میں ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں بتایا کہ ادارے کے سربراہ مارک ڈوبووٹز کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ بیان میں سخت لہجے میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے نے بالخصوص اس کے سربراہ نے دانستہ طور پر امریکی پابندیوں کی تیاری اور ان کو عائد کیے جانے میں سرگرم کردار ادا کیا جو کہ ایران کے خلاف "اقتصادی دہشت گردی” ہے۔

    امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگوس نے اتوار کے روز ایک بیان میں ایرانی فیصلے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "امریکا ایرانی حکومت کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے … ہم کسی بھی امریکی کی سلامتی میں بلا واسطہ یا بالواسطہ خلل ڈالنے کا ذمے دار ایران کو ٹھہرانے کا ارادہ رکھتے ہیں”

  • امریکا نے افغانستان سے نکلنے کا ٹائم فریم دے دیا

    امریکا نے افغانستان سے نکلنے کا ٹائم فریم دے دیا

    افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 15 سے 20 ماہ میں مکمل ہوگا۔ ابتدائی طور پر افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات میں اس پر اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم حتمی امور آج ( بروز پیر) ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے جس کے بعد باضابطہ اعلان ہوگا۔

    اتوار کے دن ہونے حتمی امور آج ( بروز پیر) ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔والے مذاکرات کے متعلق غالب امکان تھا کہ وہ رات گئے تک اختتام پذیر ہوجائیں گے لیکن طوالت کے باعث طے کیا گیا کہ پیر کے دن مزید بات چیت کی جائے گی۔

    افغان طالبان سے بات چیت میں امریکی وفد کی قیادت کرنے والے افغان نژاد زلمے خلیل زاد گفتگو مکمل کرنے کے بعد کابل کا دورہ کریں گے جس میں افغان قیادت کو تمام تر تفصیلات بتائیں گے۔

    امریکہ کے ساتھ ہونے والے حتمی سمجھوتے پر عالمی ضمانت دہندگان کی موجودگی میں دستخط ہوں گے۔ عالمی ضمانت دہندگان میں پاکستان، چین، روس، اور افغانستان سمیت اقوام متحدہ بھی شامل ہے۔

    افغان طالبان سے امریکہ کے ہونے والے معاہدے کے بعد 2020 کے آخر تک افغانستان س تمام غیر ملکی افواج نکل جائیں گی جن کی تعداد تقریباً 20 ہزار بتائی جاتی ہے۔

  • چنیوٹ میں انوکھی شادی

    چنیوٹ میں انوکھی شادی

    چنیوٹ میں انوکھی شادی میں دولہا دلہنیا لینے سائیکل پر پہنچ گیاجدید دور میں بارات گاڑیوں میں جانے کی بجائے 200 سائیکل پر لائی گئی دلہے کے سائیکل کو بگھی کی طرح سجایا گیا
    چینوٹ کے علاقہ پرانا لاری اڈا میں ایک انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جس میں دولہے میاں بارات گاڑیوں پر لے جانے کی بجائے سائیکل پر لے کر گئے طیب مغل نامی دلہے کے سائیکل کو بگھی کی طرح خوبصورت رنگوں اور پھولوں سے سجایا گیا جس میں دلہا بڑی شان سے اپنی دلہنیا لینے پہنچ گیا
    جبکہ دولہے کی بارات بھی دو سو سائیکل پر فیصل آباد روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں پہنچی بارات میں بچے بوڑھے اور خواتین بھی سائیکل پر ہی بارات لے کر آئے
    دولہے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی خواہش تھی کہ اس کی بارات سائیکل پر ہی جائے اس انوکھی شادی کو بہت سے لوگ دیکھنے بھی آے

  • لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد  نے کشمیریوں کے لیے کیا بڑا اعلان

    لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے کشمیریوں کے لیے کیا بڑا اعلان

    سابق کرکٹر جاوید میانداد نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بارڈر پر جانے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، پاکستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے بھارت کے ساتھ موجود بارڈر پر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر مشتمل آرٹیکل 370 ختم کرکے غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے، کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہئے، انھیں پاکستان سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • اور دشمن کو ہم نے کامیاب کردیا      فرحان_منہاج

    اور دشمن کو ہم نے کامیاب کردیا فرحان_منہاج

    آج سے دو دن پہلے تک پاکستان میں سوشل میڈیا پر کشمیر سہر فہرست تھا ہر شخص سیاسی، مسلکی و مذہبی وابستی سے بالاتر ہوکر کشمیر پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لارہا تھا ـ مودی کو ریاست کی جانب سے ہٹلر اور نازی ازم کا پیروکار کا بیانیہ عام ہورہا تھا ـ دنیا اس طرف متوجہ ہورہی تھی ـ پاکستان کے صحافیوں کی اکثریت کچھ لبرل ازم کے لبادے میں چھپے ناپاک لوگوں کے علاوہ کشمیر کا مقدمہ بڑے زور و شور سے بین الاقوامی سطح پر شد و مد سے لڑ رہے تھی ـ ایک موقع ایسا بھی آیا کہ بھارت کا جشن آزادی کا دن دنیا بھر میں یوم سیاہ بن کر ٹاپ رہا ـ
    لیکن پھر یہ ہوا کہ مودی کے پہلے سے متحدہ عرب امارات کے طے شدہ دورے میں ایک اعزاز دیا گیا جو کہ متحدہ عرب امارات کا اپنا طرز عمل تھا وہ اسکی اپنی خارجہ پالیسی تھی ـ مگر یہاں پاکستان میں ایک طوفان آیا ـ سوشل میڈیا پر رُخ ہی بدل گیا ہر طرف اسکی مذمت اس پر تحاریر کا نہ رکنے والا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ـ یہ بات صرف یہاں تک نہ رہی بلکہ اس کو سیاسی رنگ مل گیا ـ عمران خان کی جانب سے متحدہ ارب امارات کے امیر کو گاڑی میں ساتھ وزیر اعظم ہاؤس تک لیجانے پر جملے کسے گئے پاکستان کو بھکاری سے تشبیہہ دی جانے لگی ـ صحافی، تجزیہ نگار، دانشور، عام آدمی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مجھ سمیت اس رنگ میں رنگ گئے ـ پھر مودی کا نوازشریف کے گھر شادی پر آنا بھی سوشل میڈیا پر زینت بنا ـ فلسطین کا مودی کے ساتھ کھڑا ہونا بھی سامنے آیا ـ اور پھر کامران خان کی جانب سے عرب ممالک کی جانب سے مودی کو سول اعزاز دینے پر ایک رائے سامنے آئی تو اس کو بتنگڑ بن گیا اور اس رائے کو عمران خان کے ساتھ ملاقات سے جوڑ کر ایک مہم شروع ہوگئی ـ جس کے مرکزی کردار انصار عباسی بنے ـ اس موقع پر کل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان آیا جس میں انہوں نے ایک ڈپلومیٹ کی طرح ڈپلومیٹک بیان دیا کہ متحدہ عرب امارات کشمیر ایشو میں ہمارے ساتھ ہے اسکے بھارت سے اپنے تعلقات ہیں اور ہم سے اپنے تو اس پر ہی شور مچ گیا اور ایک اور مہم شروع ہوگئی ـ اس سارے شور طوفان اور کشمکش میں کشمیر بہت دور رہ گیا ہے ـ
    حالانکہ ان ہی دنوں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس کو بنیاد بنا کر ہم کشمیر کا ایشو بھرپور طریقے سے پیش کرسکتے تھے ـ بھارتی حکومت نے اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی اور اس کے وفد کو کشمیر سری نگر پہنچنے پر واپس بھیج دیا اور سری نگر جانے نہیں دیا ـ جس پر ان کے ہاں میڈیا پر اور سنجیدہ حلقوِں میں بہت تشویش کا اظہار کیا گیا اور ادھر پاکستان میں ایک دوسرے کی ایسی کی تیسی مارنے پر سب کی پوری توجہ مرکوز تھی اور ہر کوئی ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں نمبر لیجانے میں مصروف تھا
    دشمن اس پوری صورتحال کو یقیناً انجوائے کررہا ہوگا اور دیکھ رہا ہوگا پاکستان میں کشمیر پر ایک ہونے والا بیانیہ اب بکھر چکا ہے ـ میں نے دو دن میں جب سب کا تجزیہ کیا سب کا بغور جائزہ لیا اپنے لوگوں کا بیانیہ دیکھا تو جو میں آج سے دو دن پہلے خود کو جتنا طاقتور اور کشمیر سے جتنا مخلص سمجھ رہ تھا آج میں اتنا ہی خود کو کمزور اور کشمیر سے مخلص نہیں سمجھ رہا ـ
    میرے پاکستانیو! آؤ کشمیر کو مرنے نہ دیں، آؤ کشمیر کو زندہ رکھیں، ہم بعد میں آپس کے حساب چکتا کرلیں گے، آؤ جو قائل نہیں انہیں قائل کریں، آؤ دوبئی، بحرین، ابوظہبی، سعودی عرب جو بھی ملک ہے وہ ہندوستان کے ساتھ ہونگے مگر وہ میرا دل کہتا ہے کشمیر کے ساتھ کھڑے ہونگے ـ بس ہمیں ان کو بتانے سمجھانے اور دیکھانے کی ضرورت ہےـ کشمیری آج آزادی کی تمنا لیے سر پر کفن باندھے ظالم، جابر، متعصب دشمن کے سامنے کھڑا ہےـ ہم ان کی آواز، ہم انکا حوصلہ، ہم اسکی استقامت ہیں ـ میرے پاکستانیوں انکی آواز، انکی استقامت اور انکے حوصلے کو بکھرنے نہ دو ـ آؤ کشمیر کو زندہ رہنے دیں آپنی آواز میں، اپنی تحریر میں، اپنی تقریر میں آؤ اپس میں پھر ایک ہوکر کشمیر کشمیر کا ورد کریں ـ

    نامہ.نگار روزنامہ جرات ـ ( کراچی )
    بلاگر ـ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ

  • اسرائیل کا شام سے ایران کے یقینی حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ

    اسرائیل کا شام سے ایران کے یقینی حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ

    اسرائیل نے شام سے ایران کے یقینی ڈرون حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دمشق کے نواح میں ایرانی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اس فضائی حملے میں حزب اللہ کے دو جنگجو اور ایک ایرانی ہلاک ہوگیا ہے۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کا گذشتہ برسوں کے دوران میں یہ سب سے تباہ کن حملہ تھا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے کہا ہے کہ ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس اپنی اتحادی شیعہ ملیشیاؤں کے ساتھ مل کر اسرائیل پرحملوں کے لیے دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرون بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

  • میری والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں ، کس اداکارہ نے بہت بڑی بات کہہ دی

    میری والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں ، کس اداکارہ نے بہت بڑی بات کہہ دی

    اسلام آباد:یہ کسی نے کم ہی سنا ہو گا کہ کوئی والدین اپنی اولاد سے متعلق ایسی بات کہہ دے کہ ساری زندگی وہ اس کے لیے دکھ اور غم رہے ، والدہ اگر اپنی اولاد میں سے کسی کو یہ کہہ دے کہ میں تو ” تیرے جمن تے راضی ہی نہئیں ساں ” تو اس کے لیے کتنے کرب کی بات ہوگی، ہاں ایسا ہو بھی گیا اور ہوا بھی پاکستان کی بہت بڑاداکارہ کے ساتھ ، اطلاعات کے مطابق اداکارہ اقراءعزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں۔

    ذرائع کے مطابق اپنی روداد سناتے ہوئے اداکارہ اقراءعزیز نےکہا کہ ان کی والدہ نے ان کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر ان کی والدہ خوش نہیں تھیں اور وہ ان کے جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقراءان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ انہوں نے شوبزمیں اپنے کام کے ذریعے خود کو منواےا ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے کام کی بہترین طور پر پیش کریں۔

    اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ ہو کبھی بھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی منگنی کو لے کر ان کی شادی متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔ یا د رہے کہ ان دنوں کرکٹ اور شوبز کی بڑی بڑی شخصیات کی شادیوں نے دھوم مچا رکھی ہے، اقرا عزیز کے بیان کے بعد اب کس کی قسمت جاگتی ہے اگلے چند دنوں تک پتہ چلے گا

  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان, 503 پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان, 503 پوائنٹس کی کمی

    اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغازپر مندی کا رجحان موجود ہے۔

    پیر کے روز مارکیٹ 31 ہزار 350 کی سطح پر کھلی تاہم 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار846 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
    گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری رہی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا۔

    مارکیٹ 31 ہزار 884 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

    کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 534 پوائنٹ کی کمی سے 31350 رہا اور 174,374,850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,560,596,026 پاکستانی روپے رہی

  • اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں کہیں بارش

    اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں کہیں بارش

    اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں پیر کے روز بارش ہوئی جبکہ مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    منگل کے روز ہزارہ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔