Baaghi TV

Author: +9251

  • آفریدی کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر ، کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا

    آفریدی کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر ، کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا

    کراچی: کراچی کو نشہ فری بنانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں شروع ، اطلاعات کے مطابق سولجر بازار میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کر کے منشیات فروش آئس ڈیلر محسن آفریدی کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں پولیس اہل کار سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے محسن آفریدی سمیت دیگر منشیات فروشوں کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار پانچوں منشیات فروش خود بھی آئس اور چرس پینے کے عادی اور منشیات کے ڈیلر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ 15 مرد اور خواتین پر مشتمل ہے، گرفتار منشیات فروشوں میں پولیس اہل کار مصدق شاہ عرف بابر بھی شامل ہے، جو تھانہ سٹی کورٹ میں تعینات ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دیگر تین منشیات فروشوں میں آئس اور چرس ڈیلر بدر شجاع عرف بدر کمرشل، ارشد انصاری عرف ببلو، اور احسن آئسی شامل ہیں۔ملزمان آئس اور چرس کے بڑے ڈیلر ہیں، اس سے قبل بھی درخشاں، گزری، بہادر آباد، برگیڈ اور فیروز آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

    پولیس ذرائع نے اس گینگ کے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم محسن آفریدی نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا ہے، جس کے ذریعے وہ اسکول کالج اور یونیورسٹیز کے لڑکے لڑکیوں کو ایڈ کر کے آئس اور چرس کی طرف راغب کرتا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ مختلف گیسٹ ہاؤسز بھی ملزمان کے زیر استعمال تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے گیسٹ ہاؤسز کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔ملزمان کے قبضے سے 6 کلو چرس، بڑی تعداد میں آئس، 5 ٹی ٹی پستول اور آئس استعمال کرنے کی چیزیں برآمد ہوئیں۔

  • پنجاب بھرمیں تاسیس جماعت اسلامی کی تقاریب کل ہوں گی

    پنجاب بھرمیں تاسیس جماعت اسلامی کی تقاریب کل ہوں گی

    راولپنڈی :صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ کل26اگست کوجماعت اسلامی کا 78واں یوم تاسیس پاکستان سمیت پنجاب بھرکے اضلاع میں بھی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں اضلاع کی سطح پر یوم تاسیس کی تقاریب منعقدہوں گی جن میں نظریہ پاکستان اورمسئلہ کشمیرکونمایاں حیثیت حاصل ہوگی،مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کھاریاں گجرات میں منعقدہ تاسیس جماعت اسلامی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے، قائمقام امیرجماعت اسلامی پنجاب اقبال خان،حسن ابدال ضلع اٹک کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ ضلع راولپنڈی کے سیکرٹریٹ بالمقابل ہائیکورٹ بلڈنگ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ تنویراحمدہوں گے،ترجمان کے مطابق صوبائی سیکرٹریٹ موٹروے چو ک اسلام آباد میں جے آئی یوتھ کے زیراہتمام تاسیس جماعت اسلامی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس میں صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل،صدرنیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی،صوبائی صدر اویس اسلم مرزاخطاب کریں گے۔ صوبے کے دیگراضلاع منڈی بہاؤالدین،میانوالی،چکوال،جہلم،بھکر،سرگودھا، خوشاب سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے مقامات پر جلسے، مذاکرے، سیمینارز اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ جن سے مرکزی، صوبائی، ضلعی و مقامی ذمے داران کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی، دینی رہنما اور دانشور جماعت اسلامی کی 77 سالہ دینی،سیاسی وپارلیمانی جدوجہد،نظریہ پاکستان اورکشمیرکاز پر اظہار خیال کریں گے۔صوبائی ترجمان نے بتایا کہ قیام پاکستان سے6 سال قبل جماعت اسلامی کی بنیاد مفکر اسلام مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی قیادت میں 26 اگست 1941ء میں رکھی گئی تھی۔ 75 افراد سے قائم ہونے والا یہ پودا آج تناور درخت اور ایک عالم گیر تحریک کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی و سیاسی جماعت ہے جو کہ موروثیت و خاندانی سیاست سے پاک ہے۔ بانی امیر سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒکے بعد دوسرے امیر میاں طفیل محمد، تیسرے قاضی حسین احمد چوتھے سید منور حسن جبکہ موجودہ پانچویں امیر سینیٹر سراج الحق ہیں

  • راولپنڈی ٹریفک پولیس کے افسر کیخلاف مقدمہ درج،سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا

    راولپنڈی ٹریفک پولیس کے افسر کیخلاف مقدمہ درج،سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا

    راولپنڈی:راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کے خلاف تھانہ شالیمار اسلام آباد میں مقدمہ درج ہونے کا معاملہ،ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی ابرار سرور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہونے پر سی پی او فیصل رانا نے سخت نوٹس لے لیا۔سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد پولیس سےمقدمہ کی پراگریس منگوا کر حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کریں۔ قانون سب کےلئےیکساں اورقانون سےبالاتر کوئی نہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک اگر مقدمہ میں گناہ گار ہوگا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔

  • لاہور سمیت چار شہروں میں مہم کا آغاز کل سے ہوگا ، وہ مہم کیا ہے جس پر عمل کرنا سب پر لازم ہے

    لاہور سمیت چار شہروں میں مہم کا آغاز کل سے ہوگا ، وہ مہم کیا ہے جس پر عمل کرنا سب پر لازم ہے

    لاہور: پولیو فری پاکستان کا مشن جاری ، کل سے صوب پنجاب میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے.انسداد پولیو پروگرام پنجاب انچارج سلمان غنی کے مطابق یہ خصوصی مہم 26 اگست سے لے کر 29 تک جاری رہے گی.انسداد پولیو مہم کے دوران لاہور، سرگودھا، جہلم اور میانوالی میں 19 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پورے لاہور ضلع کو پولیو مہم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا، میانوالی اور جہلم کی 46 یونین کونسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔پروگرام کے مطابق لاہور میں پولیو وائرس کی شدید گردش کی وجہ سے مکمل لاہور کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور میں اب تک چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    جبکہ جہلم میں بھی ایک بچےمیں وائرس پایا گیا ہے، جس کی وجہ سے جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان اور سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کی 31 یونین کونسلوں میں مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان بھر میں پولیو کے کیسز سامنے آنے پر حکومت نے پورے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے پھر سے ملک گیر مہم شروع کردی ہے .

  • آملیٹ ود سلائز سویٹ، کھانے میں فرائڈ رائس چکن، تکہ کباب ، پی آئی اے کے مسافروں کی موجیں ہوگئیں

    آملیٹ ود سلائز سویٹ، کھانے میں فرائڈ رائس چکن، تکہ کباب ، پی آئی اے کے مسافروں کی موجیں ہوگئیں

    لاہور : پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی طرف سے مسافروں کے لیے نئے نئے پیکج ، مسافروں کو اپنا پکا گاہک بنانے کے لیے پی آئی اے کے ایگزیکٹیو اکانومی کلاس میں سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری ، پی آئی اے نے نیا پلیٹر میل متعارف کروا دیا، مسافر اب دوران سفر اضافی کھانے سے محظوظ ہوسکیں۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کیلئے نیا پلیٹر میل میں متعارف کروایا گیا ہے۔ پلیٹر میل میں اب چیز آملیٹ ود سلائز سویٹ، کھانے میں فرائڈ رائس چکن، تکہ کباب اور سیلڈ مکس سالن سمیت سویٹ میں پیسٹری فراہم کی جائے گی۔ مسافروں کی دوران سفر صحت کا خیال رکھنے کے لیے فریش کھانا، ناشتے میں پیاز، ٹماٹر، ہرہ دھنیا، پودینہ اور مکھن چیز سے بنا آملیٹ فراہم کیا جائے گا۔

    دوسری طرف پی آئی اے نے لاہور سے لندن اور کینیڈا سمیت دیگر ملکوں کی جانب سفر کرنیوالے مسافروں کو بہترین کھانا مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھانے کو پلاسٹک کی بجائے پولیتھن شیٹ سے کور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پی آئی اے کی سروس کو بہتر بنانے کے لیے ادارے نے پہلے بھی طرح طرح کی پیشکشیں دی تھیں

  • شریف ماں باپ کا بیٹا حمزہ ؛ برے دوستوں کی محفل کی بھینٹ چڑھ گیا ،  آئس نشہ کی لت نے ابدی نیند سلا دیا

    شریف ماں باپ کا بیٹا حمزہ ؛ برے دوستوں کی محفل کی بھینٹ چڑھ گیا ، آئس نشہ کی لت نے ابدی نیند سلا دیا

    لاہور : شریف ماں باپ کے بیٹے کو برے دوستوں کی صحبت نے برباد کرکے رکھ دیا ، ماں باپ کو بھی بیٹے کی نشئی ہونےکے طعنوں نے جہاں پریشان کر رکھا تھا وہاں وہی بیٹا ہمیشہ کے لیے داغ فراق دے گیا ، اطلاعات کے مطابق دوستوں کی بار بی کیو پارٹی آئس ڈرگ کی نذر ہو گئی، جوہر ٹاؤن کا رہائشی سیکنڈ ایئر کا طالب علم حمزہ محمود نشے کی زیادتی کے سبب دم توڑ گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق شہر ڈرگ کا مکروہ دھندا کرنے والوں کے حوالے، پولیس ، انتظامیہ اورعوامی نمائندے بدستور خواب خرگوش میں۔ سیکنڈ ایئر کے طالب علم حمزہ نے دوستوں کی جانب سے مجبور کرنے پر آئس نشہ لیا اور زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔ جوہرٹاؤن پولیس نے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔

    دوسری طرف حمزہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کی نااہلی کے باعث ان کے بچے کی جان چلی گئی، شہر میں آئس کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔حمزہ کے ورثا نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس نشے کے خلاف کارروائی کرکے اس کا خاتمہ کرے

  • اسلام آباد آزادی مارچ کب ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کر دیا

    اسلام آباد آزادی مارچ کب ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کر دیا

    جےیوآئی کےسربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طورپرناکام ہورہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبرمیں اسلام آبادمیں آزادی مارچ کافیصلہ کیاہے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے،
    عالمی برادری نےمجرمانہ طورپرکشمیرکےمعاملےپرآنکھیں بندکررکھی ہیں، دینی مدارس کےحوالےسےتنظیم المدارس کےمطالبات تسلیم کرتےہیں،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں اورملین مارچ پرامن ہوگا،

  • کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا ، کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کا عزم لیئے علی زیدی فضائی جائزہ لینے چل پڑے

    کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا ، کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کا عزم لیئے علی زیدی فضائی جائزہ لینے چل پڑے

    کراچی:کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا ، کراچی کی بہتری ، صفائی ستھرائی کے مشن پر علی زیدی فضائی جائزہ لینے چل پڑے ، پورے شہر کا فضائی دورہ کرکے انتظامیہ کو مزید احکامات دے دئیے ، اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کا فضائی جائزہ لیا، وفاقی وزیر نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق فضائی جائزے کے بعد علی زیدی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے حکام کے درمیان اجلاس کا انعقاد ہوا، یہ اجلاس کلین اینڈ گرین کراچی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے ایف ڈبلیو او کا کراچی کی صفائی میں کردار کو سراہا، انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی افرادی قوت اور مشینری سے ہمیں کافی سہولت ہوئی۔

    علی زیدی نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف ڈبلیو او کے ڈی جی اور ان کی ٹیم کا مہم میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے کراچی کو پاک صاف اور شفاف رکھنے کے مشن کو پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تسلیم کیا ہے اور اس بات کا عزم کیا ہےکہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی میں تحریک انصاف کےساتھ کھڑے ہیں

  • بابر اعظم کے 500 رنز ، انگلش کاونٹی میں جھنڈے گاڈ دیئے ، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سٹیڈیم گونج اٹھا

    بابر اعظم کے 500 رنز ، انگلش کاونٹی میں جھنڈے گاڈ دیئے ، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سٹیڈیم گونج اٹھا

    لندن : بابراعظم پھر چھا گئے ، برطانیہ کی سرزمین پر پاکستان زندہ بعد کے نعرے ، اطلاعات کے مطابق انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بابراعظم نے 500رنزمکمل کرلیے وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بابراعظم نے انگلش سرزمین پر اپنے جھنڈے گاڑتے ہوئے انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں ایک اورشانداراننگزکھیل ڈالی، بابراعظم نے سمرسیٹ کی طرف سے گلے مورگن کے خلاف 42گیندوں پر63رنزبنائے جس میں ایک چھکا اورسات چوکے شامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق بابراعظم انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ سکورربرقرارہیں،انہوں نے 11اننگزمیں 60کی اوسط اور152 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 541رنز بنالیے ہیں۔بابراعظم نے ایونٹ میں اب تک ایک سنچری اور4نصف سنچریاں بنائی ہیں جبکہ مجموعی طورپر14چھکے اور57چوکے بھی لگائے ہیں، بابراعظم انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں 500رنزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

  • قانون کے رکھوالے  نے 1 لروڑ 25 لاکھ روپے ہتھیا لیئے ، شہری کی درخواست پر مقدمہ ، فراڈی کون ہے ؟ ضرور جانیئے

    قانون کے رکھوالے نے 1 لروڑ 25 لاکھ روپے ہتھیا لیئے ، شہری کی درخواست پر مقدمہ ، فراڈی کون ہے ؟ ضرور جانیئے

    اسلام آباد: جب قانون کے رکھوالے ہی قانون شکنی کریں اور اپنے ہی ہم وطنوں کو لوٹنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں تو پھر کہا جا سکتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا دور دورہ ہے. ایسے ہی ایک مکار راولپنڈی ٹریفک پولیس کے افسر نے شہری سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس افسر ڈی ایس پی ٹریفک ابرار سرور کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ درج کرنے کے بعد ڈی ایس پی کے متعلق بڑی حیران کن خبریں آنے لگی ہیں جس سن کر ہرکوئی حیرا ن ہے.

    دوسری طرف مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک کے فراڈ کے خلاف مختلف افسران سے رابطہ کیا جن میں آر پی پی راولپنڈی ڈویژن محمد احسان طفیل، سی پی او راولپنڈی فیصل رانا، ڈی سی راولپنڈی محمد علی رندھاوا شامل ہیں تاہم انہوں نے بھی میری داد رسی نہیں کی۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابرار سرور نے 34 پلاٹ شہری کو فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ مدعی نے ڈی ایس پی ٹریفک کو چیک کے ذریعے رقم دی تھی۔اس ایف آئی آرسے یہ معلوم ہوتا ہےکہ ایک ڈی ایس پی اتنے پلاٹوں کا مالک یا مختار نے یہ جائیداد کیسے بنائی