Baaghi TV

Author: +9251

  • آر ایس ایس کی کشمیر آمد، شاہ محمود قریشی نے مسلم ملکوں کے سربراہان سے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    آر ایس ایس کی کشمیر آمد، شاہ محمود قریشی نے مسلم ملکوں کے سربراہان سے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کےاجلاس کےبعدثابت ہوگیاکہ مسئلہ کشمیرعالمی معاملہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیوکا21واں روزہے، مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ کی11قراردادیں موجودہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکےباعث غذائی قلت پیداہوگئی ہے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ آرایس ایس کےغنڈے مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں، اسلامی ممالک کےعوام اورسربراہان کومقبوضہ کشمیر پر توجہ دینی چاہیے، مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ کی11قراردادیں موجودہیں، مسئلہ کشمیر کا واحل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خودارادیت دینا ہے،

  • وہاڑی : فحاشی و عریانی پھیلانے پر گرفتاریاں

    وہاڑی نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی صدر راؤ طارق پرویز کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لڈن کا محفل مجرا پر چھاپہ ، تین ڈانسرز اور چار ملزمان کو غیر حالت میں گرفتار کرلیا گیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لڈن کے نواحی علاقہ کوٹ غلام قادر میں اشرف نامی شخص اپنے ڈیرہ پر مجرا کی محفل کروارہا تھا جس میں انڈین گانوں پر فحش ڈانس جاری تھاکہ ڈی ایس پی صدر وہاڑی راؤ طارق پرویز کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ لڈن نے محفل مجرا پر چھاپہ ماردیا ۔ اس دوران موقع پر موجود ملزمان تین ڈانسرز کے ساتھ بوس وکنار میں مصروف تھے کہ پولیس نے تین ڈانسرز اور نو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ دیگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کی بڑی کاروائی پر اہل علاقہ نے ڈی ایس پی صدر راؤ طارق پرویز اور ایس ایچ او عارف شاہ کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا مشن ٹیم کا حصہ بننے والوں کو ڈی ایس پی صدر راؤ طارق پرویز نے خالد سعید اے ایس آئی سب انسپکٹر شہباز حسین کانسٹیبل محمد آصف کو شاباش بھی دی.

  • بورے والا : نامعلوم افراد کی فائرنگ

    گگومنڈی (نمائندہ باغی ٹی وی) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق سیلاب ڈیوٹی سے وآپس آتے ہوے حبیب احمد پٹواری کو نامعلوم مسلح شخص نے چک نمبر 271 ای بی کے قریب فائر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔مضروب کو ٹی ایچ کیو بوریوالہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

  • بورے والا : محکمہ انہار کا آفیسر بازیاب

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ماچھیوال کی حدود میں پولیس نے دو روز قبل اغواء ہونے والےمحکمہ انہار کے مانیٹرنگ آفیسر محمد رفیع کو بازیاب کروالیا
    تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں577۔ای بی لاہوریاں والا کے رہائشی محکمہ انہار کے مانیٹرنگ آفیسر محمد رفیع کو21اگست کو دو کاروں میں سوار ملزمان نادر خاں پٹھان سکنہ سمندری ، بخت خاں پٹھان سکنہ ٹوبہ وغیرہ اسلحہ کے زور پر گاوں سے اغواء کر کے لے گئے تھے.
    جس پر تھانہ ماچھیوال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے
    ملزم نادر خاں کو گرفتار کر کے اغواءہونے والے محکمہ انہار کے مانیٹرنگ آفیسر محمد رفیع کو بازیاب کروالیا.

  • گٹر کی صفائی کرتے 3 خاکروب گر گئے . یہ بے چارے مزدور کون تھے ، خبر نے پریشان کردیا

    گٹر کی صفائی کرتے 3 خاکروب گر گئے . یہ بے چارے مزدور کون تھے ، خبر نے پریشان کردیا

    کراچی غریب بیچاروں کی زندگی بھی مشکل ترین لمحات سے گزرنے لگی ، اطلاعات کے مطابق آج لانڈھی بابرمارکیٹ میں سیورج کی لائن کی صفائی کے دوران تین خاکروب گر گئے۔ دو خاکروب کو بے ہوشی کے حالات میں نکال لیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی بابرمارکیٹ میں سیوریج کی صفائی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے ان خاکروبوں کو بے ہوشی کی حالات میں مین ہول سے نکال لیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش تاحال جاری ہے۔رفیق نامی خاکروب کی تلاشی کیلئے کھدائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مین ہول میں گرنے والی خاکروبوں کو حفاظتی آلات فراہم کئے گئے تھے۔

  • بورے والا : ایک اور منشیات فروش کی گرفتاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ صدر بدنام منشیات فروش گرفتار منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس بر آمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وھاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری
    اے ایس پی ایس ڈی پی او بورے والا آصف رضا کی سربراھی میں
    ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر نادر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش عدنان ولد ریاض سکنہ
    261 ای بی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس بر آمد کرکے
    مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • بورے والا : معصوم بچی کا قاتل گرفتار

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھ سالہ معصوم بھتیجی کو تیز دھار آلہ سے زخمی کرنے والا عرفان نامی چچا کو پولیس نے آج نواحی گاوں 255 ای بی سے گرفتار کر لیا
    ذرائع کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

  • عمران خان نڈر، بہادر وزیراعظم ، کشمیر کو لیئے بغیر پیچھے ہٹنے والا نہیں ، قوم کے اعتماد پر پورا اترے گا ، ہمایوں اختر

    لاہور :وزیراعظم عمران خان ایک بہادر ، نڈر اور حوصلے والا انسان ہے وہ اپنی قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گا، اب عمران خان کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نےایک تقریب میں کیا

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جس طرح پوری دنیا کو انگیج کیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اسی وجہ سے بھارت میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی اور اس کے برعکس اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی گئی،

    ہمایوں اختر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد معیشت کی ترقی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے اورآج ہماری معیشت کو سمت مل چکی ہے اور انشا اللہ وہ وقت آئے گا جب پاکستان کا شمار ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوگا۔

    ۔

  • نیب نے ابتک قومی خزانے میں‌ کتنے ارب روپے جمع کروائے؟ بڑی خبر آ گئی

    نیب نے ابتک قومی خزانے میں‌ کتنے ارب روپے جمع کروائے؟ بڑی خبر آ گئی

    چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کوشاں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہاکہ میگاکرپشن کےوائٹ کالرمقدمات نیب کی اولین ترجیح ہیں، مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانےکےلیےتمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،

    چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب کابنیادی مقصدملک سےبدعنوانی کاخاتمہ ہے، نیب کامقصدعوام کی لوٹی گئی رقم کی جلدازجلدواپسی ہے، نیب نےاپنےقیام سےاب تک326ارب روپےبرآمدکرکےقومی خزانےمیں جمع کروائے، گزشتہ20ماہ میں71ارب روپےبرآمدکرکےخزانےمیں جمع کرائے،

  • بورے والا : جرائم کی روک تھام کیلئے ناکے بندی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون انسپکٹر ملک طاہر عزیز
    شہر میں جرائم اور سٹریٹ کرائم میں کمی لانے کے لئے پر عزم اور سرگرم عمل
    شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور چیکنگ جاری
    کم عمر نوجوان موٹر سائیکل سواروں کی بھی پکڑ دھکڑ
    چیکنگ کے دوران بغیر نمبر پلیٹ کی 10 موٹر سائیکلیں تھانے میں بند کر دی
    نمائندہ شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ملک طاہر عزیز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے
    انکا کہنا تھا کہ اب انکے آنے کے بعد پولیس کے مناسب گشت اور ناکہ بندیوں کی بدولت شہری خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں.