Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا : گلیاں گندے پانی سے بھر گئی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) لکڑمنڈی ایف بلاک کاسیوریج سسٹم ناکارہ لکڑمنڈی سڑکیں جوہڑوں میں تبدیل وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خدشہ مکینوں کو شدید مشکلات

    تفصيل کے مطابق بورےوالا میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے حالیہ بارشوں کا پانی نکاسی نہ ہونے کے سبب ایف بلاک کی آبادی میں جمع ہوگیا گندے پانی سے بدبو اور تعفن کے سبب لکڑمنڈی ایف بلاک کے قریبی مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےگندے پانی سےوبائی امراض ڈینگی ملیریا پھیلنے کا شدید خدشہ لکڑمنڈی روڈ پر بڑے کھڑے بن چکے ہیں جو جوہڑوں میں تبدیل ہوچکے ہیں جس سے لکڑ منڈی کےمکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

  • مودی حکومت کا قیدی آصف سلطان امریکہ کے پریس فریڈم ایوارڈ کے لیے نامزد ، بھارت کے لیے پھر شرم کا مقام

    مودی حکومت کا قیدی آصف سلطان امریکہ کے پریس فریڈم ایوارڈ کے لیے نامزد ، بھارت کے لیے پھر شرم کا مقام

    سری نگر: بھارت کی ہٹ دھرمی اور بے شرمی کو ایک بار پھر شکست ، بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے کشمیری صحافی آصف سلطان کو امریکن نیشنل پریس کلب کی جانب سے ’پریس فریڈم ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    38 سالہ کشمیری صحافی آصف سلطان اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے باز نہ آنے کے جرم کی پاداش میں گزشتہ ایک سال سے پابند سلاسل ہیں۔ امریکہ کے نیشنل پریس کلب کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ امسال ان کا سالانہ ’John Aubuchon Press Freedom Award‘ ایوارڈ کشمیری صحافی آصف سلطان کو دیا جائے گا۔

    آصف سلطان کو گزشتہ سال 27/28 اگست کو جھوٹے الزامات کے تحت قابض بھارتی حکومت کی ایما پر بھارتی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے وقت کشمیری صحافیوں نے عائد کردہ تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور لغو قرار دیا تھا۔کشمیریوں نے آصف سلطان کو ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے.

  • بستی ملوک : لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی)نہر سے گمشدہ بچے کی لاش برآمد
    تفصیلات کے مطابق آج صبح تھانہ بستی ملوک کے علاقے چاہ شاہ والا قصبہ چہارم رانا مائینر سے ایک بچہ بعمر 2/3 سال کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع مقامی پولیس دی گئی پولیس نے لاش قبضہ میں لے شناخت کے لئے ورثہ سے رابطہ کیا گیا بچے کا نام محمد زاہد ولد عبدلرشید بتایا جارہا ہے اور کوٹلہ رحم علی نزد گردیزی موڑ کا رہائشی تھا ورثہ کہ مطابق بچہ کل دوپہر سے لاپتہ تھا بچے کی موت کی خبر سن کر بچے کے والدین کی حالت غیر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی ہے۔

  • بھارت قابل شرم ممالک کی فہرست میں شامل ، اسے کے باوجو د بے شرم ، کشمیریوں پرظلم وزیادتی کرنے سے باز نہیں آرہا

    بھارت قابل شرم ممالک کی فہرست میں شامل ، اسے کے باوجو د بے شرم ، کشمیریوں پرظلم وزیادتی کرنے سے باز نہیں آرہا

    جینیوا:بھارت اپنی کرتوتوں کی وجہ سے دنیا کا بدنام ترین ملک بن گیا ، اقوام متحدہ نے بھارت کو قابل شرم ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
    اطلاعات کے مطابق جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیریز کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فہرست میں ایسے ممالک کو رکھا کیا گیا ہے جہاں انسانی حقوق کی خاطر کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کی فہرست میں مجموعی طور پر 38 ممالک شامل ہیں جن میں سے 29 کو پہلی بار درج کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی اس فہرست میں جن ممالک کو رکھا گیا ہے وہاں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو قتل، تشدد، بد سلوکی، مجرمانہ سلوک، الزام اور گرفتاریوں کا سامنا ہے۔انٹونیو گوٹیریز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہم ان بہادر لوگوں کی خدمات کو سراہتے ہیں جنہوں نے مشکلات کے باجودہ ہمیں آگاہ رکھا۔سیکرٹری جنرل نے لکھا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والوں سزائیں دینا ایک قابل شرم عمل ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے

    جنرل سیکرٹری کی طرف سے جاری اس رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی آڑ میں کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا اقوام متحدہ سے رابطہ ختم کرنا ایک پریشان کن بات ہے۔اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والی خواتین کو جنسی زیادتی اور آن لائن ہراساں کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔اسسٹنٹ سیکرٹری انڈریو گیلمور کے مطابق رپورٹ میں جن واقعات کا ذکر کیا گیا ہے وہ اصل حقائق سے بہت کم ہیں جب کہ ہمیں سیاسی، قانونی اور انتظامی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

    یو این کی فہرست میں جن ممالک کو رکھا گیا ہے ان میں بھارت، روس، میانمار، مالدیپ، اسرائیل، ہنگری، فلپائن، تھائی لینڈ، وینزویلا، روانڈا، مصر، کانگو، کیوبا، کولمبیا اور دیگر شامل ہیں۔بھارت کو اس سے پہلے بھی ایسے شرمناک ایوارڈ مل چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بے شرم ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کی پرواہ نہیں کرتا

  • حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی ہو گئی، نکاح کی تقریب کہاں ہوئی؟ اہم خبر

    حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی ہو گئی، نکاح کی تقریب کہاں ہوئی؟ اہم خبر

    اداکار حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی ہو گئی ہے، دونوں کا نکاح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌ ہوا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اتوار کے دن حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے نکاح کی پروقار تقریب سادگی سے منعقد ہوئی اور اس میں چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی. حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کا کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چرچا چل رہا تھا جس پر حمزہ علی عباسی نے اس کی تصدیق کی تھی اور آج نکاح کی یہ تقریب منعقد ہوئی ہے،

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا کل ولیمہ ہو گا، حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے، مختلف فلموں اور ڈراموں سے مقبولیت حاصل کرنے والے حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی تھی تاہم اب ان کی شادی ہو گئی ہے،

  • الجزائر کے عبوری صدر نے سیکیورٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    الجزائر کے عبوری صدر نے سیکیورٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    افریقی ملک الجزائر کے عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے سلامتی سے متعلق ڈائریکٹرل جنرل بریگیڈیئرعبدالقادر بوھدبہ کو ان کے عہدسے ہٹانے کے بعد خلیفہ اونیسی کو نیا ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مقرر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خلیفہ اونیسی انپسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے گیارہ سال تک سیکیورٹی کے شعبے میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

    ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل کے عہدے سے ہٹائے گئے بوھدبہ بھی ماضی میں اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ انہیں الجزائر میں جوڈیشل پولیس ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات کیا گیا جب کہ سنہ 2012ء میں وہ افریقی ملکوں کی طرف سے عالمی پولیس’انٹرپول’ کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

  • دمشق کے قریب ایرانی اہداف پر اسرائیلی بمباری، ہلاکتوں کی اطلاع

    دمشق کے قریب ایرانی اہداف پر اسرائیلی بمباری، ہلاکتوں کی اطلاع

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ہفتے کی شب رات گئے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شامی دارلحکومت دمشق کے قریب ایرانی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    ترجمان کے مطابق اسرائیلی جہازوں نے پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈ کے اہلکاروں پر اس وقت آتش و آہن کی برسات کی جب وہ اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے بغیر پائلٹ بمبار ڈرون طیارہ اڑانے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

    دمشق کے قریب القدس بریگیڈ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد ہلاکتوں کے علاوہ مادی نقصان کی تصدیق اسرائیل فوج کر رہی ہے۔

    اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ان کی فوج نے بہت محنت اور کوششوں کے بعد اسرائیل پر حملے کی ایرانی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ نیتن یاہو کے بقول ایران کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔

  • مودی سرکار کا ایک اور گھناؤنا اقدام، ایسی کی حرکت کہ کشمیریوں‌ میں‌ مزید اشتعال پھیل گیا

    مودی سرکار کا ایک اور گھناؤنا اقدام، ایسی کی حرکت کہ کشمیریوں‌ میں‌ مزید اشتعال پھیل گیا

    بزدل بھارت نے ایک اور گھناؤنا اقدام اٹھاتے ہوئے سول سیکریٹریٹ سے ریاست جموں و کشمیر کا پرچم اُتار دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیوکا21واں روز ہے اور غاصب فوج نے سول سیکریٹریٹ پر ترنگا لہرا دیا ہے، بھارتی قابض انتظامیہ کی اس حرکت پر مقامی کشمیریوں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے،

    سول سیکرٹری پر اس سے قبل کشمیر کا پرچم لگا ہوا تھا تاہم اب ترنگا لہرائے جانے پر کشمیری عوام میں اشتعال پیدا ہو گیا ہے. مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ جس دن کرفیو اٹھا لیا گیا وہ بھارت کا ترنگا کسی طور یہاں نہیں رہنے دیں گے،

  • میپکو کی صارفین سے 22 ارب روپے کی وصولی

    میپکو کی صارفین سے 22 ارب روپے کی وصولی

    ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نجی صارفین سے بل کی مد میں 22 ارب روپے وصول کر لیے جبکہ گزشتہ پانچ ارب روپے رقم کی وصولی کی گئی۔

    سرکل ملتان کی گزشتہ وصولی کی شرح 99.76 فیصد رہی جبکہ وہاڑی سرکل کا ایک ارب 87 کروڑ ریکوری کے ساتھ شرح 100.92 فیصد رہی۔

    اسی طرح مظفرگڑھ سرکل کی دو ارب 49 کروڑ وصولی کے ساتھ شرح 97.92 فیصد رہی۔

    خانیوال سرکل سے ایک ارب 71 کروڑ روپے وصول کیے گئے اور بل ادا کرنے والوں کی شرح 98.56 رہی

  • کراچی شہر کے درمیان اراضی کو گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قرار دینے پر شہریوں‌ کا احتجاج

    کراچی شہر کے درمیان اراضی کو گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قرار دینے پر شہریوں‌ کا احتجاج

    سندھ حکومت کا شہر کے بیچ میں اراضی کو گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قرار دے دیا ہے تاہم ڈالمیا کے مکینوں نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قرار دینے پر حکومت سندھ کےفیصلےکو مسترد کردیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات نےڈالمیا میں خالی اراضی کوگاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قراردیا ہے، ستارہ مسجد ڈالمیا کے سامنے سرکاری اراضی کو گاربیج اسٹیشن قرار دینے پر اہل علاقہ کوتشویش ہے، علاقہ مکینوں‌ کا کہنا ہے کہ خالی سرکاری اراضی کےچاروں اطراف آبادی ہے،

    علاقہ مکینوں‌ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن میں جس بیدل کالونی کی نشاندہی کی گئی،وہ موجودہی نہیں، گندگی اورغلاظت یہاں جمع کرنےکی ہرگزاجازت نہیں دینگے، ڈالمیا، گلشن کے رہائشیوں کا گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،