Baaghi TV

Author: +9251

  • کرپشن فری پنجاب ، اب نہیں چلے گی کرپشن ، نیب کو مزید اختیار سے کرپٹ خوفزدہ

    کرپشن فری پنجاب ، اب نہیں چلے گی کرپشن ، نیب کو مزید اختیار سے کرپٹ خوفزدہ

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کا ویژن کام کرنے لگا ، پنجاب میں میگا منصوبوں کیلئے بیوروکریسی کی نئی حکمت عملی، میگا پراجیکٹ کی منظوری سے قبل پی سی ون کے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیب کو بھیجا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کرپشن فری پنجاب کے لیے سب سے پہلے کسی بھی پراجیکٹ کی منظوری نیب کی اجازت سے مشروط کر دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس فیصلے سے سیاسی مداخلت کا بھی خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاسوں میں بعض افسران نے تحفظات ظاہر کئے تھے کہ اتھارٹیز کو میرٹ پر فنڈز جاری کئے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں اب بیوروکریسی کوئی رسک نہیں لے سکتی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا منصوبوں کیلئے مالیت کا تخمینہ لگایا جائے گا کہ کتنے مالیت سے بڑھنے والے منصوبے کے دستاویزات کی تحقیقات نیب سے کرائی جائیں۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول رکھے، آرمی چیف نے فارمیشن افسران اور جوانوں سے خطاب کیا،

    آرمی چیف نےموسمی چیلنجز،زمینی صورتحال کےباوجود جوانوں،افسروں کی تیاری اور جذبے کو سراہا، آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی چیف نےدنیاکے بلندترین میدان جنگ میں افسروں، جوانوں کےجذبے کوسراہا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ ہیں،

    آرمی چیف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمکمل نظرہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکیلئےتیارہے،

  • مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر عوام طاہرالقادری کے ردعمل کو ترس گئی

    مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر عوام طاہرالقادری کے ردعمل کو ترس گئی

    لاہور : بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے اور مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہا کرنے پر جہاں اپنے بیگانے سب مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہاں کشمیر اور کشمیریوں سے محبت کرنے والے انسانی حقوق کے چند دعوے داروں کی طرف سے بھارت کی مذمت اور کشمیریوں سے وفا کے بیانات کو ترس گئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وقت صارفین پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے مودی سرکار کے لیے مذمتی بیان کا کئی دنوں سے انتظار کررہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرنے چاہیے تھی لیکن تین ہفتے ہوگئے ایسا کوئی بیان ابھی تک سامنے نہیں‌ آیا جس سے مودی کی حوصلہ شکنی اور کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہو

  • ٹویٹر نے ایک اور پاکستانی کا اکاؤنٹ معطل کردیا

    ٹویٹر نے ایک اور پاکستانی کا اکاؤنٹ معطل کردیا

    لاہور: ٹویٹر نے کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر پاکستانی فلموں کے ڈائریکٹر نبیل قریشی کا اکاؤنٹ معطل کردیا.

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ایک اور پاکستانی کا اکاؤنٹ معطل کردیا. ٹویٹر نے اس بار پاکستانی فلموں کے ڈائریکٹر نبیل قریشی کا اکاؤنٹ معطل کیا ہے. ٹویٹر کےاس اقدام کو پاکستانی صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے. صارفین نے ٹویٹر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں‌ کے حق میں آواز بلند کرنے پر ٹویٹر کو پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل نہیں کرنے چاہئیں.

    واضح رہے کہ ڈائریکٹر نبیل قریشی پہلے پاکستانی نہیں جن کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے بلکہ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 300 سے زائد پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردئیے گئے ہیں.

  • شجاعباد صفائی کا ناقص انتظام اور عوام پریشان

    شجاعباد صفائی کا ناقص انتظام اور عوام پریشان

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد محلہ نورالاسلام نزد ڈیرہ سید جاوید علی شاہ بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت بلدیہ شجاع آباد کا صفائی کا عملہ صفائی کرنے سے تو رہا اس علاقہ کی اسکے برعکس سارے شہر کا کچرا سید جاوید علی شاہ کے ڈیرے کے محلہ نورالاسلام میں ڈالنے لگا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کا سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے بچوں میں طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے لگی ویسے بھی شجاع آباد میں ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض بہت تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے بلدیہ شجاع آباد کی اس نااہلی کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید صاحبہ کی ہفتہ وار صفائی مہم سوالیہ نشان بن گئی ہے اہلیان علاقہ کی اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی , بلاول بھٹو کا گلگت میں خطاب

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی , بلاول بھٹو کا گلگت میں خطاب

    گلگت: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گلگت میں‌ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جوان اور معصوم شہری بھارتی بمباری سے شہید ہو رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

    چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ آج یہاں آ کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں‌، بلاول بھٹونے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں جو سیاچن پہنچی تھیں۔ بھٹو شہید نے گانچھے کو ضلع کا درجہ دیا، کسی حکومت نے گلگت بلتستان کا نہیں سوچا۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ میں شہیدوں کا وارث ہوں، میرے بڑوں نے اس ملک اور عوام کے لیے شہادت قبول کی۔ اس ملک کی سلامتی کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں۔ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے

  • سام سنگ نے نئے فون متعارف کروادیئے

    سام سنگ نے نئے فون متعارف کروادیئے

    لاہور: سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس اور گلیکسی اے 30 ایس متعارف کروا دئیے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس اور گلیکسی اے 30 ایس متعارف کرا دئیے ہیں، سام سنگ گلیکسی اے 50 سیریز سام سنگ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سیریز ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس میں رئیر پینل کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں جیومیٹرک پیٹرن اور ہولوگرافک ایفیکٹس شامل کیے ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 50 ایس میں نئے کیمرے شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں 48MP f/2.0 کا مین، 5MP ڈیپتھ سنسر اور 8MP 123-degree الٹرا وائیڈ ماڈیول ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ بھی 25MP f/2.0 سے اپ گریڈ کر کے 32MP f/2.0 کیا گیا ہے۔ دوسرے ہارڈ وئیر کے معاملے میں یہ گلیکسی اے 50 جیسا ہی ہے ، اس میں 6.4 انچ 1080×2340 پکسل انفینیٹی یو سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔

    دوسری جانب سام سنگ گلیکسی اے 30 ایس کا ڈیزائن تو تبدیل کیا گیا ہے لیکن یہ چار پرانے رنگوں میں ہی دستیاب ہوگا۔اس فون میں نیا رئیر کیمرہ 25MP f/1.7 مین (جو 16 میگا پکسل سے بڑھایا گیا ہے)، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ماڈیول اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ پہلے کی طرح 16MP f/2.0 ہے۔

  • عرب امارات نے کشمیریوں کے قاتل مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا ، اماراتی ولی عہد پر سخت جاری

    عرب امارات نے کشمیریوں کے قاتل مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا ، اماراتی ولی عہد پر سخت جاری

    ابوظہبی: کشمیریوں کے قاتل مودی کو اعلیٰ اماراتی ایوارڈ ، ولی عہد کے اس فیصلے پر سخت تنقید جاری ، اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا ہے

    عرب امارات کے ولی عہد کے اس اقدام کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی جارہی ہے. دوسری طرف اس فیصلے پر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باعث شدید تنقیدکی جارہی ، یاد رہے کہ 5 اگست کو اٹھائے گئے بھارتی اقدامات کے بعد احتجاج کے پیش نظر وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔اور اس وقت عالمی برادری بھارت کا ناطقہ بند کیے ہوئے ہے اور ان حالات میں اعلیٰ اماراتی اعزاز کشمیریوں سے غداری اور مظلوموں کے مقابلے میں ظالم کی مدد کے مترادف ہے

    سوشل میڈیا پر کئی افراد کے ساتھ ساتھ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے بھی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔متحدہ عرب امارات نے رواں سال اپریل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • عمران خان سے معاشی ٹیم کے اراکین کی ملاقات، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    عمران خان سے معاشی ٹیم کے اراکین کی ملاقات، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان سے معاشی ٹیم کے اراکین کی ملاقات ہوئی ہے،

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، 15 یونیورسٹیوں کو بہترین جامعات کا درجہ دینے کی تجویز منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمعاشی ٹیم کے دیگر ارکین بھی ملاقات میں موجود تھے، وزیر اعظم آفس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال،معیشت کی بہتری سےمتعلق مفصل روڈمیپ پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    ترجمان وزیر اعظم آفس نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعظم سےان کی معاشی ٹیم کی ملاقات تین گھنٹے جاری رہی ، ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمعاشی ٹیم کے دیگر ارکین بھی ملاقات میں موجود تھے،

  • لاہور میں سرکاری عمارتیں کرائے پر دی جائیں‌گی

    لاہور میں سرکاری عمارتیں کرائے پر دی جائیں‌گی

    لاہور:ایل ڈی اے کی ملکیتی جائیدادوں کو ایک سے دس سال کی مدت تک لیز پر دینے کے لئے قواعد کی منظوری ۔ اس سلسلے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا نواں اجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ جس میں لاہور میں‌ عمارتوں کو کرائے پر دیئے جانے کے معاملات پر بحث کی گئی

    ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق اس کرایہ داری نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام جائیدادوں کے حقوق کرایہ دار ی نیلام عام کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے۔لیز ہولڈرسے جائیداد کا کرایہ ہرسال ایڈوانس وصول کیاجائے گا اور کرایہ کی شرح میں سالانہ دس فیصد اضافہ کیاجائے گا۔اسی طرح ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں واقع مفادعامہ کی جگہوں کی الاٹمنٹ بھی نیلام عام کے ذریعے کی جائے گی جبکہ سرکاری ادارے اپنے دفاتر کے قیام کے لئے یہ پلاٹ ریزرو قیمت پر حاصل کرسکیں گے ۔