Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر خارجہ کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو ، کشمیر اور کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا

    وزیر خارجہ کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو ، کشمیر اور کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا

    اسلام آباد :پاکستان نے کشمیر اور اہل کشمیر کی آزادی کے لیے کوششیں‌تیز سے تیز کردی ہیں اسی سلسلے میں‌وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اور انتونیو گوئتریس کے مابین مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،یکطرفہ اقدامات کے بعد خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت نے گزشتہ 20 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے ،ذرائع مواصلات پر پابندی عائد ہے ، بھارتی یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں ۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بتایا کہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جو رپورٹس سامنے رہی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں ،مقبوضہ وادی میں انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ اس تشویشناک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • راہول گاندھی کو سری نگر سے زبردستی واپس بھیج کر فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی

    راہول گاندھی کو سری نگر سے زبردستی واپس بھیج کر فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج بھارت کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو جانےکی اجازت دیتے، آج دنیابھارت کااصل چہرہ دیکھ رہی ہے، کل مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرپیلٹ گن اورآنسوگیس کااستعمال ہوا،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا نے دیکھا کہ سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا، راہول گاندھی کواگلے جہاز سے واپس بھیج دیاگیا،

  • سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، لاستھ مالنگا جنہوں نے حال ہی میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے. آل راﺅنڈرز اینجلو میتھیوز اور تھسارا پریرا سمیت سرنگا لکمل اور دھنن جایا ڈی سلوا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔

    اعلان کردہ سکواڈ کپتان مالنگا، اویشکا فرننڈو، کوسل پریرا، دانشکا گوناتھلیکا، کوسل مینڈس، شیہان جے سوریا، ڈاسن شناکا، وانندو ہسارنگا، لکشن سنداکن، ایسورو اودانا، کاسن راجیتھا، لاہیرو کمارا اور لاہیرو مدوشنکا پر مشتمل ہے۔

  • چیئرمین نیب کا اینکر مرید عباس سمیت عوام سے اربوں لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کیخلاف کاروائی کا حکم

    چیئرمین نیب کا اینکر مرید عباس سمیت عوام سے اربوں لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کیخلاف کاروائی کا حکم

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت میڈیا اور دیگر افراد سے مبینہ طور پر اربوں روپے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کیخلاف ڈی جی نیب کراچی کو حکم دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم عاطف زمان نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر حیات کو کراچی میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد سے کراچی پولیس اس سلسلہ میں‌تحقیقات کر رہی ہے، دریں‌ اثناء نیب کو بڑے پیمانے پر عوام الناس سے موصول ہونےو الی شکایات اور کراچی پولیس کو موصول ہونےو الی درخواست کی روشنی میں چیئرمین نیب نے ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیکر فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعہ لوٹنےو الے گروہ کے مبینہ سرغنہ ملزم عاطف زمان کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ہے،

  • جس کالج کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی اسکی رجسٹریشن ہو گی منسوخ‌، اہم اعلان کر دیا گیا

    جس کالج کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی اسکی رجسٹریشن ہو گی منسوخ‌، اہم اعلان کر دیا گیا

    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر طارق بھٹہ نے کہا ہے کہ رواں ماہ کالجز کی انسپکشن ہورہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پی ایم ڈی سی نے کہاکہ 29اگست تک سارےکالجزکی انسپکشن مکمل ہوجائے گی، جن کالجزکی کارکردگی بہترنہیں اُنہیں ٹائم دیاجائےگا، جس کالج کی کارکردگی بہترنہ ہوئی اس کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائےگی، ڈاکٹرزکی ڈگری کی رجسٹریشن کوآن لائن کرنےکاکام بھی شروع کیاہواہے،

    واضح رہے کہ مختلف کالجز کی کارکردگی سے متعلق شکایات سامنے آ رہی تھیں تاہم اب صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر طارق بھٹہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ جس کالج کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی اس کی رجسٹریشن منسوخ‌ ہو گی، یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرزکی ڈگری کی رجسٹریشن کوآن لائن کرنےکاکام بھی شروع کیاہواہے،

  • مودی کیلئے بڑا جھٹکا، بی جے پی کے اہم لیڈر ہسپتال میں چل بسے

    مودی کیلئے بڑا جھٹکا، بی جے پی کے اہم لیڈر ہسپتال میں چل بسے

    بھارت میں ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی کے سینئر لیڈر، نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی ہسپتال میں‌ موت واقع ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بی جے پی لیڈر پچھلے چند دنوں سے بیمار اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل تھے، وہ 67 برس کی عمر میں ہلاک ہوئے ہیں، ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارون جیٹلی کا شمار بی جے پی کے اہم لیڈروں میں‌ ہوتا تھا، وہ 13 اکتوبر 1999 کو ہندوستانی وزیر مملکت بنے اور پھر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں وزیر خزانہ کے عہدے پر رہے.

    ارون جیٹلی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے. ان کی موت پر بی جے پی لیڈروں اور عوام غمزدہ ہیں،

  • خوشاب میں جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

    خوشاب میں جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب اسمبلی کی رکن محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے ترجمان ایم این اے محترمہ جویریہ ظفر آہیر صاحبہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی ملک شاہ نواز آہیر نے پاکستان تحریک انضاف کے ورکرز کے ہمراہ خوشاب میں سالانہ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی رکن محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے اور ترجمان ایم این اے ملک شاہ نواز آہیر نے کہا کہ ہمارے خوشاب سمیت سرگودھا ڈویژن میں ایسا ٹیلنٹ موجود ہے جس کی پوری دنیا میں مسال نہیں ملتی انشاءاللہ ہماری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ایک سال کے اندر ہم نے اپنے ملک کی یوتھ کے لئے وہ کچھ کیا جو پچھلی حکمرانوں نے سوچھا بھی نہیں تھا آنے والے وقت پاکستانی نوجوان کو ملک سے باہر نوکریوں حاصل کرنے کے لئے نہیں جانا پڑے گا بلکہ پاکستان سے باہر موجود نوجوان پاکستان آئیں گئے۔ جبکہ ترجمان ایم این اے ملک شاہ نواز آہیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، مناسب مواقع ملنے پر وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منواتے ہیں۔ محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے اور ترجمان ایم این اے ملک شاہ نواز آہیر نے کہا کہ آپ سے الیکشن سے پہلے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائے گئے انشاءاللہ

  • اےڈی سی (آر)عدیل خیدر کی سربراہی میں ڈی سی آفس میں اجلاس

    اےڈی سی (آر)عدیل خیدر کی سربراہی میں ڈی سی آفس میں اجلاس

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) اے ڈی سی(آر) عدیل حیدر کے زیرصدارت پنشن اور ڈسپلنری کیسوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی کانفرنس روم میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امتیاز احمد مانگٹ کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم،پاپولیشن، میونسپل کمیٹی کے زیر التوا ء کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔ صدر اجلاس نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی ساری زندگی کا بڑا حصہ سرکار کی خدمت میں گزارا ہوتا ہے۔ اور پھر سرکاری ملازمین نے ریٹائر ہونا ہوتا ہے۔ اس لئے ریٹائرڈملازمین کے پنشن کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پرنمٹایا جائے۔

  • لاہور میں ایک انڈر پاس کا نام کشمیر سے منسوب

    لاہور میں ایک انڈر پاس کا نام کشمیر سے منسوب

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،لاہور میں نیوکیمپس انڈرپاس کا نام کشمیر سے منسوب کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے نزدیک انڈرپاس کا نامور صحافی وارث میر کے نام پر تھا۔اب اس کا نام بدل کر کشمیر انڈر پاس رکھ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی 36 سڑکوں اور 9 پارکوں کے نام کشمیر سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں سے لاہور کے 11 مقامات کے نام کشمیر سے منسوب کیے جائیں گے۔

    اس وقت کشمیر کی تحریک آزادی عروج پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ بیس دن سے کرفیو نافذ ہے۔ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گرد ی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے جوان ہیں۔ موجودہ حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہر ممکن طور پر اظہار یکجہتی کی کوشش کر رہی ہے۔