شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد جلالپور روڈ نزد جگوال بلوچ کالونی کے مین ہول کے ڈھکن غائب جو بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد جلالپور روڈ نزد جگوال بلوچ کالونی گلی نمبر چار کے مین ہول کے ڈھکن تک غائب ہیں جو کافی دنوں سے کھلا ہوا ہے جوکسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتا ہے جو بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عوام کی ارباب اختیار اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Author: +9251
-
شجاع آباد گلی محلوں میں مین ہول کے ڈھرکن غائب اور انتظامیہ خاموش
-

آصف زرداری جیل سے باہر جانے کے لئے بیتاب، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے،آصف زرداری کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا جائے ،حکومت آصف زرداری سےمتعلق ڈاکٹروں کی سفارشات پرعمل درآمد کرے،سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ،آصف زرداری کے طبی ٹیسٹ کرائے جائیں.
اڈیالہ جیل میں قید سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کا بدھ کو جیل میں طبی معائنہ ہوا۔ طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔
قبل ازیں آصف زرداری کی بہن کی حالت کو بھی پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی تشویش ناک قرار دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ فریا ل تالپور کو ایسی حالت میں جیل منتقل کیا جانا درست نہیں ہو گا۔
دیگر سیاستدانوں کا بھی یہی حال ہے ۔ جب جیل میں جاتے ہیں تو ان کو خطرناک بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔ لیکن جب جیل سے باہر ہوتے ہیں تو ان کو کوئی بیماری نہیں ہوتی۔ عوامی حلقوں نے سوال اٹھا یا کہ جب مذکورہ شخصیات لوٹ مار اور منی لانڈرنگ میں مصروف ہوتی ہیں تو تب انہیں کوئی بیماری لاحق نہیں ہوتی۔
آصف زرداری نے جیل میں سہولیات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان کو جیل کی جانب سے اے کلاس کی سہولیات نہیں ملیں گی ،ملزمان کو اپنے اخراجات پر تمام سہولیات رکھنے کی اجازت ہو گی،ملزمان اپنے خرچ پر اے سی، ٹی وی، کوکر،اخبار،فریج رکھ سکیں گے،آصف زرداری اورفریال تالپور کواٹینڈنٹ بھی اپنے خرچ پررکھنے کی اجازت ہو گی .
یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔
-

کپتان نے مخالفین کی ایک اور وکٹ گرادی
گلگت (اے پی پی) سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان وزیر ولایت علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی.
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر ولایت علی نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر صدر جسٹس(ر)سید جعفرشاہ سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر صوبائی صدر نے وزیر ولایت کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ولایت کی شمولیت سے بلتستان میں پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر شاہ ناصر، نائب صدر سید امجد زیدی سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر، سینئر رہنماغلام نبی ایڈوکیٹ، سینئر رہنما گلاب شاہ آصف،ظہیر الدین بابر،طفیل احمد اور علی کاظم نے ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کیا۔
یاد رہے کہ وزیر ولایت علی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق سے تھا۔
-

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف،آصف زرداری لوٹامال واپس کردیں،میں ضمانت دیتا ہوں انکو چھوڑدینگے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری توبہ نہیں کرتے،ایم کیو ایم کے لوگ ہمارے ساتھ بانی ایم کیوایم کےنظریے کیساتھ نہیں بیٹھے
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے 2ارب انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے،ہم ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کہا فلیش پوائنٹ پر ہیں،یقین سے کہتا ہوں مسلم امہ کشمیریوں کے ساتھ ہے،سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیرکو زیر بحث لایا گیا،یہ بھارت کیلیے دھچکا ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے اسکے نتائج تباہ کن ہونگے ،ہم نے بھارت کیساتھ تجارت بند کردی ہے،سفارتی تعلقات میں کمی لائےہیں
واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے،.
-

صدر مملکت کی تازہ ترین ٹویٹ
اسلام آباد (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ظلم وجبرکا کوئی ہتھکنڈہ کشمیریوں کا بھارت مخالف عزم دبا نہیں سکا، وہ ہرقیمت پر آزادی چاہتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ظلم وجبرکا کوئی بھی ہتھکنڈہ کشمیریوں کے بھارت مخالف عزم کو دبا نہیں سکا اور وہ ہرقیمت پر آزادی چاہتے ہیں، یہ ہے سری نگر جہاں جمعہ کے روز کرفیو، پابندیوں، بلیک آﺅٹ، آنسو گیس اور فائرنگ کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کشمیری عوام بشمول مرد، خواتین اوربچے بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔
This is Srinagar yesterday despite curfews, bans, blackouts, teargas & firing. No amount of oppression & brutality can suppress the resentment of the Kashmiris against India. They want freedom at all costs. Please retweet and let the world know. pic.twitter.com/2OqueQmJpY
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 24, 2019
انھوں نے اپنے 20 لاکھ سے زائد ٹوئٹر فالورز اور دیگر شہریوں سے اپیل کی کہ اس ویڈیو کوری ٹویٹ کریں تاکہ دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر کی اصل صورتحال جان سکے.
-

مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو اگر اسلام آباد کی طرف آنا آتا ہے تو ہمیں روکنا بھی آتا ہے، قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے تو کینٹینر بھی دیں گے اور پانی بھی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں حکومت کے خلاف دھرنے کے حوالہ سے مشاورت کی گئی
مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کے لئے متحرک ہو گئے، جے یو آئی کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام یو این او کی قراردادوں کی کھلی توہین قراردیا گیا،
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں دھرنے کے حوالہ سے تاریخ پر مشاورت کی گئی ، باغی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اکتوبر میں اسلام آباد میں دھرنا دینا چاہتے ہیں.،
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس اے پی سی کے بعد چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی ہوئی، بعد ازاں ایک اور اے پی سی ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارچ کریں گے،اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.
-

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
جمعیت علماء اسلام ف کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا ہے جس کی صدارت امیرجمعیت علماءاسلام فضل الرحمان نے کی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کےپہلےروزمسئلہ کشمیرسرفہرست رہا، اسلام آباد لاک ڈاؤن پر مشاورت کل ہوگی، مولانافضل الرحمان نےاراکین کوملکی اوربین الاقوامی صورتحال پربریف کیا، مجلس شوریٰ اراکین نےبھارتی اقدام کویواین اوکی قراردادوں کی توہین قراردیا،
اجلاس میںپاس کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیوانسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنےکےمترادف ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اب کہاں ہیں؟ انسانی حقوق کی تنظیموں کوبھارت کےظالمانہ اقدام کیوں نظرنہیں آئے؟
-
آبی ذخائر کم: عوام سے پانی کم استعمال کرنے کی اپیل
جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا میں آبی ذخائر کم ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے وہاں کی عوام سے پانی کے کم استعمال کی اپیل کردی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے عوام سے پانی بچانے کی درخواست کی ہے۔ جکارتہ کے گورنر نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے نتیجے میں عوام پانی کا ممکنہ حد تک کم استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ آئندہ 10 روز میں بارشوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے جس سے زیر زمین پانی کے ذخائر کم ہو سکتے ہیں۔
-

قرآن کریم سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشخبری ” تفسیرالقران الکریم ” کی ایپ لانچ ہوگئی
لاہور : قرآن کریم سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشخبری ، حافظ عبدالسلام بن محمد کی "تفسیر القرآن الكريم ” سے بھر پور مستفید ہونے کے لیے ایک اسی ایپ متعارف کرا دی ہے کہ جس کے استعمال کے بعد تشنگی نہیں رہے گی،تفصیلات کے مطابق حافظ عبد السلام بن محمد کی "تفسیرالقران الکریم ” بڑی تیزی سے مقبول ہوئی تھی اور اس کے مقبول ہونے کی وجہ اس کی بہت سی خوبیان تھیں
باغی ٹی وی کے مطابق حافظ عبد السلام بن محمد کی "تفسیرالقران الکریم ” کی تیار کی گئی ایپ موبائل ایپلیکیشن ہے اور اس کا پیٹرن بہت خوبصورت ہے ، اس ایپ کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ اس میںکاپی ،پیسٹ اور شیئر کرنے کے آپشن موجود ہیں، اس ایپ میں لفظ اور آیت نمبر تلاش کرنے کی سہولت بھی موجود ہے،
حافظ عبد السلام بن محمد کی "تفسیرالقران الکریم ” کی تفسیر کی ایپ میں اردو ترجمہ وتفسیر خوبصورت نستعلیق فونٹ کے ساتھ ہے ، گوگل پلے سٹور سے مفت ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت بھی اس ایپ میں فراہم کی گئی ہے. اس ایپ کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ اسے انسٹال کرنا بھی بہت آسان ہے
-

چائنہ نے بحری جہاز تحفے میں بھجوادیا
کولمبو (اے پی پی) چائنہ نے سری لنکا کو بحری جہاز تحفے میں بھجوادیا.
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں منعقد خصوصی تقریب میں چین کی جانب سے دیے جانے والے بحری جہاز کو باقاعدہ طور پر سری لنکا کی بحریہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالا، بحریہ کے کمانڈر ڈی سلوا، سری لنکا میں تعینات چینی سفیر چن شیو، چینی فوجی اتاشی شیو جیانگ وی اور سری لنکا کی فوجی و حکومتی عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالا نے بحری جہاز کی شاندار کارکردگی کو سراہا اوراس قیمتی تحفے کے لیے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
چین کی جانب سے تحفتاً دیا جانے والا یہ بحری جہاز نزدیکی سمندرمیں گشت اور جاسوسی جبکہ سمندر میں دور جا کر سلامتی ، تلاش اور بچاؤ کی امداد ی سرگرمیوں سمیت دیگر مشنز سرانجام دے گا۔