Baaghi TV

Author: +9251

  • بجلی کی قیمت میں ایک  روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46  پیسے فی یونٹ تک اضافہ

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سال نو پر قوم کو نیا تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیاہے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سال نو پر قوم کو نیا تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کیا گیا تھا. سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، 26 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی گئی تھی۔
    نیپرا کا کہنا تھا کہ اگست کا ایف سی اے صارفین سے 19 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیاتھا ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت 11 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا گیا تھا.

  • افتخار ٹھاکر کی ڈگری پر نیویارک اکیڈمی نے سوالات کیوں اٹھائے؟‌

    افتخار ٹھاکر کی ڈگری پر نیویارک اکیڈمی نے سوالات کیوں اٹھائے؟‌

    معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کہتے ہیں کہ کیرئیر کے آغاز کی بات ہے کہ میں ایک ڈرامہ کرنے کے لئے امریکہ گیا ، وہاں میرا جھگڑا کسی بندے سے ہو گیا وہ بہت طاقتور تھا ، ڈرامہ ختم ہو گیا پاکستان واپس جانے کا وقت آگیا ، میں‌نے محسوس کیا کہ یہ بندہ تو بہت طاقتور ہے شوبز حلقوں میں اسکا بڑا نام ہے او یہ مجھے کسی صورت وہاں کام نہیں‌کرنے دے گا. میں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ بات کی اس نے کہا کہ تم کچھ عرصہ یہیں رہو،جب اسکا غصہ ٹھنڈا ہوجائیگا تب واپس چلے جانا. مجھے اسکا مشورہ سمجھ میں آیا لہذا میں نے نیویارک میں‌قیام کیا ، میں نے بی اے کر رکھا تھا ، اپنی ڈگریاں پاکستان سے منگوائیں لیکر نیویارک اکیڈمی چلا گیا ، کہ کچھ پڑھ لوں ، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا بی اے ہے

    ہمارے لئے میٹرک ہے ، میں بہت پریشان ہوا ہمت نہ ہاری اور دوبارہ سے پڑھائی کی ڈگری لی، سوا تین سال وہاں رہا، وہاں مجھے اچھی نوکری مل گئی ، پانچ لاکھ مہینہ اور ایک گاڑی تھی میرے پاس ، لیکن میں نے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا تومیری کمپنی والے حیران ہوئے بولے کیوں جا رہے تو میں‌نے کہا کہ میرا مشن تھا پڑھنا وہ میں نے پڑھ لیا اب میں اپنے ملک واپس جائونگا مجھے واپس آکر افتخار ٹھاکر بننا تھا لہذا میں واپس آیا اور ویسے بھی اس ملک نے مجھے عزت دی تھی میں کیسے اسکو چھوڑ‌سکتا تھا.

  • رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.58 فیصد کمی یکارڈ

    رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.58 فیصد کمی یکارڈ

    رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کی جانب سے صنعتی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 11.45 فیصد کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 63.61 فیصد کمی، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 23.22 فیصد کمی، آئرن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 0.87 فیصد کمی اور کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فرنیچر کے شعبے کی پیداوار میں 99.29 فیصد اضافہ اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 8.18 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ادارہ شماریات نے ماہانہ بیناد پر دسمبر میں ملکی برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ریکارڈکی گئی تھی. جبکہ درآمدات 5 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں تھی. اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں سالانہ بیناد پر تجارتی خسارے میں 40.68 فی صد کمی آئی ،سالانہ بیناد پر ماہ دسمبر کے دوران درآمدات31.91 فی صد اور برآمدات 16.64 فیصد کم ہوئی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    جولائی تا دسمبر تجارتی خسارے میں 32.63 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی تھی چھ ماہ کے دوران درآمدات 22.63 فی صد کمی کے ساتھ 31 ارب 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ برآمدات 5.79 فیصد کمی کے ساتھ 14 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں ۔

  • سجل علی نے شئیر کیا تکلیف دہ وقت سے گزرنے کا تجربہ

    سجل علی نے شئیر کیا تکلیف دہ وقت سے گزرنے کا تجربہ

    باصلاحیت اداکارہ سجل علی جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ، انہوں نے اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کی ، شروع میں تو ان کی شادی کافی اچھی چلتی رہی لیکن بعد ازاں ان کے رشتے میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں اور انجام انکی علیحدگی کی صورت میں نکلا. دونوں نے گوکہ آج تک اپنی طلاق کی خبروں‌کی تصدیق یا تردید نہیں‌ کی لیکن دونوں ایک دوسرے سےالگ رہتے ہیں. سجل علی نے حال ہی میں کہا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں‌ تکلیفوں سے بھی گزرتا ہے اس وقت مایوسی اس پر حاوی ہوتی ہے لیکن اللہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کو صبر اور حوصلہ دے دیتا ہے اسکی توقعات سے بھی زیادہ حوصلہ دیتا ہے. انہوں نے یہ کہا اس بات پر یقین مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے.

    یاد رہے کہ سجل علی آج کل ڈرامہ سیریل ان کہی میں‌نظر آرہی ہیں، اس میں ان کا کردار مختلف نظر آرہا ہے ، اس میں ان کو بلال عباس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بلال عباس کےساتھ سجل علی کی آن سکرین جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے . ان کے پہلے بھی ایک ساتھ پراجیکٹس آچکے ہیں جن میں رنگریزہ قابل زکر ہے دونوں نے فلم کھیل کھیل میں ، بھی کام کیا اور شائقین کی داد سمیٹی.

  • بگ باس کون جیتے گا؟ ساجد خان نے بتا دیا

    بگ باس کون جیتے گا؟ ساجد خان نے بتا دیا

    معروف فلم میکر ساجد خان جو کہ بگ باس 16 میں بطور کنٹسیٹنٹ‌ شریک ہوئے انہوں نے بگ باس میں اچھا کھیلا لیکن جیسے ہی بگ باس کا چار ہفتے کا دورانیہ بڑھایا گیا تو ساجد خان کو شو چھوڑنا پڑا کیونکہ ساجد خان نے شوٹنگ کے لئے کسی کو ڈیٹس دے رکھی تھیں. ان کے ساتھ گھر سے عبداللہ جنہیں‌ بگ باس میں عبدو بھی کہا جاتا تھا انہوں نے بھی بگ باس کا گھر انہی وجوہات کی بناء پر چھوڑ‌دیا. ساجد خان جب سے گھر سے باہر گئے ہیں ان سے انٹرویوز ہو رہے ہیں وہ کسی بھی ایونٹ میں‌جاتے ہیں ان کو میڈیا گھیر لیتا ہے. حال ہی میں انہوں نے ایک ایونٹ میں شرکت کی ان سے جب پوچھا گیا کہ بگ باس میں جانے کا تجربہ کیسا رہا تو انہوں‌نے کہا کہ میرا وہاں کا تجربہ بہت اچھا رہا بہت کچھ مشاہدہ کیا اور سیکھنے کا موقع بھی ملا. ایک سوال

    کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بگ باس کے تمام شرکاء ہی بہت اچھے اور پاپولر ہیں لیکن مجھے جو لگتا ہے اس حساب سے شیو ٹھاکرے بگ باس 16 جیتیں گے. انہوں نے کہا کہ باقی جنتا فیصلہ کریگی کہ کس کو بگ باس جیتنا چاہیے. یاد رہے کہ ساجد خان پر جنسی ہراسانی جیسے الزامات ہیں انہیں بگ باس سے نکالے جانے کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا لیکن بگ باس کی انتظامیہ نے ایسا نہ کیا.

  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست

    دوسرا ون ڈے: آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست

    دوسرا ون ڈے: آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست

    آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے باآسانی 20ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

    آسٹریلیا کی 19 سالہ اوپننگ بیٹر فیبی لچ فیلڈ نے مسلسل دوسری 50 کی، انہوں نے 61 گیندوں پر 67 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ اوپنر بیتھ مونی نے بھی 55 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔ سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں8 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے۔

    پاکستان کی ندا ڈار 59 اور بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میگ لیننگ نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ واضح رہے کہ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔

  • میشا شفیع فیروز خان کے مقابلے میں‌ فرحان، یاسر ، ثروت د دیگر کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    میشا شفیع فیروز خان کے مقابلے میں‌ فرحان، یاسر ، ثروت د دیگر کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    جیسا کہ کل سےاداکار فیروز خان اپنے ساتھی فنکاروں‌کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج چکے ہیں اور ان سے 15 دن کے اندر تحریری معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے اس کے بعد فیروز خان کی اس حرکت پر ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اداکارہ ثروت گیلانی کےشوہر فہد مرزا نے فیروز خان کو نہ صرف بے وقوف کہا بلکہ کہا کہ اب تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے علیزے سچی تھی . فہد کے بعد اب میدان میں آ گئی ہیں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع انہوں نے کہا ہے کہ میں ہتک عزت جیسے کیس کی تکلیف کو اچھی طرح‌سمجھتی ہوں ، میں ان سب کو جو اس گھٹیا کیس پر پریشان ہو رہے

    ہیں ، وہ پریشان نہ ہوں اس کیس میں‌ فیروز خان سب کچھ ہارنے جا رہے ہیں، ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئیگا . میری آپ سب کے ساتھ ہمدردیاں ہیں خصوصی طور پر علیزے سلطان جو کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کے ساتھ ہیں. یوں میشا شفیع نے لے لیا آڑھے ہاتھوں فیروز خان کو فنکاروں کو لیگل نوٹس بھیجنے پر اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ فنکار بالکل بھی پریشان نہ ہوں فیروز خان کو آخر میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا.

  • اقراء عزیز اور یاسر کا انڈین گانے پر رقص

    اقراء عزیز اور یاسر کا انڈین گانے پر رقص

    اقراء عزیز اور یاسر حسین شوبز کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ہیں. حقیقی زندگی کی یہ جوڑی سکرین پر ایک ساتھ بہت کم دیکھنے کو ملی ہے .دونوں نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل جھوٹی میں کام کیا تھا. دونوں کو آن سکرین ایک ساتھ کافی پسند کیا گیا. اقراء اور یاسر دونوں ہی کافی بلنٹ ہیں ، ان کے دل میں جوتا ہے بول دیتے ہیں اور کسی سے بھی ڈرتے نہیں. اقراء اور یاسر نہاہت ہی خوشگوار اذدواجی زندگی بسر کررہے ہیں. ھال ہی میں دونوں کو ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے دیکھا گیا. اقراء اور یاسر نے ہرتیک روشن اور پریتی زنٹا کے گانے بھمرو پر ڈانس کیا، ان کے ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے. اقراء اور یاسر نے نہایت ہی پرفیکٹ انداز میں ڈانس کیا ہے جس کو ان دونوں کے مداح دیکھ کرکافی محظوظ ہو رہے ہیں.

    یاد رہےکہ یاسر اور اقراء کی ایک بیٹی ہے ،اقراء نے بیٹی کی پیدائش کے بعد پھر سے کام شروع کر دیا ہے گو کہ ابھی تک وہ کسی ڈرامہ میں نظر نہیں آئیں لیکن آن سیٹ ان کے کافی پراجیکٹس ہیں ان کے مداح ان کے پراجیکٹس کے منتظر رہتے ہیں دوسری طرف یاسر حسین جاوید اقبال پارٹ ٹو میں بھی کام کررہے ہیں.

  • آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار

    آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار

    آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی معاشی دلیل کے بجائے اعلیٰ ترین سطحوں پر ’غیر فیصلہ کن پن‘ کے پیچھے بڑی محرک قوت کے طور پر سیاسی خیالات کا لیبل لگاتے ہوئے حکومت کے اعلیٰ پالیسی سازوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے تعطل کو توڑنے کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو اب سخت اقدامات کے فیصلے کرنے ہوں گے جن میں بنیادی طور پر بالواسطہ ٹیکسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کے ذریعے 300 سے 400 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانا یا بجلی کی پوری قیمت 7.50 روپے فی یونٹ اور گیس کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد تک صارفین کو فوری طور پر منتقل کرنا شامل ہیں۔

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے صحافی مہتاب حیدر کو تصدیق کی کہ اعلیٰ پالیسی سازوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے کیونکہ انہوں نے حکمت عملی، منسلک لاگت اور آئی ایم ایف کے نسخوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں اس کے مضمرات کو بیان کیا ہے جیسا کہ ایڈجسٹمنٹ کی لاگت ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھے گی۔ موجودہ حکومت اس بات کی ضمانت چاہتی ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں بھی اپنی کارکردگی جاری رکھیں گے کیونکہ یہ خدشات ہیں کہ یوٹیلیٹیز کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسوں کے ذریعے سخت فیصلے لینے کے بعد انہیں دروازہ دکھایا جا سکتا ہے۔

    سیاسی عدم استحکام فیصلے لینے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوا ہے کیونکہ موجودہ حکومت اس بات سے بے خبر ہے کہ اگر وہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سخت فیصلے لے کر سیاسی سرمائے کی قیمت ادا کرے اور پھر ملک اگلے عام انتخابات کی جانب بڑھے تو کیا ہوگا۔ لہٰذا حکمران اتحاد مکمل الجھن کا شکار ہو گیا ہے اور وہ غیر فیصلہ کن موڈ میں چلا گیا ہے۔ آئی ایم ایف بنیادی طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے مطلوبہ اصلاحات کے راستے کو شروع نہ کرنے اور ساختی اصلاحات پر عمل درآمد کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پریشان ہے۔ گردشی قرضے کا عفریت 4 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، حکومت کو بجلی کے نرخوں میں 7.30 روپے فی یونٹ اضافہ کرنا پڑے گا۔

    گردشی قرضہ جو 1640 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا اسے ختم کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ پاور سیکٹر کے دو بڑے اداروں کے منافع اور پھر ٹیرف میں اضافے کے ذریعے اسے کم کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی مد میں درآمدات میں کمی اور 855 ارب روپے کی عدم کامیابی کے تناظر میں ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے 7470 ارب روپے کے ہدف پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے اسلام آباد سے منی بجٹ میں 400 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے جو کہ سالانہ بجٹ ٹیکسیشن اقدامات سے زیادہ ہوگا جب حکومت نے 250 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے تھے۔ اگر حکومت نے 400 ارب روپے کے اضافی اقدامات کیے تو رواں مالی سال کے بقیہ عرصے میں 175 سے 200 ارب روپے اکٹھے کر سکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    ذرائع نے کہا کہ اضافی محصولات کے اقدامات صرف بالواسطہ ٹیکسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 1 سے 3 فیصد کی حد میں فلڈ لیوی سے 60 ارب روپے اضافی حاصل کرنے کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ حکومت زر مبادلہ کی شرح میں مبینہ ہیرا پھیری کے ذریعے بینکوں کو حاصل ہونے والے منافع میں سے 60 سے 70 فیصد تک کٹوتی پر محصول عائد کرنے کے اختیارات پر غور کر رہی ہے۔

  • مجھے جب پہلا ڈرامہ آفرہوا تو ہمایوں سعید کا نہیں‌ پتہ تھا کون ہیں سمیعہ ممتاز

    مجھے جب پہلا ڈرامہ آفرہوا تو ہمایوں سعید کا نہیں‌ پتہ تھا کون ہیں سمیعہ ممتاز

    اداکارہ سمیعہ ممتاز جن کا اداکاری کی دنیا میں ایک نام اور مقام ہے. انہوں نے سٹیج سے اداکاری کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں اچھا نام بنا لیا. سمعیہ ممتاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے تھیٹر کا شوق مدیحہ گوہر کو دیکھ کر شروع ہوا، میں نے تھیٹر کرنا شروع کیا تو لوگوں‌کا اچھا ریسپانس ملا، میرا کام وہاں لوگ دیکھ رہے تھے مجھے ٹی وی سے آفرز آنے لگیں‌، میں منع کرتی رہی مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ ٹی وی پر کام کرنے کے پیسے ملتے ہیں، جب مجھے پتہ چلا کہ پیسے ملتے ہیں تو میں نے ایک آدھ آفر قبول کی ، معروف رائٹر عمیرہ احمد کو اپنے ڈرامے کےلئے نیا چہرہ چاہیے تھا انہوں نے مجھے دیکھا مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمایوں سعید کی

    پروڈکشن کے لئے یہ ڈرامہ بن رہا ہے تو مجھے اس وقت پتہ نہیں تھا کہ ہمایوں سعید کون ہے ، لہذا میں نے نادیہ جمیل سے پوچھا کہ کیا کروں‌، ہمایوں‌سعید نام کا کوئی بندہ ہے اسکا ڈرامہ ہے تو نادیہ جمیل نے کہا کہ عمیرہ احمد اور ہمایوں سعید ، او مائی گاڈ‌ تمہیں اور کیا چاہیے فورا ہاں کرو. سمعیہ نے کہا کہ مجھے تو یہ بھی نہیں‌پتہ تھا کہ کام کے کتنے پیسے طلب کرنے ہیں سب نادیہ نے سمجھایا تو یوں سلسلہ چل نکلا اور میرے لئے راستے بنتے گئے.