Baaghi TV

Author: +9251

  • فیروز خان کو ثروت گیلانی کے شوہر نے بےوقوف کہہ دیا بولے انکی سابقہ اہلیہ سچی تھی

    فیروز خان کو ثروت گیلانی کے شوہر نے بےوقوف کہہ دیا بولے انکی سابقہ اہلیہ سچی تھی

    اداکار فیروز خان جو کہ گھریلو تشدد جیسے الزامات کی زد میں ہیں اور اس وجہ سے ان کی شہرت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے جو لوگ پہلے انہیں‌پسند کرتے تھے وہ اب ان سے صرف اسلئے نفرت کرنے لگ گئے ہیں کیونکہ وہ اپنی اہلیہ پر زبردست قسم کا تشدد کرتے رہے. فیروز خان کے لئے مداحوں کے محبت بھرے جذبات اس وقت نفرت میں تبدیل ہوئے جب ان کی اہلیہ نے تشدد کی تصاویر پبلک کیں. فیروز خآن ایک عرصہ تک خاموش رہے لیکن اب انہوں نے ان سب کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا. فیروز خان نے گزشتہ روز فرحان سعید ، یاسر حسین ، شرمین عبید چنائے ، ایمن خان ، منال خان ، عاصم اظہر و دیگر کو ہتک عزت کا

    نوٹس بھجنے کے بعد متعلقہ پیپرز سوشل میڈیا پر شئیر کئے جس میں‌ان سب فنکاروں‌کے نہ صرف فون نمبرز درج ہیں بلکہ گھروں کے ایڈریس بھی ہیں، اس پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہرفہد مرزا نے کہا ہے کہ میں اس طرح‌کے گھٹیا معاملات میں‌نہیں‌پڑنا چاہتا لیکن فیروز خآن کی اس حرکت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے بےوقوفی کی ہے ان کے اندر نفرت بھری ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں‌کہ ان کی اہلیہ نے جو کچھ کہا ہے وہ سب سچ ہو گا .

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے. آئی ایس پی آر

    بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا چلایا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوانوں کو آپریشن کیلئے بھیجا، جہاں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) ( ISPR ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ہوشاب کے علاقے تلسر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا چلایا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوانوں کو آپریشن کیلئے وہاں بھیجا گیا۔


    عسکری ترجمان کے مطابق اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کی جارہی تھی کہ چار دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ فورسز فرار ہونے والے راستے بلاک کر رہی تھیں۔ آئی ایس پی آرنے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے، جب کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث رہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 نومبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    کارروائی میں 12 سے 14 دہشت گردوں کے ٹھکانے کی شناخت ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز پوزیشنز سنبھالنے کے عمل میں تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب رہے تھے۔

  • پیٹرول اور گیس کی خریداری کا مشن،روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

    پیٹرول اور گیس کی خریداری کا مشن،روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

    پیٹرول اور گیس کی خریداری کا مشن،روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

    روس کا اعلیٰ سطح کا وفد مذاکرات کیلئے تین روزہ دورے پر 17 جنوری بروز منگل کو پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے روس سے خام تیل ( Oil )، پیٹرولیم ( Petrol ) مصنوعات اور گیس ( Gas ) کی خریداری کے معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی۔ بین الحکومتی کمیشن کا آٹھویں اجلاس آج بروز بدھ 18 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں اہم معاملات طے کیے جائیں گے۔

    دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں فوری 30 فیصد رعایت پر تیل اور سستا ڈیزل خریدنے پر بات ہوگی، جب کہ معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی کا بھی امکان ہے۔ روس سے ایل این جی کی طویل مدتی خریداری کے ساتھ ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس منصوبے پر بھی بات ہوگی۔ وفود کے درمیان ملکی ضرورت کا 50 فیصد پیٹرول روس سے لینے سمیت ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار طے ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    اس دوران مجموعی طور پر 3ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہونے کی توقع ہے۔ پاکستانی ریفائنریز روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار پہلے ہی ممکن قرار دے چکی ہیں۔ پاکستان ماہانہ 2 لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کرتا ہے۔ روس سے معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

  • فیروز خان نے فرحان سعید ، منال ، ایمن ، یاسر و دیگر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

    فیروز خان نے فرحان سعید ، منال ، ایمن ، یاسر و دیگر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

    اداکار فیروز خان جن پر ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے گھریلو تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے عدالت میں اس کے ثبوت بھی پیش کئے تھے، اس کے بعد شوبز انڈسٹری نے ان کو لیا آڑھے ہاتھوں اور ان کو سوشل میڈیا پر خوب سنائیں. یہاں تک کہ اقراء عزیز و دیگر نے تو ان کے ساتھ کام کرنے سے ہی انکار کر دیا. اب فیروز خان آ گئے ہیں ایکشن میں انہوں نے فرحان سعید ، ہدایتکار مصدق ملک ، ایمن خان ، منال خان ، یاسر حسین ، شرمین عبید چنائے میرا سیٹھی اور عاصم اظہر و دیگر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ کو بھی ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے. فیروز خان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر اگر تحریر طور پر معافی نہ مانگی گئی تو ہرجانے کا دعوی کیا

    جائیگا. دوسری طرف فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیروز خان کی کردار کشی بغیر سچ جانے کی گئی جس کی وجہ سے ان کے جذبات مجروح ہوئے، فیروز خآن کے خلاف عدالت میں کسی قسم کے گھریلو تشدد کا کیس نہیں چل رہا اس لئے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے والے جوابدہ ہیں وہ تحریر معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعوی کیا جائیگا.

  • راکھی اور عادل نے پروڈکشن ہائوس بنا لیا

    راکھی اور عادل نے پروڈکشن ہائوس بنا لیا

    راکھی ساونت اور عادل درانی نے اب اپنے کیرئیرپر توجہ دینی شروع کر دی ہے. اور اسکا پہلا سٹیپ ہے پروڈکشن ہائوس کھولنا. دونوں نے رادل کے نام سے ایک پروڈکشن ہائوس بنا لیا ہے . گزشتہ روز دونوں نے اپنے پروڈکشن ہائوس میں میڈیا کو بلا کر انٹرویو دیا. انہوں نے بتایا کہ اس پروڈکشن ہائوس کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم ان لوگوں کو کام کا موقع دیں جو باصلاحیت ہیں اور ان کے پاس کام کے مواقع نہیں ہیں. عادل نے کہا کہ پروڈکشن ہائوس بنانے کا مقصد بہترین اور معیاری کام کرنا ہے. راکھی نے کہا کہ ہم بہت ارے ڈرامے اور ویب سیریز بنائیں گے. ہماری

    کوشش ہے کہ ہم نئے لوگوں‌ کو کام کرنے کا موقع فراہم کریں. راکھی نے اس موقع پر کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہم دونوں ایک نئے سفر پر جا رہے ہیں جس میں‌ہمیں آپ سب کے ساتھ کی ضرورت رہے گی، عادل نے کہا کہ ہم بہت سارے میڈیا میں کام کرنے والے پروفیشنلز کو بھی اپنے ساتھ انگیج کریں گے تاکہ بہتر سے بہترین کام کر سکیں. یاد رہے کہ عادل اور راکھی نے گزشتہ برس مئی میں شادی کی اور تقربیا سات مہینوں کے بعد اس شادی کا اعلان کیا گیا. اب دونوں پروفیشنل لیول پر اپنا کام شروع کر نے جا رہےہیں.

  • راکھی ساونت کی ماں کے علاج کے لئے پیسے کون دے رہا ہے؟‌

    راکھی ساونت کی ماں کے علاج کے لئے پیسے کون دے رہا ہے؟‌

    بالی وڈ‌اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت پہلے اپنی شادی کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہیں ، ان کے شوہر ان کے ساتھ اپنی شادی کو نہیں مان رہے تھے لیکن انہوں نے آخر کار اپنی شادی کو تسلیم کر ہی لیا اور راکھی ساونت نے سکھ کا سانس لیا. لیکن پریشانیاں راکھی کا در چھوڑنے کو نہیں ہیں تیار کیونکہ ان کی والدہ کی طبیعت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے. راکھی ساونت کی والدہ کینسر جیسے مرض سے لڑ رہی ہیں. راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ کینسر ان کی والدہ کے پورے جسم میں پھیل چکا ہے اور ان کی حالت بہت خراب ہے. وہ نہ کسی کو پہچان رہی ہیں اور نہ

    ہی وہ کچھ کھا پی رہی ہیں. راکھی کہتی ہیں کہ میری والدہ کا علاج مکیش امبانی کروا رہے ہیں ، وہ اس مشکل وقت میں میری بہت زیادہ مدد کررے ہیں جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں. راکھی ساونت مزید کہتی ہیں کہ میری والدہ ہی میرا حوصلہ ہیں ان کو اس ھالت میں دیکھ کر مجھے سمجھ میں نہیں آرہی کہ میں کیا کروں کدھر جائوں. میں اپنی زندگی میں اب خوش ہوں لیکن میری والدہ کا بیمار پڑ جانا اور کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہوجانا میری زندگی کا اس وقت سب سے بڑا دکھ ہے.

  • حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا

    حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا

    حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا

     وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے، مہنگی گیس لے کر صارفین کو سستی گیس نہیں دے سکتے،مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلا س میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر 3200 ملین کیوبک فٹ پر ڈے (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس پیدا ہوتی ہے جس میں سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 700 ایم ایم سی ایف ڈی گیس براہ راست بجلی کے کارخانوں کو جاتی ہے، چولہے جلانے کے لیے ملک میں 1400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چاہیے، رواں سال صورت حال خراب ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی، قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے لیکن عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال رہے، مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔

    اجلاس میں عمران خان دور حکومت میں وزیر اعظم آفس کے اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سائیکل پر آفس آنے کی بات کی اور سادگی کا درس دیا لیکن ہیلی کاپٹر پر سفر کیا، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین سال میں عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک ارب روپے خرچ کیے۔

    وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے وزیر اعظم ہاوٴس کے 3 سال کے اخراجات کی تفصیل پیش کی اور بتایا کہ ایوان میں 2019ء سے 2021ء کے اخراجات کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں، 3 سال کے دوران وزیر اعظم آفس کے لیے ایک ارب 17 کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا جبکہ اخراجات 90 کروڑ روپے سے زائد رہے۔ ایوان بالا کے اجلاس میں سندھ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عوامی حق پر ڈاکا ڈالا گیا، بلدیاتی انتخابات کے نتائج باقاعدہ تبدیل کیے گئے۔

    سینیٹر مشتاق نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں بعد از انتخابات دھاندلی ہوئی، کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج 36 گھنٹے بعد آئے، الیکشن کمشنر سندھ نااہل ہے جو صاف و شفاف انتخابات نہیں کرواسکا، فری اینڈ فیئر انتخابات پاکستان کی لائف لائن ہیں،عوام کا اعتماد الیکشن سے اٹھ گیا تو جغرافیہ خطرے میں پڑجائے گا، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا جمہوریت پر حملہ ہے۔ بعد ازاں اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج

    ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج

    ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج

    سپریم کورٹ نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازم کی تنخواہ میں اضافے کے کیس پر سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے اپیل زائد المعیاد قرار دے کر خارج کردی۔

    ریلوے ملازم غیاث کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کیا آپ کے مؤکل نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضانہ نہ ملنے پر اپیل دائرکی جس کے مطابق 1983 میں ان کی بنیادی تنخواہ میں75 روپے اضافہ ہوناچاہیے تھا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا مؤکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا، مؤکل کی ٹریبونل میں اپیل زائد المعیاد تھی، سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المعیاد ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہورمیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر ریلوے ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی تھی۔  رپورٹ کے مطابق ملازمین نے ریلوے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا تھا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہی. کم تنخواہ والوں کی گزربسر اسی تنخواہ سے ہوتی ہے۔   مظاہرین نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔  مظاہرین نے احتجاج کے دوران کتبے اٹھا رکھے تھے۔ 

  • طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

    طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

    طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل کا کہنا ہے کہ والد کے اکاؤنٹس سیل ہونے اور اربوں روپے اکاؤنٹس میں ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں ۔ جبکہ اس حوالے سے صحافی ملک رمضان اسراء نے لکھا کہ؛ "مولانا طارق جمیل صاحب کی بہت ساری باتوں سے مجھے شدید ترین اختلاف ہے مگر ان کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ اور ہر دولت مند شخص بدعنوان نہیں ہوتا ہے لہذا اگر آپ نے کسی کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنا ہے تو پہلے ثبوت جمع کریں۔”

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر طارق جمیل سے متعلق 49 ارب چھپانے کے الزام میں ان کے اکاؤنٹس منجمد ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے آمدن اور اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا ایف آئی اے نے مولانا طارق جمیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرلیے ہیں جس پر اب ان کے صاحبزادے یوسف جمیل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری


    ٹوئٹر پر جاری پیغام میں یوسف جمیل نے لکھا کہ کل سے مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں سوشل پر گردش کر رہی ہیں اور کہا گیا کہ ان اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں، اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے، خدارا کسی کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانا بھی برا عمل ہے۔ واضح رہے کہ یوسف جمیل کی ٹوئٹ کو مولانا طارق جمیل کے آفیشیل انسٹاگرام پیچ کی اسٹوری پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

  • عام تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کی چھٹی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عام تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کی چھٹی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عام تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کی چھٹی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرسمس اور قائد ڈے اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی نہ کرنے دینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار جے سالک اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 25 دسمبر قائد ڈے اور کرسمس کی چھٹی بھی ہوتی ہے 25 دسمبر عام تعطیل کو اتوار آجائے تو پیر کو چھٹی کا دن قرار دیا جائے کیونکہ دنیا بھرمیں پریکٹس ہے، اتوار کو پبلک ہالی ڈے ہو تو اسے لانگ ویک اینڈ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ایسا کرنے میں کوئی رکاوٹ تو نہیں ہے؟ اس پر مناسب ہدایات جاری کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سال 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔سال 2023 میں 16 عام تعطیلات میں سے دو اتوار کے روز ہوں گی۔2جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی۔غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال مین 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

    38 تعطیلات میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔5 فروری 2023 کو یوم کمشیر، 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان ، یکم مئی 2023 کو یوم مزدور کی عام تطیل ہو گی۔علاوہ ازیں 22 سے 24 اپریل 2023 عید الطفر کی تین چھٹیاں، 29 اور 30 اور یکم جولائی 2023 کو عید الاضحیٰ کی تین چھٹیاں ہو گی۔14 اگست 2023 کو یوم آزادی، 28 ستمبر 2023 کو عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔جبکہ 9 نومبر 2023 کو یومِ اقبال، 25 دسمبر 2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہو گی۔26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔