Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ میں بھائی کا انتقال ہوا میں جنازے میں شریک نہ ہو سکی صرحا اصغر

    امریکہ میں بھائی کا انتقال ہوا میں جنازے میں شریک نہ ہو سکی صرحا اصغر

    چھوٹی سکرین کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ ہونے والی ٹریجڈی کو بیان کیا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا بھائی جو کہ امریکہ میں‌رہتا تھا اور امریکہ کی آرمی میں‌کام کرتا تھا اس نے امریکن آرمی کے لئے کئی سال تک کام کیا، اسکی ڈیوٹی آفغانستان میں لگی تھی ، وہ اپنے کیمپ میں‌موجود تھا کہ اس کیمپ پر حملہ کردیا گیا اس حملے کے نتیجے میں‌میرے بھائی اللہ کو پیارے ہوگئے. میرے بھائی کو امریکہ میں ہی دفن کیا گیا میں اس کے جنازے میں شریک نہ کو سکی ، میرے یہاں اے لیولز کے پیپرز تھے جن کو میں مس نہیں‌کر سکتی تھی کیونکہ میرا بھائی بہت شوق اے میری فیس بھرتا تھا. صرحا نے کہا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے لیکن یقینا

    افسوس ہے کہ بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکی. صرحا نے کہا کہ میں کسی کے بھی جنازے میں ویسے ہی شریک نہیں‌ہو سکتی ، مجھ میں جنازہ اٹینڈ کرنے کا حوصلہ اورہمت ہی نہیں ہے. یوں صرحا نے بتایا کہ وہ کتنی کمزور دل ہیں کہ دنیا سے چلے جانے والے کسی بھی انسان کے جنازے میں شریک نہیں‌ہو سکتیں.

  • عمران خان ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں. راناثناء

    عمران خان ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں. راناثناء

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک معزز رکن قومی اسمبلی کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو قابل مذمت ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں جبکہ چیف جسٹس کو آڈیو لیک اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے.

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور خاتون رکن قومی اسمبلی کو کون سی عدالت انصاف دے گی ؟ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے اور اغوا کار کون ہے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے عملے کو “اغوا” کرنے والے اب اراکین قومی اسمبلی کے اغوا کے منصوبے بناتے پکڑے گئے۔ منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں.

  • بزنس کے اعتبار سے ہالی اور لالی وڈ کی 2022 کی بہترین فلمیں

    بزنس کے اعتبار سے ہالی اور لالی وڈ کی 2022 کی بہترین فلمیں

    2022 ہالی وڈ اور لالی وڈ کے لئے بہترن سال رہا ہے اس سال پاکستان کی بہت ساری فلموں نے اچھا بزنس کیا،2022 ہمیشہ اس ھوالے سے یاد رکھا جائیگا کیونکہ اس سال پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر عروج ملا.بزنس کے اعتبار سے اس سال ہالی وڈ اور لالی وڈ‌کی ٹاپ موویز کونسی رہیں آئیے ہم آپ کو اس رپورٹ میں‌بتاتے ہیں. دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کا مجموعی بزنس 104.50 کروڑ‌رہا ، لندن نہیں جائونگا 38 کروڑ ، قائداعظم زندہ باد ، 26،08 کروڑ ، ڈاکٹر سٹرینج 24.01 کروڑ ، ٹاپ گن 17.70 کروڑ ، گھبرانا نہیں ہے 16.54 کروڑ ، تھور 14.75 کروڑ ، جراسک ورلڈ 14.45 کروڑ‌، دم مستم 8 کروڑ کمایا . یوں لالی اور بالی وڈ‌کی فلموں نے شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا . نئے سال میں پاکستان میں فی الحال

    ایک ہی فلم ریلیز ہوئی ہے اور اسکا نام ہے رنگ عشقے دا پنجابی زبان میں بنی اس فلم نے شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کیا لیکن اس سال ہالی وڈ‌اور لالی وڈ‌کی بہت بہترین فلمیں‌سینما گھروں‌کی زینت بننے والی ہیں. جن میں منی بیگ گارنٹی قابل زکر ہے اسی سال فواد خان کی فلم نیلوفر بھی ریلیز ہوگی . دیکھنا یہ ہے کہ اس سال بھی ہالی وڈ اور بالی وڈ‌ کی فلمیں شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ کر رکھتی ہیں یا نہیں. ادھر بالی وڈ میں شاہ ر‌خ خان کی پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے. وزیر مملکت پیٹرولیم

    گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے. وزیر مملکت پیٹرولیم

    گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے. وزیر مملکت پیٹرولیم

    وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک ک کہنا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے، گيس کے نئے ذخائر کی دريافت تک ہم نئے کنکشنز نہیں دیں گے. سینیٹ کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ گیس کی رائلٹی اور سرچارج فارمولے کے تحت دیتے ہیں۔

    وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک میں مجموعی طور پر 3200 ملین کیوبک فٹ پر ڈے (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس پیدا ہوتی ہے جس میں سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آتی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ 700ایم ایم سی ايف ڈی براہ راست بجلی کے کارخانوں کو جاتی ہے، چولہےجلانے کے لئے ملک میں 1400ایم ایم سی ایف ڈی گیس چاہیے۔ رواں سال صورت حال خراب ہونے کے باوجود خيبر پختونخوا میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    وزیر مملکت نے کہا کہ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سےگيس کی قیمت نہیں بڑھائی،گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے۔ عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال رہے، مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔

  • دا  گریٹ گاما کسے ڈائریکٹ کرنی چاہیے ناصر ادیب نے بتا دیا

    دا گریٹ گاما کسے ڈائریکٹ کرنی چاہیے ناصر ادیب نے بتا دیا

    ناصر ادیب اور بلال لاشاری کی جوڑی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسا شاہکار بنا کر شائقین کے دل جیت لئے ہیں. اس فلم نے کامیابی کے وہ ریکارڈز قائم کئے ہیں جس کا سوچا بھی نہیں‌جا سکتا تھا. اس فلم میں جس جس نے جو جو بھی کام کیا ہے اس سے اب مزید بہت بہتر بلکہ بہترین کام کی توقع کی جا رہی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد ناصر ادیب کو بہت سارے فلمسازوں نے بطور رائٹر سائن کر لیا ہے. تاہم ناصر ادیب کا ابھی تک کا سب سے زیادہ ایکسٹائٹنگ پراجیکٹ دا گریٍٹ گاما ہے. شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے ، اس فلم کی کاسٹ کیا ہو گی کون مرکزی کردار کرے گا اس کی مکمل تفصیلات سامنے آنے والی ہیں. اس فلم کے لئے ابھی ڈاریکٹر کا انتخاب بھی نہیں‌کیا گیا ، لہذا ناصر ادیب کا کہنا ہے

    کہ دا گریٹ‌گاما بہت بڑے بجٹ کے ساتھ فلم بننے جا رہی ہے ، اس کی ڈائریکشن کلاسک ہونی چاہیے اور اس فلم کو بلال لاشاری یا حسن عسکری جیسے ڈائریکٹر کو بھی ڈائریکٹ کرنا چاہیے تب جا کر بات بنے گی. یہ فلم جتنی بڑی ہے اتنا ہی بڑا اور تجربہ کار ڈائریکٹر درکار ہے اور بلال لاشاری حسن عسکری اس کےلئے بہترین چوائس ہیں . یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر کا انتخاب تاحال نہیں‌ہوا اب دیکھنا یہ ہے کہ بلال لاشاری ، حسن عسکری یا کوئی اور اس فلم کو ڈائریکٹ کرتاہے.

  • عمران خان فائرنگ کیس؛ ایک ملزم پولیس کے حوالے، 3 جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    عمران خان فائرنگ کیس؛ ایک ملزم پولیس کے حوالے، 3 جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان فائرنگ کیس کے ایک ملزم کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے جب کہ 3 کو جیل بھجوادیا ہے۔ گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

    پولیس نے انتہائی سخت سیکیورٹی میں مدثر نذیر ، احسن نذیر، طیب اور وقاص کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم احسن، وقاص اور طیب کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جب کہ مدثر نذیر کو مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    عدالت میں پیش کئے گئے ملزم احسن نذیر پر الزام ہے کہ اس نے واقعے کے روز فیس بک پر پوسٹ کی تھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ آج کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ ملزم مدثر نذیر کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ پارٹی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر تعینات ہے۔ مدثر نذیر کو احسن کا بھائی ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    عدالت کے روبرو پیش کیا ملزم وقاص مرکزی ملزم نوید کا دوست ہے، اور اس پر الزام ہے کہ ان سے ملزم طیب بٹ سے اسلحہ خرید کر نوید کو دیا تھا ، اسی اسلحے سے نوید نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی تھی۔ ملزم طیب بٹ پر اسلحے کی ناجائز خرید و فروخت اور فائرنگ کی سازش میں شامل ہونے کا الزام ہے۔
    واقعہ کیا ہے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    گزشتہ برس (3 نومبر 2022) کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما اور کارکن زخمی ہوگئے تھے۔ عمران خان نے واقعے کا الزام وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور آئی ایس آئی کے حاضر سروس فوجی افسر پر الزام لگایا تھا۔

  • پلان تبدیل ، کرن جوہر نہیں اب کریں گی بگ باس فرح خان ہوسٹ

    پلان تبدیل ، کرن جوہر نہیں اب کریں گی بگ باس فرح خان ہوسٹ

    رئیلٹی شو بگ باس جس کو اس بار چار ہفتے بڑھا دیا گیا ہے لیکن سلمان خان ، ساجد خان اور عبداللہ کو شو چھوڑنا پڑا کیونکہ بگ باس کے ساتھ جو کنٹریکٹ طے پایا تھا وہ انہیں‌ہر حال میں ختم کرنا تھا کیونکہ ان کو آگے بھی شوٹنگ کرنی تھی اور وہ ڈیٹس دے چکے تھے. سلمان خان کے چلے جانے کے بعد کہا جا رہا تھا فلم میکر کرن جوہر بگ باس کی چار ہفتوں‌کی ہوسٹنگ کریں گے لیکن اب پلان میں‌تبدیلی آگئی ہے اب کرن جوہر نہیں‌بلکہ ساجد خان کی بہن فرح‌خآن بگ باس کی ہوسٹنگ کریں گی. کرن جوہر اس شو کی ہوسٹنگ کیوں نہیں‌کررہے اسکی تٍفصیلات سامنے نہیں آ سکیں. لیکن یہ کنفرم ہو چکا ہے کہ فرح‌خان بگ باس کی ہوسٹنگ کرنے جا رہی ہیں. یاد رہے کہ سلمان خان گزشتہ 13 برس سے بگ باس

    کی ہوسٹنگ کررہے ہیں ان کے علاوہ کبھی بھی کسی نے بگ باس کی ہوسٹنگ کی تو انہیں‌پسند نہیں‌کیا گیا، فرح‌خآن پہلے بھی مختصر عرصے کے لئے بگ باس کی ہوسٹنگ کر چکی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ سلمان کے بعد ان کی ہوسٹنگ کو پسند کیا جاتا ہے یا نہیں . بگ باس بھارت کا سب سے بڑا ا ور مقبول ترین رئیلٹی شو ہے.

  • قوال بھی ہوئے وائرل گرل عائشہ کے دیوانے

    قوال بھی ہوئے وائرل گرل عائشہ کے دیوانے

    میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی عائشہ اب ایک سلیبرٹی بن چکی ہیں. وہ جہاں بھی جاتی ہیں لوگ ان کو پہچانتے ہیں اور ان کے ساتھ انہی کے ڈانس سٹیپس کرتے ہوئے نظر آتے ہیں. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عائشہ ایک شادی کے فنکشن میں‌موجود ہیں اور کھڑی جھوم رہی ہیں. ان کے سامنے کچھ قوال بیٹھے ہیں اور انہوں نے عائشہ کو میرا دل یہ پکارے آجا ڈیڈیکیٹ کیا اور وہ سن کر محظوظ ہو رہی ہیں. تفصیلات کے مطابق عائشہ ایک شادی کے فنکشن میں‌ ہیں جہاں قوال پرفارمنس دے رہے ہیں انہوں نے

    عائشہ کو دیکھتے ہوئے ان کو میرا دل یہ پکارے آجا ڈیڈیکیٹ کیا. یاد رہے کہ عائشہ ابھی تک متعدد برینڈز کے فوٹو شوٹ بھی کر چکی ہیں اور بھارت تک ان کی شہرت جا پہنچی ہے . بالی وڈ‌کی معروف اداکارائوں نے ان کے ڈانس سٹیپس کو فالو کرتے ہوئے اپنی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی ہیں . یوں عائشہ کی شہرت دنیا کے ہر اس کونے تک پہنچ چکی ہے جہاں اردو اور ہندی گانوں کو سمجھنے والے لوگ موجود ہیں.

  • مہربانو عرفی جاوید کے نقش قدم پر ؟‌

    مہربانو عرفی جاوید کے نقش قدم پر ؟‌

    ایک وقت تھا ہالی وڈ‌ کی اداکارائوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ بولڈ ڈریسنگ کرتی ہیں یا فلموں میں بولڈ ڈریس پہتی ہیں لیکن پچھلے چند برسوں سے پاکستان میں بھی ہماری اداکارائیں کسی سے پیچھے نہیں‌رہیں. وینا ملک ہوں‌یا لیلی ، سب نے فلموں میں‌بولڈ‌ڈریسز زیب تن کئے، اب ٹی وی کی اداکارائیں بھی ایسے ہی ڈریسز میں نظر آتی ہیں وہ ڈراموں میں تو ایسے ڈریس نہیں پہنتی لیکن سوشل میڈیا پر وہ جتنی بھی تصاویر شئیر کرتی ہیں وہ ان میں‌ویسٹرن اور مختصر لباس میں‌ہی نظر آتی ہیں. حال ہی میں‌اداکارہ مہربانو نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر شئیر کیں ان تصاویر میں وہ بولڈ‌ٹاپ زیب تن کئے ہوئے ہیں ، برائون رنگ کے اس ڈریس میں انہوں نے جیسے ہی تصاویر اپلوڈ‌کیں ان پرسوشل میڈیا صارفین

    نے تنقید کے نشتر برسائے. اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے شرم و حیا کا درس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عرفی جاوید کے نقش قدم پر چل نکلی ہین‌ اتنے سخت کمنٹس کے بعد مہر بانو کو اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن ہی بند کرنا پڑا. یاد رہے کہ مہر بانو نے چڑیلز ویب سیریز کے ساتھ ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے وہ ایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیں تاہم ان کی بولڈ تصاویر کی وجہ سے انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے.

  • نعمان اعجاز کی ڈانس پریکٹس وڈیو وائرل

    نعمان اعجاز کی ڈانس پریکٹس وڈیو وائرل

    اداکار نعمان اعجاز جن کی گزشتہ دنوں‌اپنی اہلیہ کے ساتھ فیملی کی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے کی وڈیو وائرل ہوئی شائقین نے اپنے پسندیدہ سٹار کو ڈانس کرتے ہوئے خوب پسند کیا. اس وڈیو کے خصوصی طور پر نعمان اعجاز کے ڈانس سٹیپس کو بہت پسند کیا گیا. اب گزشتہ رات سے نعمان اعجاز کی ایک اور ڈانس وڈیو وائرل ہو رہی ہے. اس وڈیو میں نعمان اعجاز اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی فیملی کے مردوں اور دوستوں کے ساتھ ڈانس کی پریکٹس کررہے ہیں. نعمان اعجاز جس گانے پر ڈانس کی پریکٹس کررہے ہیں وہ بالی وڈ‌کا گانا ، آپکا کیا ہوگا جناب عالی ہے. نعمان اعجاز کے ڈانس سٹیپس کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اور ان کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے، نعمان کی ڈانس وڈیوز اس لئے بھی

    وائرل ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے مداحوں نے ان کو سکرین پر کبھی ناچتے اور گاتے ہوئے نہیں سنا. نعمان اعجاز آج کل اپنی ایک فیملی کی شادی کی تقریب میں‌مصروف ہیں اور اسی کے لئے ڈانس کرتے ہوئے دکھائی بھی دے رہے ہیں. یاد رہے کہ نعمان اعجاز بہت جلد اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی ہوم پروڈکشن میں نظر آئیں گے. اس میں ان کے ساتھ فلمسٹار صاھبہ بھی ایک اہم کردار میں‌نظر آئیں گی .