Baaghi TV

Author: +9251

  • علی ظفر نے سنایا جاوید اختر کو تم بن جائوں کہاں؟

    علی ظفر نے سنایا جاوید اختر کو تم بن جائوں کہاں؟

    سوشل میڈیا کا دور ہے اس میں‌ کب کسی کی کونسی وڈیو اور تصویر وائرل ہو جائے کسی کو بھی نہیں‌ پتہ ہوتا. حال ہی میں علی ظفر کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے. جس میں وہ کھڑے ہیں اور ایک گانا گا رہے ہیں ، گانا وہ گا رہے ہیں محمد رفیع کا تم بن جائوں کہاں ، اور ان کے سامنے کھڑے بالی وڈ کے معروف رائٹر جاوید اختر ، وہ سن رہے ہیں علی ظفر کو، اور وہ انہماک سے علی ظفر کے چہرے کے تاثرات دیکھ رہے ہیں اور ان کا گیت سن کر محظوظ ہو رہے ہیں. علی ظفر نے صدیوں کے گلوکار محمد رفیع کے اس گیت کو بہت ہی خوبصورت انداز سے گایا ہے.

    سوشل میڈیا پر یہ کلپ خاصا وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ فنکار ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں نہ صرف گائیکی کی بلکہ اداکاری بھی کی انہوں نے پرینیتی چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی اداکارئوں کے ساتھ فلموں میں‌ بطور ہیرو کام کیا. علی ظفر کی رنویر سنگھ کے ساتھ بھی خاصی دوستی ہے. علی ظفر نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی شوبز انڈسٹری میں‌خوب پیر جمائے لیکن دونوں‌ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کے بعد علی بالی وڈ‌میں جا کر کام نہ کر سکے.

  • زنیرہ انعام آ گئیں غصے میں

    زنیرہ انعام آ گئیں غصے میں

    ہمارے ہاں اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں کہ وہ کسی کو دیکھتے ساتھ ہی اس کو پوچھتےہیں کہ تمہارا وزن کو بڑھ گیا ہے ، تمہارا رنگ کیوں کالا ہو گیا ہے، تمہارے بال کیوں خراب ہو گئے ہیں. ایسے سوالات سے اکثر لوگ پریشان ہو جاتے ہیں انہیں غصہ بھی آتا ہے لیکن وہ اپنے غصے پر کنٹرول کرتے ہوئے ایسے سوالات کو اگنور کر جاتے ہیں. لیکن زنیرہ انعام نے ایسے سوالات کرنے والوں کی کر دی ہے دھلائی. زنیرہ انعام نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم اکثر لوگوں سے ملتے ہیں تو وہ ملتے ساتھ ہی پوچھتے ہیں تم نے وزن بڑھا لیا ہے یا تمہارا تو وزن بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ایسا کیوں ہے کیا ہو گیا ہے تجھے. زنیرہ کہتی ہیں کہ ایسے سوالات اگلے کو پریشان

    کر دیتے ہیں اور وہ ساری رات نہیں سوتا ، ایسے سوالات کرنے والوں کو رات کو نیند کیسے آتی ہو گی . زنیرہ نے بنیادی طور پر ان لوگوں پر تنقید کی جو بلاوجہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بہانے تلاش کرتے رہتے ہٰیں، انہوں نے اس وڈیو کے زریعے ان لوگوں کو اصل میں شرم دلائی ہے جو دوسروں کو الٹے سیدھے سوالات کرکے پریشان کر دیتے ہیں.

  • 2019 سے 2021 کے دوران عمران دور میں  پی ایم آفس کے اخراجات 90کروڑ روپےسے زائد. انکشاف

    2019 سے 2021 کے دوران عمران دور میں پی ایم آفس کے اخراجات 90کروڑ روپےسے زائد. انکشاف

    2019 سے 2021 کے دوران عمران دور میں پی ایم آفس کے اخراجات 90کروڑ روپےسے زائد رہے. انکشاف

    2019 سے 2021 کے دوران وزیر اعظم آفس کے اخراجات سے حوالے سے سینیٹ میں تفصیل پیش کردی گئی۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سائیکل پر آفس آنے کی بات کی اور سادگی کا درس دیا لیکن ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔

    سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین سال میں عمران خان نے بطور وزیراعظم 1 ارب خرچ کئے۔ وزیر مملکت برائے قانون شاہدت اعوان نے وزیر اعظم ہاؤس کے 3 سال کے اخراجات کی تفصیل پیش کردی۔ شہادت اعوان نے بتایا کہ ایوان میں 2019 سے 2021 کے اخراجات کی تفصیلات جمع کردی گئی ہیں۔

    وزیر مملکت نے بتایا کہ 3سال کے دوران وزیر اعظم آفس کیلئے ایک ارب 17کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا جب کہ اخراجات 90کروڑ روپےسے زائد رہے۔ اجلاس کے دوران وزیر مملکت شہادت اعوان اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم میں تکرار بھی ہوئی۔ سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ سیلاب کے فنڈز کی تفصیلات کہاں ہیں، ہم نے سوال پوچھا تھا کہ وہ فنڈز کتنے اور کہاں لگے، مصر میں کانفرنس کیلئے لشکر لے کر گئے تفصیلات جمع کرانا تھیں، جو عالمی کانفرنس سے پیسے لیے وہ کہاں لگے کیا خود ہی ہڑپ کرجانے ہیں۔

    سینیٹر شہزاد وسیم کے سوال پر شہادت اعوان نے کہا کہ غیر متعلقہ سوال پوچھا جارہا ہے، قواعد کے مطابق تحریری سوال جمع کرایا جائے تو ساری تفصیلات پیش کردوں گا۔ اجلاس کے دوران وزارت توانائی کےآڈٹ پیرازکی تفصیلات بھی پیش کردی گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا کہ پاور ڈویژن کے منسلک محکموں میں 4 ہزار 296 آڈٹ پیراز ہیں، آڈٹ پیراز میں ملوث 587 افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سینیٹ کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر اب تک 1457 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک نے بتایا کہ گیس کی رائلٹی اور سرچارج فارمولے کے تحت دیتے ہیں، رواں سال صورت حال خراب ہونے کے باوجود خيبرپختونخوا میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی۔

  • کیا مونس الہی کو کوٹلہ کی عوام نے بھگا دیا؟

    کیا مونس الہی کو کوٹلہ کی عوام نے بھگا دیا؟

    کیا مونس الہی کو کوٹلہ کی عوام نے بھگا دیا؟

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کچھ لوگوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے اور وہ گاڑیوں کی طرف بھاگ رہے ہیں. صارف چودھری عابد رضا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کوٹلہ، گجرات کی عوام کا غم و غصہ ہے جنھوں نے جعلی تختیاں لگانے والے مسلح جتھے کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ایسا پنجاب کے ہر ضلع میں ہوگا اور انشاءاللّہ جعلی لیڈروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔”


    ایک اور صارف نے عابد رضا کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ؛ لگتا گجرات میں شیر ابھی زندہ ہے یہ صرف عابد رضا کوٹلہ کی گوڈ ورک کا نتیجہ ہے ورنہ پارٹی قیادت کا تو اللہ ہی حافظ ہے. لیکن دوسری جانب کچھ صارفین نے اس پر تقنید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی جارہانہ سیاست نہیں ہونی کیونکہ اس سے پھر تشدد کو ہوا ملتی ہے اور اگر آپ کسی سے اختلاف کرتے اسے ادب و احترام کے ساتھ پیش کریں مگر تشدد کسی بھی چیز کا حل نہیں بلکہ ایک غلط روایت ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مونس الہیٰ کی آڈیو ٹویٹ کی تھی اور ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ مونس الہی کی مبینہ آڈیو لیک!!! مونس الہی کی چوہدری وجاہت حسین سے مبینہ گفتگو؛ قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ؛ ق لیگ کی 80 سالہ بزرگ MNA مسز فرخ کو اغوا کر لینے/غائب کر دینے کی پلاننگ

    بعد ازاں غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہی سے متعلق مبینہ آڈیو لیک! اس مبینہ آڈیو میں آواز موسٰی الہی کی ہے جو مونس الہی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس کہا گیا کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری وجاہت کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ووٹ کاﺅنٹ ہوگا کہ نہیں؟‘

    جس کے جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا۔حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں۔،مبینہ آڈیو میں حسین الہٰی کہتے ہیں اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کر دیں گے‘،

    جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں۔چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’جی؟‘ حسین الہٰی دوبارہ کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں‘، جس کے جواب میں چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کردیں گے

  • عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ ملک بھر کی بار کونسل میں ہڑتال جاری

    عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ ملک بھر کی بار کونسل میں ہڑتال جاری

    عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ ملک بھر کی بار کونسل میں ہڑتال جاری

    سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی کی نمازجنازہ بڈھ بیر پشاور میں ادا کردی گئی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کے خلاف ملک بھر کی بار کونسل میں آج ہڑتال ہے۔ عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ میں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اوروفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سمیت وکلاء اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    لطیف آفریدی کے قتل کے خلاف پاکستان بارکونسل اور اسلام آباد بارکونسل کی کال پرہڑتال کی جارہی ہے، وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبدالطیف آفریدی قتل کے خلاف جزوی ہڑتال ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء صرف ہنگامی نوعیت کےکیسزمیں پیش ہورہے ہیں۔

    دوسری جانب چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے قتل کوبڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل افتخارگیلانی سے استفسار کیا کہ کیا لطیف آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے تھا؟ ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    جس پر وکیل افتخار گیلانی نے بتایاکہ لطیف آفریدی کا تعلق فرنٹیئرریجن سے تھا، جنہیں گزشتہ روز بار روم میں قتل کیا گیا اس واقعہ نے رنجیدہ کردیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لطیف آفریدی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے،عبدالطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار روم میں عبدالطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کرنے والے ایڈووکیٹ سمیع آفریدی شخص کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا گیا تھا۔

    ۔

  • نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہمارے لیگل کور کا انتظار کررہے ہیں. خواجہ آصف

    نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہمارے لیگل کور کا انتظار کررہے ہیں. خواجہ آصف

    نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہمارے لیگل کور کا انتظار کررہے ہیں: خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کیلیئے ہمارے لیگل کور کا انتظار کررہے ہیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہم خود اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھی تحریک انصاف رسوائی کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئی اور اب اگر یہ واپس آئیں گے تو تقریر اُن کا حق بنتا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے وقت حمزہ شہباز ہوتے تو ضرور فرق پڑتا، نواز شریف وطن واپسی کے لیے ہمارا انتظار کررہے ہیں کہ ہم لیگل کور فراہم کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاکستان آنے کی تیاری مکمل ہے۔

    خواجہ آصف کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہم نے ناصر محمود کھوسہ سے رابطہ کیا تھا لیکن ہماری حکومت کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں تھی، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر آج فائنل ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ن لیگ دیوار سے نہیں لگے گی، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ن لیگ کو نقصان نہیں ہوا، سوشل میڈیا سے لوگ زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کے پاکستان آنے کی تیاری مکمل ہے، وکلا جب کہیں گے قانونی تیاری مکمل ہے نوازشریف پاکستان آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصاف نہیں سانحہ ہوا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی سزا نواز شریف کو دی گئی جبکہ عمران خان کے ہاتھ توشہ خانے سے رنگے ہوئے ہیں اور ان پر بے شمار کیسز ہیں، عمران خان کے جرائم کی لمبی فہرست ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    خواجہ آصف کا کہنا تھا تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں آنے دیں جب آئیں گے تو دیکھیں گے، اعتماد کا ووٹ ضروری نہیں کہ ان کے کہنے پر لیں خود بھی لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر اللہ کے فضل سے پورے ہیں، کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہے، پنجاب اسمبلی توڑنے سے وفاق کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے سے متعلق خبروں پر خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں کا خمیر ہے وہاں پہنچ رہا ہے، ڈاکو چوروں کی چھتری کے نیچے اکھٹے ہو گئے۔

  • پارٹی صدارت کیس؛ پرویز الٰہی گروپ کا جلد فیصلے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

    پارٹی صدارت کیس؛ پرویز الٰہی گروپ کا جلد فیصلے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

    پارٹی صدارت کیس؛ پرویز الٰہی گروپ کا جلد فیصلے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

    مسلم لیگ ق پرویز الٰہی گروپ نے پارٹی صدارت کیس کے جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ چودھری شجاعت حسین کے پارٹی سربراہ ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ق پرویز الٰہی گروپ کے وکیل عامر سعید راں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے درخواست کی کہ پنجاب میں انتخابات ہونے والے ہیں، کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

    الیکشن کمیشن نے 18 اگست کو چودھری شجاعت پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ق لیگ پرویز الٰہی گروپ کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے ہی پر پارٹی ٹکٹ جاری ہو سکیں گے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن میں پرویز الٰہی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا تذکرہ بھی ہوا۔ الیکشن کمیشن کے رکن پختونخوا نے کہا کہ ہم نے تو ٹی وی پر کچھ اور ہی دیکھا تھا، جس پر وکیل نے بتایا کہ سب کچھ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ کیا جلد فیصلہ سنانے کے لیے تحریری درخواست دی ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ تحریری درخواست دائر کیے ہوئے بھی 4 ماہ گزر چکے ہیں۔ ممبران الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پرویز الٰہی گروپ کے وکیل کو جواب دیا کہ ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی کوشش کریں گے۔

  • سیلاب متاثرین کیلئے قائم بحالی کمیٹیاں،ججزکوسربراہی سے ہٹا دیا گیا

    سیلاب متاثرین کیلئے قائم بحالی کمیٹیاں،ججزکوسربراہی سے ہٹا دیا گیا

    سیلاب متاثرین کیلئے قائم بحالی کمیٹیاں،ججزکوسربراہی سے ہٹا دیا گیا

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے قائم شہری کمیٹیوں کی سربراہی سے ججزکو ہٹا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ ( Flood 2022 ) متاثرین کی بحالی کيلئے کمیٹیاں قانون کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے منگل 17 جنوری کو سیلاب متاثرین کی بحالی کيلئے بنائی گئیں نگراں کمیٹیوں کیخلاف درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔

    اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ حکومت کی درخواستوں کو جزوی طور پر منظور بھی کرلیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بحالی اور نگرانی کيلئے شہری کمیٹیوں میں خواتین کو بھی شامل کیا جائے، جب کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین کو طبی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    عدالتی حکم میں شہری کمیٹیوں کو ریلیف آپریشنز میں ہدایات اور کنٹرول کرنے سے روک دیا گیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ شہری کمیٹیاں متاثرین کی بحالی کيلئے اداروں کیساتھ مل کر کام کریں، جب کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) ہر 2 ہفتوں بعد سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرائے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سول ججز کو شہری کمیٹیوں کا سربراہ تعینات کیا تھا، جس پر سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کيا تھا۔ سندھ حکومت کے مطابق عدالت کا آرڈر ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت ہے۔

    دوسری جانب چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے قتل کوبڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل افتخارگیلانی سے استفسار کیا کہ کیا لطیف آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے تھا؟ ۔

    جس پر وکیل افتخار گیلانی نے بتایاکہ لطیف آفریدی کا تعلق فرنٹیئرریجن سے تھا، جنہیں گزشتہ روز بار روم میں قتل کیا گیا اس واقعہ نے رنجیدہ کردیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لطیف آفریدی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے،عبدالطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے ۔

  • فواد چوہدری نے سرزنش کے باوجود ایک بار پھر عدلیہ پر انگلی اٹھادی

    فواد چوہدری نے سرزنش کے باوجود ایک بار پھر عدلیہ پر انگلی اٹھادی

    فواد چوہدری نے سرزنش کے باوجود ایک بار پھر عدلیہ پر انگلی اٹھادی

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سرزنش کے باوجود ایک بار پھر عدلیہ پر انگلی اٹھادی۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عدالتیں ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ رہیں ، 1993 میں بھی نواز شریف کی حکومت بحال کی گئی۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارننگ دی تھی کہ بہت ہوگیا،اب برداشت نہیں ہوگا، فواد نےنشانہ بنایا تو توہین عدالت ہوگی۔
    https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1614978853595652099-
    اس کے علاوہ فواد چوہدری نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرپیپلزپارٹی کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ،ممبر الیکشن کمیشن کو بہت مبارکباد کہ آپ کی شبانہ روز کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہ تھا،کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی سرزنش کی تھی۔ سماعت کے دوران فواد چودھری نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز قائمقام وزیراعلیٰ ہوں گے کیونکہ وہ منتخب وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔ تاہم چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں حمزہ شہباز کیلئے قائمقام کا لفظ استعمال نہیں کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    چیف جسٹس نے فواد چودھری کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے اس سے قبل صرف نیب والی درخواست دی تھی لیکن آپ کے الفاظ سے لگتا ہے کہ آپ کو عدالتی نظام سے کافی تشنگی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا تھا کہ عدالت پر باتیں کرنا بہت آسان ہے۔ ججز جواب نہیں دے سکتے لیکن یاد رکھیں اگر توہین عدالت کا اختیار استعمال ہوا تو آپ کی روز یہاں حاضری ہوگی۔ 

  • توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کو پیشی کیلئے آخری موقع

    توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کو پیشی کیلئے آخری موقع

    توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کو پیشی کیلئے آخری موقع

    الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیشی کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے، آئندہ سماعت پرعدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیں گے۔

    ممبر سندھ نثار درانی کی زیر صدارت 4رکنی کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان ، پی ٹی آئی رہنما اسدعمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری پیش نہ ہوئے جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    عمران خان کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ ممبرسندھ نثاردرانی نے کہا کہ عمران خان، اسد عمر اورفواد چوہدری ذاتی طور پرپیش نہیں ہوئے، ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا آرڈرمعطل نہیں کیا۔ ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نےعمران خان سمیت دیگرکوپیش ہونے سے نہیں روکا، خود پیش نہیں ہوتے تو وکلاء کے وکالت نامے واپس کردیں گے، کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن نےعمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آئندہ سماعت پرعدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیں گے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔