Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام پر مسلم لیگ ن نے کیا بڑا فیصلہ، اہم خبر

    کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام پر مسلم لیگ ن نے کیا بڑا فیصلہ، اہم خبر

    مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے، قومی اسمبلی اورسینیٹ کے ن لیگ کےاراکین کامشترکہ اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت شہبازشریف اور چیئرمین راجہ ظفرالحق مشترکہ طورپرکریں گے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس بارےحکمت عملی تیارکی جائےگی،

    مسلم لیگ ن کی اراکین پارلیمنٹ کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر منگل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے جس کے بعد اب کابینہ میٹنگ بدھ کو ہوگی۔

    یاد رہے کہ بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی۔ بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے، آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی آزادی دیتا ہے۔

  • اس رپورٹ میں عبداستار ہاکي اسٹيڈيم ميں قومی ہاکی چیمپین شپ میں ہونے والے دلچسپ واقعات جانیے

    اس رپورٹ میں عبداستار ہاکي اسٹيڈيم ميں قومی ہاکی چیمپین شپ میں ہونے والے دلچسپ واقعات جانیے

    ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ نیشنل بینک نے سوئی سدرن گیس کو پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر 5-6 گول سے ہرا کرجیت لیا۔

    عبداستار ہاکي اسٹيڈيم ميں ہونے والے اس میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا ، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیئے. پہلے کواٹرکے اختتام تک سکور برابر رہا، کھیل کے دوسرے کواٹر میں سوئی سدرن گیس کے مبشر علی نے پینلٹی کارنر پر تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی.

    کھیل کے آخری کواٹر میں نیشنل بینک کے کھلاڑی ارسلان قادر نے گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا جو میچ کے اختتام تک 1-1 گول سے برابر رہی. میچ کے اختتام پر پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر نیشنل بینک نے پانچ پینلٹی شوٹ آؤٹس کامیابی سے لگائے جبکہ سوئی سدرن گیس نے ایک پینلٹی شوٹ آؤٹ خسارے کے ساتھ 4 شوٹ آؤٹس میں کامیابی حاصل کرسکی.
    تیسری پوزیشن کے…

  • کرس گیل میدان میں کھیلتے نظر آئیں گے یا نہیں؟ حتمی فیصلہ ہوگیا

    کرس گیل میدان میں کھیلتے نظر آئیں گے یا نہیں؟ حتمی فیصلہ ہوگیا

    کنگسٹن (اے پی پی) کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیئر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے اور ایک دفعہ پھر میدان میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے۔ گیل کی زیر قیادت تلاواز کو 2013ءاور 2016ءمیں سی پی ایل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم 2017ءمیں انہوں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تلاواز کے کو آنر جیفرسن ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے خطرناک بلے باز ہیں۔ وہ اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتی ہے اسلئے ہم انہیں دوبارہ ہوم ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، بلاشبہ یہ پوری ٹیم کیلئے ایک بڑی خبر ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو ایک بار پھر چیمپئن بنوانے میں کردار ادا کریں گے۔

  • پاکستانی تمام سیاسی جماعتوں کے کٹھ سے قابض بھارتی فوج پریشانی کا شکار

    پاکستانی تمام سیاسی جماعتوں کے کٹھ سے قابض بھارتی فوج پریشانی کا شکار

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی من مانی اور ظلم و بربریت کا نوٹس لے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

    اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں کی دھجیاں اڑانے پر بھارت کے خلاف خاموش تماشائی نہ رہے چودھری شجاعت حسین. یٰسین ملک کو فوری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور تمام کشمیری حریت پسند رہنماؤں کو رہا کیا جائے. مقبوضہ کشمیر انشاء اللہ بھارت کا قبرستان بن کر رہے گا. پاکستان مسلم لیگ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنی تمام سیاسی مصروفیات فی الفور ترک کرکے لاڑکانہ سے اسلام آباد پہنچ گئے. چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کشمیر پر حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوں گے. چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کیا

    کشمیریوں پر بھارت کے مظالم ناقابل برداشت ہیں،انتہاپسند بھارتی حکومت کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام

  • ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ، کون سی ٹیم کامیاب ہوئی؟ جانیے تفصیل میں‌

    ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ، کون سی ٹیم کامیاب ہوئی؟ جانیے تفصیل میں‌

    ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ نیشنل بینک نے سوئی سدرن گیس کو پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر 5-6 گول سے ہرا کرجیت لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق عبدالستار ہاکي اسٹيڈيم ميں ہونے والے اس میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا ، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیئے. پہلے کواٹرکے اختتام تک سکور برابر رہا، کھیل کے دوسرے کواٹر میں سوئی سدرن گیس کے مبشر علی نے پینلٹی کارنر پر تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی. کھیل کے آخری کواٹر میں نیشنل بینک کے کھلاڑی ارسلان قادر نے گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا جو میچ کے اختتام تک 1-1 گول سے برابر رہی،

    میچ کے اختتام پر پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر نیشنل بینک نے پانچ پینلٹی شوٹ آؤٹس کامیابی سے لگائے جبکہ سوئی سدرن گیس نے ایک پینلٹی شوٹ آؤٹ خسارے کے ساتھ 4 شوٹ آؤٹس میں کامیابی حاصل کرسکی. تیسری پوزیشن کے میچ کے لئے واپڈا کلر اور واپڈا وائٹس کے مابین میچ کھیلا گیا. جو کہ واپڈا کلر نے 6-7 گو سے جیت لیا. نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے فائینل کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھلاڑيوں ميں انعامات تقسيم کيے۔

  • پچاس لاکھ تاجر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں, کشمیریوں کی آواز اٹھانے والوں کو رہا کیا جائے, صدر انجمن تاجران کا مطالبہ

    پچاس لاکھ تاجر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں, کشمیریوں کی آواز اٹھانے والوں کو رہا کیا جائے, صدر انجمن تاجران کا مطالبہ

    اسلام آباد :صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچاس لاکھ تاجر پاک فوج کے ساتھ ہیں ہماری حکومت, فوج جب کہے گی جس طرح کہی گی ہم لبیک کہیں گے اور بھارت کو دو ٹوک جواب دیں گے اور پاکستان کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کو رہا کرے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیدا ہونے والی کشیدگی ٹرمپ صاحب کی ثالثی کے بعد ہوئی انہوں نے ثالثی کا اعلان کیا کیا ظلم مزید تیز ہوگیا ,پاکستان اقوام متحدہ اور ٹرمپ کے ساتھ مل کر ہندوستان کو واضح پیغام دے جنگ بند کرے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی میں اہم کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے حافظ سعید صاحب اور دیگر لوگوں کو جو بند کیا گیا ان کو باہر نکالا جائے یہ ہمیں پوری دنیا میں دہشت گرد کہتے ہیں آج دنیا نے بھارت کا اصل چہرہ دیکھ لیا کہ کون دہشت گرد ہے

  • کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلہ کا کیا اثر پڑے گا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتا دیا

    کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلہ کا کیا اثر پڑے گا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتا دیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق یکطرفہ بھارتی فیصلے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فیصلے سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مزید بڑھیں گی، شہری آزادیوں اور ذرائع مواصلات پر قدغن سے کشیدہ صورتحال مزید خراب ہوگی، مقبوضہ وادی میں حالیہ بھارتی اقدامات نے لوگوں کو کنارے پر لاکھڑا کیا ہے، جموں و کشمیر سے متعلق اہم فیصلے مقامی لوگوں کی منشا کے بغیر کئے جارہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مزید فوجی تعینات کئے ہیں،

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات ، انٹرنیٹ اور پرامن اجتماعات پر پابندیاں عائد ہیں، بھارتی اقدامات نے کشمیری عوام کیلئے صورتحال مزید سنگین کردی ہے.بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اہم سیاسی رہنماؤں کو نظر بندکررکھا ہے.بھارت نے کشمیری عوام سے مشاورت کے بغیر حتمی آئینی اقدامات اٹھائے.مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے.مقبوضہ وادی میں سیاسی احتجاج پر طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جارہا ہے.لوگوں کا بے دریغ قتل ، انہیں اندھا اور دہشت میں مبتلا کیا جارہا ہے.بھارتی اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں

  • بھارتی جارحیت کیخلاف اگلے چند گھنٹوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ دبنگ اعلان کردیا گیا

    بھارتی جارحیت کیخلاف اگلے چند گھنٹوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ دبنگ اعلان کردیا گیا

    کوئٹہ (اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اور حریت پسند کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان بھر میں یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 370کے خاتمے سے بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں،کشمیر کی خودمختار حیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے ۔گزشتہ روز ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آئے کیونکہ انسانی حقوق سے متصادم قوانین سے کشمیریوں کی حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیری رہنماﺅں کی نظربندی اور حراست میں لینے کا مقصددراصل بھارت کے کالے قوانین اور مظالم کا تحفظ ہے۔جام کمال خان نے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے.

    واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، تاہم اب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی بلوچستان میں یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے.

  • ڈیم کن پیسوں سے بنے گا جانیے اس خبر میں

    ڈیم کن پیسوں سے بنے گا جانیے اس خبر میں

    ڈیم سو روپے سے نہیں ان پیسوں سے بنے گا ۔
    ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺳﺮﮔﻮﺩﻫﺎ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﺍﯾﮏ ﺳﻮ 4 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮ
    ﻣﺤﯿﻂ ﻫﮯ ﯾﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﯽ
    ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﻫﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﮕﮩﺪﺍﺷﺖ ﻣﺮﻣﺖ
    ﺍﻭﺭ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯﻟﯿﺌﮯ 33 ﻣﻼﺯﻡ ﻫﯿﮟ
    ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻧﻤﺒﺮ ﭘﺮ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ ﮐﯽ ﮐﻮﭨﻬﯽ ﺁﺗﯽ ﻫﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺭﻗﺒﮧ 98 ﮐﻨﺎﻝ ﻫﮯ
    ﮈﯼ ﺳﯽ ﺍﻭ ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ ﮐﯽ ﮐﻮﭨﻬﯽ ﮐﺎ ﺳﺎﺋﺰ 95 ﮐﻨﺎﻝ ﺍﻭﺭ ﮈﯼ ﺳﯽ ﺍﻭ ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ 92 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮ ﺗﻌﻤﯿﺮ
    ﺷﺪﮦ ﻫﮯ
    ﺻﺮﻑ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯿﺰ ﺍﻭﺭ 32
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯿﺰ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﯿﮟ 860 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ
    ﮨﯿﮟ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 70 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﺳﺮﮔﻮﺩﻫﺎ 40 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻣﻠﺘﺎﻥ 18 ﮐﻨﺎﻝ ﺍﻭﺭ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻻﮨﻮﺭ 15 ﮐﻨﺎﻝ ﮐﮯ ﻣﺤﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ

    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ ﮐﺎ ﮔﻬﺮ 70 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻗﺼﻮﺭ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺷﯿﺨﻮﭘﻮﺭﮦ 32 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 25 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﮔﺠﺮﺍﺕ 8 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺣﺎﻓﻆ ﺁﺑﺎﺩ 10 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ 9 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺟﻬﻨﮓ 18 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭨﻮﺑﮧ ﭨﯿﮏ ﺳﻨﮕﻬﮧ 5 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻣﻠﺘﺎﻥ 13 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻭﮨﺎﮌﯼ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺧﺎﻧﯿﻮﺍﻝ 15 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭘﺎﮐﭙﺘﻦ 14 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 15 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺑﮩﺎﻭﻟﻨﮕﺮ 32 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺭﺣﯿﻢ ﯾﺎﺭ ﺧﺎﻥ 22 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻟﯿﮧ 6 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 5 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭼﮑﻮﺍﻝ 10 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺟﮩﻠﻢ 6 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺍﭨﮏ 29 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺧﻮﺷﺎﺏ 6 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺑﻬﮑﺮ 8 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺭﺍﺟﻦ ﭘﻮﺭ 37 ﮐﻨﺎﻝ ﺍﻭﺭ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻧﺎﺭﻭﻭﺍﻝ 10 ﮐﻨﺎﻝ ﮐﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻋﻤﺎﺭﺍﺕ
    ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﭘﺬﯾﺮ ﮨﯿﮟ
    ﺻﺮﻑ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﺤﻼﺕ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ
    ﻣﺮﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﺰﺋﯿﻦ ﻭ ﺁﺭﺍﺋﺶ ﭘﺮ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ 80 ﮐﺮﻭﮌ ﺭﻭپے
    ﺳﮯ ﮐﭽﻬﮧ ﺍﻭﭘﺮ ﺧﺮﭺ ﮨﻮﺗﮯ ہیں
    ﺟﻮ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺗﯿﻦ ﺑﮍﮮ ﮨﺴﭙﺘﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻻﻧﮧ ﺑﺠﭧ ﮐﮯ
    ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻫﮯ
    2 ﮨﺰﺍﺭ 6 ﺳﻮ 6 ﮐﻨﺎﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﺍﻥ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ
    ﻧﮕﮩﺪﺍﺷﺖ ﮐﯿﻠﯿﺌﮯ 30 ﮨﺰﺍﺭ ﮈﺍﺋﺮﯾﮑﭧ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮈﺍﺋﺮﯾﮑﭧ
    ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﮨﯿﮟ
    ﺻﺮﻑ ﺍﻥ ﮐﮯ باغیچوں ﭘﺮ 18 ﺳﮯ 20 ﮐﺮﻭﮌ ﺭﻭﭘﺌﮯ ﺳﺎﻻﻧﮧ
    ﺧﺮﭺ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
    ﺍﯾﮏ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﯾﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﯿﮟ
    ﺷﮩﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺍﻥ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺯﻣﯿﻦ
    ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺘﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﯿﮟ
    ﻟﮩﺬﺍ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﯿﮟ ﺑﯿﭻ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ
    70 ﺳﮯ 80 ﺍﺭﺏ ﺭﻭپے ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ
    ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﮐﮯ ﻣﺠﻤﻮﻋﯽ ﺧﺴﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﺩﻭﮔﻨﯽ ﻫﮯ
    ﮔﻮﯾﺎ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﮨﺎﺋﺸﯿﮟ ﺑﯿﭻ ﮐﺮ ﺭﻗﻢ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯼ
    ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﮐﻮ ﭼﺎﺭ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺑﺠﻠﯽ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﺑﮍﻫﺎﻧﮯ
    ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ
    ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﮨﺎﺋﯽ ﻭﮮ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﻮﭨﺮﻭﮮ
    ﺟﯿﺴﯽ ﺩﻭ ﺳﮍﮐﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﺳﮯ ﭘﺸﺎﻭﺭ ﺗﮏ ﻧﯿﺸﻨﻞ
    ﮨﺎﺋﯽ ﻭﮮ ﺟﯿﺴﯽ ﻣﺬﯾﺪ ﺍﯾﮏ ﺳﮍﮎ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﺘﯽ ﻫﮯ
    ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺻﺤﺖ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ
    ﻣﺤﮑﻤﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ” ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍﻧﺴﭩﯿﭩﯿﻮﭦ ﺁﻑ
    ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺴﺰ ” ﺟﯿﺴﮯ 70 ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
    ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ” ﻭﺍﺳﺎ ” ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺱ
    ﺭﻗﻢ ﺳﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ 12 ﭘﻼﻧﭧ ﻟﮕﺎ
    ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
    ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ 45 ﻓﯿﺼﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﻞ
    ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
    ﺩﻧﯿﺎ ﺑﻬﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺭﮨﺎﺋﺸﯿﮟ ﺳﮑﮍ ﺭﻫﯽ ﮨﯿﮟ
    ﺁﭖ ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ 10 ﮈﺍؤننگﺍﺳﭩﺮﯾﭧ
    ‏( ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ‏) ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﭼﯿﻒ ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺗﮏ ﺍﻭﺭ ﮈﭘﭩﯽ
    ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﺳﮯ ﮈﭘﭩﯽ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﺗﮏ ﺳﺐ ﺍﻓﺴﺮ ﺍﻭﺭ
    ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭ ﺩﻭ ﺩﻭ ﺗﯿﻦ ﺗﯿﻦ ﮐﻤﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﻓﻠﯿﭩﺲ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ
    ﺩﮐﻬﺎﺋﯽ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ
    ﺁﭖ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﻭﮨﺎﺋﭧ ﮨﺎﻭﺱ ﺩﯾﮑﻬﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ
    ﺻﺪﺍﺭﺗﯽ ﻣﺤﻞ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮨﺎؤﺱ ﺳﮯ ﭼﻬﻮﭨﺎ ﻫﮯ
    ﺟﺎﭘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﮨﺎؤﺱ ﺳﺮﮮ ﺳﮯ ہے ﻫﯽ ﻧﮩﯿﮟ
    ﯾﮧ ﺑﮍﯼ ﺑﮍﯼ ﻣﻤﻠﮑﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﺎﻥ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ہے
    ﺭﻫﮯ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻡ ﺑﯿﻮﺭﻭﮐﺮﯾﭧ ﺍﻋﻠﯽ ﺍﻓﺴﺮ ﺍﻭﺭ
    ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭﺍﻥ ﺗﻮ ﺁﭖ ﭘﻮﺭﺍ ﯾﻮﺭﭖ ﭘﻬﺮﯾﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﮧ ﻟﻮﮒ
    ﻋﺎﻡ ﺑﺴﺘﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﺎﻡ ﻓﻠﯿﭩﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﻡ ﺷﮩﺮﯾﻮﮞ ﮐﯽ
    ﻃﺮﺡ ﺭﮨﺘﮯ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ
    ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﻬﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻻﻥ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮ ر ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ
    ﻟﻤﺒﮯ ﭼﻮﮌﮮ ﻧﻮﮐﺮ
    ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮩﺎﮞ ﺁﭖ ﺍﯾﮏ ﺿﻠﻊ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺿﻠﻊ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﮐﺮ
    ﻟﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﮍﯼ ﻋﻤﺎﺭﺗﻮﮞ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﮍﮮ ﻣﺤﻼﺕ ﻣﯿﮟ
    ﺿﻠﻊ ﮐﮯ ” ﺧﺎﺩﻣﯿﻦ ” ﻓﺮﻭﮐﺶ ﻧﻈﺮ ﺁﺋیں گے۔
    ﺧﻠﻘﺖ ﺧﺪﺍ ﻣﺮ ﺭﮨﯽ ﻫﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻓﺴﺮ ﭨﯿﮑﺴﻮﮞ ﮐﯽ
    ﮐﻤﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﭘﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﺎﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻬﻮﻟﮯ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﻬﮯ
    ﮨﯿﮟ

    *احباب اختیار اس پر بھی نظر فرمائیں، دور غلامی کی یہ یادگاریں اب ختم کی جائیں*

  • بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، کشمیر سے متعلق کیا اٹھایا اقدام؟ اہم خبر

    بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، کشمیر سے متعلق کیا اٹھایا اقدام؟ اہم خبر

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے کشمیر پر حالیہ بھارتی جارحیت کےتناظرمیں مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینئرلیڈرشپ کشمیرپربھارتی جارحیت سےپیداہونیوالی صورتحال پرغورکرے گی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی تمام سیاسی مصروفیات فی الفور ترک کرکے لاڑکانہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں، وہ کشمیر پر حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوں گے

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے، بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارت کے مظالم ناقابل برداشت ہیں،انتہاپسند بھارتی حکومت کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں،