Baaghi TV

Author: +9251

  • جنت نظیر۔۔۔کشمیر۔۔۔۔ایک سلگتا ہوا مسئلہ ۔۔۔!!!!! جویریہ چوہدری

    جنت نظیر۔۔۔کشمیر۔۔۔۔ایک سلگتا ہوا مسئلہ ۔۔۔!!!!! جویریہ چوہدری

    آزادی۔۔۔۔
    اس ایک لفظ کے لیے انسان کتنا پر جوش ہو جاتا ہے۔۔۔کہ وہ اپنی جان سے بے پرواہ ہو کر اس سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرنے کا جذبہ بیدار اور بڑھا لیتا ہے۔۔۔
    وطن عزیز پاکستان کے ماہ آذادی کی آمد کے ساتھ تو اس انمول چیز۔۔۔”آزادی”کی اہمیت کا اندازہ اور بھی بخوبی ہونے لگتا ہے۔۔۔
    وہ نا قابل فراموش قربانیوں کی خونچکاں داستان۔۔۔جھنجوڑ اور تڑپا کر رکھ دیتی ہے۔۔۔
    جان سے زیادہ خرچہ آیا۔۔۔۔
    گھر اپنے تب نام لگا ہے۔۔۔۔
    کیونکہ منزل کے حصول کے لیئے پہلے ایک حوصلہ جاگنا ہوتا ہے۔۔۔پھر اس راہ پر گامزن رہنے اور بھاگنے کی صلاحیت از خود جنم لیتی ہے۔۔۔۔
    جو ناممکن کام کو ممکن میں بدل دیتی ہے۔۔۔۔پاکستان کا وجود اس کی ایک زندہ مثال ہے۔

    کشمیر کے عوام بھی ستر سال سے جذبہ آذادی سے سرشار اس راہ پر گامزن اور قربانیوں کی انمٹ داستان خون جگر سے تحریر کرتے جا رہے ہیں۔۔۔
    سفاک و جابر قابضین کی طرف سے ہر ظلم کے وار اور حربے کا سامنا کر رہے ہیں۔۔۔مگر ان کے جذبے میں دراڑ نظر نہیں آئی۔۔۔
    کشمیری قیادت کے لہجوں کی مضبوطی رگوں میں ہلچل مچا دیتی ہے۔۔۔اور بے خبر انسان بھی تڑپ اٹھتا ہے۔۔۔!!!
    کشمیریوں کے قتل عام اور نسل کُشی کی کوششیں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔۔۔
    اور جس بے دردی سے ان کے خون کو وادی کے سبزہ زاروں پر بہایا جا رہا ہے۔۔۔اس نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ ضرور دیا ہے۔۔۔مگر خالصتاً انسانی بنیادوں پر اس مسئلے کا حل یو این او کی قراردادوں کی شکل میں موجود ہونے کے باوجود دنیا اس قدر بے حس کیوں ہو گئی ہے کہ ان مظلوم مسلمانوں کو مرنے کے لیئے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔۔۔
    بھارت کی طرف سے اب کشمیریوں کے محاصرے اور انسانی حقوق کی پامالی کس سے پوشیدہ رہ گئی ہے۔۔۔؟؟؟
    روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نوجوانوں کو شہید کرنے کی روایت کس کے ساتھ کھلا ظلم اور نسل کُشی ہے۔۔۔؟؟؟
    پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کے بارے میں اپنے موقف کو بھر پور واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔۔۔۔
    کیونکہ جنوبی ایشیاء کے استحکام اور امن کا راستہ صرف کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے۔۔۔
    اگر یہ خطہ پر امن نہیں ہوتا تو آگ کی چنگاریاں سلگتی رہیں گی اور اس علاقے کا امن داؤ پر لگا رہے گا۔۔۔
    یہ دنیا انسانوں کی ہے اور اکیسویں صدی کی جدید دنیا میں انسانوں کے قتل کا کوئی جواز نہیں بنتا۔۔۔بلکہ باہم بات چیت اور حقائق کی رو سے ہی مسائل کا حل نکالا جانا اربوں انسانوں کی زندگیوں کے لیئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔
    اس اہم مسئلے نے دو ایٹمی قوتوں کو آمنے سامنے کر رکھا ہے۔۔۔اور بد قسمتی یہ ہے کہ انڈیا جیسا جمہوری ملک کبھی بات چیت پر سنجیدگی سے آمادہ ہوتا نظر نہیں آیا۔۔۔
    جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہیں۔۔۔۔اگر دنیا یہ مانتی ہے تو پھر عمل کیوں نہیں کرتی۔۔۔؟؟؟؟
    اٹھارہ سالہ افغان جنگ کا حل بھی آج مذاکرات میں ہی نہیں ڈھونڈا جا رہا۔۔۔۔؟؟؟
    لیکن لاکھوں انسانی جانوں کے ضیاع نے کس کا فائدہ کیا۔۔۔؟؟؟
    یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستان جیسے ذمہ دار ملک کی طرف سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔۔۔اور بھارت کو مذموم مقاصد سے باز رہنے کا مخلصانہ مشورہ بھی۔۔۔۔
    اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے پر آمادہ بھی۔۔۔
    لیکن اگر وہ یہ بات اور زبان سمجھنے سے قاصر رہا۔۔۔تو پھر ہماری تاریخ کے انمٹ ابواب اسے سبق سکھانے کے لیئے کافی ہیں۔۔۔!!!
    اور کسی غلطی کی صورت میں نا قابل شکست افواج پاکستان اس کے دانت کھٹے سے کھٹے ترین کرنے کے لئیے ہمہ وقت بیدار و تیار ہیں۔۔۔
    کہ
    کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
    مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔۔۔
    بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نہتے کشمیریوں کو نہ جھکا سکی توایمان،اتحاد کے ،تنظیم کے ماٹووالی دنیا کی منظم ترین اور پیشہ ورانہ مہارت کی حامل فوج کے سامنے بھلا کیسے ٹھہر سکے گی۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟

    پاکستان کے عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے،کھڑے ہیں۔۔۔۔اور کھڑے رہیں گے۔۔۔ ان شآ ء اللّٰہ۔

    لیکن دنیا کا بھلا اسی میں ہو گا کہ سلگتا ہوا مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے کشمیریوں کو آذادی و حق خود ارادیت دینے کا وعدہ وفا کر دیا جائے۔۔۔!!!
    اور امن و ترقی کے خواب کو بکھرنے نہ دیا جائے۔۔۔۔!!!!!!
    ستر سالوں سے بہتا لہو اب جواب مانگ رہا ہے۔۔۔حقوق کی پامالی کا۔۔۔۔انسانی جانوں کے بے دریغ قتل عام کا۔۔۔۔عورتوں اور بچوں کے پژمردہ چہروں پر لکھی حقوق کی خلاف ورزیوں کی داستان کا۔۔۔۔!!!!!
    اور بیدار ہونے کا اس سے آگے بڑھ کر کوئی وقت نہ ہو گا۔۔۔!!!

    اللّٰہ سے دعا ہے کہ دشمن کے چین قرار اُڑے رہیں۔۔۔
    اور اس کے ہر وار بیکار جائیں۔۔۔!!!
    میرے وطن۔۔۔۔چمن۔۔۔”پاکستان” اور اس کے محافظوں کا اللّٰہ حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین۔۔۔!!!!!

  • جنوبی افریقی باولر ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑی، وجہ جانئے

    جنوبی افریقی باولر ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑی، وجہ جانئے

    جنوبی افریقہ کے باولر اور کرکٹ کی تاریخ میں عظیم باولروں میں سے ایک ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

    اسٹین نے 93 ٹیسٹ میچز میں 9 43 وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 42.3 گیندیں فی وکٹ ہے جو 200 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ بہترین ہے۔

    تاہم ، حالیہ برسوں میں اسٹین کا کیریئر چوٹ کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوا ، خاص طور پر کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوران وہ ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے۔اسٹین نے کرکٹ میں زیادہ عرصہ گزارنے کے لیے کھیل کی ایک شکل سے علیحدہ ہونے کافیصلہ کیا ہے۔

    اسٹین کے مطابق دوبارہ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر غور کرنا خوفناک ہے۔ لہذا میں اپنے باقی کیریئر کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پر توجہ دوں گا تاکہ میں اپنی پوری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بناو¿ں اور اس کھیل میں زیادہ عرصے تک رہ سکوں۔

  • کشمیر لہو کا دریا اور بھارتی پراپیگنڈے ۔۔۔ ام ابیہا صالح جتوئی

    کشمیر لہو کا دریا اور بھارتی پراپیگنڈے ۔۔۔ ام ابیہا صالح جتوئی

    جنت ارضی کا ٹکڑا کشمیر جو پاکستان کی شہہ رگ ہے جس پر بھارتی فوج نے غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور کشمیر میں ہونے والا ظلم اور بربریت کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے نت نئے حربے آزما رہا ہے اور مسلسل کشمیریوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔
    کشمیری بطور مسلمان اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اسی وجہ سے کشمیری کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور خون خرابہ نہیں چاہتے بلکہ کشمیری امن کے متلاشی ہیں اور امن کے لئے ہی وہ آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں۔
    بھارتی غاصب فوج کے کے مظالم سے رہائی چاہتے ہیں ایسا خطہ چاہتے ہیں جس میں وہ امن و امان سے اپنی زندگی بسر کریں ان کے بے گناہ پیاروں کو شہید کردیا جاتا ہے جو ان کے لئے قیامت خیز منظر ہوتا ہے۔
    بھارتی فوج کشمیریوں کا حق خودارادیت چھیننے اور آزادی کی تحریک کو دبانے کے لئے اس خوبصورت وادی کو لہو لہان کر رہا ہے کشمیر میں مظالم کی ایسی ایسی تاریخیں رقم کی گئی ہیں کہ انسانیت کانپ اٹھتی ہے جو چیخ چیخ کر بھارتی فوج کا اصل چہرہ دکھا رہی ہیں
    بھارتی فوج نے کشمیر میں لاتعداد کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
    لاکھوں عورتوں کی عصمت دری کی ان کو اپنی حوس اور درندگی کا نشانہ بنایا معصوم ننھے منے پھول سے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن ان سے سوال کرنے والا کوئی نہیں….!!!!
    اگر بات کرنی ہو بھارتی فوج کے انسٹیٹیوشن ریپ کرائمز کی تو کنان پور اور شوپیاں کی مثالیں منہ بولتا ثبوت ہیں۔
    اگر بات کرنی ہو بھارتی فوج کی میس کلنگ کی تو یجپور ، ہندوارہ اور سوپور کی مثالیں بھارتی فوج کے مظالم کی منظر کشی کررہی ہیں۔
    کشمیریوں پر اس قدر مظالم ڈھانے کے باوجود بھارت کی نفرت کی آگ ٹھنڈی نہیں ہورہی اور کشمیریوں پر مزید مظالم ڈھانے کے لئے بھارت نے کشمیر میں دس ہزار بھارتی فوجیوں کی کمک جموں خطہ کے ضلع راجوری میں پہنچائی ہے۔
    راجوری میں حریت پسندوں کا مقامی نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہے پھر اتنی بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کیوں کی گئی ہے….؟؟؟؟؟
    علاوہ ازیں…
    28000 بھارتی پیرا ملٹری کے دستے زبانی حکمنامے پر کشمیر میں پہنچاۓ جارہے ہیں سکولوں میں فوجی کیمپ بناۓ گئے ہیں جس سے کشمیری خوف و ہراس کا شکار ہو رہے ہیں۔

    آج انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں کیوں خاموش ہیں…؟؟؟؟
    کیا انکو یہ مظالم نظر نہیں آرہے…؟؟؟؟
    پونچھ کے رہائشی علاقے میں جگہ جگہ فوجی بنکرز کی تعمیر کیوں کی گئی ہے…؟؟؟؟
    ساؤتھ کشمیر کے علاقے ترال میں پیرا ملٹری کی پچاس بڑی گاڑیاں کیوں پہنچائی گئی ہیں…؟؟؟؟

    اور اس کے ساتھ ساتھ پلگام امرناتھ یاترا میں کیمپ راتوں رات یہ کہہ کر خالی کروا لیا گیا ہے کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کشمیر میں آج تک غیر ریاستی باشندوں پر حملہ نہیں ہوا وہ کشمیر میں محفوظ تھے لیکن اچانک بھارتی فوج نے ان کو کشمیر چھوڑنے کا کیوں حکم دیا…؟؟؟
    آخر کون ان پر حملہ کرنا چاہتا ہے…؟؟؟
    آج سے پہلے کسی نے حملہ کیوں نہیں کیا…؟؟؟
    بھارتی فوج کی سازشوں سے بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں جو بھارتی فوج کی ناچاکیوں کا پردہ چاک کررہے ہیں ..

    حقیقت میں یہ سب بھارتی فوج کا اپنا رچایا کھیل اور پراپیگنڈا ہے بھارت کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے اسی لئے امرناتھ یاتراؤں کو ریاست سے نکلنے کا حکم دیا۔

    بھارت نے ایل او سی کے پاس بھی بہت بھاری تعداد میں فوج اور اسلحہ اکٹھا کرلیا ہے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر دونوں طرف مسلمان ہیں اور کسی قسم کے حملے اور اسکی جوابی کارروائی میں مسلمان ہی مارے جائیں گے جو کہ بھارت کا اصل مقصد ہے اور جب جب دنیا میں بے گناہ مسلمان مارا جاتا ہے تو پوری دنیا نیند کی گولیاں کھا کر سو جاتی یا پھر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیتی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی چپ سادھ لیتی ہیں …
    یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے نزدیک مسلمان کی جان کی کوئی اہمیت نہیں ہے جو کہ جانوروں کے حقوق کے لئے چیخ اٹھتی ہے لیکن مسلمانوں کی خاطر سکتے میں آجاتی ہے..!!!

    افسوس صد افسوس….!!!!!

    *ذرا آپ ہی اپنی اداؤں پہ غور کریں*
    *ہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی*

    کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک میں پختگی اور للکار سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کے نتیجے میں وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے کشمیری عوام آزادی کی خاطر بہت سی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکی ہے اب بھارتی فوج کی اضافی تعیناتی ان کے ولولوں کو کم نہیں کرسکتی بھارت کشمیر میں اپنی ہی موت کا سامان اکٹھا کررہا ہے جو اس کے لئے بہت نقصان دہ ہوگا۔
    بطور پاکستانی ہم سب اپنی پاک فوج اور کشمیر کے ساتھ ہیں یہ ظلم کا اندھیرا چھٹ جاۓ گا اور روشن سویرا ضرور ہوگا جو کشمیر کی آزادی کی نوید سناۓ گا۔ ان شاءاللہ عزوجل

  • ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی: پوری ٹیم مینجمنٹ سمیت کوچ بھی فارغ

    ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی: پوری ٹیم مینجمنٹ سمیت کوچ بھی فارغ

    کیپ ٹاﺅن (اے پی پی) ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے ٹیم مینجمنٹ تحلیل کردی، ہیڈکوچ اوٹس گبسن کو بھی عہدے سے فارغ کردیا.

    کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پوری ٹیم مینجمنٹ کو تحلیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہیڈکوچ اوٹس گبسن کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا۔ حال ہی میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقن ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی اور وہ 9 میں سے صرف 3 میچز جیت سکی تھی۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پوری ٹیم مینجمنٹ کو تحلیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہیڈکوچ اوٹس گبسن کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    سی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہم فٹ بال سٹائل سٹرکچر بنانا چاہتے ہیں اور ایسا مینجر مقرر کریں گے جو خود اپنے کوچنگ سٹاف اور تینوں فارمیٹس کیلئے کپتانوں کا چناﺅ کر سکے گا۔ اس کے علاوہ میڈیکل سٹاف اور انتظامیہ بھی انہیں رپورٹ کرے گی۔

  • یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت والی تصاویر وائرل، کشمیری قوم میں غم و غصہ کی لہر

    یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت والی تصاویر وائرل، کشمیری قوم میں غم و غصہ کی لہر

    بھارت میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت میں تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس پر کشمیری قوم میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی تازہ ترین تصاویر تہاڑ جیل کے پنجرہ نما بیرک کی ہیں جہاں انہیں‌ سخت تشویشناک حال میں باہر نکال کر صوفے پہ لٹایا گیا ہے، اس حوالہ سے بعض اطلاعات انتہائی دلسوز ہیں،

    واضح رہے کہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی ایک دن کہا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ اپنے قدموں پر کھڑے بھی نہیں‌ ہو سکتے، انہوں نے کہا تھا کہ عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور انہیں رہا کروانا چاہیے. یٰسین ملک کو رہا نہ کئے جانے پر کشمیری قوم میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچز سے متعلق اہم اعلان کر دیا، بڑی خبر

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچز سے متعلق اہم اعلان کر دیا، بڑی خبر

    پي سي بي اور فرنچائز کے درميان پي ايس ايل کے تمام ميچيز پاکستان ميں کروانے پر اتفاق کرليا گيا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قذافي سٹيڈيم ميں ہونے والي پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور چئیرمین پی سی بی کے درمیان ملاقات ہوئي جس ميں فرنچائز مالکان نے لیگ کے پاکستان میں انعقاد ہر اپنے تحفظات سے چیئر مین کو آگاہ کيا۔ اس موقع پر چيرمين پي سي بي احسان ماني کا کہنا تھا کہ بورڈ حکام اور فرنچائز نمائندے مل کرغیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان ميں کھيلنے پر تحفظات دور کرنے کی کوششیں کریں گے جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے لئے بورڈ حکام ان کے ایجنٹس کو بریفنگ بھي دیں گے اور بورڈ حکام کے ساتھ ساتھ فرنچائز نمائندے بھی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائیں،

    اس موقع پر پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل پر بھی غور کیا گیا ۔ پي سي بي حکام نے فرينچائز مالکان کو پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس کي تاريخ کا اعلان جلد کرنے پر اتفاق کيا۔ پي سي بي کے ايم ڈي نے بتايا کہ لیگ کے شیڈول کو گورننگ کو نسل اجلاس میں حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ بورڈ حکام نے فرنچائز مالکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھي کرواي ۔ بعد ازں چئیر مین پی سی نے فرنچائز مالکان کے اعزاز ميں ظہرانہ دیا

  • بھارتی فضائیہ میں بھرتی کے دوران دیوار گر گئی

    بھارتی فضائیہ میں بھرتی کے دوران دیوار گر گئی

    بھارتی صوبہ پنجاب کے ضلع جالندھر میں پنجاب مسلح پولیس(پی اے پی)کے میدان میں فضائیہ کی بھرتی جاری ہے۔ پیر کے روز میدان میں دیوار گر گئی جس سے 15افراد زخمی ہو گئے جن سے تین کی حالت نازک ہے۔زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے

    اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (شمال) ہرسمرت سنگھ کے مطابق پی اے پی کے میدان میں ریاست کے 12 اضلاع سے متعلق نوجوانوں کے لیے آج سے بھرتی شروع ہوئی ہے۔ لائن میں کھڑے افراد پر میدان کی دیوار گرنے سے تقریباً 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    حادثے کے دوران زخمی اور عینی شاہد منیش نے بتایا کہ وہ جالندھر کے پی اے پی میں ایئرفورس بھرتی کے لیے اتوار کی رات ہی پہنچ گئے تھے۔ منیش کے مطابق وہ آج صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے سے ہی میدان میں لائن میں کھڑے ہو گئے تھے لیکن شدید رش کی وجہ سے وہ دیوار کے ساتھ ساتھ کھڑے تھے۔

  • کشمیر میں مزید کاروائی ہوئی تو سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان نے بھارت کو آگاہ کر دیا

    کشمیر میں مزید کاروائی ہوئی تو سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان نے بھارت کو آگاہ کر دیا

    مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی طرف سے بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نےبھارتی ہائی کمشنرکواحتجاج مراسلہ بھی تھمایا، بھارتی ہائی کمشنر کو دیے گئے مراسلہ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات 370 اور 35 اے ختم کرنے کیخلاف احتجاج کیا گیا ہے،

    دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت کشمیر میں مزید کسی کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

  • کھیلوں کے شوقین ہوجائیں تیار، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے

    کھیلوں کے شوقین ہوجائیں تیار، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 23 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 23 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان،اسلام آباد، پی او ایف واہ، پاکستان واپڈا،ایس ایس جی سی اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 25 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ قومی کوچ سردار نزاکت علی نے کہاہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کے کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تو انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے ہر کونے دیہاتی اور شہری علاقوں میں چھوٹے سے لے کر بڑے بچے اور بچیاں سائیکل چلا رہی ہیں۔ دیہاتی سطح پر اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کےلئے حکومت کو یونین سطح اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سائیکلسٹ نے انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں اور مزید میڈلز حاصل کرنے کےلئے حکومت اور فیڈریشن کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو بہت کم گرانٹ ملتی ہے اور حکومت کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں اور کھلاڑی بھر پور تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

  • بی جے پی ورکر کا قتل کرنے کے بعد لاش کے ساتھ کیا کیا گیا

    بی جے پی ورکر کا قتل کرنے کے بعد لاش کے ساتھ کیا کیا گیا

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے پنگلا میں 19 سالہ بی جے پی ورکر پنتو منا جو نارن دیگھی کو قتل کر دیاگیا۔ واقعہ کے بعد منا کی لاش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا گیا۔ منا کا تعلق پنگلا سے بتایا جاتا ہے۔ اس واقعے کے خلاف بی جے پی کا احتجاج جاری ہے۔

    بی جے پی کے مطابق منا کے قتل کے پیچھے ترنمول کانگریس کے غنڈوں کا ہاتھ ہے۔ منا کو قتل کرنے کے بعد ترنمو ل کانگریس کے غنڈوں نے ہی درخت سے لٹکایا ہے۔

    دوسری جانب ترنمو ل کانگریس نے واقعہ کو آپس کی رنجش کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی اسے سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ تاہم مقتول کے اہل خانہ کے مطابق منا کے قتل میں حکمراں جماعت ملوث ہے۔