Baaghi TV

Author: +9251

  • افسوسناک خبر: زوردار دھماکے سے قیمتی جانیں ضائع

    افسوسناک خبر: زوردار دھماکے سے قیمتی جانیں ضائع

    قاہرہ (اے پی پی) مصر میں کار بم دھماکے سے 19افراد ہلاک جبکہ 32 افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں کار بم دھماکہ کے نتیجے میں19 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق کینسر انسٹیٹوٹ کے باہر دھما کہ خیز مواد سے بھری ایک تیز رفتار کار دیگر تین کاروں سے ٹکراگئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور 19افراد ہلاک اور 32شدید زخمی ہوگئے جبکہ ر متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فور ی کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ مصری پبلک پراسیکیوٹرکی تفتیشی ٹیم نے واقعہ پر پہنچ پر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ وکلاءکی تفتیشی ٹیم، کریمنل لیبارٹری اور بم ناکارہ بنانے والے ماہرین بھی موقع پر پہنچتے ہوئے تفتیشی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

  • امریکہ: تین ریاستوں میں ہوئے حملوں میں 30افراد ہلاک، 5روزہ سوگ کا اعلان

    امریکہ: تین ریاستوں میں ہوئے حملوں میں 30افراد ہلاک، 5روزہ سوگ کا اعلان

    امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس، اوہائیو اور الینوئے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 5روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو میں وال مرٹ سپرسٹور پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 20 افراد مارے گئے جبکہ 26 زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے تیرہ گھنٹے بعد ریاست اوہائیو کے شہر ڈائیٹن میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ اس حملہ میں 27 امریکیوں کے زخمی ہوئے ۔ ریاست الینوئے میں ایک شخص کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیج سے جاری بیان میں ان سانحوں میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں تمام وفاقی سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کے احکامات جاری کئے۔۔ وائٹ ہاوس کے پرچم آج سے 8 اگست بروز جمعرات تک سرنگوں رہیں گے۔

  • بھارت نے دفعہ 370 ختم کی تو فردوس عاشق اعوان نے سلامتی کونسل سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کےلیے کشمیریوں کوسلام پیش کرتےہیں، کشمیری مجاہدآزادی کےلیےجدوجہدکررہےہیں، بھارت نےآج سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بےتوقیری کی، کشمیری عالمی اداروں کوپکاررہےہیں،اوآئی سی کی حمایت پرشکرگزارہیں،

    کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت نےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب ہوگئی، بھارت کےیکطرفہ اورمکروہ عمل کومستردکرتےہیں، کشمیرہمارےدلوں کی دھڑکن ہے، بھارت نےکشمیرمیں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردیں، بھارت کاسیکولرہونےکادعویٰ بےنقاب ہوگیا،

    بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت ہندوتواکی سوچ پرعمل کررہاہے، پاکستان کی ذمہ دارانہ صلاحیت کودنیامیں سراہاگیا، امریکی صدرنےبھی پاکستان کی امن پالیسی کی حمایت کی، بھارت کوخطےکےامن سےکوئی لینادینانہیں ہے، دنیاپاکستان کےبیانیےکےساتھ کھڑی ہے، بھارت نےحریت پسندرہنماوَں کوقیدکررکھاہے،

  • انوپم کھیر ۔۔۔ فن کے بجائے جنگ کا حامی تحریر: محمد فہد شیروانی

    انوپم کھیر ۔۔۔ فن کے بجائے جنگ کا حامی تحریر: محمد فہد شیروانی

    شدت پسندانہ ہندو ذہنیت سے لبریز انوپم کھیر کی انتہا پسندی سے کون واقف نہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انوپم کھیر نے لکھا ہے کہ ” کشمیر کا مسئلہ حل کی جانب بڑھ رہا ہے”۔ صرف اسی ایک بیان سے آپ انوپم کھیر کی کھال میں چھپا خونخوار بھیڑیا دیکھ سکتے ہیں جو نہتے معصوم و مظلوم کشمیریوں کا خون پینے کو بیتاب ہے۔
    نسل کشی کے حوالے دینے والے آدمخور طبیعت انوپم کھیر کو انڈیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیوں نہیں دکھائی دیتے۔ انوپم کھیر کی آنکھوں پر جمی انسانیت سے عاری ہندووانہ سیاہ پٹی اسے انسان اور انسانی ہمدردی سے دور کر چکی ہے۔
    کشمیر کا مسئلہ اس وقت دنیا کو درپیش سب سے بڑی مسائل میں سے ایک ہے جس کے باعث اب تک تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ دنیا کی دو جوہری طاقتیں پاکستان اور انڈیا اس مسئلے کو لے کر ایک دوسرے کے سامنے ڈٹے رہتے ہیں اور ان کی عوام بھی دل جان سے اپنی افواج کا ساتھ دیتے ہیں بالخصوص پاکستانی۔ پاکستان کا ہر جوان، ہر بوڑھا، ہر بچہ ایسے موقع پر فوجی بن کر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتا ہے۔ ایسے مواقع پر پاکستانی خواتین بھی کسی طور مردوں سے پیچھے نہیں۔

    انڈیا کی جانب سے کشمیر میں پیدا کی گئی حالیہ کشیدگی اور ظلم کی ہر انٹرنیشنل فورم پر مذمت کی جا رہی ہے۔ اداکاروفنکار جنہں امن و آشتی کا پیامبر سمجھا جاتا ہے ان میں موجود چند شرپسند نہ امن چاہ رہے ہیں نہ آشتی۔ اپنی شہرت کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے شرپسندوں میں سب سے بڑا نام سطحی کردار ادا کرنے والے انڈین اداکار انوپم کھیر کا ہے۔ جب کبھی انڈیا پاکستان میں کشیدگی بڑھتی ہے انوپم کھیر فوراً شرپسندی شروع کرکے اپنی افواج اور قوم کو بھڑکانا شروع کر دیتا ہے جس سے کسی اور کا نقصان ہو یا نہ ہو انڈین فوج کا نقصان ضرور ہوجاتا ہے جس کی تازہ مثال پاکستانی فوج کی جانب سے گرائے گئے انڈین طیارے اور ابھی نندن ہے۔
    انوپم کھیر نے آرٹیکل 370 کے ختم ہونے پر کشمیریوں کے حق آزادی کے سلب ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ انڈین چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ کشمیر میں ہندوؤں کو ایک الگ جگہ دینی چاہئیے تاکہ وہاں ہندو آبادکاری ہو سکے۔ فلمی سکرین پر بظاہر معصوم نظر آنے والا انوپم کھیر دراصل کتنے کٹھور و ظالم دل کا مالک ہے یہ حقیقت اب سب پر آشکارا ہو چکی ہے۔
    انوپم کھیر کے علاوہ بہت سے دیگر انڈین اداکار بھی کشمیریوں کا حق مارنے والے اس آرٹیکل کے ختم ہونے کے حق میں باتیں کر رہے ہیں اور کشمیر میں انڈین فوج کی پر تشدد کاروائیوں کی کھلم کھلا تائید کر رہے ہیں۔ جبکہ حیرت انگیز طور پر پاکستانی فنکار و اداکار اس حساس معاملے میں بالکل خاموش ہیں۔ اس ایشو کی جانب توجہ دلاتے ہوئے پاکستان کی مشہور بلاگر جویریہ صدیقی نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ "ہمارے بیشتر اداکار مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے کتراتے کیوں ہیں”؟
    انڈیا کو لے کر ہمارے فنکاروں کے منہ پر لگے تالے اچنبھے کی بات ہے۔ اس نازک موقع پر عام عوام کی طرح شوبز برادری کو بھی اپنے ملک اور افواج کا ساتھ دیتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دینا چاہئیے۔ ہمیں انڈیا سے فلموں میں کام، ناچ، گانا یا لچر پن نہیں چاہئیے، ہمیں صرف اور صرف انڈیا اور کشمیر میں بسنے والے مسلمان بہن بھائیوں کا تحفظ چاہئیے۔ ہر معاملے میں بڑھ چڑھ کر بولنے والے فنکاروں، اداکاروں کو خاموشی توڑتے ہوئے انڈیا کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ اب فن کی سرحدوں کا تعین بھی ہو جانا چاہئیے۔
    بلاشبہ ہم لوگ امن کے داعی ہیں لیکن ہماری امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
    انوپم کھیر ذہن نشین کر لو۔۔۔ “نہ کھیر دیں گے نہ کشمیر دیں گے، بس ہم چیر دیں گے”۔

  • آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخی: بھارتی معیشت ڈوب گئی

    آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخی: بھارتی معیشت ڈوب گئی

    باغی (ویب ڈیسک) آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد بھارت میں امریکی ڈالر مہنگا ہوکر 70.78 کا ہوگا، اس سے قبل بھارت میں امریکی ڈالر کی قیمت 69.665 تھی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی راجیہ سبھا میں آرٹیکل 35 اے اورآرٹیکل 370 کی منسوخی کا بل پیش ہونے سے بھارتی معیشت کو زبردست نقصان پہنچا ہے. بھارتی روپیہ کی قدر 1.5 روپے تک گرگئی ہے جس سے ڈالر مہنگا ہوکر 70.78 کا ہوگیا ہے. اس سے قبل بھارت میں امریکی ڈالر کی قیمت 69.665 تھی. یاد رہے کہ مودی سرکار نے آج بھارتی راجیہ سبھا میں آرٹیکل 35 اے اورآرٹیکل 370 کی منسوخی کا بل پیش یا ہے جس سے کشمیر کی خود مختاری ختم ہوگئی ہے.

    دوسری جانب مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوجی بھیجے ہیں اور معصوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے.

  • بھارتی سی 17ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے کتنے بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر پہنچے

    بھارتی سی 17ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے کتنے بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر پہنچے

    مقبوضہ کشمیر میںآرٹیکل 370کے خاتمہ کے بعد، کم از کم8,000 مزید نیم فوجی دستوں کو ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مقبوضہ کشمیر منتقل کیا گیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے سی 17 ٹرانسپورٹ طیارے فوجی دستوں کو سری نگر منتقل کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ تعداد پچھلے ہفتہ مقبوضہ کشمیرمنتقل کیے گئے 38000بھارتی فوجیوں کے علاوہ ہے۔
    آرٹیکل 370 جموں وکشمیر کو اپنا آئین اور فیصلہ سازی کے حقوق دیتا ہے۔

  • کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات، شہباز شریف نے سعودی عرب اور ترکی سے بڑا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر

    کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات، شہباز شریف نے سعودی عرب اور ترکی سے بڑا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ کشمیری بھائیوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے، اس مسئلے پر سیاسی اورعسکری قیادت کوایک آوازبننا ہو گا،

    آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

    آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

    بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ترکی اور سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ مودی سرکار اس فیصلے کو واپس لے، ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک پرتہاڑجیل میں ظلم کیاجارہاہے، سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق کےساتھ ظلم کیاجارہاہے، شہباز شریف نے کہا کہ مودی کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف بغاوت ہے، پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر پر ہماری ایک آواز جانی چاہئے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مودی کےاقدام کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کہہ رہی ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،

    بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کےدوست ممالک سےاُمیدہےوہ مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑےہونگے، اُمی د ہے چین،سعودیہ،ترکی سمیت دوست ممالک بھرپورساتھ دیں گے،برطانیہ کوبھی کشمیرمعاملےپرپاکستان کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے ،شہبازشریف نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کا نام لے کر کہا کہ انہیں پاکستان کی اس موقع پر مدد کرنی چاہئے. کشمیر کے لئے ہم سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، کسی کے ٹریپ میں نہیں آنا چاہئے، ہمیں تقسیم نہیں کرنا بلکہ آپس میں جڑنا ہے، کل اسلام آباد جاؤں گا او ر اپوزیشن سے مشاورت کروں گا، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے کہتا ہوں‌ کہ سول حکومت و عسکری قیادت کو ایک پیج پر ہونا چاہئے،. اپوزیشن اگر کشمیر کے لئے متحد ہونا چاہتی ہے تو عمران خان زخموں پر نمک مت چھڑکیں اس سے مزید حالات خراب ہوں گے.

  • گورنمنٹ کالج برائے خواتین سرگودہا کی طالبات اور اساتذہ کی یکجہتی کشمیر واک

    گورنمنٹ کالج برائے خواتین سرگودہا کی طالبات اور اساتذہ کی یکجہتی کشمیر واک

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات اور اساتذہ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے خصوصی واک کی اس موقع پر طالبات نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر ہمارا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے آویزاں تھے طالبات کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کشمیری بہنوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر شدید اجتجاج کرتی ہیں اور عالمی دنیا اور انسانی خقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ کشمیر میں رہنے والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے خقوق کیلیے آواز بلند کریں وہاں رہنے والی لڑکیاں آزادی سے تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکتیں اور نہ ہی ان کی عزت آبرو مخفوظ ہے بھارت درندہ صفت ملک ہے اس کے چنگل سے ہماری مسلمان بہنوں کو آزادی دلوائی جائے

  • لیبیا، حفتر قوتوں کے فضائی حملوں میں 41 شہری ہلاک

    لیبیا، حفتر قوتوں کے فضائی حملوں میں 41 شہری ہلاک

    لیبیا کے مرزوق شہر میں جنرل خلیفہ حفتر کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں 41 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔

    لیبیا کے میڈیا کے مطابق لڑاکا طیاروں نے مرزوق شہر میں تبوع قبیلے کے الاقلعہ محلے کو نشانہ بنایا، جس سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

    یاد رہے کہ حفتر کے حامیوں کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ماہ بھی تجورا میں مہاجرین کی پناہ گاہوں کو ہد ف بنایا تھا جس سے 60 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

  • جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف چوہدری برادران بھی میدان میں آ گئے، واضح اعلان کر دیا

    جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف چوہدری برادران بھی میدان میں آ گئے، واضح اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ق لیگ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اورپاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کی دھجیاں اڑانےپرخاموش تماشائی نہ رہے، یاسین ملک کوطبی سہولت اورکشمیری حریت پسندرہنماؤں کورہاکیاجائے،

    چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاکہ عالمی برادری بھارتی ظلم وبربریت کانوٹس لے، واضح رہے کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے پر پوری کشمیری و پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ اور پوری حریت قیادت نظربند اور جیلوں‌ میں قید ہے،