Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب نے دنیا بھر کےمسلمانوں کے لیے حج کے دروازے کھول رکھے ہیں، گورنر مکہ

    سعودی عرب نے دنیا بھر کےمسلمانوں کے لیے حج کے دروازے کھول رکھے ہیں، گورنر مکہ

    سعودی عرب کے گورنر مکہ معظمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہےکہ ان کے ملک نے بلا امتیاز دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے فریضہ حج کی ادائی کے دروازے کھول دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں گورنر مکہ نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ خدام حجاج کرام کی خدمت پرمامورکیے گئے ہیں اور اب تک 16 لاکھ سے زاید عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر سے لوگ فریضہ حج کے لیے مکہ کا رخ کر رہےہیں.اور سعودی عرب کی حکومت اس سلسلے میں وسیع انتظام کر ہی ہے.

  • وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

    وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا ظلم کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا-
    معروف اداکارہ وینا ملک بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بن کر میدان میں آگئیں.وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کی ٹوئٹ شیئر کی اورساتھ ہی بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک ساتھ ملکر چلنا ہوگا-
    وینا ملک نے اپنی اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فوج ظلم وجبر سے کشمیریوں کوحق خودارادیت سے نہیں روک سکتی کیونکہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے-فورسزکا استعمال کرکےکوئی بھی کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا-

  • حسن علی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی اپنے نکاح میں شرکت کی دعوت

    حسن علی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی اپنے نکاح میں شرکت کی دعوت

    پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے نکاح میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    پاکستان کے چہیتے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ بھارتی پلیئرز ہمارے کرکٹ فیلو ہیں، میں تمام بھارتی کرکٹ ٹیم کو نکاح میں دعوت دینا چاہوں گا، مجھے بہت خوشی ہوگی اگر بھارتی ٹیم ان کے نکاح میں شریک ہوں گی۔

    حسن علی نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم میں سے کسی کو سربالا بنانا پڑے تو شاداب خان کو ان کا سربالا بنانا پسند کریں گے، شاداب 22 سال کا چھوٹا بچہ ہے اور میرا بہترین دوست ہے، وہ میرے نکاح میں میرا سربالا بنے اور بے شک سلامی کی تمام رقم خود ہی رکھ لے۔

    حسن علی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ قومی ٹیم میں سے کسی اور کو گھوڑے پر بٹھانا پڑا تو فہیم اشرف ان کی ترجیح ہوں گے، ان کے دستیاب نہ ہونے پر ان کی ترجیح فخرزمان یا بابراعظم ہوں گے۔

    واضح رہے کہ حسن علی کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں ہو رہا ہے، حسن علی نے کہا کہ پہلے نکاح کی تاریخ 26 اگست رکھی گئی تھی لیکن میڈیا پہ بیس اگست بتائی گئی تو ہم نے نکاح کی تاریخ بیس اگست رکھ لی ہے. ان کی ہونے والی شریک حیات کا نام سامعہ ہے جو کہ غیر ملکی ایئرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں۔ شعیب ملک کے بعد حسن علی دوسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جو بھارت کے داماد بننے جارہے ہیں۔

  • وزیر اعظم کو فوری طور پر قوم سے خطاب کرنا چاہیے ،

    وزیر اعظم کو فوری طور پر قوم سے خطاب کرنا چاہیے ،

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر وزیر اعظم کو فوری طور پر قوم سے خطاب کرنا چاہیے،باغی ٹی وی کا پر زور مطالبہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . باغی ٹی وی اپیل کرتا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر وزیر اعظم کو فوری طور پر قوم سے خطاب کرنا چاہیے،اس موقع پر پاکستان کی قوم اور کشمیر عوام کو حوصلہ ہوگا.

    واضح‌رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

  • محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

    محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

    سیشن کورٹ لاہور نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے اہلیہ پر تشدد کے کیس میں ان کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی ۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    اہلیہ پر تشدد کیس میں محسن عباس اپنے وکلاء کے ساتھ ضمانت میں توسیع کےلیے عدالت میں پیش ہوئے. پولیس نے نا مکمل تفتیش عدالت میں جمع کرائی جس پرعدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کی جائے ۔

    محسن عباس کی اہلیہ نے بھی اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے۔ فاطمہ سہیل نے اپنے کیس کے لیے بیرسٹر احتشام کی خدمات حاصل کی ہیں۔ محسن کے خلاف ان کی اہلیہ نے 23 جولائی کو لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایف آئی آر میں محسن عباس حیدر پر تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور بے وفائی کیے دفعات شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق فاطمہ سہیل نے محسن عباس کے کہنے پر اپنے والد سے 50 لاکھ روپے لے کر ان کو دیے لیکن محسن نے مزید 50 لاکھ روپے لانے کا کہا اور منع کرنے پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ فاطمہ نے ایف آئی آرمیں ماڈل نازش جہانگیر نامی لڑکی سے تعلقات کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے محسن عباس کی درخواست پر 24 جولائی کوان کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 5 اگست تک منظور کی تھی جس میں آج 16 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔

    یاد رہے نازش جہانگیر نے فاطمہ کی جانب سے تمام الزامات جھٹلا دیے تھے اور کہا تھا کہ جو سچ ہے سامنے آ جائے. فاطمہ پر تشدد کا افسوس ہے لیکن ان کے الزامات جھوٹے ہیں.

  • القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری خطرناک بیماری میں مبتلا

    القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری خطرناک بیماری میں مبتلا

    گذشتہ چند روز کے دوران عالمی میڈیا میں اس طرح کی معلومات گردش میں آئی ہیں کہ القاعدہ تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں جس کے نتیجے میں ان کی صحت بڑی حد تک بگڑ چکی ہے۔

    مغربی میڈیا نے انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں میں شریک ایک سینئر بین الاقوامی ذمے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ الظواہری کو دل کے حوالے سے پیچیدہ مشکلات کا سامنا ہے۔

    یہ معلومات واشنگٹن اور امریکی اخبارات کی جانب سے اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن امریکی انٹیلی جنس کی ایک کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔

    الظواہری کی بیماری اور حمزہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ کی باگ ڈور کون سنبھالے گے ؟ اس پر مذہبی سیاسی تنظیموں کے امور کے محقق احمد عطا نے کہا کہ زیر گردش رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ الظواہری جگر کے سرطان میں مبتلا ہیں اور مرض اس مرحلے تک آ چکا ہے کہ اب جگر کی تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ دہشت گردی کی عالمی فہرست میں مطلوب شخصیت ہونے کے سبب الظواہری کو دنیا کے کسی بھی ہسپتال میں کس طرح منتقل کیا جا سکتا ہے ؟

  • فلم سٹار اورکھلاڑی بھی کھل کر کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوں

    فلم سٹار اورکھلاڑی بھی کھل کر کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوں

    پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں کھل بولنا ہوگا.بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے کھل کر بھارتی موقف کی حمایت کر دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جانب سے اپنے ساتھ ملانے اور خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ہمارے آرٹسٹ حضرات کو کشمیر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے اس فعل کی مذمت کرنی چاہیے اور بھارت کی انڈسٹری اور اس میں کام کرنے کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ،
    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار انوپم کھیر اور بی جے پی کے لیڈر نے بھارت کی طرف سے کشمیر کے متعلق آرٹیکل 35 اے میں ترمیم کے بعد کہا تھا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کا حل کر دیا ہے اس طرح کے جملوں کے ساتھ پاکستان اور کشمیری عوام کا مزاق اڑایا ہے .ہمارے شوبز اور کھلاڑی حضرات کو اس مسئلے کے بعد بھارت کا ہر طرح سے بائیکاٹ کرنا چاہیے ، ہمارے کھلاڑیوں اور شوبز انڈسٹری کو بھارت کے ان مذموم اقدام کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، تاکہ پوری دنیا میں یہ پیغام جائے کہ پاکستان میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا شخص بھارت کے ان ہتھکنڈوں کی مزمت کرتا ہے.اس طرف بھارت کے فلم سٹارز مسئلہ کشمیر پر اپنے حکومتی موقف کی حمایت کرتےہیں. ہمیں بھی چاہیے کہ کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور کشمیری عوام کے ساتھ کھل کر سامنے آئیںِ.

  • گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شاہ نکڈر کے طلباء کی ریلی

    گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شاہ نکڈر کے طلباء کی ریلی

    سرگودہا،شاہ نکڈر(سرگودہا)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہ نکڈر کے طلباء نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم نہتے کشمیریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانے پر ریلی نکالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سکول نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور کشمیر کی سالمیت کیلیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارت نے کشمیر کی خودمختاری ختم کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا ہے

  • حکومت پاکستان فورا سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے، باغی ٹی وی کی اپیل

    حکومت پاکستان فورا سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے، باغی ٹی وی کی اپیل

    حکومت پاکستان فورا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی کال دے اورکشمیر میں بھارتی مظالم پر قرارداد پیش کرے. وزیر خارجہ ہر فرصت کو بالا طاق رکھتے ہوئے نیو یارک کا رخ کریں اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کریں.باغی ٹی وی کا حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ
    بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر باغی ٹی وی حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتا ہےکہ وہ جلد از جلد اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی کال دے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بری طرح خلاف ورزی کو اجاگر کرنے کے لیے قرارداد پیش کرے.باغی ٹی وی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی بھر پور تقاضا کرتا ہے آپ ٹویٹ کرنا چھوڑیں اور نیویارک کی فلائٹ پکڑیں ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ تاریخی حیثیت تبدیل کرنے پر پاکستان اور کشمیری عوام کی تشویش سے آگاہ کریں. سیکرٹری جنرل پر زور دیں کہ وہ اس مسئلے پر سلامتی کونسل میں قراداد پیش منظؤرکروائیں. وقت کا تقاضا ہے کہ وزارت خارجہ دنیا بھر کی ایمبیسی کے اندر اپنے نمائندے بھیجے اور کشمیر کی خطرناک صورت حال پر دنیا کو آگاہ کرے.وزارت خارجہ اس وقت پوری دنیا میں مکمل طور پر متحرک ہو جاناچاہیے. اور وہ کشمریوں کی نمائندگی اور ان کے مسائل کے حل کرنے میں زرہ بھر سستی اور غفلت سے کام نہ لیں.

  • اداکارہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی،احسن خان

    اداکارہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی،احسن خان

    اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ اداکارہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات پرتنقید کرکے نیا پنڈوراباکس کھول دیں گی-
    یادرہے کہ حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تھی جس کے میزبان احسن خان تھے.احسن خان کی جانب سے شوبزانڈسٹری کے حوالے سے پوچھا گیا سوال کہ آپ ماہرہ خان،صباقمراور مہوش حیات کو اداکاری کے حوالے سے کون سے نمبر پر رکھیں گی.جس کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ وہ صباقمرکو پہلے اور اقراعزیز کو دوسرے نمبرپر،جبکہ ان کے نزدیک ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری نہیں آتی-
    نادیہ کی اس تنقید کے بارے میں احسن کان کا کہنا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی جج نہیں بننا چاہیےبلکہ کسی بھی فنکار کی مقبولیت کا فیصلہ پر ستار کرتے ہیں.احسن خان کا کہنا تھا کہ شوبزمیں یہ روایت پڑھ چکی ہے کہ اداکار ایک دوسرے کی ذاتیات پر حملہ کرتے ہیں جو کہ کسی بھی طرح قابل ستائش نہیں-
    ان کا کہنا تھا کہ شوبزانڈسٹری میں اس طرح کی سرگرمیوں کی بجائے مثبت مقابلے بازی کا رجحان ہونا چاہیے اور پھرخود جج بن کر فیصلہ کرنے کی بجائے اسے عوام پر چھوڑدیا جائے-