Baaghi TV

Author: +9251

  • محمد حفیظ کے کیرئر کے حوالے سے سب سے بڑی خبر آگئی

    محمد حفیظ کے کیرئر کے حوالے سے سب سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں محمد حفیظ کا سینٹ کٹس اینڈ پیٹریاٹس سے معاہدہ طے پا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے سینٹ کٹس اینڈ پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ انہیں جنوبی افریقن بلے باز ریسی وانڈر ڈوسن کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈوسن انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے سینٹ کٹس کو لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں بھارت کا دورہ کرنا ہے۔ حفیظ اس سے قبل 2017ء میں بھی سینٹ کٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ان کی ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے علاوہ حفیظ 2013-14ء میں گیانا امیزن واریرز فرنچا کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سی پی ایل 4 ستمبر سے 12 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

  • کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق

    کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق

    وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے،

    بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت کےاس اقدام سےخطےمیں امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی، مقبوضہ کشمیرکااسٹیٹس تبدیل کرناسلامتی کونسل کی قراردوں کیخلاف ہے، بھارت کے اس اقدام سےدونوں ممالک کےدرمیان تعلقات خراب ہوں گے، کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدام سے2ایٹمی ہمسائیوں کےتعلقات مزیدخراب ہوں گے،

    آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

    آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

    ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہاکہ بھارت نےاس اقدام سےخطےکے امن اورسلامتی کونقصان پہنچایا ہےملائیشیامقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لےرہاہے، وزیراعظم نےجنرل اسمبلی کےاجلاس میں ملائیشن ہم منصب سےملاقات کی خواہش کااظہارکیا جس پر مہاتیر محمد نے کہاکہ عمران خان سےجنرل اسمبلی کےاجلاس میں ملاقات کامنتظرہوں،

  • اقوام متحدہ میں آن لائن پیٹشن پر جلدی دستخط کر کے کشمریوں کا مقدمہ لڑیں

    اقوام متحدہ میں آن لائن پیٹشن پر جلدی دستخط کر کے کشمریوں کا مقدمہ لڑیں

    اقوام متحدہ میں آن لائن پیٹشن پر دستخط کر کے کشمیرکا مقدمہ درج کرنے کے لیے 35 ہزار کا ہدف ہے صرف 4 ہزار افراد کے دستخط باقی ہیں ،کشمیریوں کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور دستخط کرنے میں جلدی کریں.
    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ، ارجنٹ پیٹیشن آن یو این کشمیر کے نام سے آن لائن پیٹشن چل رہی ہے جس میں 35 ہزار افراد کی طرف سے پیٹیشن درکار ہے جس میں یہ کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسان حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے. اگر 35 ہزار افراد اس پیٹشن پر اپنے دستخط کر دیتےہیں تویہ مقدمہ سماعت کے لیے قبول ہو جائے گا . اس پہلے بھی یہ پیٹشن دائر کی گئ تھی لیکن اقوام متحدہ کے دفتر نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ اعتراض یہ لگایا تھا کہ اس میں سٹیک ہولڈرز نہیں ہے.اب اگر یہ تعداد مطلوبہ ہدف تک پہنچ جاتی ہے تو Office of The High Commissioner for Human Rights (OHCHR) کو پھر سے زور دیا جا سکے گا کہ وہ اس پیٹشن کو بات چیت کے لیے آگے بھیجے تاکہ یہ قابل سماعت ہو سکے.

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: اگلا میچ کب اور کہاں؟

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: اگلا میچ کب اور کہاں؟

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو پروویڈینس کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ دوسرے میچ مین بھی بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو 22 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم تیسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرینگے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

  • دفعہ 370 ختم کرنے پر بھارتی حکومت نے ملک بھر کی ریاستوں‌ کو کیا نئے احکامات جاری کئے؟ اہم خبر

    دفعہ 370 ختم کرنے پر بھارتی حکومت نے ملک بھر کی ریاستوں‌ کو کیا نئے احکامات جاری کئے؟ اہم خبر

    بھارتی حکومت نے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کے بعد مبینہ طور پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تمام ریاستوں اور خفیہ ایجنسیوں‌ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں،

    بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں کو بھجوائے گئے مراسلہ میں تمام سیکیورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کے لئے کہا ہے، اسی طرح تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولیس چیف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حساس علاقوں پر کڑی نگرانی رکھیں جہاں‌ ماضی میں فسادات ہوتے رہے ہیں،

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

    بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

    جموں‌ کشمیر کے مختلف علاقوں سے بھارت میں آ کر رہنے والے کشمیریوں‌ پر بھی خصوصی توجہ دینے کیلئے کہا گیا ہے، بھارتی وزارت داخلہ نے مختلف ریاستوں سے کہا ہے کہ میڈیا خصوصا سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جانے والی افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں کی روک تھام اور انتہاپسندی کے جذبات کو ہوا دینے یسی حرکتوں پر بھی سخت نظر رکھی جائے، واضح رہے کہ آج جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کر دی گئی ہیں اور بھارتی صدر نے اس پر دستخط کر دیے ہیں،

  • دفعہ 370 ختم کرنا انڈیا کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد

    دفعہ 370 ختم کرنا انڈیا کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد

    بھارت میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے کو بٹانے اور ریاست جموں‌ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلہ کو وہاں کے عوام کے ساتھ اعتماد شکنی اور ملک کی تاریخ میں ’سیاہ دھبہ‘ قرار دیا ہے،

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

    بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی نے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کر کے ایک ریاست کو ملک کے نقشہ سے مٹا دیا ہے، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ وہ تو جموں کشمیر ریزر ویشن بل پر بات کرنے کی تیاری کرکے آئے تھے لیکن ہندوستانی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اسمبلی میں دفعہ 370 ہٹانے سے متعلق قرارداد اور جموں وکشمیر تشکیل نو بل پیش کردیا جس کا اندیشہ کچھ دنوں سے ظاہر کیا جارہا تھا،

    کانگریس لیڈر نے کہا کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا وہاں کے عوام کے ساتھ اعتماد شکنی ہے،

  • کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر باغی ٹی وی 10 دن کا سوگ منائے گا

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر باغی ٹی وی 10 دن کا سوگ منائے گا

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر باغی ٹی وی کا 10 دن کا سوگ منانے کا اعلان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور آرٹیکل 35 اے اور 370 میں ترمیم پر باغی ٹی وی نے 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے. اس سلسلے میں باغی ٹی وی کا لوگو سیاہ رنگ میں رہے گا. واضح‌رہے کہ باغی ٹی وی پچھلے تین دن سے کشمیر پر خصوصی نشریات اور رپورٹس پیش کر رہا ہے اور لمحہ بہ لمحہ ہر اپ ڈیٹس کو واضح‌ کرتاآیا ہے.باغی ٹی وی آگلے دس دن تک بھی کمشمیر اور کشمیریوں کی حمایت کےلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.
    واضح‌رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.
    اس سلسلے میں باغی ٹی وی نے پہلے ہی ان رپورٹس کو بریک کر دیا تھا کہ بھارت کشمیر کے اندر کیا کرنے جا رہا ہے.اور آخر کار بھارت نے وہی کیا جس کا ڈر تھا.

  • کشمیر رو رہا ہے

    کشمیر رو رہا ہے

    کہاں ہیں ہمارے فنکار جو اپنے آپ کو بڑا حساس کہتے ہیں کسی چینل پر کسی کو نہیں دیکھا گیا کشمیر کی بات کرتے ہوئے کشمیر میں جو ظلم و جبر ہو رہا ہے اس پر صرف ایک ٹویٹ کرنے سے حق ادا نہیں ہوتا ہم سب کو گھروں سے باہر آنا پڑے گا اگر آپ اپنے سٹیٹس پہ یا ٹویٹ پہ لکھ رہے ہیں کہ “سٹینڈ فور کشمیر” تو اتنا لکھ دینے سے ایسے مسَلے حل نہیں ہوتے اور حیرانگی کی بات یہ ہے کہ سارا ملک ہی سو رہا ہے

    کسی چوراہے یا کسی گلی میں کوئی بھی اس ظلم و جبر پر بات نہیں کر رہا اور ہم لوگ ڈر ڈر کر بس ایک ہی بات کئے جا رہے ہیں کہ “سٹینڈ فور کشمیر” جبکے دشمن کھلم کھلا آپکو چیلنج دے رہا ہے

    یہ ظلم و جبر کب سے ہوتا آ رہا ہے کہاں ہیں Human rights کے نام پر پیسہ کھانے والی سو کالڈ NGO’s کہاں ہیں کہاں انسانیت پر بات کرنے والے جو چینلز پر گھنٹوں گھنٹوں بیٹھ کر انسان پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف صرف باتیں ہانکتے تھے

    کس چیز کا انتظار ہے ؟
    کیا تم لوگ تب گھروں سے نکلو گے جب دشمن تمھارے گھروں میں گھس کر تمہیں گریبانوں سے پکڑ کر باہر نکالے گا اور تمھاری ہر چیز پر قبضہ کر لے گا ہر چیز سے مراد تو آپ سمجھ ہی گئے ہونگے ۔۔

    دھندلا گئی فضائیں ہیں
    رو رہی بہنیں مائیں ہیں

    کوئی ڈھونڈے باپ
    تو کوئی ڈھونڈے بھائی
    جیسے کوئی ڈھونڈے سپنا شیدائی

    کھوئی ہوئی تصویر ہیں
    دیکھو ہم کشمیر ہیں

  • پاکستان بھر کی طرح سرگودہا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

    پاکستان بھر کی طرح سرگودہا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان بھر کی طرح سرگودھا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں جامعہ سرگودھا میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے قابض بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی.تفصیلات کے مطابق
    واک میں یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، واک کے شرکاء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کیلئے جامعہ سرگودھا کے کلاس رومز میں طلبہ نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ حق آزادی اور کشمیری عوام کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹرمحمد منیر، چیئرمین شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر محمد اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ امن پسند کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکا جائے اور کشمیر ی عوام کو بھارت کے ناجائز قبضہ سے نجات دلائی جائی۔ کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ میں تقرریری اور شاعری کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

  • ٹویٹر پر آرٹیکل 370 ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    ٹویٹر پر آرٹیکل 370 ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارت کے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔جس کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

    واضح‌رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.