Baaghi TV

Author: +9251

  • کن سینیٹروں نے ووٹ بیچا ؟ نبیل گبول نے انکشاف کردیا

    کن سینیٹروں نے ووٹ بیچا ؟ نبیل گبول نے انکشاف کردیا

    اسلام آباد : چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتیں ان ووٹروں کی نشاندہی کرنے میں مصروف ہیں جنہوں نے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا .

    پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن پر ایک پلان بنا تھا جس میں ایک پارٹی سے ڈیل ہوئی، اور اپوزیشن کو دھچکا لگا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے ووٹ بدلنے والوں کے نام پتہ ہیں ۔ نام پارٹی کی کمیٹی کو بتاؤں گا۔نبیل گبول نے کہا کہ صادق سنجرانی کی کامیابی کے بعداب پارٹیوں کے اندر ایک بغاوت کا سامنا ہے.

  • آندرے رسل کا کیرئر خطرے میں، اچانک ایسی خبر آگئی جس نے نیا ہنگامہ برپا کردیا

    آندرے رسل کا کیرئر خطرے میں، اچانک ایسی خبر آگئی جس نے نیا ہنگامہ برپا کردیا

    کنگسٹن۔ (اے پی پی) آندرے رسل فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبردار ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ میں طلب کرلیا گیا.

    سٹار ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل نے فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبرداری اختیار کر لی، ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رسل نے سلیکشن پینل سے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں عدم دستیابی ظاہر کی ہے اسلئے ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، رسل کو ابتدائی طور پر ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط تھی، وہ ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے۔

  • پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا امریکی صدرکو ثالثی کے لیے آمادہ کرنا پاکستان کی جیت ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کشمیریوں کےزخموں پرمرہم رکھیں گے، پاکستانی قوم کا کشمیر پر دو ٹوک موقف ہے،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ خطے میں امن کیلیے رکاوٹ ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا گیا ہے جس پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کی دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے، یہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

    سوشل میڈیا پر بھی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بیشتر ٹرینڈ کشمیر اور بھارتی جارحیت کے خلاف چل رہے ہیں. عوامی سطح‌پر کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے انڈیا سے دوستی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس کے مطالبات تسلیم کئے جاتے رہے ہیں تاہم اس نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیر پر فوجی قبضہ مستحکم کیا، ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیا اور نہتے کشمیریوں کا قتل کیا ہے، اب صورتحال یہاں‌تک پہنچ چکی ہے کہ بھارتی فوج جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے اس لئے انڈیا سے تعلقات ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے.

  • موٹروے پرگاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ، کیوں ؟ جانیئے

    موٹروے پرگاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ، کیوں ؟ جانیئے

    اسلام آباد : ملک میں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر موٹروے حکام نے گیس سلنڈراستعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ موٹر وے پر بند کردیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں بس اڈوں پر گیس سلنڈرکے نقصانات بتانے کے لیے موٹروے پولیس کی جانب سے مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس مسئلے سے نبٹنے کے لیے موٹروے پولیس نے ایسی گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ گیس سلنڈر رکھںے والی گاڑیوں کا داخلہ موٹروے پر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر میں بس اڈوں پر گیس سلنڈر استعمال نہ کرنے پر مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے پر زیادہ تر حادثات ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد بار حادثات ہوئے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

  • ایل او سی پر بھارتی جارحیت، کن ملکوں کے سفیروں کو دفتر خارجہ آمد پر دی گئی بریفنگ؟ بڑی خبر

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت، کن ملکوں کے سفیروں کو دفتر خارجہ آمد پر دی گئی بریفنگ؟ بڑی خبر

    کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی جانب سےکلسٹر بم گرانے کے معاملہ پر دفتر خارجہ نے اپنی سفارتی سرگرمیاں‌ تیز کر دی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکساان کی طرف سے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے کشمیر کی صورتحال سے متعلق خط لکھا گیا ہے تو دوسری جانب امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے سفیروں کی دفترخارجہ آمد پر انہیں‌ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بریفنگ کی دی گئی ہے،

    دفتر خارجہ آمد پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سفیروں کو صورتحال پر بریفنگ دی، واضح‌ رہے کہ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی طرف سے ٹویٹ کئے جانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکرٹری او آئی سی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    دریں‌ اثناء کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

  • کشمیر میں ہونے والے ظلم کیخلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر بغاوت، مودی سرکار پریشان

    کشمیر میں ہونے والے ظلم کیخلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر بغاوت، مودی سرکار پریشان

    لاہور: بھارتی دانشور اشوک سوین نے کہا ہے کہ مودی کشمیر کو ایسے ڈیل کر رہا ہے جیسے اسرائیل فلسطین کو ڈیل کرتا ہے لیکن درحقیقت بھارت اسرائیل نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دانشور اشوک سوین نے نریندر مودی اور بھارتی حکومت کی کشمیر میں جاری بربریت کیخلاف ٹویٹ کیا ہے. اپنے ٹویٹر پیغام میں اشوک سوین نے کہا کہ ودی کشمیر کو ایسے ڈیل کر رہا ہے جیسے اسرائیل فلسطین کو ڈیل کرتا ہے لیکن درحقیقت بھارت اسرائیل نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس امریکہ کی کھلم کھلا سپورٹ ہے لیکن بھارت کے پاس نہیں ہے. ہندوازم اور یہودیزم میں بھی فرق ہے. اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اندرونی طور پر اسرائیل متحد ہے لیکن بھارت اندرونی طور پر متحد نہیں ہے.

    https://twitter.com/ashoswai/status/1157421402879754240

    ایسا لگتا ہے کہ بھارتی فوج کی حالیہ دہشتگردی کیخلاف بھارت میں بھی بغاوت اٹھنے لگی ہے.

  • آئی ایس آئی اب کیا کرنے جارہی ہے. وزیر اعظم نے بتادیا

    آئی ایس آئی اب کیا کرنے جارہی ہے. وزیر اعظم نے بتادیا

    اسلام آباد: بے نامی اثاثوں کے معاملات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے لیے وزیر اعظم نے آئی ایس آئی سمیت دیگر 6 اداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے وفاقی کابینہ نے 6 رکنی بے نامی انفارمیشن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی جو جے آئی ٹی کی طرز پر بنائی گئی ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی طرف سے بنائی گئی یہ کمیٹی بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کے تحت عمل میں لائی گئی جس میں آئی بی، آئی ایس آئی، ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے گریڈ 18 اور 19 کے افسران کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے دفاتر میں رہ کر کام کریں گے جب کہ نیشنل کوآرڈینیٹر نوشین جاوید امجد کمیٹی کی سربراہ ہوں گی۔

    یہ کمیٹی بے نامی اثاثوں کی معلومات اکٹھی کر کے متعلقہ حکام کو فراہم کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی بے نامی قوانین پر عملدرآمد کے عمل کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور حکام کی کارکردگی کو موثر بنانے میں بھی سہولت کاری کرے گی۔

  • کشمیر میں سید علی گیلانی نے ایسا کیا خطرہ ظاہر کیا کہ پاکستان نے فوری بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

    کشمیر میں سید علی گیلانی نے ایسا کیا خطرہ ظاہر کیا کہ پاکستان نے فوری بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

    حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی ٹویٹ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکرٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے یواین کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھا گیا ہے جس کی تفصیل اقوام متحدہ کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے تفصیل سے بیان کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور انہیں نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے،

    وزیر خارجہ قبل ازیں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی تفصیلی خط ارسال کر چکے ہیں جس میں ہندوستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا،

  • مکی آرتھر ہیڈ کوچ کے لیے مظبوط امیدوار، اندر کی خبر سامنے آگئی

    مکی آرتھر ہیڈ کوچ کے لیے مظبوط امیدوار، اندر کی خبر سامنے آگئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کوچنگ کیلئے رابطہ ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر ورلڈ چیمپئن انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے. ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب مکی آرتھر سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا. انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، ویسٹ انڈیز کے اوٹس گبسن اورجنوبی افریقا کے گیری کرسٹن مضبوط امیدوارہیں۔ ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا نیا کون کوچ ہوگا،تاہم مکی آرتھر کو بھی اس حوالے سے مظبوط امیدوار کہا جا رہا ہے. دوسری جانب مکی آرتھر کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے معاہدہ 15 اگست کو ختم ہونے جارہا ہے جس کے بعد وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نہیں رہیں گے، اس حوالے سے مکی آرتھر پر امید ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے کوچنگ معاہدے میں توسیع کعے گا، انہوں نے اپنی خواہش پی سی بی کو بتا دی ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مکی آرتھر کی کوچنگ میں چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی.

  • فیصل آباد میں "ویلج واش کمیٹی” کے قیام کی افتتاحی تقریب، اہم راہنماوں کی شرکت

    فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر دیہاتوں ودوردراز علاقوں میں صفائی ستھرائی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاہم اپنی مدد آپ کے تحت دیہی علاقوں میں صاف ستھرے و خوشگوار ماحول کو پروان چڑھانے میں حصہ لینے والوں کے فلاحی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن کی بھرپور سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے یہ بات چک 4ج ب ارفع کریم آباد میں ”ویلج واش کمیٹی“کے قیام کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل) مصور خاں نیازی،چیف کوآرڈینیٹر کمیٹی خاور شفیق رندھاوا،محمد عظیم رندھاوا،سماجی کارکن نذیر احمد وٹو کے علاوہ اہل دیہہ بڑی تعداد میں شریک تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ویلج واش کمیٹی کے قیام کو سراہا اور کہا کہ دیگر دیہاتوں کو بھی اس اقدام کی پیروی کرتے ہوئے صحت مند معاشرے کی بنیادیں مضبوط کرنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام پر بھی بھرپور انداز میں عملدرآمد کے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے ہیں جس کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رہے گا۔ڈویژنل کمشنر نے اہل دیہہ پر زور دیا کہ وہ خواتین کو بھی ویلج واش کمیٹی میں مناسب نمائندگی دیں تاکہ کمیٹی کے قیام کے حقیقی مقاصد حاصل ہوسکیں۔انہوں نے مرحومہ ارفع کریم کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارفع نے آئی ٹی کے میدان میں جودیاجلایا وہ ہمیشہ روشن رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی مدد آپ کے تحت ارفع کریم آباد میں ویلج واش کمیٹی کے شاندار اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے فلاحی اقدامات کی بھرپور سپورٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے صفائی کی اہمیت وافادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے لہذا اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جذبہ کے تحت آگے بڑھایا جائے۔چیف کو آرڈینیٹر نے ویلج واش کمیٹی کے قیام کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اور ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کا شکریہ ادا کیا اور کمیٹی کے قیام کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ اہل دیہہ کے تعاون سے صفائی کے نظام میں جدت لائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں عارضی ویسٹ ورکرز کی خدمات حاصل اور اس اقدام میں اہل دیہہ بھر پور انداز میں شریک ہیں۔انہوں نے گاؤں کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں کو آنے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ سوئی گیس وپینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔قبل ازیں ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اور ڈویژنل کمشنر طارق خان نیازی نے فیتہ کاٹ کر ویلج واش کمیٹی کے قیام کا افتتاح کیا۔