Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت ہار چکا، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایسا کیوں کہا؟

    بھارت ہار چکا، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایسا کیوں کہا؟

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کلسٹر بم کا استعمال بچوں کے خلاف کر رہی ہے، بھارت حقیقت میں یہ جنگ ہار چکا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ حق خود ارادیت کے خلاف کسی بھی فوج کو دنیا میں کامیابی نہیں ملی ،بھارت سرکار چار سالہ بچوں کے خلاف کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے،شاید بھارتی فوج ایک آواز خاموش کروا لے گی لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ اس سے بہت سی آوازیں پیدا ہوں گی، زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سرکار یہ جنگ ہار چکی ہے.

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،رواں برس بھارت نے اب تک 1824 بار ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی.

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا تھا کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے، انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہد ہے، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے

  • شجاع آباد  سپیڈو بس سروس کا افتتاح کردیا گیا

    شجاع آباد سپیڈو بس سروس کا افتتاح کردیا گیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) ایم این اے ابراھیم خان کی شجاع آباد آمد شجاع آباد میں سپیڈو بس سروس کا افتتاح کردیا گیا سپیڈو بس سروس شجاع آباد کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔جو آج ایم این اے ابراہیم خان نے پورا کر دیا ۔افتتاحی تقریب میں میاں طارق عبداللہ ڈی سی او عامر خٹک اے سی شجاعباد رانا سہیل احمد نون راؤ زاہد باکر راؤ خالد پی ٹی آئی کے کارکنان اور میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ایم این اے ابراہیم خان نے شجاع آباد کے غریب ریڑھی بانوں کے روزگار کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے کہا کے غریب ریڑھی بانوں کو اپنے روزگار کو جاری رکھنے کے لئے الگ جگہ فراہم کی جائے گی اور جب تک الگ جگہ کا بندوبست نہیں ہو جاتا اس وقت تک غریب ریڑھی بان فٹ پاتھ پر اپنا روزگار جاری رکھ سکتے ہیں سپیڈو بس سروس کے افتتاح سے پہلے ایم این اے ابراہیم خان صاحب نے سیول اسپتال شجاعباد کا دورہ کیا ہسپتال میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔اہلیان شجاعباد نے شجاع آباد میں سپیڈو بس سروس چلانے پر ایم این اے ابراہیم خان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • مقبوضہ کشمیرکے حوالہ سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان

    مقبوضہ کشمیرکے حوالہ سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،وفاقی حکومت کی جانب سے آیندہ ہفتے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کا امکان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےکامقصد مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےمتعلق قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے ،پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں بھارتی مظالم کیخلاف عالمی برادری کےسامنےآوازاٹھائی جائیگی ، اس حوالہ سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے لئے آج اتوار کو وزیراعظم عمران خان سے مشاورت ہو گی.

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی رابطہ کیا ہے، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کے مقبوضہ کشمیرکے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیئے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ،اپوزیشن لیڈربھی پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےکا مطالبہ کرچکے ہیں، صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہوش کےناخن لیتے ہوئے ریاستی دہشتگردی فوری بند کرنی چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس صورتحال پر بحث ہونی چاہیے، صدر مملکت کشمیر کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا فوری مشترکہ اجلاس بلائیں، پوری قوم اورپارلیمان کا مشترکہ موقف عالمی برادری کے سامنے جانا چاہیے،

    قبل ازیں بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور انہیں نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے،

    وزیر خارجہ قبل ازیں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی تفصیلی خط ارسال کر چکے ہیں جس میں ہندوستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا،

  • امریکہ نے خطرناک میزائل نصب کرنے کا اعلان کردیا  چین اور روس پریشان

    امریکہ نے خطرناک میزائل نصب کرنے کا اعلان کردیا چین اور روس پریشان

    واشنگٹن : روس اور امریکہ کے درمیان اسلحہ کنٹرول معاہدہ ختم ہونے کےبعد امریکہ نے ایشائی ممالک میں انتہائی خطر ناک میزائل نصب کرنے کا اعلان کرکے روس اور چین کو پریشان کردیا ہے.

    پینٹاگون چیف نے کہا ہے امریکا ایشیا میں زمین سے فائر کیے جانے والے درمیانی درجے کے میزائل (نیو گراؤنڈ لانچڈ انٹرمیڈیٹ رینج میزائلز) تعینات کرنے کا خواہاں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا کی یہ خواہش کا اظہار ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی واشنگٹن نے روس کے ساتھ اسلحہ کنٹرول کے ایک تاریخی معاہدے کو باضابطہ طور پر ختم کیا تھا۔

  • حالات کشیدہ ، نائب صدر بھارت فرار ہونے کے بعد گرفتار

    حالات کشیدہ ، نائب صدر بھارت فرار ہونے کے بعد گرفتار

    مالدیپ: مالدیپ میں حالات کشیدہ سابق نائب صدر کرپشن پر مالدیپ پولیس نے بھارت میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے ملک کے سابق نائب صدر احمد ادیپ کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق مالدیپ پولیس کا کہنا تھا کہ ریاستی فنڈز میں مینہ خورد برد کے الزام پر سوالات سے بچنے کے لیے بھارت جاکر سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر سابق نائب صدر کو گرفتار کرلیا اور انہیں واپس مالدیپ لے آئے۔

    سابق نائب صدر احمد ادیپ مالدیپ سے فرار ہوکر براستہ سمندر جنوب بھارت کی ٹیوٹی کورن بندرگاہ پہنچے تھے، جہاں بھارتی حکام نے انہیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا کیونکہ ان کے پاس اس جگہ سے داخلے کے لیے مطلوبہ دستاویزات نہیں تھے۔

  • واٹس ایپ پر بھارتی فوج کی ویڈیو پاکستان کیوں بھیجیں، بھارت نے اپنے ہی تین شہری گرفتار کر لیے

    واٹس ایپ پر بھارتی فوج کی ویڈیو پاکستان کیوں بھیجیں، بھارت نے اپنے ہی تین شہری گرفتار کر لیے

    واٹس ایپ پر پاکستان کال کیوں کی، بھارت سرکار نے اپنے ہی تین شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے فوجی علاقے میں سے بھارتی پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے پاکستان کال کی اور واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو بھیجی

    ہریانہ کی پولیس کے مطابق گرفتار نوجوانوں کے موبائل فون سے بھارتی فوج کے علاقے کی ایک ویڈیو بھی ملی ہے جسے پاکستان بھیجا گیا ہے، گرفتار ہونے والے محمد خالد، مہتاب اور راغب کے طور پر شناخت کئے گئے ہیں، دو کی عمریں بائیس برس جبکہ راحب کی عمر 34 برس ہے. پولیس کے مطابق تینوں افراد کا تعلق اتر پردیش سے ہے.

    پولیس نے تینوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس نے اس ضمن میں بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو بھی آگاہ کر دیا ہے، این آئی اے بھی تینوں سے تحقیقات کرے گی کہ ان کا پاکستان میں کس سے رابطہ ہے اور کس کو بھارتی فوج کی ویڈیو بھیجیں.

  • ہائے میرا بچہ ! ماں کی ممتا نے سب کو رلا دیا

    ہائے میرا بچہ ! ماں کی ممتا نے سب کو رلا دیا

    لاہور : ہائے میرا بچہ ، ماں کی ممتا نے سب کو رلا دیا .تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے سامنے ایک ماں نے اس وقت دھرنا دے دیا جب اس کے بچے کو طبی امداد نہ مل سکی تو اس کی بے قراری پر سیکورٹی گارڈ نے بھی اس عورت کو ڈاکٹر کے پاس نہ جانے دیا

    اس ماں نے جب مجبور ہوکر باہر فیروز روڈ پر دھرنا دیا تو اس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا . بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اہلکار کے خلاف کارروائی اور بچے کو بہترین علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی پر خاتون نے ایک گھنٹے بعد احتجاج ختم کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق گلگت کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی اپنے بیٹے کے علاج کیلئے چلڈرن ہسپتال آئی اور بیٹے کے علاج پر توجہ نہ دینے پر واویلا کیا تو مبینہ طور پر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے خاتون سے بدتمیزی اور دست درازی کی جس پر دلبرداشتہ خاتون نے فیروز پور روڈ پر دھرنا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

    دوسری طرف عائشہ بی بی کا کہنا تھا کہ بیٹے کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور الٹا سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی کرائی گئی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ غریب اور لاچار ہوں اس لئے سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبوور ہوئی ہوں۔

  • یہ ہے بہادر بھارتی فوج، دو عسکریت پسند، چالیس گھنٹے کا معرکہ ،بھارتی فوج نے سات گھروں کو آگ لگا دی

    یہ ہے بہادر بھارتی فوج، دو عسکریت پسند، چالیس گھنٹے کا معرکہ ،بھارتی فوج نے سات گھروں کو آگ لگا دی

    چالیس گھنٹے تک دو عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا، بزدل بھارتی فوج نے چالیس گھنٹے بعد کشمیریوں کے سات گھر جلا دئیے، مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور اور شوپیاں میں بھارتی فوج نےسرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے بعد کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں، چار کشمیری عسکریت پسند شہید، دس سے زیادہ کشمیری زخمی ہو گئے، ایک بھارتی فوجی مقابلے میں ہلاک ہو گیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر غصہ نکالتے ہوئے کشمیریوں کے 7 گھر جلا دئیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد بھارت سرکار نے عسکریت پسندوں کے خلاف علاقہ میں آپریشن مزید سخت کر دیا، تمام علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی، وہیل گاؤں کے نواحی بستی پوندشن میں بھارتی فوج نے جمعہ کو سرچ آپریشن شروع کیا تو کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد مقابلہ شروع ہوا، بھارتی فوج نے علاقہ میں کشمیریوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا، علاقہ بھر میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کر دی، چالیس گھنٹے کے طویل ترین آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے دو عسکریت پسندوں کو شہید کر دیا تا ہم کشمیری عسکریت پسنوں کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک اور ایک زخمی ہوا.

    شوپیاں میں شہید ہونے والے کشمیری کی شناخت زینت الاسلام کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے کشمیری کی شناخت منظور احمد بٹ کے نام سے ہوئی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک مزدور بھی جاں بحق ہو گیا.

    بھارتی فوج نے چالیس گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کشمیریوں کے گھروں کو آگ لگا دی، شوپیاں میں محمد یوسف، فیاض احمد ،گلزار سمیت سات کشمیریوں کے گھر جلا دئیے گئے. بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا گیا جس سے درجنوں کشمیری زخمی ہوئے

    بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقے سوپور میں بھی سرچ آپریشن کے دورن عمر شہباز وانی کو شہید کر دیا

  • اقوام متحدہ کا آبزرور گروپ یٰسین ملک کی زندگی خطرے میں ہونے کا نوٹس لے اور رہا کروائے، باغی ٹی وی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا آبزرور گروپ یٰسین ملک کی زندگی خطرے میں ہونے کا نوٹس لے اور رہا کروائے، باغی ٹی وی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آبزرور بھارت کی نئی دہلی جیل میں قید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک سے ملاقات کریں‌ اور بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں کیونکہ ان کی زندگی شدید خطرے میں ہے،

    باغی ٹی وی کی طرف سے اقوام متحدہ سے کئے جانے والے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ یٰسین ملک کی زندگی کو درپیش خطرات سے متعلق ان کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی پریس کانفرنس کی اور کہا ہے کہ ان کے شوہر کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اس لئے اقوام متحدہ کے آبزرور گروپ کو فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ یٰسین ملک کو رہا کرے،

    واضح رہے کہ حریت کانفرنس ع کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق بھی اس بات کا مطالبہ کر چکے ہیں کہ یٰسن ملک کی زندگی کو شدی خطرات لاحق ہیں اور انہیں فی الفور رہا کیا جائے، یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت حالات انتہائی سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں، حریت قیادت کو نظربند کر دیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ سید علی گیلانی نے بھی کہا ہے کہ بھارت جموں‌ کشمیر میں تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے،

  • کتے کا خوفناک حملہ، علاقہ مکینوں کی دوڑیں لگ گئیں

    کتے کا خوفناک حملہ، علاقہ مکینوں کی دوڑیں لگ گئیں

    ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) ڈیرہ اسماعیل خان میں کتے نے 10سالہ بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا، ساتھ ہی علاقہ مکینوں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کتے نے10سالہ بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا،زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ لکھرا میں پالتوکتے نے گلی میں موجود دس سالہ بچے امیر حمزہ ولد سمیع اللہ سکنہ لکھرا کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا،زخمی کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پر کتے کے مالک ملزم کلیم اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ علاقے سے خطرناک کتوں کوجنگلوں میں چھوڑ دیا جائے.